حُسن ماہر تھا ڈھائی چالوں میں
ہم پیادوں کو ایک چلنا تھا
سیدھی چالیں ہماری عادت تھی
اُس کی فطرت میں رُخ بدلنا تھا
زندگی کا ھے خُلاصہ، وھی اک لمحۂ شوق !
جو تیری یاد میں اے جان جہاں گذرا ھے
حال دل غم سے ھے جیسے کہ, کسی صحرا میں
ابھی ایک قافلۂ نوحہ گراں گذرا ھے
کبھی سائبان نہ تھا بہم ، کبھی کہکہاں تھی قدم قدم
کبھی بے مکاں کبھی لامکاں ، میری آدھی عمر گزر گئی
تیرے وصل کی جو نوید ھے ، وہ قریب ھے کہ بعید ھے
مجھے کچھ خبر تو ھو جان جاں ، میری آدھی عمر گزر گئی
پھیلی ہیں فضاؤں میں اِس طرح تِیری یادیں
جس سمت نظر اُٹّھی آواز تیری آئی
ہر دردِ محبّت سے اُلجھا ھے غمِ ہستی
کیا کیا ہمیں یاد آیا جب یاد تیری آئی
تیری چاہت سے گریزاں بھی رھے ، اور ھم نے
تیری یادوں کے بھی انبار ، لگا کر رکھے
کس قدر لوٹ مچی ، شہر نگاراں میں نہ پوچھ
هاں مگر ہم نے تیرے درد ، بچا کر رکھے
دل جو ٹوٹا بھی تو ، تقدیر کو ٹھہرایا سبب
آنکھ بھر آئی تو ، الزام گھٹا پر رکھے
کیسے اُس نے یہ سب کچھ مجھ سے چھپ کر بدلا
چہرہ بدلا، رستہ بدلا، بعد میں گھر بدلا
میں اُس کے بارے میں یہ کہتا تھا لوگوں سے
میرا نام بدل دینا، وہ شخص اگر بدلا




















