نیشنل پاپولیشن کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اب پاکستان کی معاشی سلامتی اور پائیدار ترقی کے لیے ایک قومی ایمرجنسی بن چکی ہے؛ آبادی کی شرحِ افزائش 2.4 فیصد سے کم ہونے کے بجائے 2.55 فیصد پر جا پہنچی ہے، گویا ہم نے پاؤں بریک سے ہٹا کر ایکسیلیٹر پر رکھ دیا ہے۔ اگر معیشت 5 فیصد کی شرح سے ترقی کرے اور آبادی 2.5 فیصد بڑھے تو عوام کو ملنے والی حقیقی خوشحالی صرف 2.5 فیصد رہ جاتی ہے، جس سے تعلیم، صحت اور روزگار کا نظام شدید دباؤ کا شکار ہے۔ موجودہ این ایف سی ایوارڈ میں آبادی کو 82 فیصد وزن دینے سے آبادی بڑھانے کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے، اس لیے وسائل کی تقسیم کو پائیدار ترقی اور آبادی کنٹرول کے اہداف سے جوڑنا ناگزیر ہے؛ لڑکیوں کی تعلیم، خواتین کی خود مختاری اور وفاق و صوبوں کے مضبوط اشتراک سے ہی ہم آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں۔
#NationalPopulationCouncil #PopulationEmergency #EconomicSecurity #SustainableDevelopment #NFCAward #WomenEmpowerment #GirlsEducation
ریاست کی کارکردگی کا فیصلہ محکموں کے خرچ کردہ فنڈز سے نہیں بلکہ شہریوں کے معیارِ زندگی میں آنے والی حقیقی تبدیلی سے ناپا جاتا ہے؛ اسکول اور ہسپتال بنانا صرف شروعات ہے، اصل امتحان یہ یقینی بنانا ہے کہ نئی نسل کو باوقار تعلیم اور علاج میسر آئے۔ 40 فیصد بچوں کا اسٹنٹنگ کا شکار ہونا اور 63 فیصد پر رکی خواندگی قومی ترجیحات میں بنیادی بیداری مانگتی ہے؛ جب تک پبلک فنانس کو روایتی بیوروکریٹک اخراجات سے آزاد کر کے انسانی صلاحیتوں کی تعمیر سے نہیں جوڑا جائے گا، تب تک 2035 کے معاشی اہداف اور پاکستان 2047 کا پائیدار وژن محض کاغذی منصوبوں تک محدود رہے گا۔
#PublicSpending #PeopleFirst #ParliamentaryOversight #HumanDevelopment #Vision2047 #PublicAccountsCommittee #ResultOrientedGovernance
Across Balochistan’s mountainous terrain, dependable roads are essential connections for communities.
The widening, improvement and reconstruction of the 134 km road from Khani Cross to Ziarat and onward to Sinjhavi covers two connected sections: 70 km from Khani Cross to Ziarat and 64 km from Ziarat to Sinjhavi. With a total project cost of Rs 14.4 billion, the corridor can strengthen regional access to markets, public services and neighbouring communities.
Aligned with URAAN Pakistan’s Energy & Infrastructure pillar, the project reflects the importance of resilient transport links in supporting inclusive regional connectivity.
#URAANPakistan #PSDP #EnergyAndInfrastructure #Balochistan #RegionalConnectivity
I’ve always believed that Pakistani Chinese food is in a league of its own—rich, flavorful, and completely unique.,I sat down with Cothem and Richard Sprenger Chairman of Highfield Group (UK) to discuss how we can bridge the gap between our local kitchens and international export standards. The world is ready for these flavors; we just have to introduce them. Grateful for the insights and looking forward to the next steps! #FoodBusiness #ExportQuality #PakistaniFood #GlobalTaste
Ahsan Iqbal retweeted
2047 کا پاکستان آج ماں کی گود میں ہے؛ بچوں کی نگہداشت، تعلیم اور غذائیت ہمارے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے
وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کی تیاری آج کے بچوں کی بہتر پرورش سے شروع ہوتی ہے۔ انہیں ملنے والی نگہداشت، صحت، تعلیم اور سیکھنے کا ماحول اس نسل کی صلاحیتیں پروان چڑھائے گا جو 2047 کے پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کی نشوونما اور ملک کے مستقبل سے جڑے موضوعات کو قومی گفتگو میں مستقل اہمیت ملنی چاہیے۔ میڈیا ان مسائل کو عوام کی روزمرہ زندگی سے جوڑ کر آگاہی بڑھانے اور معاشرے کی توجہ آئندہ نسل کی ضروریات کی جانب مبذول کرانے میں اہم شراکت دار ہے۔
آج بچوں کو آگے بڑھنے کے بہتر مواقع دینا، 2047 کے لیے ایک صحت مند، تعلیم یافتہ اور باصلاحیت پاکستان کی بنیاد رکھنا ہے۔
وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا وزارتِ منصوبہ بندی اور یونیسیف کے اشتراک سے منعقدہ ’’مؤثر ترقیاتی ابلاغ پر میڈیا مکالمے‘‘ سے خطاب۔
#Pakistan2047 #EarlyChildhoodDevelopment #DevelopmentCommunication #UraanPakistan
Ahsan Iqbal retweeted
پاکستان کے ہر علاقے میں کوئی نہ کوئی ایسی مصنوعات موجود ہیں جو دنیا کو برآمد کی جا سکتی ہیں۔ صوبوں میں بورڈ آف ایکسپورٹس قائم ہونے چاہئیں اور ہر ضلع کا ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ پلان تیار ہونا چاہیے تاکہ مقامی مصنوعات عالمی منڈیوں تک پہنچیں اور ملک بھر میں برآمدی ثقافت فروغ پائے۔‘‘
پروفیسر احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات
ماہانہ ترقیاتی اپ ڈیٹ — اکتوبر 2026
Ahsan Iqbal retweeted
علم کو طاقت، تحقیق کو روایت اور آزاد فکر کو اپنی پہچان بنائیں، وفاقی وزیر احسن اقبال کا نوجوانوں کے نام پیغام
اقبال کے شعر کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا:
جہانِ تازہ کی افکارِ تازہ سے ہے نمود
کہ سنگ و خشت سے ہوتے نہیں جہاں پیدا
وفاقی وزیر نے کہا کہ محض عمارتیں قوموں کو مضبوط نہیں بناتیں؛ قومی ترقی کی اصل بنیاد نئے خیالات، تحقیق، ایجادات اور علم پیدا کرنے والی جامعات ہوتی ہیں۔ دنیا میں قوموں کی علمی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاتا ہے کہ ان کے تعلیمی ادارے کتنی معیاری تحقیق اور کتنے پیٹنٹس سامنے لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقبال کے تصورِ خودی کی روشنی میں قومی وقار اور دنیا میں اپنا مقام بحال کرنے کا پہلا زینہ علم ہے۔ نوجوانوں کو علم کو اپنی طاقت، تحقیق کو اپنی عادت اور آزاد فکر کو اپنی پہچان بنانا ہوگا؛ یہی راستہ پاکستان کو ایک خوددار، مضبوط اور علم پر مبنی قوم بنا سکتا ہے۔
#IqbalDay #AllamaIqbal #Khudi #FaithAndAction #UraanPakistan
Ahsan Iqbal retweeted
ہر بچے کے لیے تعلیم، ہر خاندان کے لیے صحت، ہر نوجوان کے لیے روزگار, بہتر منصوبہ بندی کے لیے آبادی میں اضافے کو سمجھنا ضروری ہے۔
آبادی بڑھتی ہے تو اسکولوں میں مزید نشستوں، اسپتالوں میں زیادہ گنجائش، نئی ملازمتوں، رہائش اور صاف پانی کی ضرورت بھی بڑھتی ہے۔ اگر سہولتوں اور وسائل میں اضافہ اس رفتار کا ساتھ نہ دے سکے تو ترقیاتی سرمایہ کاری کے باوجود ہر شہری کی زندگی میں مطلوبہ بہتری لانا مشکل ہو جاتا ہے۔
وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے 2023 کی مردم شماری میں آبادی کی سالانہ شرحِ نمو 2.55 فیصد ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے اس چیلنج پر عوامی آگاہی بڑھانے کی ضرورت اجاگر کی۔
میڈیا اس کوشش میں اہم شراکت دار ہے۔ مسلسل اور باخبر رپورٹنگ سے یہ واضح کیا جا سکتا ہے کہ آبادی، وسائل اور عوامی خدمات کا باہمی تعلق ہر گھر کے مستقبل پر کیسے اثرانداز ہوتا ہے۔
آج کی آگاہی، بہتر منصوبہ بندی اور آنے والی نسلوں کے لیے زیادہ مواقع کی بنیاد بن سکتی ہے۔
وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا وزارتِ منصوبہ بندی اور یونیسیف کے اشتراک سے منعقدہ ’’مؤثر ترقیاتی ابلاغ پر میڈیا مکالمے‘‘ سے خطاب۔
#PopulationAwareness #SustainableDevelopment #DevelopmentCommunication #UraanPakistan
Ahsan Iqbal retweeted
وفاقی وزیرِ پروفیسر احسن اقبال کا ماہر ڈاکٹرز کے نام پیغام : مریض کے اعتماد کو امانت سمجھیں۔ طبی مہارت کے ساتھ اس کے حالات کو سمجھنا، بات سننا اور عزتِ نفس کا تحفظ کرنا بھی علاج کا لازمی حصہ ہے۔ معالج کا ایک فیصلہ اور ہمدردانہ رویہ کسی خاندان کی زندگی بدل سکتا ہے۔
کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP)، لاہور کے کانووکیشن سے خطاب
Ahsan Iqbal retweeted
قائداعظم کے دو پارسی معالجین کو رواں سال 14 اگست کو قومی اعزازات سے نوازا جائے گا
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ علاج کے ساتھ مریض کے اعتماد، وقار اور طبی معلومات کی رازداری کا تحفظ ڈاکٹر کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے قائداعظم کے معالجین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک نازک تاریخی مرحلے پر اُن کی بیماری کو راز میں رکھ کر پیشہ ورانہ دیانت کی روشن مثال قائم کی۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں رواں سال یومِ آزادی پر انہیں قومی اعزازات سے نوازا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ ہر مریض کے طبی ریکارڈ کو امانت سمجھیں اور عوامی عہدے یا سماجی حیثیت سے قطع نظر اس کی رازداری کا تحفظ یقینی بنائیں۔
کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP)، لاہور کے کانووکیشن سے خطاب۔
ترقی محض یہ نہیں کہ قومی خزانے سے سو فیصد بجٹ خرچ ہوا اور ٹھیکیدار کا بل پاس ہو گیا؛ اصل سوال یہ ہے کہ اس پیسے سے کسی غریب کی زندگی اور صحت پر کیا مثبت اثر پڑا؟ سڑکیں اور عمارتیں ریاست کا محض ظاہری 'ہارڈویئر' ہیں، جبکہ قوم کا اصل 'سافٹ ویئر' اس کا انسان اور اس کی فکری و جسمانی صلاحیتیں ہیں، جو ریاست کو طویل المدتی بقا اور ترقی کا اسٹیمنا فراہم کرتی ہیں۔ پارلیمان اور عوامی نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ صرف فائلوں پر دستخط نہ کریں بلکہ قومی خزانے کے ایک ایک روپے کے نگہبان بنیں؛ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو محض سیاسی مباحثے کا فورم بننے کے بجائے پیشہ ورانہ مالیاتی مہارت سے لیس ہو کر وسائل کے زیاں کو روکنا اور حقیقی عوامی فلاح کے نتائج کو یقینی بنانا ہوگا۔
#HumanCapital #PublicOversight #InvestingInPeople #PublicAccountsCommittee #GoodGovernance #ValueForMoney #Accountability
The Raising of Mangla Dam Project (2nd Revised PC-I), with a total project cost of Rs 102 billion, focuses on strengthening one of Pakistan’s major water-storage assets. Raising the dam can enhance the resilience of national water infrastructure and support more dependable water availability over the long term.
Aligned with URAAN Pakistan’s Environment / Water & Food Security pillar, the project reflects the strategic importance of improving water-storage infrastructure for communities, agriculture and sustainable development.
#URAANPakistan #PSDP #WaterSecurity #ManglaDam #ClimateResilience
Returning to my alma mater, UET Lahore, fills my heart with immense pride and nostalgia. Standing before the brilliant minds of "Gen 47 2.0," I was reminded of my own student days as Students Union President back in 1981.
To the graduating engineers I said: if the generation of 1947 secured our beloved homeland, their generation carries the solemn responsibility of fulfilling its promise through knowledge, integrity, and innovation. As emerging technologies like AI, robotics, and advanced materials reshape our world, Pakistan needs their technical competence to power our Maarka-e-Taraqi towards 2047.
Their degree is only the start of their journey. Let their work strengthen our industries, build climate-resilient infrastructure, and drive digital transformation—always guided by a commitment to public service and unyielding professional integrity.
To them and all youth I say: Go forth and build the prosperous, progressive Pakistan we celebrate on our centenary!
#Gen47 #MaarkaETaraqi #UETLahore #Vision2047 #EngineersForPakistan #URAANPakistan
اپنی مادرِ علمی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET) لاہور کے کانووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت اور جنریشن 47، 2.0‘ کے فارغ التحصیل نوجوان انجینئرز سے خطاب میرے لیے بے حد فخر اور جذبات سے بھرپور لمحہ تھا۔ ۱۹۸۱ء میں اسی یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کی حیثیت سے مجھے ۱۰ سال کے وقفے کے بعد کانووکیشن منعقد کرانے کا اعزاز ملا تھا، اور آج انہی راہداریوں میں اپنے ملک کے روشن مستقبل کو دیکھ کر دل بے حد مسرور ہے۔
۱۹۴۷ء کی نسل نے جدوجہد کر کے ہمیں ایک آزاد وطن دیا، اور اب ہماری اگلی’جنریشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ۲۰۴۷ء میں پاکستان کے ۱۰۰ سال مکمل ہونے تک اس ملک کو ایک عظیم اور معاشی طور پر مستحکم کامیابی کی داستان بنائے۔ مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں ہمارے نوجوان انجینئرز علم، جدت، اور پیشہ ورانہ دیانت کے ساتھ "معرکۂ ترقی" کی قیادت کریں۔ آپ کی ڈگری محض یہ بتاتی ہے کہ آپ کیا سیکھ چکے ہیں، لیکن آپ کا اور اس قوم کا مستقبل اس بات سے طے ہوگا کہ آپ آگے کیا سیکھتے ہیں اور اپنے ہنر کو پاکستان کی برآمدات، ڈیجیٹل تبدیلی اور صنعتی ترقی کے لیے کیسے استعمال کرتے ہیں۔
آئیے، آج سے ہی یہ عہد کریں کہ جب پاکستان اپنی آزادی کی صد سالہ تقریب منائے گا، تو ہم اسے ایک باوقار، مسابقتی اور خودکفیل قوم کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔
#UETLahore #Generation47TwoPointZero #EngineersOfPakistan #UdaanPakistan #Vision2047 #Leadership #Innovation
The Remodeling of Pat Feeder Canal System in Balochistan, District Naseerabad, with a total project cost of Rs 61.7 billion, focuses on strengthening essential canal infrastructure in one of Balochistan’s important agricultural areas.
An improved canal system would help make water conveyance more dependable, supporting farmers and communities whose livelihoods are linked to the land. Aligned with URAAN Pakistan’s Environment / Water & Food Security pillar, the project reflects the importance of resilient water infrastructure in enabling inclusive regional development.
#URAANPakistan #PSDP #WaterSecurity #Balochistan #Agriculture
شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کی 150 ویں سالِ ولادت کے تاریخی آغاز پر مزارِ اقبال پر حاضری کا شرف حاصل ہوا اور پھولوں کے گلدستے کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا۔ عصرِ حاضر میں اقبال کا فلسفہ محض تاریخ کا حصہ نہیں بلکہ ایک مضبوط، باوقار اور خودکفیل پاکستان کی تعمیر کا زندہ لائحہ عمل ہے؛ ان کا 'نظریہِ خودی' اور 'شاہین' کا تصور نوجوانوں کو مایوسی چھوڑ کر علم، تحقیق اور عمل کے میدان میں آگے بڑھنے کا درس دیتا ہے۔ فرد کا وجود ملت کے ربط سے ہی قائم ہے، اور آج پاکستان کو اتحاد، یکجہتی اور مسلسل محنت کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ آئیے اس تاریخی موقع پر عہد کریں کہ ہم فکری، علمی اور معاشی خود مختاری حاصل کر کے اقبالؒ کے خواب کو حقیقت میں بدلیں گے۔
#AllamaIqbal #MazarEIqbal #Iqbal150 #Khudi #Shaheen #ThoughtOfIqbal #NationalUnity #SelfReliance
Ahsan Iqbal retweeted
اقبال کا اصل مخاطب نوجوان ہے، کیونکہ نوجوان ایک ابھرتی ہوئی قوت اور قوم کے مستقبل کا معمار ہے۔ اقبال نے نوجوان کو منزل کا شعور دے کر اسے مستقبل کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کا راستہ دکھایا۔
اقبال نے اُس دور میں مسلمانوں کو امید دی جب قوم مایوسی، ناامیدی اور غلامی میں جکڑی ہوئی تھی۔ انہوں نے قوم کے اندر خود پر یقین بیدار کیا، اسے اپنی قدر اور خودی کا احساس دلایا اور غلامی کی زنجیریں توڑنے کا حوصلہ پیدا کیا۔
اقبال کا پیغام صرف خودی کے شعور تک محدود نہیں؛ انہوں نے جدوجہد اور عمل کی بھی دعوت دی، کیونکہ جو یقین انسان کو محنت اور مقصد کے حصول پر آمادہ نہ کرے، وہ ادھورا رہتا ہے۔ نوجوان اپنی صلاحیتوں پر یقین کو عمل میں ڈھالیں؛ یہی راستہ انہیں اپنے مستقبل اور پاکستان کی تعمیر میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنائے گا۔
وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا یومِ اقبال کے موقع پر پاکستان کے نوجوانوں کے نام پیغام
#IqbalDay #AllamaIqbal #Khudi #FaithAndAction #UraanPakistan
Last night at the historic Hazuri Bagh, we cut a cake to officially launch the year-long celebrations for his 150th birth anniversary.
It was a moment of deep reflection on his vision, philosophy, and timeless message for our nation. As we step into this landmark year, our goal is to reconnect our youth with Iqbal’s thought and work toward building the Pakistan he envisioned.
#Iqbal150 #AllamaIqbal #HazuriBagh #VisionPakistan #AhsanIqbal


















