Khalil Baloch (@ChairmanKhalilB) header
Khalil Baloch (@ChairmanKhalilB) profile picture

Official Account Of Former Chairman Baloch National Movement @BNMovement_

Panjgur Balochistan
Joined January 2022
Photo by Khalil Baloch (@ChairmanKhalilB)Photo by Khalil Baloch (@ChairmanKhalilB)Photo by Khalil Baloch (@ChairmanKhalilB)Photo by Khalil Baloch (@ChairmanKhalilB)Photo by Khalil Baloch (@ChairmanKhalilB)Photo by Khalil Baloch (@ChairmanKhalilB)Photo by Khalil Baloch (@ChairmanKhalilB)Photo by Khalil Baloch (@ChairmanKhalilB)Photo by Khalil Baloch (@ChairmanKhalilB)Photo by Khalil Baloch (@ChairmanKhalilB)
پاکستانی ایجنٹوں نے ڈاکٹر عبدالرشید کو قتل کرکے پارٹی رہنما کے ساتھ ساتھ بلوچ مہاجرین کے ایک معالج، معلم اور امید کے چراغ بھی بجھا دیا۔ بلوچ قوم جبر و حیوانیت کے ایک ایسے عہد سے گزر رہی ہے کہ مستقبل میں ظلم و بربریت کی مثالیں ہلاکو خان اور ہٹلر کے مظالم سے نہیں بلکہ بلوچ قوم کے خلاف پاکستانی ریاستی دہشت گردی سے دی جائیں گی۔ گزشتہ روز مغربی بلوچستان میں مہاجرت کی زندگی گزارنے پر مجبور بی این ایم کی مرکزی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر عبدالرشید بلوچ المعروف ڈاکٹر نوکاپ کو پاکستانی فوج کے مسلح کارندوں نے ان کے گھر میں اہلِ خانہ کے سامنے قتل کردیا۔ ڈاکٹر عبدالرشید کے آبائی علاقے میں پاکستانی فوج نے متعدد مرتبہ ان کے خاندان کے گھروں کو لوٹا اور بلڈوز کیا۔ اس مسلسل جبر کے باعث وہ دیگر بلوچ مہاجرین کی طرح ایرانی بندوبستی بلوچستان ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے مگر جلاوطنی، محرومی اور ریاستی تعاقب نہ ان کا حوصلہ توڑ سکے اور نہ ہی ان کے جذبۂ خدمت میں کوئی کمی لاسکے۔ انھوں نے اپنی ذاتی آسودگی تلاش کرنے کے بجائے شم سر جیسے دور افتادہ علاقے میں فوجی ظلم و ستم کے باعث ہجرت کرنے والے بلوچ خاندانوں کی خدمت کو ترجیح دی۔ وہ مریضوں کا علاج کرتے، اپنی استطاعت اور چندے سے ضرورت مندوں کو دوائیں فراہم کرتے اور اسکول و تعلیم سے محروم بچوں کو پڑھاتے تھے۔ ان کے نزدیک مریض کی کوئی سیاسی یا سماجی شناخت نہیں تھی، وہ ہر ضرورت مند کو محض ایک انسان سمجھ کر اس کی مدد کرتے تھے۔ ڈاکٹر نوکاپ ستم رسیدہ بلوچ مہاجرین کے لیے امید کا چراغ، خدمت کا استعارہ اور حوصلے کی علامت تھے۔ گزشتہ روز پاکستانی ریاست کے کارندوں نے اہلِ خانہ کے سامنے اس چراغ کو بھی بجھا دیا مگر ایسے سفاکانہ جرائم بلوچ قوم کے ارادے کو شکست نہیں دے سکتے۔ بلوچ قوم اپنی آزادی کے لیے اس سے بھی بڑی قیمت ادا کرنے کا عزم اور حوصلہ رکھتی ہے۔
1
32
52
2,576
باغبانہ، خضدار میں بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابق وائس چیئرمین ڈاکٹر خدابخش بلوچ کے بڑے بھائی قادر بخش بلوچ کو تیسری مرتبہ جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان کا خاندان طویل عرصے سے ریاستی انتقام اور اجتماعی سزا کی زد پر ہے۔ قادر بخش بلوچ اور ان کے دونوں بیٹے اس سے پہلے بھی پاکستانی فوج کی حراست اور عقوبت خانوں کا عذاب سہہ چکے ہیں۔ شدید جسمانی اور ذہنی تشدد کے بعد انھیں رہا تو کیا گیا، مگر اس خاندان کو کبھی خوف، نگرانی اور دوبارہ اٹھائے جانے کے اندیشے سے نکلنے نہیں دیا گیا۔ اب قادر بخش بلوچ کی تیسری جبری گمشدگی نے ان کے اہلِ خانہ کو ایک مرتبہ پھر شدید بے یقینی اور اذیت میں دھکیل دیا ہے۔ کسی فرد کو لاپتہ کرنا محض ایک شخص کو سزا دینا نہیں، بلکہ اس کے پورے خاندان کو ایک طویل اور اذیت ناک دور سے دوچار کرنا ہے۔ ایک انسان کو گھر سے چھین لیے جانے کے بعد اس کے بچوں کا مستقبل، خاندان کا سکون اور عزیزوں کی نیند بھی چھن جاتی ہے۔ مائیں برسوں دروازوں کی آہٹ پر چونکتی ہیں اور بچے اپنے باپ کی واپسی کا انتظار کرتے ہوئے جوان ہوجاتے ہیں۔ قادر بخش بلوچ کی بازیابی کے لیے آواز اٹھانا محض ایک خاندان سے اظہارِ یکجہتی نہیں، بلکہ جبری گمشدگیوں اور اجتماعی سزا کی ریاستی پالیسی کے خلاف مزاحمت ہے۔ اس ظلم میں شریک، اس کی پشت پناہی کرنے والے اور بلوچ خاندانوں کی چیخوں پر خاموش رہنے والے عناصر شاید وقتی طور پر جواب دہی سے بچ جائیں، مگر بلوچ قوم کی اجتماعی یادداشت ان کا کردار کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ پاکستان یاد رکھے کہ اس درندگی سے نہ ڈاکٹر خدابخش بلوچ کے حوصلے میں کوئی کمی آئے گی اور نہ ہی ظلم و جبر کا یہ سلسلہ بلوچ قوم کو اپنے قومی مقصد سے دست بردار ہونے پر مجبور کرسکے گا۔
20
28
990
سوراب واقعے پر خاموشی اگلے حملے کے لیے راہ ہموار کرنے کی مترادف ہے۔ چیئرمین خلیل بلوچ سوراب میں پاکستانی فوج کے جیٹ طیاروں کی نہتے لوگوں اور شہری آبادی پر بمباری ایک انتہائی سنگین جنگی جرم اور انسانی اقدار کی بدترین پامالی ہے۔ اس حملے میں بیس سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ یہ محض بیس سے زائد افراد کا قتل نہیں، بلکہ پوری بلوچ شہری آبادی کو واضح پیغام دینا ہے کہ وہ اپنے گھروں اور شہروں میں بھی محفوظ نہیں۔ شہری آبادی کے خلاف فضائی طاقت کا استعمال بین الاقوامی جنگی قوانین اور انسانی اقدار کی کھلی پامالی ہے، جس کی آزادانہ اور غیر جانب دار بین الاقوامی تحقیقات ناگزیر ہیں۔ سوراب کوئی پہاڑی محاذ یا گوریلا کیمپ نہیں، ایک شہر ہے جہاں عام لوگ اپنے خاندانوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران پاکستانی فوج بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں سے بمباری کرتی رہی ہے، تاہم اس سے قبل فضائی حملوں میں زیادہ تر پہاڑی علاقوں اور دور دراز آبادیوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا۔ سوراب میں جو کچھ ہوا وہ ایک انتہائی خطرناک حد عبور کرنے کے مترادف ہے۔ اب جیٹ طیاروں کا رخ براہِ راست شہری آبادی کی طرف کردیا گیا ہے۔ یہ اس امر کا اعلان ہے کہ پاکستانی فوج خود کو اس مقام پر سمجھنے لگی ہے جہاں اسے نہ قانون کا خوف ہے، نہ انسانی اقدار کی پروا اور نہ ہی کسی مؤثر عالمی ردعمل کا اندیشہ۔ اس واقعے کے بعد پاکستانی فوج کی جانب سے اپنے عمل سے انکار اور ایک من گھڑت متبادل بیانیہ پیش کرنا جرم کی سنگینی کو کم نہیں کرتا۔ بیس سے زائد شہادتیں، زخمی لوگ اور متاثرہ خاندان ایسے حقائق ہیں جن کے بارے میں دنیا کو صرف حملہ آور کے موقف پر انحصار نہیں کرنا چاہئے، دوسری طرف کمزور سہی لیکن ایک قوم ہے، جس کا نسل کشی ہو رہا ہے۔ سوراب کے متاثرین کی آواز سنے بغیر اور حقائق نظر انداز کرکے محض پاکستانی فوج کے بیانیے کو خبر اور حقیقت کے طور پر دنیا تک پہنچانا بلوچ قوم کے ساتھ ہونے والی ناانصافی میں ایک اور اضافہ ہوگا۔ ہم عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سوراب واقعے کو ایک اور واقعہ سمجھ کر نظرانداز نہ کیا جائے۔ اس حملے کی فوری، آزادانہ اور بین الاقوامی تحقیقات کرائی جائیں، غیر جانب دار مبصرین اور صحافیوں کو متاثرہ علاقے تک رسائی دی جائے اور ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں جواب دہ بنایا جائے۔ اگر ریاست پاکستان کو شہری آبادی پر جیٹ طیارے استعمال کرنے کے بعد بھی کسی مؤثر عالمی جواب دہی کا سامنا نہ ہوا تو یہ خاموشی صرف ایک واقعے کو دفن نہیں کرتی، بلکہ اگلے حملے کے لیے راستہ بھی ہموار کرتی ہے۔
31
2
73
2,713
⁨⁩ ⁨ڈاکٹر اللہ نظر ءِ گھار زتک ءُ شہید منصور ءِ ورنائیں برات جلات ء ملا عبدالقادر ءِ بیرانی ءِ ھال ءَ سک پدرد کت۔ اے گرانیں ساھتاں گوں واجہ ءُ شہید ءِ سرجمیں کھول ءِ گماں شریداراں۔ دُوا انت چہ ھاوند ءِ در ءَ رپتگین ءِ ارواہ آسودگ ءُ میزران بات ءُ پشپداں ھدا اے گرانیں گم ءِ سگگ ءِ ھاٹیگ بدنت۔⁩
1
15
1
26
2,240
آج کا دن ہم سے غور و فکر کی تقاضا کرتا ہے کہ 78 سالہ قبضہ گیریت کے خلاف جاری جہدوجہد میں شدت لانے اور قومی اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے دشمن کے خلاف تمام محاذوں پر اتحاد اور قومی یکجہتی کو یقینی بنائیں۔ یہ بلوچ قوم کی کامیابی ہے کہ ایک غیر فطری ریاست اور درندہ صفت دشمن کے مقابلے میں اپنے اجتماعی اہداف، تاریخی شناخت اور قومی آزادی کے موقف پر اٹل ہے، آج بلوچ قومی مزاحمت اور خودشناسی اپنی ایک باوقار دور سے گزر رہی ہے اگرچہ تحریک کے تمام ستونوں میں سطحی اختلاف اور رنجشیں ہیں مگر قومی موقف پر سبھی متحد ہیں۔ قومی آزادی کی حصول کے لیے ضروری ہے کہ تحریک کے تمام محاذوں میں یکجہتی ہو، قربت ہو اور ہم آہنگی بڑھانے کے لیے واضح کوشش، جب مقصد مشترک ہو تو اختلافات کو طاقت میں بدلا جا سکتا ہے۔ یکجہتی اور اتحاد صرف ہم آہنگی سے پیدا ہوتی ہے، مختلف نقطۂ نظر رکھنے والے تنظیم، پارٹی اور سرکلز ایک بڑے مقصد کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہو جائیں تو یہ کمزوری نہیں بلکہ کسی بھی جدوجہد کو سیاسی بلوغت مضبوط اور بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ کسی بھی سیاسی تحریک کی کامیابی اس وقت ممکن ہوتی ہے جب وہ اپنے اہداف کو واضح، منظم اور سیاسی حکمتِ عملی کے ذریعے آگے بڑھائے۔ قومی یکجہتی اس وقت مضبوط ہوتی ہے جب ذمہ داراں قوم میں اجتماعی اعتماد پیدا کریں اور جدوجہد کو سیاسی مکالمے کے اصولوں کے ساتھ جوڑیں۔ یہ نہ صرف جدوجہد کی ستونوں کی اخلاقی بنیاد مضبوط بناتی ہے بلکہ دنیا بھی اس بیانیے کو زیادہ سنجیدگی سے لیتی ہے۔ #27MarchBlackDay #BNM #BNMatHRC61
16
3
34
6,637
شہید آغا محمود بلوچ اُن شخصیات میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے قومی جدوجہد کو محض سطحی سیاسی سرگرمی نہیں بلکہ ایک فکری اور اخلاقی ذمہ داری کے طور پر جیا۔ وہ وقتی مقبولیت سے دور بلوچ قوم میں شعور، آگاہی اور نظریاتی پختگی پیدا کرنے کے لیے سرگرم رہے۔ ان کی گفتگو میں سنجیدگی، سوچ میں گہرائی اور کردار میں وہ وقار تھا جو نوجوانوں کے لیے راستہ متعین کرتا تھا۔ انہوں نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی قومی تحریک کی اصل قوت اس کا اجتماعی شعور اور منظم فکر ہوتی ہے۔ آغا محمود بلوچ کی زندگی اس حقیقت کی گواہ ہے کہ مضبوط نظریہ اور ثابت قدم کردار تاریخ میں زندہ رہتے ہیں۔ انہوں نے علم، دلیل اور فکری رہنمائی کے ذریعے ایک نسل کو بیدار کیا اور انہیں اپنے قومی تشخص اور مستقبل کے بارے میں سوچنے کی سمت دی۔ 14 مارچ 2011 کو ان کی شہادت نے بلاشبہ ایک خلا پیدا کیا مگر ان کی فکر اور جدوجہد آج بھی قومی تحریک اور آہنی عزم کی صورت زندہ ہے۔
14
58
4,753
پاکستانی فوج کا پارٹی چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ کے والد محمد بخش ساجدی، چچا نعیم ساجدی اور ماموں انجینئر محمد رفیق ساجدی کو گھر سے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کرنا ایک سنگین، غیرقانونی اور انسانیت سوز اقدام ہے۔ یہ کارروائی بلوچ جہد کاروں اور سیاسی ورکر کو خوف زدہ کرنا، جدوجہد سے دور کرنے اور خاندان کو دباؤ میں لانے کا حربہ ہے تاکہ لوگ اجتماعی طورپر ریاست سے خوف زدہ ہوجائیں۔ پاکستان اجتماعی سزا کے بھیانک پالیسی پر عمل پیرا ہے، یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اجتماعی سزا کے طور پر گھروں پر چھاپے، خواتین، جوانوں اور بزرگوں کی جبری گمشدگیاں بلوچ عوام کے خلاف جاری ریاستی جبر کی بدترین شکل ہے۔
2
7
1
21
1,945
آج بلوچ نیشنل موومنٹ کے قیام کو 38 برس مکمل ہو گئے۔ یہ محض ایک تاریخ نہیں، بلکہ ایک ایسی جدوجہد کی علامت ہے جو قربانی، استقامت اور قومی شعور سے عبارت ہے۔ 1987 میں شہید فدا احمد اور ساتھیوں نے بلوچ نیشنل موومنٹ کا قیام جس عظیم مقصد کے لیے کیا تھا، آج بھی شہید فدا بلوچ کی کاروان کو نئی صدی کے تقاضوں کے ہم آہنگ پالیسی کے ساتھ چیئرمین غلام محمد کے سپاہیوں کی صورت میں رواں دواں ہے، چیئرمین غلام محمد کی بصیرت اور بہادری سے بی این ایم دوبارہ قومی آزادی کے واضح اور بے لچک موقف کے ساتھ قومی منزل کی حصول میں قربانیوں کا تاریخ رقم کر رہا ہے، بی این ایم کی تاسیس اس عزم کی ترجمان تھی کہ بلوچ قوم اپنی شناخت، بقا، وسائل اور اپنے مستقبل پر اختیار حاصل کرکے رہے گی، خواہ اس راستے میں کتنی ہی آزمائشیں کیوں نہ آئیں۔ ان 38 برسوں میں بلوچ نیشنل موومنٹ نے جبر، پابندیوں، ریاستی تشدد اور نشیب و فرازکے باوجود اپنی فکری اور سیاسی سمت برقرار رکھی۔ اس تحریک نے بلوچ قومی مسئلے کو وقتی ردِعمل کے بجائے ایک مسلسل قومی بیانیے میں ڈھالا، آج مزاحمت صرف نعرہ نہیں بلکہ ایک ذمہ دارانہ، شعوری اور اصولی جدوجہد بن کر سامنے آئی ہے۔ یہ سفر شہداء کے لہو، جبری لاپتہ افراد کے دکھ اور ماؤں کی خاموش چیخوں سے جڑا ہوا ہے۔ آج یومِ تاسیس پر ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ بلوچ نیشنل موومنٹ آزادی، انصاف اور قومی وقار کی جدوجہد کو نہ صرف جاری رکھے گی بلکہ آنے والی نسلوں تک منتقل کرے گی۔ تاریخ گواہ ہے کہ جو تحریکیں اصولوں پر قائم رہتی ہیں، وہ وقت کی دھول میں نہیں گم ہوتیں بلکہ وہی تحریکیں قوموں کی تقدیر بدلتی ہیں۔ #BNM38Years #BNMFoundationDay
1
25
1
69
5,570
ماما قدیر بلوچ کی رحلت بلوچ قوم کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، ماما قدیر محض نعرہ نہیں لگاتے تھے بلکہ مستقل مزاحمت اور سیاسی استقامت کے نمائندہ تھے۔ جبری گمشدگیوں جیسے سنگین ریاستی جرم کو انہوں نے ایک منظم، مسلسل اور قابلِ فخر جدوجہد سے عالمی سطح پر پہنچایا۔ ماما قدیر بلوچ کی سیاست طاقت کے مرکز سے مفاہمت پر نہیں بلکہ مظلوم کی آزادی اور وقار کی بحالی پر قائم تھی۔ انہوں نے انسانی حقوق کو محض بیانیہ نہیں بلکہ لانگ مارچ، دھرنے اور مسلسل موجودگی کے ذریعے عملی جدوجہد بنایا، ان کی جدوجہد نے ثابت کیا کہ قومیں زیرنگین ہونے کے باجود مضبوط موقف اور جہد مسلسل سے ریاستی جبر کو بے نقاب کر سکتا ہے، یہ انہوں نے ثابت کرکے دکھادی۔ ماما قدیر کی وفات کے ساتھ ایک فرد نہیں، ایک معیار ہم سے جدا ہوا ہے۔ اب ذمہ داری ان تمام سیاسی و سماجی قوتوں پر عائد ہوتی ہے جو قومی آزادی، جبری گمشدگیوں کے خاتمے، جوابدہی اور انصاف کی بات کرتی ہیں۔ ماما قدیر بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ان کے قائم کردہ اصولوں جن میں ثابت قدمی، طاقت سے عدم مفاہمت اور مسلسل مزاحمت سرفہرست ہیں، کو سیاسی عمل میں زندہ رکھا جائے۔ #mamaqadeerbaloch
1
23
94
6,240
بلوچ قومی تاریخ مزاحمت اور قیمت ادا کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ آج کا بلوچ جہدکار ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ شعور، نظم اور بے خوفی کے ساتھ استعماریت کی خلاف اور قومی بقا کی کے لیے برسرپیکار ہیں۔ بلوچ فرزندوں نے واضح اعلان کردیا ہے کہ قومی آزادی صرف ہمارا حق نہیں، ہمارا فیصلہ ہے اور اس فیصلے کی پشت پر بلوچ کا عظیم الشأن قربانیاں، لہو اور مضبوط ارادہ موجود ہے۔ بلوچ نیشنل موومنٹ اور اس کے فکری ہمراہوں نے دو ٹوک الفاظ میں دنیا کو بتا دیا ہے کہ بلوچستان نہ لاوارث خطہ ہے اور نہ ہی طاقتوروں کی ہوس کا چارہ۔ استحصالی منصوبے ہوں یا سامراجی سرمایہ کاری، بلوچ نوجوان ان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔ ہماری سرزمین کا ایک ایک ذرہ اتنا ہی مقدس ہے جتنا ہمارے شہداء کا خون، اور اس پر قبضے کے ہر منصوبے کو ہم اپنی قومی قوت سے روکیں گے۔ بلوچستان پر توسیع پسندانہ نگاہ رکھنے والی ہر ریاست اور ہر کمپنی کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ بلوچستان میں کوئی بھی سامراجی منصوبہ بلوچستان پر حملہ تصور ہوگا اور بلوچ قوم کسی بھی ریاست یا بین الاقوامی اجارہ کو یہ اجازت نہیں دے گا کہ وہ ایک نوآبادیاتی قوت سے مل کر ہماری سرزمین اور وسائل پر قبضہ کرے۔ ہمیں یقین ہے کہ جلد یا بدیر دنیا کے نقشے پر آزاد بلوچ وطن کا پرچم ابھرے گا اور عالمی طاقتوں کو یہ حقیقت ماننا ہوگی کہ پاکستان کے قبضے کو مضبوط کرنا تاریخ کی سب سے بڑی حماقت ہے۔ بلوچستان کے قومی مقدر کے فیصلے اب اسلام آباد کے عسکری ایوانوں میں نہیں بلکہ مزاحمت کے مورچوں میں لکھے جائیں گے۔ قومی جدوجہد کا ہر قدم، ہر وار، ہر قربانی ہمیں منزلِ آزادی کے نزدیک تر کررہی ہے۔ میں اپنے اُن عظیم بلوچ فرزندوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے بلوچ سرزمین کی حفاظت کو محض قول سے نہیں بلکہ اپنے عمل اور قربانی سے ثابت کردیا ہے اور استعمار کے قلعوں کو یکے بعد دیگرے مسمار کر رہے ہیں۔
9
1
28
5,745
تیرہ نومبر بلوچ قوم کے اجتماعی عزم کا دن ہے۔ 1839 میں خان قلات کی شہادت نے تاریخ کے صفحات پر یہ ہمیشہ کے لیے ثبت کردیا کہ استعمار کی توپ و باردو صرف جسم مٹا سکتی ہے، ایک قوم کے جذبے کو نہیں۔ وہ دن بلوچ مزاحمت کی پہلی تحریر تھی جس پر لہو کی روشنائی آج بھی تازہ ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارے شہید صرف ماضی کی داستان نہیں بلکہ ہمارا زمانہ حال کی سانس ہیں۔ آج بھی جبری گمشدگیوں، مسخ شدہ لاشوں اور فوجی جبر کے اندھیرے میں سینکڑوں مائیں اپنے بچوں کے انتظار میں ہیں، تب تیرہ نومبر ہمیں بتاتا ہے کہ یہ سلسلہ 1839 سے شروع ہوا تھا اور اب تک جاری ہے، مگر اس کے باوجود بلوچ قوم نے ہار نہیں مانی۔ تیرہ نومبر عہدِ وفا کا دن ہے۔ یہ دن ہمیں کہتا ہے کہ ہم اپنے شہدا کا قرض صرف اپنے قومی وجود، اپنی سرزمین اور اپنی آزادی کی جدوجہد کو جاری رکھنے کی صورت میں ادا کرسکتے ہیں، بلوچ قوم کی طاقت اس کے شہداء ہیں اور شہداء کی طاقت وہ سچ ہے جو کسی توپ، کسی ٹینک اور کسی بھی قسم کے تشدد سے دبایا نہیں جا سکتا۔ #13NovBalochMartyrsDay
3
30
2
94
8,358
زبیر بلوچ کی قتل بلوچ نسل کشی کا تسلسل ہے، پاکستان باشعور نوجوانوں کو بلوچ قومی مسائل پر آواز اٹھانے کے جرم میں چن چن کر قتل کر رہا ہے، زبیر بلوچ صرف ایک طلبہ رہنما نہیں تھے بلکہ وہ بلوچ قوم کی مظلوم آواز کے محافظ اور انسانی حقوق کے بے باک وکیل تھے۔ طلبا سیاست کے دوران انہوں نے وہ جرات دکھائی جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ بلوچ طلبہ کے حقوق سے لے کر گمشدہ افراد کی بازیابی تک، زبیر نے ہر موقع پر اپنی آواز بلند کی۔ وہ جانتے تھے کہ سچ بولنے کی قیمت کیا ہے، پھر بھی وہ خاموش نہ رہے۔ آج زبیر بلوچ کو دشمن نے گھر پر حملہ کرکے شہید کردیا مگر ان کی قربانی بلوچ جدوجہد کی تاریخ میں ایک ناقابلِ فراموش باب کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہید کی لہو ہمیں یاد دلاتا رہے گا کہ اس خار زار سفر اور سچائی پر عمل کرنے کا قیمت جان کا نذرانہ ہے، اس میں چیئرمین سرخ رو ہوئے، میں نہایت عقیدت و احترام سے انہیں خراج پیش کرتا ہوں۔ #StateKilledZubairBaloch
10
35
3
181
9,872
سنگت واجہ چیف محمد اسلم بلوچ ءِ کماش واجہ محمد حسین بلوچ ءِ بیرانی ءِ ھال ءِ ھشکنگ ءَ سک دلپدرد بوتاں۔ واجہ محمد حسین بلوچ ھما مھکمیں کماش اِنت کہ آ بلوچی ءِ نام ءَ سے رند ءَ پاکستانی پوج ءِ دست ءَ بیگواہ کنگ ءُ ٹارچر کنگ بوتگ۔ چہ بیگواھی ءَ باجود ھمک وھد ءَ فوج ءِ زوراکیانی دیمپان بوتگ بلے آئی بلوچی ھمت ءُ توکل مھکم بوتگ۔ ھمک وھد ءَ اے نگیگیں ھالتانی تہ ءَ وتی کھول ءُ نزیکیں مردمانی ھمت بوتگ۔ اے وڑیں کماشانی روگ پہ آیانی کھول ءَ سکا بلاھیں درد بنت ءُ رنج بنت۔ منی گوں پاکیں خداوند ءَ دعا اِنت کہ واجہ مھمد حسین بلوچ ءَ باگیں بھشت ءَ جاگھ بہ دنت ءُ آئی کھول ءَ سبر ءُ اوپار ءِ ھاٹیگ ءَ بہ دنت۔
10
18
1,855
بلوچ آزاد پسند اور ان کے فکری بلوچ عوام دو دہائیوں سے پاکستانی فوج کے زیر عتاب، بھیانک نسل کشی اور اجتماعی سزا سے دوچار ہیں لیکن اب ریاستی فریم ورک اور ریاستی آئین کے اندر جدوجہد کرنے والوں کو بھی ریاست نشانہ بنا رہا ہے۔ بی این پی کے جلسہ عام کو نشانہ بنانا انتہائی قابلِ مذمت ریاستی فعل ہے، ساتھ ہی یہ پارلیمانی راستہ منتخب کرنے والے حلقوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ بنیادی سہولیات کی مانگ کروگے یا آزادی، ریاست نے دونوں کی ایک ہی قیمت طے کر دی ہے۔ لہٰذا دانشمندی اور قومی فلاح اسی میں ہے کہ پارلیمانی سیاست کے داعی ایک بار پھر اپنی طرز عمل اور راستے پر نظرِ ثانی کر لیں۔ سردار اختر مینگل ہوں یا ان کے والدِ گرامی، بلوچ قوم نے ہمیشہ ان سے بڑی توقعات وابستہ کر لی ہیں لیکن سردار مینگل برملا کہا کرتے تھے کہ ان کی مفاہمانہ سوچ کو پاکستان نے عسکری قوت سے بلڈوز کیا۔ ہمیں وقار سے محروم کرنے کا وطیرہ برقرار رکھا۔ بی این پی کے جلسے کو نشانہ بنا کر پاکستان نے واضح کر دیا کہ فوجی منشا اور فوج کے سامنے سربسجود نام نہاد سیاستدانوں کے علاوہ دیگر تمام سیاسی ذرائع استعمال کرنے والوں کا انجام موت ہی ہے۔ جب ریاست اپنی حکمتِ عملی میں واضح ہے، وہ ریاست جس کی نہ تاریخ ہے اور نہ ہی تہذیبی پس منظر، تو بلوچ کیونکر ابہام کا شکار ہو، بلوچ بہ حیث القوم ایک وسیع جغرافیہ، قدیم تاریخ اور زندہ تحریک کا مالک ہے۔ ہمارے سامنے ایک واضح مستقبل اور باوقار آزادی ہے۔ ان حقائق کی روشنی میں تحریک کے مرکزی دھارے کے برعکس ذرائع استعمال کرنے والے ہمیشہ خسارے میں رہیں گے۔ #BNP #quettablast #QuettaIsBleeding
20
43
2,638
نواب اکبر خان بگٹی کی شہادت ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کے فریم ورک یا ریاستی ڈھانچے میں باوقار مفاہمانہ سیاست کا کوئی گنجائش نہیں کیونکہ پاکستان ایک قابض اور بلوچ مقبوضہ خطہ، پاکستانی کسی بھی سطح کے رہنما کے ساتھ اپنا نوآبادیاتی رویہ تبدیل کرنے سے قاصر ہے کیونکہ دنیا جہاں میں نوآبادیاتی طاقتوں کا نفسیات ایک ہی ہوتا ہے کہ مقبوضہ خطے کے لوگوں کو اس طرح اپنے زیر نگین رکھا جائے کہ وہ کسی بھی بھی سطح پر سر اٹھانے یا اپنے قومی وجود و بقا کے لیے جدوجہد کا قابل ہی نہ رہیں، یہی کچھ پاکستان نے قدآور نواب اکبر خان بگٹی کے ساتھ کیا لیکن جہاندیدہ سیاستدان نواب اکبرخان بگٹی نے ریاست پاکستان کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کے بجائے میدان میں جان دینے کو ترجیح دی اور مصالحت پسند رہنماؤں کے لیے ایک بڑی سبق چھوڑ دی اور آج بھی جو بلوچ رہنما کسی بھی سطح پر سمجھتے ہیں کہ وہ پاکستان کے اندر باوقار زندگی جی سکتے ہیں ابھی وقت ہے کہ وہ اپنی اصلاح کریں۔ نواب بگٹی نہ صرف ایک قبائل سردار و بڑے سیاسی رہنما تھے بلکہ ایک وسیع المطالعہ دانشور، مدبر اور معاملہ فہم سیاستدان تھے، وہ ایک سیاسی رہنما کے علاوہ ادب، تاریخ اور فلسفے کا ایک حسین امتزاج تھے، تاریخ شناسی کا یہ عالم تھا کہ پیرانہ سالی اور بیماری کے باوجود انہوں نے فوجی یلغار کے آگے سر تسلیم خم نہ کیا اور اپنی قوم کی عزت و وقار کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کیا۔ یہ قربانی بلوچ قومی مزاحمت کے لیے نئی توانائی اور استقامت کے بنیادوں میں شامل ہوگئی۔ انیسویں برسی پر میں نواب اکبر خان بگٹی کو سرخ سلام پیش کرتا ہوں۔ ان کی قربانی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ نوآبادیاتی جبر کے مقابلے میں عزت مند موت غلامی کی زندگی پر فوقیت رکھتی ہے۔ بلوچ قومی تحریک ان کے پیغام اور قربانی کو مشعلِ راہ بنا کر اپنی جدوجہد آزادی کو جاری رکھے گی۔
20
54
4,161
Professor Saba Dashtyari was the Gem of Baloch Society. He enlighten a Generation to lead the national Liberation Movement in core of scientific methods. His Literary contribution to Balochi Literature is immense. Pakistan, assassinated Professor Saba to Deprive us from a intellectual icon but His Thoughts and ideas will Guide Subsequent Generations. Today; On His 14th Martyrdom Anniversary, We remember and pay respect to Him. We Vow to follow the Path of Professor Saba to achieve National liberation. #SabaDashyari
4
29
2
67
3,421
آج یوسف عزیز مگسی کی برسی ہے، وہ نوجوان رہنما، جن کی عمر مختصر اور عملی سیاسی زندگی رہی لیکن اپنی علم، سیاسی بصیرت اور کمٹمنٹ سے وہ ہمیشہ بلوچ قومی حافظے میں امر ہیں، لافانی ہیں، یوسف عزیز مگسی نے بلوچ قومی سیاست کو جاگیردارانہ غلامی، سرداری نظام اور عوامی بےحسی کے گہرے اندھیروں سے نکال کر شعور، جدوجہد اور عوامی بیداری کی روشنی دی۔ یوسف عزیز مگسی صرف ایک نظریہ ساز یا مزاحمتی کردار نہیں تھا، بلکہ وہ ایک حساس دل رکھنے والا انسان، ایک خوددار بلوچ فرزند، محنت کشوں، مظلوموں، عورتوں اور پسے ہوئے طبقات کا وکیل اور سب سے بڑھ کر بلوچ قومی روح کا آئینہ دار تھا۔ جب یوسف عزیز مگسی لکھتا ہے کہ "اگر انسان نہیں سنتے تو درختوں اور پہاڑوں کو اپنی روداد سُناؤں گا" تو ہم اس کرب کا اندازہ ہی کرسکتے ہیں جس سے یوسف عزیز مگسی گزر رہے تھے، یہ قومی غلامی کا کرب تھا، یہ قومی بے حسی کا کرب تھا، یہ چندے الفاظ نہیں بلکہ ان کے دل میں ہلچل مچاتی لاوا، قومی آزادی کے لیے تڑپ اور ان کے ناقابلِ شکست عزم کی ترجمان ہیں۔ اس نے جاگیردارانہ مراعات، نوابی القابات اور سرداری غرور کو ٹھکرا کر اپنے نام سے "نوابزادہ" کا دھبہ مٹا ڈالا اور مختصر مگر کامل زندگی میں صرف بلوچ بن کر رہے۔ یوسف عزیز مگسی نے صرف آزادی کا خواب نہیں دیکھا، اس نے راستے بھی تراشے، نظریات بھی دیے اور آئندہ نسلوں کے لیے نظریے کی مشعل بھی جلائی۔ یوسف عزیز کا نظریہ اور کمٹمنٹ آج بھی ہماری رہنمائی کا سب سے سچا اور جلا بخشنے والا ذریعہ ہیں۔ #YousufAzizMagsi #Balochistan
2
21
2
43
2,939
شمالی وزیرستان کے علاقے ہرمز، میر علی میں چار معصوم بچوں کا ریاستی درندگی کی بھینٹ چڑھ جانا صرف پشتونوں کا سانحہ نہیں ، یہ تمام محکوم اقوام کا مشترکہ دکھ ہے۔ بلوچ قوم، جو خود سات دہائیوں سے پاکستانی ریاست کی جبر و بربریت کا سامنا کر رہی ہے، میر علی کے مظلوم خاندانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ یہ ظالم فوج کس درندگی سے پھول جیسے بچوں کو بارود سے بھسم کرتی ہے، کس بے دردی سے ماؤں کی گود اجاڑی جاتی ہے۔ ہم اس غیر انسانی، وحشیانہ اور فاشسٹ اقدام کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور پاکستانی فوج کو متنبہ کرتے ہیں کہ پشتون، بلوچ، سندھ یا کسی بھی محکوم قوم کے بچوں پر ہاتھ اٹھانے کا انجام تاریخ میں ہمیشہ رسوائی رہا ہے۔ بلوچ قوم پشتون قوم کے اس درد کو محسوس کرتی ہے کیونکہ یہ درد مشترک ہے
31
1
55
3,611
Today is the Martyrdom anniversary of Shari Baloch, a highly educated woman and mother of two Loving Child. She put her personal dreams and ambitions aside and Prioritsed the national Liberation struggle over her life. Shari Baloch sacrificed her life to send a clear message to Imperialist China, Pakistan's colonial partner in Karachi and give rise to a new history, a history in which the political consciousness, courage, and sacrifice of Baloch women deepened. This act of Shari Baloch was not just an incident, it was a act of protest against seventy years of servitude, a clear message to the World that Contempary Baloch women would not remain silent against oppression, injustice, and colonialism. Shari Baloch involed the Baloch women in a new form of struggle and engender the awareness that Sacrifice and struggle are not just the domain of men; they themselves can go to the highest form of Strugle for the survival of the their land, children and identity. Today, we bow our heads in memory of Shaari Baloch and on this Occasion we should rethink about our collective responsibility and follow the footsteps of our fallen heroes, to achieve liberation. #ShariTheLegend
4
20
3
71
3,993