Pinned Tweet
آقاﷺ آپ دائمی بہار ہیں، میں عارضی مہک
میری بقا اسی میں ہے، آپ کی ذاتِ اقدس میں فنا رہوں🌹
sain retweeted
صَاحِبُ لِوَاءِ الْحَمْد ﷺ
معنی: حمد کے پرچم والے۔
قیامت کے دن جب تمام انسان پریشانی اور بے چینی میں ہوں گے، ہمارے نبی ﷺ کو لواءِ حمد عطا کیا جائے گا۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ قیامت کے دن حمد کا پرچم میرے ہاتھ میں ہوگا۔ ذرا سوچیے، وہ دن کتنا عظیم ہوگا جب اللہ تعالیٰ اپنے محبوب ﷺ کو یہ بلند مقام عطا فرمائے گا۔ اللہ ہمیں اس دن آپ ﷺ کے قریب اور آپ ﷺ کی شفاعت کا مستحق بنائے۔
sain retweeted
کل ایک خبر آئی تھی جس میں ننکانہ میں بچوں سے سکول کی صفائی کروانے پر ہیڈ ماسٹر صاحب کو معطل کر دیا تھا.
یہ بھی ایک تصویر ہے جو اسلام آباد سے واپسی بھیرہ انٹر چینج کے قریب موٹروے پر قیام و طعام کی ہے.
تصویر میں نظر آنے والی بسیں فیصل آباد ایگریکلچر یونیورسٹی کی ہیں مگر اس میں موجود سٹوڈنٹس کسی پرائویٹ سکول کے ہیں جو تفریحی ٹرپ سے واپس آرہے ہیں.
یہ بسیں کچھ وقت کے لیے رکی اور پھر چلے گئیں مگر اپنے پیچھے کوڑے کے ڈھیر چھوڑ گئی ہیں جس سے بچوں کی تربیت اور سکول کے معیار تعلیم اور معیار اخلاقیات پر سوال ہے. جب آپ بچوں سے صفائی کروانے یا بچوں کو صفائی کا شعور دینے پر اساتذہ کو معطل کریں گے تو پھر یہی حالات ہونگے جو تصویر میں نظر آ رہے ہیں..
حیرانگی والی بات یہ ہے کہ مہنگے سکول میں بھاری بھر کم فیسوں کے باوجود بچوں کی تربیت کا یہ عالم ہے. یہی بچے گھر، محلہ اور بازاروں میں بھی ایسے ہی گندگی پھیلائیں گے جیسے انہوں نے یہاں پرکیا ہے. کمال بات یہ کہ کسی ٹیچر یا مینجمنٹ نے بچوں کو یہ نہیں بتایا کہ کوڑا کڑکٹ بیگ یا شاپر میں ڈالیں باہر مت پھینکیں...
ہمارا معصومانہ سا سوال ہے کہ جس طرح ننکانہ کے ہیڈ ماسٹر صاحب کو صفائی کروانے معطل کیا گیا کیا اسی طرح اس سکول کی انتظامیہ پر گندگی پھیلانے پر کوئی جرمانہ ہو گا؟؟؟
Faisal Bhatti ✍️
sain retweeted
الْبَشِير ﷺ
معنی: خوشخبری سنانے والے۔
ہمارے نبی کریم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی رحمت، مغفرت اور جنت کی خوشخبری سنائی۔ آپ ﷺ نے مایوس دلوں کو امید دی اور گناہ گاروں کو اپنے رب کی طرف پلٹنے کا راستہ دکھایا۔ آپ ﷺ کی بشارتوں میں ہمارے لیے کتنی تسلی ہے کہ اللہ کی رحمت بہت وسیع ہے۔ اللہ ہمیں ان خوش نصیب لوگوں میں شامل فرمائے جو آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے جنت کے مستحق بنیں۔
sain retweeted
عجیب سیاسی تضاد ہے! 1973 کے جس آئین میں ذوالفقار علی بھٹو نے خود آرٹیکل 48(6) کے تحت ریفرنڈم کی شق شامل کی، آج انہی کے نام پر سیاست اور اقتدار کے مزے لینے والے بلاول بھٹو اسی ریفرنڈم کو غیر آئینی قرار دے رہے ہیں۔ کیا اصول اور آئین کی تشریح بھی اب سیاسی مفاد کے تابع ہو گئی ہے؟
sain retweeted
دلوں کی قربت جیسی کوئی قربت نہیں!
امام بخاری رحمہ اللہ کی کتاب الأدب المفرد میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا قول نقل ہوا ہے:
’’دلوں کے باہم قریب ہو جانے جیسی کوئی چیز میں نے نہیں دیکھی۔‘‘
محبت میں اسباب تلاش نہ کرو، یہ تو اللہ تعالیٰ کا ہاتھ ہے جو دلوں کو جوڑ دیتا ہے!
اور جس محبت کا بیج اللہ تعالیٰ بو دے، اسے لوگ کبھی جڑ سے نہیں اکھاڑ سکتے۔
ایک شخص تمہارا محبوب ہے، حالانکہ تمہارے اور اس کے درمیان ملکوں کی دوریاں اور لوگوں کے فاصلے حائل ہیں، لیکن پھر بھی وہ تمہارا محبوب ہے۔
اور کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جو تمہارے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتے ہیں، بلکہ کتنے ہی میاں بیوی ایک ہی تکیے پر سر رکھ کر سوتے ہیں، مگر ان کے درمیان محبت کا ایک ذرہ بھی نہیں ہوتا!
کبھی تم کسی اجنبی شخص سے ملتے ہو، اور ابھی زیادہ وقت بھی نہیں گزرتا کہ وہ تمہارا اپنا بن جاتا ہے۔ اور کبھی کسی دوسرے شخص کے ساتھ برسوں گزارتے ہو، مگر وہ تمہارے دل کی دہلیز پر ہی کھڑا رہتا ہے، اندر داخل نہیں ہو پاتا۔
یہ ایک ایسی حقیقت ہے جسے عقل بیان نہیں کر سکتی، منطق جس کی کوئی توجیہ پیش نہیں کر سکتی۔
یہ وہ راز ہے جس کے بارے میں ہمارے رب نے فرمایا:
﴿لَوْ أَنْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَا أَلَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ أَلَّفَ بَيْنَهُمْ﴾
’’اگر تم زمین کی ساری دولت بھی خرچ کر ڈالتے تو ان کے دلوں میں باہمی الفت پیدا نہ کر سکتے، لیکن اللہ ہی نے ان کے دلوں کو جوڑ دیا۔‘‘
(سورۃ الأنفال: 63)
sain retweeted
عمران خان کے سیاسی حریفوں نے بالآخر تسلیم کرلیا ہے کہ خان ایک سیاسی قیدی ہے بیرسٹر گوہر
sain retweeted
اُن کے دَر پر موت آ جائے تو جی جاؤں حسن ؔ 🌹
اُن ﷺ کے دَر سے دُور رہ کر زندگی اچھی نہیں 💝
sain retweeted
مولانا فضل الرحمان کی PDM میں جدوجہد نہ ہوتی تو آپ اقتدار میں نہ ہوتے، کچھ شرم کریں، کچھ حیا کریں
بلاول زرداری کا مولانا کے حق میں بیان (کچھ دن پہلے تک فیصل کریم کنڈی تنقید کر رہے تھے)
sain retweeted
پیپلزپارٹی کی منافقت چیک کریں کہ ن لیگ کی حکومت کا حصہ ہیں ، ہر ظلم ، جبر اور بربریت میں پوری طرح سے شریک ہیں اور اب اچھے بن کر بیانات دے رہے ہیں کہ عمران خان اور بشری بی بی کا علاج ہونا چاہیے، پاکستان کے لوگوں کو اب اس منافقت سے بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا ۔۔۔
sain retweeted
عمران خان نے نواز شریف اور انکی اہلیہ کی بیماری کا مذاق اڑانے کی بجائے انہیں ریلیف دیا ہر سہولت فراہم کی۔ دعا بھی کی۔ اور آج نواز شریف اور اسکی بیٹی کی پارٹی اور انکا سوشل میڈیا عمران خان اور انکی اہلیہ کی بیماری کا مذاق اڑا رہا ہے۔ اللہ رب العزت کسی کو کم ظرف دشمن نہ دے۔
sain retweeted
جی چاہتا ہے تحفے میں بھیجوں انہیں آنکھیں
درشن کا تو درشن ہو نذرانے کا نذرانہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
sain retweeted
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کوئی گل باقی رہے گا نہ چمن رہ جائے گا
پر رسول اللہ کا دین حسن رہ جائے گا۔۔۔۔
sain retweeted
یا اللہ! ہماری زندگیوں کو خیر، برکت، رحمت اور سکون سے بھر دے۔
یا رب العالمین!
ہمارے نصیب اچھے فرما، ہمارے دلوں کی پریشانیاں دور فرما، ہماری خاموش دعاؤں کو قبول فرما۔
یا اللہ! ہمارے رزق میں کشادگی عطا فرما، ہمارے کاروبار میں برکت ڈال، ہماری محنت کو کامیابی میں بدل دے۔
یا اللہ! ہمارے والدین کو صحت و سلامتی عطا فرما، ہماری اولاد کو نیک، صالح اور خوش نصیب بنا۔
یا اللہ! جو بیمار ہیں انہیں شفا عطا فرما، جو پریشان ہیں انہیں سکون عطا فرما، جو بے اولاد ہیں انہیں نیک اولاد عطا فرما، جو قرض دار ہیں ان کے قرض ادا فرما۔
یا اللہ! ہمیں اپنے گھر کی حاضری، خانہ کعبہ کا دیدار اور مدینہ منورہ کی باادب حاضری نصیب فرما۔
یا اللہ! ہماری زندگی کا ہر آنے والا دن گزرے ہوئے دن سے بہتر بنا دے۔
آمین یا رب العالمین، بجاہِ سید المرسلین ﷺ۔





















