NCCIA (@NCCIAOFFICIAL) header
NCCIA (@NCCIAOFFICIAL) profile picture

🇵🇰 National Cyber Crime Investigation Agency (NCCIA) 🇵🇰

Pakistan
Joined May 2025
Photo by NCCIA (@NCCIAOFFICIAL)Photo by NCCIA (@NCCIAOFFICIAL)Photo by NCCIA (@NCCIAOFFICIAL)Photo by NCCIA (@NCCIAOFFICIAL)Photo by NCCIA (@NCCIAOFFICIAL)Photo by NCCIA (@NCCIAOFFICIAL)Photo by NCCIA (@NCCIAOFFICIAL)Photo by NCCIA (@NCCIAOFFICIAL)Photo by NCCIA (@NCCIAOFFICIAL)Photo by NCCIA (@NCCIAOFFICIAL)
Bringing public concerns directly to the leadership! DG NCCIA Syed Ali Nasir Rizvi will conduct an E-Kachehri on Friday, November 20. Citizens can participate by calling 1799 and share their grievances. #DGNCCIA #NasirRizvi #EKachehri
2
299
Stay connected with the National Cyber Crime Investigation Agency (NCCIA) for the latest official announcements. whatsapp.com/channel/0029VbE… #NCCIA #CyberCrime #Whatsapp
2
416
نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی فیصل آباد کی جانب سے سرکل کلب فیصل آباد میں سائبر کرائم سے متعلق ایک جامع آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کی قیادت ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے فیصل آباد چوہدری اعجاز احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی۔ شرکاء کو سائبر کرائم کی مختلف اقسام، آن لائن فراڈ، سائبر ہراسانی، سوشل میڈیا کے محفوظ استعمال اور ڈیجیٹل سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ سائبر جرائم پیشہ عناصر مختلف آن لائن طریقوں سے شہریوں کو کس طرح دھوکہ دیتے ہیں اور ذاتی معلومات، سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شناخت کے تحفظ کے لیے کن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے۔ مشکوک آن لائن سرگرمیوں کی نشاندہی، غیر مصدقہ لنکس سے اجتناب، ذاتی معلومات کے غیر ضروری تبادلے سے گریز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذمہ دارانہ استعمال پر بریفنگ دی گئی۔ سیشن کا مقصد شہریوں میں سائبر کرائم سے متعلق شعور اجاگر کرنا، انہیں ممکنہ ڈیجیٹل خطرات سے محفوظ رہنے کے طریقوں سے آگاہ کرنا اور محفوظ ڈیجیٹل ماحول کے قیام کے لیے اجتماعی ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا تھا۔ #NCCIA #CyberAwareness #Faisalabad
5
383
این سی سی آئی اے راولپنڈی نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ کے متاثرہ شہری کی 60 ہزار روپے کی رقم برآمد کر کے شکایت کنندہ کے حوالے کر دی۔ #NCCIA #NCCIARawalpindi #CyberCrime
1
1
10
878
ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے اسلام آباد اور راولپنڈی سرکلز کے افسران کے ساتھ اجلاس منعقد کیا، جس میں مجموعی کارکردگی، جاری تحقیقات اور زیرِ التوا مقدمات و انکوائریز کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی نے افسران کو زیرِ التوا کیسز کے بروقت نمٹانے، تحقیقات کے معیار کو بہتر بنانے اور شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ #NCCIA #IslamabadCircle #RawalpindiCircle
9
638
این سی سی آئی اے گوجرانوالہ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر کی زیرِ نگرانی مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ کے متاثرہ شہری کی 4 لاکھ 70 ہزار روپے کی رقم برآمد کر کے شکایت کنندہ کے حوالے کر دی۔ #NCCIA #NCCIAGujranwala #CyberCrime
1
14
1,022
این سی سی آئی اے حیدرآباد نے انکوائری کی تحقیقات کے دوران کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کی تصاویر کی بنیاد پر بلیک میلنگ، بدنام کرنے، ہراساں کرنے اور رقم بٹورنے کے الزام میں وجے عرف وجے سندھی نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 کی دفعات 20 اور 24، بمعہ دفعہ 383 تعزیراتِ پاکستان کے تحت ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ #NCCIA #NCCIAHyderabad #CyberCrime
1
1
8
588
این سی سی آئی اے گوجرانوالہ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر کی زیرِ نگرانی اور ایس ایچ او شاہین اصغر کی مؤثر کوششوں سے مالی فراڈ کے متاثرہ شہری کی 3 لاکھ روپے کی رقم برآمد کر کے شکایت کنندہ کے حوالے کر دی۔ شکایت کنندہ نے رقم کی واپسی پر این سی سی آئی اے کی بروقت کارروائی اور تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔ #NCCIA #NCCIAGujranwala #CyberCrime
1
1
6
738
این سی سی آئی اے ایبٹ آباد نے ایس ایچ او محمد شاکر کی زیرِ نگرانی مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ کے متاثرہ شہری کی 8 لاکھ روپے کی رقم برآمد کر کے شکایت کنندہ کے حوالے کر دی۔ #NCCIA #NCCIAAbbottabad #CyberCrime
1
3
631
این سی سی آئی اے حیدرآباد کی بروقت کارروائی اور مؤثر معاونت سے شہری کا ہیک ہونے والا واٹس ایپ اکاؤنٹ بحال کر دیا گیا۔ شکایت کنندہ نے اکاؤنٹ کی کامیاب بحالی پر این سی سی آئی اے کی کوششوں اور تعاون کو سراہتے ہوئے اظہارِ تشکر کیا۔ #NCCIA #NCCIAHyderabad #WhatsAppRecovery
1
1
11
1,256
این سی سی آئی اے کراچی کی مؤثر کارروائی اور بروقت معاونت سے شہری کا ہیک ہونے والا واٹس ایپ اکاؤنٹ بحال کر دیا گیا۔ شکایت کنندہ نے اکاؤنٹ کی کامیاب بحالی پر این سی سی آئی اے کی کاوشوں اور تعاون کو سراہتے ہوئے اظہارِ تشکر کیا۔ #NCCIA #NCCIAKarachi #WhatsAppRecovery
2
1
6
687
ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت تمام سرکلز کے ایس ایچ اوز کے ساتھ زوم میٹنگ کا انعقاد۔ میٹنگ میں ایس ایچ اوز کی جانب سے اپنے متعلقہ تھانوں میں موصول ہونے والی شہریوں کی شکایات، ان پر ہونے والی کارروائیوں اور زیرِ التوا درخواستوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی گئی۔ شہریوں کی شکایات پر فوری توجہ دی جائے، ہر درخواست کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد قانون کے مطابق بروقت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ تمام ایس ایچ اوز اپنی نگرانی میں تھانوں کے امور کو بہتر بنائیں، عملے کی کارکردگی یقینی بنائیں اور شہریوں کے ساتھ ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں۔ فرائض میں غفلت، شکایات پر عدم توجہی اور غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی #DGNCCIA #NasirRizvi #CyberCrime
3
7
20
1,144
پاکستان میں مقیم بعض عناصر غیر ملکی شہریوں کو منظم انداز میں آن لائن فراڈ کا نشانہ بنا رہے ہیں، جس کے باعث نہ صرف متاثرین کو مالی نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بھی متاثر ہو رہی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور عاطف امیر #NCCIA #Lahore #Raid
4
2
14
846
کسی بھی بے گناہ شہری کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا کوئی تصور نہیں، ہر شکایت پر کارروائی سے قبل مکمل تصدیق اور باریک بینی سے جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور عاطف امیر #NCCIA #Raid #Lahore
1
2
11
722
آپ کے بچے کو گرفتار کر لیا گیا ہے، فوری طور پر 10 لاکھ روپے بھیجیں خوف و ہراس پھیلا کر شہریوں سے رقم بٹورنے والے 3 ملزمان گرفتار۔ اس طریقہ واردات کے ذریعے شہریوں کو ذہنی دباؤ اور خوف میں مبتلا کرکے رقم منتقل کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور عاطف امیر #NCCIA #Raid #Lahore
3
8
38
1,432
لاہور سرکل میں مجموعی طور پر 35 افسران تعینات ہیں، جن میں سے 5 افسران کو محکمانہ کارروائی کے تحت ملازمت سے برخاست کیا جا چکا ہے۔ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، این سی سی آئی اے لاہور کے افسران کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور عاطف امیر #NCCIA #Raid #Lahore
2
8
26
4,972
پاکستان میں کسی بھی غیر قانونی کال سینٹر کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ غیر ملکی شہریوں کو پاکستان میں بیٹھ کر دھوکہ دہی کا نشانہ بنانے والے عناصر نہ صرف مالی جرائم میں ملوث ہیں بلکہ ملک کی عالمی ساکھ کو بھی نقصان پہنچانے کا سبب بن رہے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور عاطف امیر #NCCIA #Lahore #Raid
1
12
904
نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی پشاور کی جانب سے پولیس سکول آف انویسٹیگیشن پشاور میں جاری ایک ماہ کے کور انویسٹیگیشن سکلز کورس کے شرکاء کے لیے سائبر کرائم کے حوالے سے خصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ این سی سی آئی اےانچارج پشاور فیصل طارق نے زیرِ تربیت پولیس افسران کو سائبر جرائم کی نوعیت، تفتیش کے جدید تقاضوں اور ڈیجیٹل شواہد کی شناخت، حصول اور تجزیے کے حوالے سے تفصیلی لیکچرز دیے۔ سیشن کے دوران مختلف اہم موضوعات کا احاطہ کیا گیا، جن میں جرائم کا تعارف، ڈیجیٹل شواہد اور سائبر آفینسز، سوشل میڈیا انویسٹیگیشن، مالیاتی جرائم، سائبر ہراسانی، بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق آن لائن جرائم، سائبر اسٹاکنگ، شناخت اور ڈیٹا کی چوری اور ہیکنگ شامل تھے۔ زیرِ تربیت افسران کو عملی تفتیشی مہارتوں سے روشناس کرانے کے لیے پریکٹیکل ایگزامینیشن بھی منعقد کیا گیا، تاکہ وہ سائبر جرائم سے متعلق کیسز کی تفتیش میں جدید تکنیکی معلومات اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو مؤثر انداز میں بروئے کار لا سکیں۔ اس تربیتی سرگرمی کا مقصد پولیس افسران کی تفتیشی صلاحیتوں میں اضافہ، سائبر جرائم کی بدلتی ہوئی نوعیت سے متعلق آگاہی اور ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر مؤثر تحقیقات کو فروغ دینا تھا۔ #NCCIA #CyberAwareness #Peshawar
2
1
15
779
نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی ایبٹ آباد کی جانب سے ایف جی سکول میں طلبہ کے لیے سائبر کرائم سے متعلق خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کا مقصد طلبہ میں ڈیجیٹل تحفظ سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور انہیں انٹرنیٹ کے محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ سیشن کے دوران طلبہ کو آن لائن فراڈ، سائبر ہراسانی، جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس، آن لائن بلیک میلنگ اور ذاتی معلومات کے غیر مجاز استعمال جیسے اہم سائبر خطرات کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر ضروری طور پر ذاتی معلومات شیئر کرنے اور نامعلوم افراد پر اعتماد کرنے سے کس طرح مختلف سائبر جرائم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ طلبہ کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے تحفظ کے لیے مضبوط پاس ورڈز استعمال کرنے، کسی بھی شخص کے ساتھ اپنا پاس ورڈ یا ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) شیئر نہ کرنے، مشکوک لنکس پر کلک کرنے سے گریز کرنے اور نامعلوم ذرائع سے موصول ہونے والے پیغامات میں احتیاط برتنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔ اس موقع پر طلبہ کو سائبر ہراسانی یا آن لائن فراڈ کا سامنا ہونے کی صورت میں متعلقہ حکام کو بروقت شکایت درج کرانے اور دستیاب قانونی معاونت سے استفادہ کرنے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔ #NCCIA #Abbottabad #CyberAwareness
1
1
12
1,238
ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور عاطف امیر کی ہدایت پر لاہور ٹیم کی غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف کارروائی، غیر ملکی شہریوں کو موبیلٹی اسکیم کے ذریعے مالی فراڈ کا نشانہ بنانے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار۔ این سی سی آئی اے لاہور نے قابلِ اعتماد معلومات کی بنیاد پر پارک ویو لاہور کمرشل پلازہ میں قائم غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ مذکورہ کال سینٹر کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کو منظم انداز میں موبیلٹی فراڈ کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ ملزمان خود کو غیر ملکی ٹیلی کام کمپنیوں Vodafone، Tesco اور O2 کے نمائندے ظاہر کرکے شہریوں سے مالی اور بینکنگ معلومات حاصل کرتے اور ان معلومات کو غیر قانونی مالی لین دین اور رقوم کی منتقلی کے لیے استعمال کرتے تھے۔ ملزمان اپنے مذموم مقاصد کے لیے جدید سافٹ ویئر، مختلف پیڈ پراکسی سروسز اور متعدد Gmail اکاؤنٹس استعمال کر رہے تھے تاکہ اپنی شناخت اور سرگرمیوں کو چھپایا جا سکے۔ کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ موقع سے دو موبائل فونز، دو لیپ ٹاپس اور ایک میک بک سمیت مجموعی طور پر پانچ ڈیجیٹل ڈیوائسز قبضے میں لے لی گئیں۔ این سی سی آئی اے سائبر جرائم اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے ڈیجیٹل فراڈ کے نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ #NCCIA #Lahore #Raid
3
2
16
3,276