Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif in a group photo with members of the Turkish delegation led by Minister of Energy and Natural Resources H.E. Alparslan Bayraktat.
A delegation led by Minister of Energy and Natural Resources of Turkiye H.E. Alparslan Bayraktat called on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif in Islamabad, today.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif shakes hands with Member of Turkish Parliament and President of Pakistan Turkiye Friendship Group Mr. Ali Shaheen in Islamabad, today.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif shakes hands with the Minister of Energy and Natural Resources of Turkiye H.E. Alparslan Bayraktat in Islamabad, today.
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بائراکتر (Alparslan Bayraktar) اور ترک وفد کے اعزاز میں عشائیہ.
گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کے برادر ملک ترکیہ کے ساتھ تاریخی تعلقات دیرینہ دوستی، باہمی اعتماد، اخوت اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں. ترک تحقیقی بحری جہاز اورچ رئیس (Oruc Reis) کی پاکستان آمد اور آف شور تیل و گیس کی تلاش کے منصوبے میں بھرپور تعاون پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے مشکور ہیں. پاکستان اور ترکیہ کے مابین توانائی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں.
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ ترکیہ کے تجربے اور تکنیکی مہارت سے استفادہ کرتے ہوئے توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں. آف شور تیل و گیس کی تلاش کے علاوہ معدنیات اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں میں بھی دوطرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں. پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کے ممکنہ ذخائر کی تلاش ملکی توانائی کے تحفظ اور معاشی ترقی کے لیے اہم پیش رفت ہے.
ترک وزیر توانائی، الپ ارسلان بائراکتر نے انکے اور وفد کا پاکستان میں پرتپاک استقبال اور مثالی مہمان نوازی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ترک تحقیقی بحری جہاز اورچ رئیس (Oruc Reis) کی پاکستان آمد سے پاکستان اور ترکیہ کے مابین توانائی کے شعبے میں تعاون ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے. ترکیہ اپنی تکنیکی مہارت، سائنسی تجربے اور انجینئرنگ صلاحیتوں کو پاکستان کے ساتھ بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے. ترک تحقیقی جہاز اورچ رئیس سندھ اور مکران کے سمندری علاقوں میں تیل و گیس کے ممکنہ ذخائر کی تلاش کے لیے تقریباً دو ماہ تک تھری ڈی سیسمک سروے کرے گا. منصوبے کے تحت حاصل ہونے والے سائنسی اعداد و شمار مستقبل میں تیل و گیس کی تلاش اور ڈرلنگ کے امکانات کا تعین کرنے میں معاون ثابت ہوں گے.
ترکیہ کے وفد میں ترک پارلیمنٹ کے ممبر اور پاکستان-ترکیہ دوستی گروپ کے صدر علی شاہین، ترکیہ کے پاکستان میں سفیر عرفان نذیر اوولو اور ترکیہ کے وزارت توانائی کے اعلیٰ حکام شامل تھے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء جنید انور چوھدری، عطاء اللہ تارڑ، علی پرویز ملک اور سردار اویس احمد خان لغاری، مشیر وزیر اعظم محمد علی، اور معاونین خصوصی طارق فاطمی اور لیفٹینٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد ظفر اقبال بھی عشائیے میں موجود تھے۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif's Message on the Occasion of World Children's Day, 20 November 2026.
On the occasion of World Children’s Day, I extend my heartfelt affection and warmest wishes to children across the world, particularly the young children of Pakistan. Today, Pakistan renews its commitment to taking every possible measure to ensure the holistic development of our children, encompassing their physical and mental well-being, intellectual growth, education and the protection of their fundamental rights.
Children are the architects of our nation's bright future, custodians of its cultural heritage, and stewards of its cherished traditions and values.
World Children’s Day is observed internationally to commemorate the adoption of the United Nations Convention on the Rights of the Child (UNCRC). This year’s theme, “My Day, My Rights, My Future,” underscores the importance of placing children’s rights, welfare and well-being at the heart of our collective efforts.
At the individual, societal and state levels, all responsible adults must ensure that children have a meaningful voice in decisions affecting their lives. Their views, aspirations and feelings must be heard, respected and duly considered in all decision-making processes. Respecting children's views and feelings helps safeguard their self-esteem and dignity. Only a society that listens to its children can ensure a just, inclusive and prosperous future.
At the international level, Pakistan remains firmly committed to honouring its obligations under the United Nations Convention on the Rights of the Child. In October 2026, the Government, in collaboration with the World Health Organization (WHO) and UNICEF, launched Pakistan’s first National Strategy to End Violence Against Children (2026–2031). The strategy aims to ensure a coordinated national response to preventing and addressing violence against children. It provides a comprehensive framework for preventing and responding to all forms of violence against children, including abuse and exploitation. Moreover, the review of Pakistan’s sixth and seventh combined periodic reports by the United Nations Committee in January 2026 reflects our continued commitment to international human rights obligations and mechanisms.
At the national level, the Constitution of Pakistan provides the foundation for the protection and promotion of children's rights.
The launch of the Islamabad Capital Territory Child Protection Policy 2026 and the enactment of the Islamabad Capital Territory Child Marriage Restraint Act 2025 represent significant milestones towards establishing a comprehensive child protection framework. The formulation of a national framework to address child marriage, forced marriage and other harmful practices further underscores our unwavering commitment to safeguarding children. The National Commission on the Rights of the Child continues to play a vital role in monitoring promoting and protecting children's rights.
The Government is committed to ensuring that every child in Pakistan, without discrimination and irrespective of socioeconomic background, has access to quality education, healthcare, nutrition, protection and equal opportunities. The establishment of Danish Schools across the country is part of our endeavour to provide quality education and nurture, recognise and develop the talents and potential of our children.
At the federal level, targeted measures are being undertaken to facilitate the enrolment of out-of-school children in educational institutions. However, challenges such as child labour and child malnutrition continue to demand sustained attention, collective resolve and concerted action.
I urge provincial governments, civil society, the private sector, development partners, the media, parents, teachers, religious scholars and all communities to play their respective roles in ensuring a safe, inclusive and nurturing environment for every child.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں منعقدہ امریکن بزنس کونسل پاکستان کی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا. تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر خان، کابینہ اراکین ، امریکن بزنس کونسل پاکستان کے ارکان نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کونسل کے ارکان نے صنعت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کے اقتصادی مفادات کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان پر اعتماد اور اس کے طویل المدتی مفادات کے لیے مسلسل سرمایہ کاری کا عزم رکھنے والے کاروباری افراد ملک کے عظیم سفیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ کاروباری برادری کے مسائل پوری توجہ سے سننے اور ان کی جائز شکایات کے ازالے کے لیے فوری طور پر مؤثر طریقہ کار وضع کرنے کے خواہاں ہیں، سرمایہ کاروں کو درپیش رکاوٹیں، سرخ فیتہ، بیوروکریٹک اور طریقہ کار کی غیرضروری تاخیر دور کرنا ضروری ہے کیونکہ بعض معاملات برسوں تک حل نہیں ہوتے، ایسے نظام کی بنیادی ضرورت شفافیت ہے اور حکومت اسے یقینی بنانے کیلئے بھرپور کوشاں ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ 2023ء میں پاکستان کو ڈیفالٹ کا سنگین خطرہ درپیش تھا تاہم آج ملک کے مجموعی ذخائر تقریباً 27 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، مہنگائی کی شرح 32 فیصد سے کم ہو کر ساڑھے 11 فیصد جبکہ پالیسی ریٹ ساڑھے 23 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آگیا ہے۔ خلیجی بحران نے دنیا کی طاقتور ترین معیشتوں کو بھی متاثر کیا ہے، اس کے باوجود پاکستان استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات کا 90 فیصد سے زائد حصہ بیرون ملک سے درآمد کرتا ہے جس میں تیل، گیس، ایل این جی اور پٹرول شامل ہیں، اس کے باوجود ملک میں پٹرول پمپس پر ہنگامہ آرائی نہیں ہوئی بلکہ حکومت نے معاشرے کے کمزور ترین طبقات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سبسڈی پروگرام وضع کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ اقدامات عام آدمی کی مشکلات، محنت اور مسلسل کوششوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں۔ پنجاب کے میدانی علاقوں، سندھ کی وادیوں، بلوچستان کے دشوار گزار پہاڑوں اور خیبر پختونخوا کی برف پوش چوٹیوں میں رہنے والے غریب افراد کے لیے ایک وقت کی روٹی، ادویات، بچوں کی تعلیم اور لباس کا انتظام بھی مشکل ہے۔ سردیوں میں ایک گرم کمرے کا انتظام کرنا بھی ان کے لیے بڑا مسئلہ ہوتا ہے۔ بیوائیں اور یتیم لاکھوں کی تعداد میں ہیں۔ ایسے حالات میں ملک کو ایک مشکل مگر منظم اقتصادی تبدیلی کے مرحلے سے گزارنا آسان نہیں تھا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ کامیابیاں ایک بہترین ٹیم اور مشترکہ کوششوں کے بغیر ممکن نہیں تھیں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان اس قدر نتیجہ خیز شراکت داری قائم ہوئی ہے۔ اگر ماضی میں بھی قومی مفاد کے لیے ایسی ہم آہنگی، باہمی افہام و تفہیم کا مظاہرہ کیا جاتا تو پاکستان بہت پہلے ترقی کی منزلیں طے کرچکا ہوتا۔ وزیراعظم نے ان کامیابیوں کا کریڈٹ اپنی ٹیم خصوصاً فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ان کی ٹیم کو دیا۔
انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کے پاس موقع ہے کہ وہ معیشت کو مستحکم کرنے کے ساتھ اسے متحرک اور تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔ زراعت، صنعت، مصنوعی ذہانت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں، اس مقصد کے لیے خلوص نیت، مسلسل محنت، عوام کی بے لوث خدمت اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ خلیجی بحران نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے، پاکستان خطے میں امن کی بحالی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے اور ایران اور امریکا کے ساتھ دوست اور برادر ممالک کی معاونت سے رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اس صورتحال پر قابو پانے میں کامیاب ہوگا اور خطے میں امن بحال ہونے کی صورت میں ملک غیرمعمولی اقتصادی ترقی کی جانب پیش قدمی کرسکے گا۔انہوں نے کہا کہ معیشت کی تبدیلی میں بنیادی کردار نجی شعبے کا ہے جبکہ حکومت کی ذمہ داری کاروباری برادری کی مدد اور اسے بااختیار بنانا ہے۔ حکومتیں کاروبار نہیں کرتیں بلکہ نجی شعبے کو ایسا ماحول فراہم کرتی ہیں جس میں وہ زیادہ سرمایہ کاری، پیداوار اور برآمدات کرسکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اب پاکستان کے پاس موقع ہے کہ وہ معیشت کو صرف مستحکم ہی نہ کرے بلکہ اسے متحرک اور تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔ زراعت، صنعت، مصنوعی ذہانت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ اس مقصد کے لیے خلوص نیت، مسلسل محنت، عوام کی بے لوث خدمت اور ذاتی پسند و ناپسند اور مفادات سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہوگا۔
1/3
2/3
وزیرِ اعظم نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ منزل تک پہنچنے کے لیے یہ راستہ اختیار کرنا ناگزیر ہے اور حکومت اسی وژن کے تحت مل کر آگے بڑھ رہی ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ حالیہ بجٹ میں 400 ارب روپے کی ٹیکس رعایتیں دی گئی ہیں جو آئی ایم ایف پروگرام کے تحت بھی ممکن ہوئیں کیونکہ عالمی مالیاتی ادارے کو پاکستان کی انتظامی صلاحیت پر اعتماد ہے اور اسے یقین ہے کہ یہ اقدامات ملکی معیشت کو تحریک دینے اور مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھربوں ڈالر مالیت کے معدنی ذخائر موجود ہیں، لیکن ریکوڈک کے حوالے سے گزشتہ 20 برس سے باتیں ہی ہوتی رہی ہیں تاہم گزشتہ دو سے تین برس کے دوران پہلی مرتبہ اس پر عملی کام شروع ہوا ہے، نوجوانوں کی بڑی تعداد پاکستان کے لیے ایک چیلنج بھی ہے اور موقع بھی، اس لیے انہیں بااختیار بنانا ضروری ہے۔
حکومت نے نوجوانوں کے لیے پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیت، آئی پیڈز، لیپ ٹاپس اور وظائف سمیت متعدد اقدامات کیے ہیں تاہم پاکستان کی معیشت اور قومی مستقبل کو مضبوط بنانے کے لیے لاکھوں نوجوانوں کو مزید مواقع فراہم کرنا ہوں گے کیونکہ نوجوان ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ زراعت ایسا شعبہ ہے جس میں صرف چھ ماہ کے دوران معیشت کو تبدیل کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور اس میں پاکستان کی سب سے بڑی قوت لائیو سٹاک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا طویل ترین سفر بھی پہلے قدم سے شروع ہوتا ہے اور پاکستان نے اجتماعی طور پر وہ پہلا قدم اٹھا لیا ہے۔ اعتماد کے ساتھ درست سمت میں سفر جاری رکھا جائے تو منزل حاصل کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے آٹو انڈسٹری کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چھ برس کے دوران اس شعبے کو سبسڈیز اور توسیعی سہولتیں فراہم کی گئیں اور کمپنیوں نے تحریری وعدے اور ناقابل تنسیخ ضمانتیں دیں کہ وہ مقامی سطح پر پرزہ جات کی تیاری کا تناسب 60، 70، 80 اور 90 فیصد تک لے جائیں گی تاہم آج بھی یہ شرح تقریباً 50 فیصد کے قریب ہے۔ اس کے باوجود یہ صنعت مسابقت کا سامنا کرنے کے لیے تیار نہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ الیکٹرک گاڑیوں کا دور ہے، جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینے سے اربوں ڈالر کی درآمدی توانائی پر انحصار کم، ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے میں مدد اور صنعت و سڑکوں پر نقل و حرکت کے نظام کو زیادہ مؤثر اور کم لاگت بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر چار ماہ تک اجلاس ہوئے جن میں وزیر خزانہ، نائب وزیراعظم، وزیر صنعت، وزیر تجارت، سیکرٹریز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ مشاورت کے بعد ایک منصفانہ طریقہ کار طے کیا گیا جس کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ اور روایتی انٹرنل کمبشن انجن (آئی سی ای) گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی تبدیلی کے لیے ہر شعبے میں اسی طرز عمل کو اپنانا ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو پائیدار اور برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا حکومت کا بنیادی ہدف ہے۔ پاکستان امریکی زرعی مصنوعات، بشمول سویابین، کی زیادہ درآمدات کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے جبکہ امریکی منڈی میں پاکستانی جراحی آلات، کھیلوں کے سامان اور دیگر تیار شدہ مصنوعات کے لیے وسیع مواقع تلاش کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس کی سربراہی نجی شعبے کے کاروباری شخصیت عمر سعید کو سونپی گئی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کو بھی مکمل طور پر تبدیل کیا گیا ہے اور اس کے لیے متعلقہ معیار کے مطابق افرادی قوت لائی گئی ہے۔ اب یہ خطے کا ایک مضبوط ادارہ بن چکا ہے تاہم چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو مزید رہنمائی اور مالی وسائل تک رسائی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کومکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے جس سے لاکھوں روپے کی بچت ہوئی ہے۔ اسی طرح یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے رمضان المبارک میں اشیائے خورونوش کی فراہمی کا نظام بھی بدعنوانی کے باعث ختم کیا گیا اور ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دیا گیا۔ گزشتہ دو برس سے مستحق افراد کو مالی معاونت ڈیجیٹل لین دین کے ذریعے براہ راست فراہم کی جا رہی ہے۔
رواں سال 27 ارب روپے مستحق افراد کو ادا کیے گئے، جس سے انہیں اشیائے خورونوش کے حصول کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے، ناقص معیار کی اشیاء خریدنے اور زائد قیمتوں کا سامنا کرنے سے نجات ملی۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے متعدد اقدامات کیے ہیں تاہم ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے اور مقررہ اہداف کے حصول تک حکومت آرام سے نہیں بیٹھے گی۔ اس مقصد کے لیے نجی شعبے اور سرکاری حکام کے درمیان مضبوط شراکت داری ضروری ہے۔ پہلی مرتبہ نجی شعبے کے ماہرین کو سرکاری نظام میں شامل کیا جا رہا ہے۔
3/3
لائیو سٹاک کے شعبے کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے کہا کہ اس میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے لیکن ماضی میں اس پر توجہ نہیں دی گئی۔ حکومت نے لائیو سٹاک کے محکمے کو وزارت زراعت سے الگ کرکے ایک خودمختار یونٹ بنا دیا ہے۔ لائیو سٹاک بورڈ کی سربراہی نجی شعبے کے ایک ممتاز زرعی کاروباری ماہر کو سونپی گئی ہے جبکہ بورڈ کے ارکان بھی اسی شعبے سے لیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ترکیہ کے مشیروں سے مشاورت اور برازیل سمیت جنوبی امریکہ کے ماہرین سے رہنمائی حاصل کی جا رہی ہے کیونکہ برازیل لائیو سٹاک کی بڑی برآمد کنندگان میں شامل ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 75 برس کے تجربات سے سبق سیکھ کر اب آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ ماضی کے نقصانات کا ازالہ کیا جاسکے اور پاکستان جلد دنیا میں ایک کامیاب اور باوقار ملک کے طور پر اپنا مقام حاصل کرے۔
قبل ازیں امریکن بزنس کونسل آف پاکستان کے صدر عدنان اسد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کونسل پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری، بہتر کارپوریٹ گورننس، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے،کونسل کی رکن کمپنیوں نے گزشتہ پانچ برس کے دوران پاکستان میں 74 ارب روپے سے زائد سرمایہ کاری کی اور یہ براہ راست 96 ہزار جبکہ بالواسطہ تقریباً 20 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہیں۔انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور دیگر حکام کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں شدید کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال کے باوجود حکومت پاکستان نے ملک کو عالمی سطح پر نمایاں مقام دلانے میں کردار ادا کیا، جس پر حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔عدنان اسد نے کہا کہ کاروباری برادری حکومت کی کاروبار دوست اور مستحکم پالیسیوں اور مسائل کے حل کے لیے کابینہ ارکان اور وفاقی سیکرٹریز کے مثبت رویے کو بھی سراہتی ہے.
تقریب میں 80 امریکی کمپنیوں کے نمائندے موجود ہیں، جن میں 60 کونسل کے ارکان جبکہ 20 ایسی کمپنیاں ہیں جو پاکستان میں کاروبار کرنے کے لیے منظوری کے مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام کمپنیوں نے پاکستان میں منافع حاصل کیا ہے اور اپنے کاروباری آپریشنز سے مطمئن ہیں۔کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کمپنیوں نے مجموعی طور پر 50 کروڑ سے زائد درخت لگائے، 12 ملین مریضوں کی مختلف منصوبوں کے ذریعے معاونت کی، سیلاب کے دوران مختلف پروگراموں کے تحت ڈیڑھ کروڑ افراد کو مدد فراہم کی اور ملک بھر میں تین لاکھ طلبہ کو وظائف دیے۔ ان سرگرمیوں پر مجموعی طور پر تقریباً تین ارب روپے خرچ کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ کمپنیاں پاکستان کی حقیقی سفیر ہیں اور بین الاقوامی سرمایہ کار مستقبل کی سرمایہ کاری کے فیصلے کرتے وقت ان کے تجربات اور پاکستان میں کاروباری کارکردگی سے متعلق آرا کو اہمیت دیتے ہیں۔عدنان اسد نے بتایا کہ وہ 34 برس بعد پاکستان میں اسکواش کی واپسی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ وہ پاکستان کے اسکواش کھلاڑی رہے ہیں اور یو ایس اوپن میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔
گزشتہ ایک برس کے دوران پاکستان میں اسکواش کے مقابلوں کے لیے 1.9 ملین ڈالر کی انعامی رقم فراہم کی گئی ہے ۔انہوں نے امریکی کمپنیوں کی جانب سے حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ چند برس کے دوران ملک میں کاروباری ماحول کو مستحکم بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے مطمئن ہیں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا منصفانہ حصہ ڈالتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر مہمان نوازی کو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا پیمانہ قرار دیا جائے تو پاکستان دنیا کا امیر ترین ملک ہوگا۔
2
635
Secretary General of the Association of Southeast Asian Nations Dr. Kao Kim Hourn called on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif in Islamabad, today.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif received the Secretary-General of the Association of Southeast Asian Nations (ASEAN), Dr. Kao Kim Hourn, in Islamabad today.
The Prime Minister reaffirmed Pakistan’s commitment to further strengthening its longstanding and growing partnership with ASEAN and the Southeast Asian region. The two sides discussed ways to enhance trade, investment and economic cooperation, and expand collaboration in food security, climate change, information technology and education.
The Prime Minister underscored the importance of translating the existing goodwill into concrete economic and development partnerships.
The Prime Minister highlighted Pakistan’s strategic location at the crossroads of Central Asia, the Middle East and West Asia, and its potential as a gateway for the wider region. He noted that it would boost regional connectivity, trade and economic integration.
The Secretary-General thanked the Prime Minister for Pakistan’s warm hospitality and the arrangements for his visit. He reaffirmed ASEAN’s commitment to strengthening relations with Pakistan, welcomed Pakistan’s interest in closer engagement, and expressed confidence that continued cooperation and the visit would help advance the partnership.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif witnessed the signing of a Memorandum of Understanding on Security Cooperation between the Internal Security Force (Lekhwiya) of Qatar and Federal Constabulary of Pakistan in Islamabad, today.
Interior Minister and Commander of the Internal Security of Qatar H.E. Sheikh Khalifa bin Hamad bin Khalifa Al Thani called on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif in Islamabad, today.
His Excellency Sheikh Khalifa bin Hamad bin Khalifa Al Thani, Minister of Interior and Commander of the Internal Security Force (Lekhwiya) of the State of Qatar, along with a delegation, called on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif in Islamabad today.
The Prime Minister warmly welcomed the Qatari dignitary on his first visit to Pakistan and reaffirmed the longstanding brotherly relations between Pakistan and Qatar. He expressed the hope that the visit would further strengthen cooperation between the Ministries of Interior and relevant institutions of the two brotherly countries.
The Prime Minister conveyed his warm greetings to His Highness the Amir of the State of Qatar and thanked the Qatari leadership for its unwavering support to Pakistan. He particularly appreciated Qatar's continued supply of Liquefied Natural Gas (LNG), which contributes to meeting Pakistan's energy requirements.
Highlighting the strong people-to-people ties between the two countries, the Prime Minister noted that around 300,000 Pakistanis were working in Qatar and making meaningful contributions to its development and prosperity.
He observed that there was considerable potential to further enhance economic cooperation, particularly in the areas of trade & investment, agriculture, livestock, information technology, mines and minerals.
The Qatari Minister of Interior expressed his delight at visiting Pakistan and conveyed the greetings and best wishes of His Highness the Amir of Qatar to the Prime Minister. He appreciated Pakistan's role and efforts for promoting peace and stability in the region.
Minister for Interior Syed Mohsin Raza Naqvi, Minister for Petroleum Ali Pervaiz Malik, Minister of State for Interior Talal Chaudhury, Special Assistant to the Prime Minister Syed Tariq Fatemi, Special Assistant to the Prime Minister on Energy Lt Gen (R) Muhammad Zafar Iqbal and senior officials were also present during the meeting.
The Prime Minister also witnessed the signing of a Memorandum of Understanding (MoU) on Security Cooperation between the Internal Security Force (Lekhwiya) of Qatar and the Federal Constabulary of Pakistan, as well as an Action Plan on the Fight Against Drugs. Minister of Interior of Qatar Sheikh Khalifa bin Hamad bin Khalifa Al Thani and Minister for Interior of Pakistan Syed Mohsin Raza Naqvi signed on behalf of their respective sides.
The Prime Minister also hosted a luncheon in honour of the Qatari visiting delegation.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif chaired a review meeting on the performance of Ministry of National Food Security and Research under Prime Minister's Office System, today.
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پی ایم او ایس (PMOS) کے تحت وزارت قومی غذائی تحفظ کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پی ایم او ایس کی شکل میں وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں کی کارکردگی جانچنے کے حوالےسے ایک انتہائی مؤثر نظام تشکیل پا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کے تحت دیے گئے اہداف اور ٹائم لائنز میں کسی قسم کی کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم نے پی ایم او ایس کو مزید بہتر اور کارگر بنانے اور اس حوالےسے متعلقہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور رابط بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور زرعی شعبے کی پائیدار ترقی میں جدید تحقیق کو بنیادی اور کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت زراعت کے شعبے میں تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن سرپرستی اور بھرپور مالی معاونت فراہم کرے گی، تاکہ جدید طریقوں سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے. اس کے ساتھ ساتھ، کاشتکاری کی لاگت میں کمی اور فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافے کے لیے جدید زرعی مشینری کا استعمال ناگزیر ہے، جس کی کاشتکاروں تک آسان فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
اجلاس کو پی ایم او ایس (PMOS) کے تحت وزارت قومی غذائی تحفظ کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کی ملک بھی زرعی اجناس کی اسٹوریج کی صلاحیت بہتر بنانے کے حوالےسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر سے کسانوں کی رجسٹریشن کے لئے میرا کسان ڈیجیٹل ایپلی کیشن کا آغاز بھی کر دیا گیا یے۔
حکومتی سطح پر زرعی شعبے میں ادارہ جاتی اصلاحات بھی کی جارہی ہیں ۔ اس حوالے سے نیشنل ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیکیورٹی ایڈوائزری کونسل تشکیل دی گئی جس کے سیکریٹریٹ نے کام کا آغاز بھی کر دیا یے۔ اجلاس کو پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کی تشکیل نو پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ کسانوں کو موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات کے نقصانات سے بچانے کے لیے فصلوں کی انشورنس کی کوریج ناگزیر ہے۔ زرعی انشورنس کو بہتر بنانے پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif addressed a meeting regarding the implementation of 100 day transformative plan of AJK, in Muzaffarabad, today.
بھمبر میں اگلے ماہ دانش اسکول کا افتتاح ہوگا، جبکہ دانش اسکولوں کا دائرہ کار پورے آزاد کشمیر تک پھیلایا جا رہا ہے۔ آذربائیجان کے تعاون سے آسان خدمت سینٹر اور وویمن اسپیشل ٹیکنالوجی پارک بھی قائم کیے گئے ہیں۔
~ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا آزاد جموں و کشمیر کے لیے 100 دن کے ترقیاتی پلان کے متعلق اجلاس سے خطاب
آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کی شفاف تکمیل کے لیے تمام مالی وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ اسحاق ڈار، احسن اقبال، امیر مقام، رانا ثناء اللہ، مریم نواز اور پوری وفاقی و صوبائی ٹیم کی محنت پر شکریہ اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
~ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا آزاد جموں و کشمیر کے لیے 100 دن کے ترقیاتی پلان کے حوالے سے اجلاس سے خطاب
مقبوضہ کشمیر کے شہداء اور جیلوں میں صعوبتیں برداشت کرنے والے کشمیری رہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ پاکستان کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت ملنے تک ان کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
~ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا آزاد جموں و کشمیر کے لیے 100 دن کے ترقیاتی پلان کے حوالے سے اجلاس سے خطاب

























