waliullah Maroof (@10waliullah) header
waliullah Maroof (@10waliullah) profile picture

Social activist || writer || Youtuber

Karachi, Pakistan
Joined April 2015
Photo by waliullah Maroof (@10waliullah)Photo by waliullah Maroof (@10waliullah)Photo by waliullah Maroof (@10waliullah)Photo by waliullah Maroof (@10waliullah)Photo by waliullah Maroof (@10waliullah)Photo by waliullah Maroof (@10waliullah)Photo by waliullah Maroof (@10waliullah)Photo by waliullah Maroof (@10waliullah)Photo by waliullah Maroof (@10waliullah)Photo by waliullah Maroof (@10waliullah)
الحمدللہ
ولی اللہ معروف انسانی اسمگلنگ کا شکارخواتین کی دادرسی کا باعث کس طرح بن رہے ہیں؟ #GeoNews #Jirga
10
55
2
297
اس لڑکے کا نام عادل ہے والد کا نام سلیم اور والدہ صفیہ ہے۔ عادل کا کہنا ہے سال 2004 میں کم عمری میں گھر سے نکلا تھا ایک شیلٹر پہنچا ۔ وہاں سے کراچی منتقل ہوا۔ عادل اپنی والدہ کو بہت یاد کرتا ہے لیکن وہ اپنے گھر کے متعلق کچھ نہیں جانتا۔ بس اتنا جانتا ہے کہ ملتان یا اس کے آس پاس کسی شہر میں اسکا گھر تھا۔ والدین کے نام اور بچپن کی تصویر سے عادل کا خاندان بآسانی مل سکتا ہے۔ برائے مہربانی تمام ناظرین اس ویڈیو کو اللہ کی رضا کے لئے خوب زیادہ شئیر کریں ان شاءاللہ آپ کے شئیر کرنے سے ایک لاوارث اپنے خاندان کو مل سکتا ہے۔ کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں 03162529829 28 oct 2026 #waliullahmaroof #multan #pakistan
3
295
1
369
3,722
یہ جوان بول نہیں سکتا لیکن سن سکتا ہے۔۔۔۔۔ آج سے اٹھارہ بیس سال قبل پنجاب جھنگ کے ایک علاقے میں کہیں سے بھٹک کر آیا تھا۔ علاقے کے لوگوں نے اپنے پاس رکھ لیا۔ نا بول سکتا ہے اور نا لکھ کر اپنی معلومات دے سکتا ہے۔بہت کوشش کی گئی لیکن خاندان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ عید کے دنوں میں جب ساری دنیا خوشیاں منا رہی ہوتی ہے یہ بےزبان انسان ایک طرف بیٹھ کر آنسو بہا رہا ہوتا ہے۔ اسکے بھی والدین ہونگے اپنے بہن بھائی ہونگے وہ ضرور اسکے لئے پریشان ہونگے۔ ماں پر کیا گزری ہوگی اسکا اندازہ آپکو بخوبی ہوگا۔ زیر نظر تصویر سال 2016 کی ہے۔ ابتدائی دنوں کی کوئی تصویر تاحال نہیں ملی۔ جیسے ہی ملتی ہے آپ سے شئیر کریں گے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ایک بےبس اور دکھی انسان اپنے پیاروں کو مل جائے تو برائے مہربانی اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں ۔آپکا ایک شئیر بہت بڑی نیکی کا سبب بن سکتا ہے۔ کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں 03162529829 27 oct 2026 #waliullahmaroof
2
305
349
5,524
الحمدللہ نوشہرو فیروز کا عبد القدیر ولد عبدالکبیر ساکن گوٹھ جمعو منگریو تحصیل محراب پور سندھ 13 جولائی 2016 کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن خیرا آباد سے گم ھوگیا تھا۔ گزشتہ سال انکے ماموں نے بھی ہم سے رابطہ کیا تھا۔ الحمدللہ چند روز قبل ایک صاحب نے رابطہ کرکے ہمیں بتایا تھا کہ انکے پاس ایک لڑکا ہے جو بول اور سن نہیں سکتا۔ انکے پاس پانچ چھ سالوں سے تھا۔ الحمدللہ خاندان مل گیا اور آج والد اور ماموں نے جاکر اپنے بچے کو گلے لگایا۔ بدقسمتی سے اسکا ہاتھ کہیں پر کٹا ہے۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہاتھ ٹھیک تھا۔ #waliullahmaroof
5
135
358
3,049
شیلٹرز میں بچوں کو کیسے رکھا جاتا ہے تعلیم کا معیار کیا ہے رہن سہن کیسا ہے۔ اب تک ملک کو کس بڑے منصب پر کارآمد شہری دیا؟ #waliullahmaroof
6
203
3
429
3,756
اسلام چینل UK پر ملتان واقعے پر انٹرویو #waliullahmaroof
3
52
1
206
2,858
ملتان میں یتیم بچے کو گاڑی سے کچلنے کا واقعہ آپ سب نے دیکھ لیا۔ اور یہ بھی پڑھ لیا ہوگا کہ بچہ "یتیم خانے" میں تھا۔ ہماری اصطلاح میں جسے شیلٹر کہتے آرہے ہیں۔ ہم آج تک یتیم بچوں کے ساتھ رویوں پر جو جو لکھتے اور دکھاتے آرہے ہیں یہ آپکو آج اسکی ایک جھلک نظر آگئی۔ اور یہ اللہ نے ان لوگوں کو بےنقاب کیا ہے جو لاوارث پر ظلم کرتے ہیں انکے حقوق مارتے ہیں۔ یتیم خانے نے اس بچے کے معاملے میں مبینہ طور پر قانون کی سخت خلاف ورزی کی ہے۔ اس ادارے کی مکمل تحقیقات کی جائیں تو بہت کچھ شاید سامنے آئے۔ آپ ہمارے کیسز اور آج کے واقعے کو سامنے رکھیں گے تو کافی حد تک سمجھ جائیں گے کہ ہم 2020 سے کس چیز کی نشاندہی کرتے آرہے ہیں۔ جن جن کو اپنوں سے ملایا وہ کیا رونا روتے رہے ہیں۔ خوف خدا نہیں ہے ان میں۔۔۔۔جب دیکھتے ہیں کے بچے کے آگے پیچھے کوئی نہیں ہے اس سے اسکا ہر قسم کا حق چھینتے ہیں۔ مہینے بھر جانوروں کی طرح کام کرواکر صرف چند پیسے دینا۔ اپنے ذاتی کام لینا ۔ تعلیم سے محروم کرنا ۔ شناخت مٹا دینا۔اسکو خوف زدہ رکھنا ۔ اپنے ایک اشارے کا تابع بنانا۔ اور جینے کا حق تک چھین لینا۔ ریاست کو چاہئے ایسے لاوارث بچوں کے لئے ایک منظم نظام لائے۔ ان کے لئے ایک الگ محکمہ قائم کریں۔ انکی مکمل پرورش اپنی تحویل میں کرے۔ ایک ایک قدم پر نظر رکھیں۔ یہ تمام بچے بہت ہی کار آمد شہری بنیں گے۔ اب بھی وقت ہے۔ #waliullahmaroof
44
553
22
1,017
20,255
ملتان میں یتیم بچے کو گاڑی سے کچلنے کا واقعہ آپ سب نے دیکھ لیا۔ اور یہ بھی پڑھ لیا ہوگا کہ بچہ "یتیم خانے" میں تھا۔ ہماری اصطلاح میں جسے شیلٹر کہتے آرہے ہیں۔ ہم آج تک یتیم بچوں کے ساتھ رویوں پر جو جو لکھتے اور دکھاتے آرہے ہیں یہ آپکو آج اسکی ایک جھلک نظر آگئی۔ اور یہ اللہ نے ان لوگوں کو بےنقاب کیا ہے جو لاوارث پر ظلم کرتے ہیں انکے حقوق مارتے ہیں۔ آپ ہمارے کیسز اور آج کے واقعے کو سامنے رکھیں گے تو کافی حد تک سمجھ جائیں گے کہ ہم 2020 سے کس چیز کی نشاندہی کرتے آرہے ہیں۔ جن جن کو اپنوں سے ملایا وہ کیا رونا روتے رہے ہیں۔ خوف خدا نہیں ہے ان میں۔۔۔۔جب دیکھتے ہیں کے بچے کے آگے پیچھے کوئی نہیں ہے اس سے اسکا ہر قسم کا حق چھینتے ہیں۔ مہینے بھر جانوروں کی طرح کام کرواکر صرف چند پیسے دینا۔ اپنے ذاتی کام لینا ۔ تعلیم سے محروم کرنا ۔ شناخت مٹا دینا۔اسکو خوف زدہ رکھنا ۔ اپنے ایک اشارے کا تابع بنانا۔ اور جینے کا حق تک چھین لینا۔ ریاست کو چاہئے ایسے لاوارث بچوں کے لئے ایک منظم نظام لائے۔ ان کے لئے ایک الگ محکمہ قائم کریں۔ انکی مکمل پرورش اپنی تحویل میں کرے۔ ایک ایک قدم پر نظر رکھیں۔ یہ تمام بچے بہت ہی کار آمد شہری بنیں گے۔ اب بھی وقت ہے۔ اس یتیم خانے نے بچے کےمعاملے میں مبینہ طور پر قانون کی خلاف ورزی کی ہے انکے خلاف بھی تحقیقات ہوں تو شاید مزید کچھ سامنے آجائے۔ #waliullahmaroof
34
432
5
886
11,714
اس خاتون کا نام صاحبہ ہے ۔ سال 1995 سے 97 کے درمیان سات سال کی عمر تھی۔ کراچی کے علاقے گلشن حدید میں رہائش تھی اور ایک اسکول میں تیسری جماعت کی طالبہ تھی۔ ایک روز صاحبہ اپنی ایک کلاس فیلو مہوش بلوچ کے ساتھ اسکول سے گھر/گھر سے اسکول جارہی تھی راستے میں ایک مرد اور ایک عورت نے انکو کچھ پوچھنے کے بہانے سے روک لیا۔اور دونوں کو اغو*اء کرلیا۔ دونوں کو اپنے ساتھ فیصل آباد لائے اور وہاں فروخت کردیا۔ مہوش کو الگ اور صاحبہ کو الگ بیچ دیا۔ صاحبہ ابھی جنکے پاس موجود ہے وہ انکے تیسرے خریدار ہیں۔ نکاح ہوچکا ہے ۔ بال بچے ہیں۔ صاحبہ کے والد کا نام محمد رفیق ہے ۔ والدہ کا نام شمیم اختر ہے۔ بھائیوں کے نام: عمران، عرفان، کامران، راحیل، دانش اور عادل ہیں۔ بھائی عمران کپڑے کی مل میں کام کرتا تھا۔ عرفان فرنیچر کا کام کرتا تھا۔ - بہنوں کے نام: شبانہ، شبنم، رحیلہ اور انا۔ نانا کو باؤ سلطان کے نام سے پکارا جاتا تھا جن کا گھر سندھ کے کسی گاؤں میں تھا۔ پھوپھی ایک کا نام اللہ رکھی تھا، جبکہ دوسری کا نام یاد نہیں۔ گھر غالباً پاکستان اسٹیل ملز کے آس پاس علاقے میں تھا۔ گھر گلی نمبر 5 میں گھر تھا۔ صاحبہ کو اپنے گھر کے قریب اسکول کا نام "سید ان"(syed inn) یاد ہے۔ لیکن جس اسکول میں پڑھتی تھی اس اسکول کا نام یاد نہیں(شاید سرکاری اسکول ہو)۔ - والد ریٹائرڈ تھے، لیکن ان کی ملازمت کی نوعیت معلوم نہیں۔ آپ تمام دوستوں سے اپیل ہے کہ اس بہن کی فریاد سنیں اور اپنی بین سمجھ کر اس پوسٹ کو خوب زیادہ شئیر کریں۔ آپکا ایک شئیر ایک انسان کو انکے پیاروں سے ملانے کا باعث بن سکتا ہے۔ کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں 03162529829 (صرف وٹس ایپ پر رابطہ ہوسکےگا)۔ 19 oct 2026 #waliullahmaroof
7
411
2
481
11,795
مکہ پہنچتے ہی محترم زبیر ریاض صاحب نے رابطہ کرکے ہمیں مدینہ میں دعوت دی تھی۔۔جو انکا بڑا پن ہے۔ آج مدینہ کی پہلی صبح تھی۔ فجر کی نماز کے بعد ہماری ملاقات کل سے طے تھی۔۔ ہم بےتابی سے انتظاہ گاہ میں منتظر تھے۔ آپ ہمیں لینے آئے اور عربی ناشتے کے لئے ایک ریسٹورنٹ کی طرف گئے۔ساتھ بیٹھے بہت خوبصورت گفت و شنید ہوئی۔۔بہت حوصلہ افزائی فرامائی اور ہمارے کام پر قیمتی مشوروں سے نوازا۔ جنکی ویڈیوز دیکھ کر ایمان تازہ ہوتا ہے آج ان سے ملاقات ہمارے لئے کسی بڑی خوشخبری سے کم نہ تھی۔ آپکی محبت اور خلوص نے ہمیں آپکا مزید شیدائی بنادیا۔ اللہ آپکو شاد و آباد رکھے اور خوب کامیابیاں عطا فرمائے آمین یارب العالمین۔ (پارکنگ میں تھے روانگی سے قبل یہ سیلفی بطور یادگار لی)۔ بعد ازاں ایک پہاڑ کی بلندی پر لیجاکر مدینہ منورہ کی فضائی سیر کروائی۔۔ان شاءاللہ اسکی ویڈیو جلد دیکھ سکیں گے۔ #waliullahmaroof
1
59
376
3,591
اس لڑکے کا نام کاشف علی ہے اور والد کا نام سلیم ہے۔ والدہ زہرہ بتول ۔۔دو بھائی حسن اور ریحان ہیں۔ رہائش قائد آباد کراچی کا بتاتا ہے۔ کم عمری میں گم ہوا تھا۔ گھر کے پاس بڑی مسجد تھی زرد رنگ کا گیٹ تھا۔ برائے مہربانی زیادہ سے زیادہ شئیر کریں کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں 03162529829 18 oct 2026 #waliullahmaroof
15
330
376
3,531
الحمدللہ کراچی سے گم ہونے والا بٹکرام کا بچہ 16 سال بعد شیلٹر سے مل گیا ❤️‍🩹 مکمل ویڈیو Waliullah Maroof یوٹیوب چینل پر دیکھیں اور شئیر کریں ۔۔۔ #Battagram #karachi #shelter #waliullahmaroof
6
131
1
310
2,344
علی چاند جس شیلٹر میں رہا ہے ان سے اپیل ہے علی چاند کے بچپن کی تصاویر دیں #waliullahmaroof
3
138
1
285
2,266
یہ سال 1995 کی بات ہے جب سخت سردیوں کے دن چل رہے تھے۔ صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں مقامی لوگوں نے ایک سفید کار دیکھی۔۔ کار بہت تیزی میں آئی رکی۔۔اور کچھ پھینک کر تیزی کے ساتھ نکل گئی۔ گاؤں والے تجسس میں دوڑتے ہوئے وہاں پہنچے۔۔یہ دیکھنے کے لئے کہ کار والے نے کیا پھیکا ہوگا۔۔!! جب موقع پر پہنچتے ہیں تو کیا دیکھتے ہیں۔۔۔ سانسیں لیتی ہوئی نیلے رنگ کی فراک میں ملبوس حضرت حوا کی ایک بیٹی۔۔۔ جسکی عمر تقریبا دو سال تک تھی۔۔بھیڑ میں سے ایک نیک دل انسان نے بچی کو اٹھاکر ہر طرف سے دیکھا خیریت دریافت کی اور گلے سے لگاکر کار کی طرف دیکھ کر پیچھا کرنے کا سوچا لیکن تب تک کار اپنی تیزی سے اٹھنے والی دھول میں گم نظروں سے اوجھل ہوگئی تھی۔ سو منہ اور سو باتیں ہورہی تھیں۔۔۔لیکن وہ نیک دل انسان بچی اپنے گھر لایا۔۔اسکی اچھی پرورش کی۔۔اس گھر میں جوان ہوئی اور گھر بس گیا۔۔ پرورش کرنے والے بہت ساری نیکیاں لیکر دنیا سے رخصت ہوگئے۔ اب بنت حوا کا امتحان شروع ہوا۔ پرورش کرنے والے والدین دنیا سے رخصت ہوگئے۔۔اپنے ماں باپ کون تھے کیسے تھے؟ابھی کہاں کس حال میں ہونگے؟ بہن بھائی کیسے ہونگے؟ یہ سوالات اندر سے کھائے جارہے تھے۔ دوسری طرف بات بات پر گندے خون اور لاوارث جیسے الفاظ کے طعنے بھی ملنا شروع ہوگئے اللہ اس بہن پر رحم فرمائے۔ ہمیں یہ اسٹوری سن کر غالب گمان ہے کہ یہ اغ*واء کا کیس ہوگا۔ کسی نے کہیں سے اٹھاکر راستے میں بچی کو پھینک دیا ہوگا۔ آپ تمام دوستوں سے اپیل ہے کہ اپنی اس بہن کے دکھ درد کا احساس کرتے ہوئے اس پوسٹ کو دنیا بھر میں خوب عام کریں۔ بچی کی جو تصویر دی گئی ہے یہ اس کے ملنے کے کچھ عرصے بعد کی ہے گھر والے دیکھ کر ضرور پہچانیں لیں گے۔ آپکا ایک شئیر ایک لاچار بہن کو اپنوں سے ملانے کا سبب بن سکتا ہے۔ خوب زیادہ شئیر کریں۔ کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں +923162529829 یہ پوسٹ 16 اکتوبر 2026 کو بوقت صبح حرم مکی میں بیٹھ کر لکھی ہے۔خاندان ملنے کی دعا کے ساتھ ساتھ آپ سب کے لئے بھی بہت ساری دعائیں۔ #waliullahmaroof
35
1,269
9
1,592
53,149
الحمدللہ خاندان مل گیا ہے ❤️
سلیم ولد شیر اعظم سال 2005 یا آس پاس سالوں میں گم ہوکر ایک شیلٹر میں پہنچا تھا۔ چار سے پانچ سال عمر تھی۔ آج تک شیلٹر میں ہے اور اپنے خاندان سے جدائی ہے۔ خیبرپختونخواہ اور کراچی کے تمام دوست اس ویڈیو کو اپنا فرض سمجھ کر خوب زیادہ شئیر کریں۔ آپکا ایک شئیر سلیم کو اسکے خاندان سے ملا سکتا ہے۔ جس وقت سلیم ملا تھا وہ تصویر بھی موجود ہے۔ خاندان والے دیکھ کر ضرور پہچانیں گے۔ اللہ کا نام لیکر شئیر کریں ۔ نوٹ: باب خیر کراچی کے علاقے میٹروول یا بنارس کا بھی ہوسکتا ہے۔ کسی بھی اطلاع کے لئے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں 03162529829 12 oct 2026 #waliullahmaroof
16
157
4
571
5,037
سلیم ولد شیر اعظم سال 2005 یا آس پاس سالوں میں گم ہوکر ایک شیلٹر میں پہنچا تھا۔ چار سے پانچ سال عمر تھی۔ آج تک شیلٹر میں ہے اور اپنے خاندان سے جدائی ہے۔ خیبرپختونخواہ اور کراچی کے تمام دوست اس ویڈیو کو اپنا فرض سمجھ کر خوب زیادہ شئیر کریں۔ آپکا ایک شئیر سلیم کو اسکے خاندان سے ملا سکتا ہے۔ جس وقت سلیم ملا تھا وہ تصویر بھی موجود ہے۔ خاندان والے دیکھ کر ضرور پہچانیں گے۔ اللہ کا نام لیکر شئیر کریں ۔ نوٹ: باب خیر کراچی کے علاقے میٹروول یا بنارس کا بھی ہوسکتا ہے۔ کسی بھی اطلاع کے لئے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں 03162529829 12 oct 2026 #waliullahmaroof
2
299
1
325
7,336
صبا تقریبا چار سال کی تھی ۔ اپنی والدہ کے ساتھ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری کے لئے آئی تھی۔ بھیڑ میں ماں سے ہاتھ چھوٹ گیا اور گم ہوگئی۔ صبا کے والد کا نام انور تھا کریمو بھی کہتے تھے۔والدہ کا نام صغری یاد ہے۔ایک بھائی تھا جسکا نام امین یاد ہے۔ دو بہنیں تھیں ایک کا نام کوثر یاد ہے جسکی شادی میرپور میں ہوئی تھی(یہ نہیں معلوم میرپور خاص یا میرپور)۔ دوسری بہن کا نام یاد نہیں ۔ گھر میں شاید پنجابی زبان بولتے تھے (پکا نہیں ہے)۔ صبا اپنوں کی یاد میں تنہائی کی زندگی بسر کررہی ہے اور ذہنی طور پر بھی بہت تناو کی شکار ہے۔ سوائے رونے کے اور کوئی چارہ نہیں ہے۔ برایے مہربانی ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔ کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں 03162529829 11 oct 2026 #waliullahmaroof
1
357
381
5,301
اس بچے محمد ذیشان کا کہنا ہے کہ اقبال آباد سے اسے کوئی اٹھاکر لایا ہے۔ ساتھ میں دو تین مزید بچے بھئ تھے۔ اقبال آباد پنجاب کے دوست اس ویڈیو کو خوب زیادہ شئیر کریں کوئی بھی انکے گھر والوں کو جانتا ہو نیچے دئیے گئے نمبر پر وٹس ایپ کریں +923162529829 10 oct 2026 #waliullahmaroof
4
552
4
588
74,442