Pinned Tweet
The SCO needed no blunt instrument or cipher. Pakistan needed someone warm but firm, able to celebrate shared heritage in India without conceding ground, and make listening a strength. Only a magician could manage that: Dr Musadik Malik.
Our editorial:
thursdaytimes.com/2026/11/21…
”وفاقی حکومت آئی ایم ایف کو مطمئن رکھنے کیلئے صوبوں سے سرپلس کی مد میں حصہ لیتی ہے۔ سب سے زیادہ حصہ صوبہ پنجاب دیتا ہے جو شاید 900 بلین سے بھی زیادہ ہے۔ یہ حصہ جنوبی پنجاب پر خرچ ہونا چاہیے، لیکن وہاں استعمال نہیں کیا جاتا۔“
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
”ہم نے کبھی پاکستان کی سیاست میں خون بہانے کی بات نہیں کی۔“
”تاریخ گواہ ہے کہ ہم خون دینے والے ہیں، ہمارا خون بہایا جاتا ہے، ہم کسی کا خون نہیں بہاتے۔“
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
”اگر پاکستان میں 'ری سیٹ' چند سابق اور موجودہ میڈیا اینکرز نے، میڈیا مالکان نے اور کاروباری طبقہ سے تعلق رکھنے والے چند لوگوں نے طے کرنا ہے تو میں نہیں سمجھتا ہوں کہ وہ عوام کے اصل مسائل کی طرف توجہ دلائیں گے۔“
”میں نہیں سمجھتا ہوں کہ اُن لوگوں کو پاکستان کے مزدور اور محنت کش طبقہ کیلئے دو وقت کی روٹی فکر ہے۔“
”طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، عوام کے منتخب نمائندوں کو 'ری سیٹ' کرنا ہو گا، اور وہ ری سیٹ غیر آئینی و غیر جمہوری اور غیر سیاسی نہیں ہونا چاہیے، بلکہ وہ آئینی و جمہوری اور سیاسی ہونا چاہیے۔“
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
”پاکستان میں صحافیوں اور پریس کلبز کے پاس اتنی طاقت ہوتی تھی کہ اپنی آواز اور اپنے کالمز (تحاریر) سے حکومتیں بناتے تھے اور حکومتیں گِراتے تھے۔“
”میں آپ کو وہ طاقت واپس دلانا چاہتا ہوں۔ اِس لیے نہیں کہ میں کسی حکومت کو گِرانا چاہتا ہوں، بلکہ اِس لیے کہ میں سمجھتا ہوں آپ کو اپنے کردار سے اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو آئینہ دکھانا چاہیے۔“
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
صرف پنجاب ہی نہیں، پورا پاکستان معاشی آفت سے گزر رہا ہے۔ میں نے اپنی پوری زندگی میں ایسے معاشی حالات نہیں دیکھے۔ ایک سیاستدان کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے سچ بتائے اور زمینی حقائق سے آگاہ کرے۔ موجودہ معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مجھے خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ممالک (پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ) کے اعلیٰ حکام کا 26 اور 27 نومبر کو اسلام آباد میں اہم اجلاس ہو گا۔
پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والے مکہ ڈیفینس الائنس کے اہم اجلاس میں دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی پر مشاورت کی جائے گی۔
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع نوشکی، سیوی، پنجگور اور کیچ میں متعدد انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نوشکی میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، شدید جھڑپ کے نتیجہ میں 8 دہشتگرد مارے گئے۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد ہوا۔
سیوی میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت کو روکا گیا اور 2 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔ پنجگور اور کیچ میں دو دیگر جھڑپوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کیے گئے اور 2 دہشتگرد مارے گئے۔
Nihari, korma and butter chicken are on the menu in orbit. China's Tiangong station has a halal menu of more than 100 dishes for Pakistan's Muhammad Zeeshan Ali, according to reports.
thursdaytimes.com/2026/11/25…
مصر میں افسوسناک حادثہ، ایندھن کے ٹینکر میں دورانِ سفر الٹنے کے باعث آگ بھڑک اُٹھی۔
ٹینکر کے قریب موجود گاڑیوں تک پھیلنے والی آگ سے 30 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی کنیست (اسمبلی) نے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی مخالفت کے باوجود 7 اکتوبر کے حملوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا مجوزہ بِل منظور کر لیا۔
بِل کا مقصد اسرائیلی انتظامیہ کی ناکامیوں (سیکیورٹی خامیوں) کی تحقیقات کرنا اور احتساب قائم کرنا ہے۔
”انٹرنیشنل نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور پاکستان روس تجارت پر بہت وسیع اثر مرتب کرے گا۔“
”یہ کوریڈور روس اور ایران کے راستے بحیرہ بالٹک سے بحرِ ہند تک ایک تجارتی راستہ قائم کرے گا۔“
”پاکستان نے اِس سے قبل گوادر بندرگاہ کو اِس کوریڈور سے جوڑنے کی پیشکش کی ہے۔“
وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری کی ماسکو میں روسی وزیرِ توانائی سرگئی سیویلیوف کے ہمراہ پریس کانفرنس
”وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ روس ایک بےمثال معاہدہ لائے گا۔“
”مُجھے اُمید ہے کہ اِس دورے کا نتیجہ بہت سے معاہدوں پر دستخط کی صورت میں سامنے آئے گا، جن پر فریقین نے اصولی طور پر اتفاق کیا ہے۔“
وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری کی ماسکو میں میڈیا نمائندہ سے گفتگو
”روس اور پاکستان کے مابین تجارتی حجم رواں برس پہلے 9 ماہ میں 300 ملین ڈالرز سے تجاوز کر گیا ہے۔“
”یوریشین اکنامک یونین اور پاکستان کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ باہمی تجارت کو مزید فروغ دے گا۔ دلچسپی کے اہم شعبوں میں خوراک کی برآمدات، ویٹرنری ویکسینز، انرجی پروجیکٹس، انسولین کی پیداوار کی لوکلائزیشن، کراچی میں میٹالرجی کی جدید کاری، انفراسٹرکچر (دریائے راوی)، سپیس و ڈیجیٹل ٹیکنالوجی شامل ہیں۔“
روسی وزیرِ توانائی سرگئی سیویلیوف کی ماسکو میں پاک روس بین الحکومتی کمیشن (آئی جی سی) کے 11ویں اجلاس کے موقع پر گفتگو
”توانائی روس اور پاکستان کے درمیان تعاون کا ایک بنیادی ستون ہے۔“
”پاکستان تیل و گیس کی تلاش و پیداوار میں روسی کمپنیز کے ساتھ گہرے تعاون کا خواہاں ہے۔“
”پن بجلی تعاون کا ایک اور امید افزاء شعبہ ہے۔“
وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری کی ماسکو میں پاک روس بین الحکومتی کمیشن (آئی جی سی) کے 11ویں اجلاس کے موقع پر گفتگو
ہمارے دور کا سب سے بڑا خطرہ نہ ایٹمی جنگ ہے، نہ موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والی تباہی، بلکہ غلط معلومات اور گمراہ کن معلومات ہیں۔ جب نشر کرنے والے کی تعریف بدل رہی ہو اور معلومات کے لاکھوں ذرائع ہوں تو کسی بات کو جھوٹا بیانیہ قرار دینا خاصا مشکل ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ
”پاکستان اور روس انٹرنیشنل نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور کے تحت پائلٹ کارگو شروع کرنے کے خواہاں ہیں۔“
وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری کی ماسکو میں پاک روس بین الحکومتی کمیشن (آئی جی سی) کے 11ویں اجلاس کے موقع پر گفتگو
Russia is ready to share space technology with Pakistan, Russian Energy Minister Sergey Tsivilev said in Moscow, citing expertise in satellite navigation, communications, piloted spacecraft operations and Earth remote sensing. Space cooperation documents are set for signing at the leaders' meeting.
”تجارت اور سرمایہ کاری پاکستان اور روس کے درمیان اقتصادی شراکت داری کے مرکز میں رہنی چاہیے۔ اقتصادی تعاون کے پروگرام پر دستخط اگلے 5 برس کے دوران دوطرفہ اقتصادی روابط کیلئے ایک منظم فریم ورک فراہم کریں گے۔“
وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری کی ماسکو میں پاک روس بین الحکومتی کمیشن (آئی جی سی) کے 11ویں اجلاس کے موقع پر گفتگو


