Baloch Wire (@Balochwire) header
Baloch Wire (@Balochwire) profile picture

Fact-based reporting, no bias. Unvarnished news. Stay informed

Joined May 2025
Photo by Baloch Wire (@Balochwire)Photo by Baloch Wire (@Balochwire)Photo by Baloch Wire (@Balochwire)Photo by Baloch Wire (@Balochwire)Photo by Baloch Wire (@Balochwire)Photo by Baloch Wire (@Balochwire)Photo by Baloch Wire (@Balochwire)Photo by Baloch Wire (@Balochwire)Photo by Baloch Wire (@Balochwire)Photo by Baloch Wire (@Balochwire)
کوئٹہ تھیلیسیمیا سینٹر کی اپ گریڈیشن مکمل، بستروں کی تعداد 10 سے بڑھا کر 16 کر دی گئی۔ جدید طبی مشینری کی فراہمی کے ساتھ مریضوں کو مفت علاج اور ادویات کی سہولت بھی میسر ہوگی۔
11
ایک ذمہ دار معاشرے اور مثبت صحافت کا تقاضا ہے کہ جہاں ہم پولیس کی غلطیوں اور کوتاہیوں پر کھل کر بات کریں، وہاں ان کی فرض شناسی، قربانیوں اور مثبت کارکردگی کو بھی سراہیں۔
18
جنگل پیر علیزئی میں جاری دھرنے میں اہم پیش رفت۔ میر ضیاء اللہ لانگو اور دھرنا کمیٹی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
38
بلوچستان کے ننھے کھلاڑی عبدالرحمٰن کی ذہانت اور شطرنج سے لگن حیران کن ہے۔ بڑے بھائی سے سیکھنے والا یہ بچہ مستقبل میں کتنی بڑی کامیابی حاصل کرے گا؟
34
بلوچستان کے ضلع نوشکی کو مٹی کے شدید طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے کر دن کو رات میں بدل دیا ہے۔ کیا آپ کے علاقے میں بھی موسم کی ایسی ہی غیر معمولی صورتحال دیکھی جا رہی ہے؟
37
آواران کے علاقے عابد آباد ہار بازار میں سیوریج کا گندا پانی مدرسے اور گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔ کیا میونسپل کمیٹی بیماریوں کے پھیلنے سے پہلے شہریوں کو اس عذاب سے نجات دلائے گی؟
39
آواران کے کھیتوں میں پیاز کی نئی فصل پراسرار بیماری کی زد میں آ گئی ہے۔ کیا حکام بروقت مداخلت کر کے کاشتکاروں کو بڑے معاشی نقصان سے بچا پائیں گے؟
1
2
99
صوبے کے مالی وسائل میں اضافے اور محصولات کے مقررہ اہداف کے حصول کیلئے بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی استعداد کار میں بہتری ناگزیر ہے، سرفراز بگٹی
33
گوادر ٹروما سینٹر کے نامکمل کاموں کے باوجود فنڈز جاری ہونے کا انکشاف۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
38
جمعے کو پیٹرول 15 روپے مہنگا ہونے جا رہا تھا، مگر حکومت نے عین وقت پر اضافہ روک کر پمپ مالکان کو سخت وارننگ دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر پیٹرولیم کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو پیٹرول کی قیمتوں میں ریلیف نہ دینے والے پمپس کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شکایات مل رہی ہیں کہ کچھ پمپ مالکان حکومتی ریلیف عوام تک منتقل نہیں کر رہے، ایسے عناصر کے خلاف مثالی ایکشن لیا جائے تاکہ انہیں چھٹی کا دودھ یاد آ جائے۔ کابینہ سے خطاب میں وزیراعظم نے مزید اعلان کیا کہ ملک میں ایل پی جی مافیا کا دور ختم ہو چکا ہے اور اب حکومت خود ایل پی جی درآمد کر کے شہریوں کو سستی گیس فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے خصوصی پیکج کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے، جہاں امن و سیکیورٹی کی بحالی کو حکومت نے اپنی پہلی، دوسری اور تیسری ترجیح قرار دیا ہے۔
1
57
کوئٹہ میں موسمِ سرما کی پہلی بارش نے شہر کا پورا منظر ہی بدل ڈالا ہے۔ مزید تفصیلات کوئٹہ سے نمائندہ بلوچ وائر عبد الوکیل کی اس رپورٹ میں.
1
4
154
گوادر میں صحافیوں اور سیاسی کارکنان کا میڈیا ورکرز کے حقوق کے لیے احتجاج، جبری برطرفیوں اور تشدد کے خلاف آواز بلند۔ مظاہرین کا آزادی صحافت بحال کرنے، ملازمین کی بحالی اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ۔
43
چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی کی سربراہی میں نو منتخب ٹکری منصور احمد میروزئی شاہوانی کی رسم دستاربندی کلی سردے سریاب میں ہوئی تقریب سے نواب محمد خان شاہوانی، میر محمد بخش شاہوانی، ٹکری مجیب الرحمٰن شاہوانی، ٹکری عبدالصمد شاہوانی، ٹکری احترام الحق شاہوانی، میر پسند خان شاہوانی، ملک نصیر شاہوانی، ٹکری منصور احمد شاہوانی، ٹکری مولا بخش شاہوانی، ملک سیف اللہ شاہوانی، ملک محمد اعظم اور دیگر معززین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچی رسم و رواج آج بھی برقرار ہیں اور صدیوں پر محیط یہ روایات ہماری خوش قسمتی ہیں۔ قبائلی رسم و رواج نے بلوچستان کی تمام اقوام کو ایک چھتری تلے متحد اور منظم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے تاریخ گواہ ہے کہ قبائلی منصب پر فائز صاحب دستار شخصیات نے مظلوم اور محکوم عوام کی عزت و حرمت اور ننگ و ناموس کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ جب بھی عوام کی عزت و حرمت کا معاملہ درپیش آیا، قبائلی عمائدین نے مظلوموں کا ساتھ دیا اور انصاف کی فراہمی کے لیے اپنے قریبی رشتہ داروں کو بھی قانون اور انصاف کے مطابق جوابدہ بنایا بعض عناصر قبائلی نظام اور بلوچی رسم و رواج کو نقصان پہنچانے اور ان کی نفی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
53
خاران میں تین کروڑ پچہتر لاکھ روپے کی لاگت سے کنکریٹ پروٹیکشن وال کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ ماضی میں دو بار شدید سیلابی ریلوں کا شکار ہونے والے شہر کو اس اہم منصوبے سے مستقل تحفظ ملنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
29
کوئٹہ میں پہلی زوردار بارش کے بعد سردی کی باضابطہ آمد نے موسم کا مزاج مکمل طور پر بدل دیا ہے۔ بارش کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی سے جہاں شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں، وہیں سرد ہوائیں یخ بستہ موسم کی نوید سنا رہی ہیں۔
37
مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ کے مالک اور قریبی ساتھی امان اللہ کو اسلام آباد میں ایف آئی اے اور سی ڈی اے نے گھیرا تنگ کرتے ہوئے طلب کر لیا ہے۔  اربوں کی مالی بے ضابطگیوں اور سرکاری اراضی پر غیر قانونی تجاوزات کے ان سنسنی خیز انکشافات نے سیاسی قیادت کے گرد گھیرا مکمل طور پر تنگ کر دیا ہے...مزید تفصیلات نمائندہ بلوچ وائر عادل عباسی سے
39
بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ سے ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر شہباز ایچ سید نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان کے کاروباری طبقے کو درپیش مالی مشکلات، بالخصوص قرضوں کے حصول میں رکاوٹوں اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بی بی او آئی ٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالمنان اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے شہریار خان بھی موجود تھے۔بلال کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے تاجروں، صنعت کاروں، ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کو کاروبار کی توسیع کے لیے مالی معاونت اور قرضوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ EXIM بینک اس سلسلے میں مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے کاروباری افراد کو آسان شرائط پر قرضوں اور مالی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے میں تعاون کرے، تاکہ وہ ملکی و بین الاقوامی تجارت میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔اس موقع پر صدر شہباز ایچ سید نے بلوچستان کے کاروباری طبقے کو مالی سہولیات کی فراہمی میں مثبت دلچسپی کا اظہار کیا، جبکہ دونوں جانب سے تعاون کو آگے بڑھانے اور قابل عمل اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔
29
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ’’فَضٰ‘‘ کے کامیاب تجرباتی پرواز پر قوم، پاک فضائیہ اور دفاعی صنعت سے وابستہ سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی پاکستان کی دفاعی خود انحصاری، سائنسی مہارت اور تکنیکی ترقی کا ایک اہم سنگ میل ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جدید ٹرمینل گائیڈنس سسٹم سے لیس اس جدید میزائل کی طویل فاصلے تک فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت پاک فضائیہ کی آپریشنل استعداد اور دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گی۔یہ کامیاب تجربہ اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان دفاعی ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو مسلسل وسعت دے رہا ہے اور ملکی سطح پر جدید دفاعی نظام تیار کرنے کی بھرپور استعداد رکھتا ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت سائنسدانوں، انجینئرز اور دفاعی ماہرین کی انتھک محنت، فنی مہارت اور قومی جذبے نے اس اہم کامیابی کو ممکن بنایا ہے۔ دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کا حصول قومی سلامتی کے تحفظ اور بدلتے ہوئے علاقائی و عالمی دفاعی تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے ناگزیر ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اپنی دفاعی صلاحیتوں کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے قومی خودمختاری، علاقائی امن اور ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی استعداد میں مزید اضافہ کرتا رہے گا۔
31
ڈیرہ اسماعیل خان سے پیپلز پارٹی کے رہنما فتح اللہ خان میاں خیل نے مولانا فضل الرحمان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مولانا کو اس مرتبہ اقتدار میں حصہ نہیں ملا۔ اسی وجہ سے وہ شدید غصے میں ہیں۔
38
یہ ملک ہم سب کا ہے ہم سب نے مل کر اس ملک کو سنوارنا ہے مولانا کو ملک کے خلاف بات کرتے ہوئے سوچنا چاہیے پولین بلوچ کی بلوچ وائر سے گفتگو
32