DRT “Democracy - Reforms - Transparency” (@DRTPakistan) header
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” (@DRTPakistan) profile picture

Our Motto “Rise for Democracy – Reform the System – Reveal the Truth” This platform struggles for democracy, reforms & transparency. Founded by @ameerabbas84

Islamabad, Pakistan
Joined February 2021
Photo by DRT “Democracy - Reforms - Transparency” (@DRTPakistan)Photo by DRT “Democracy - Reforms - Transparency” (@DRTPakistan)Photo by DRT “Democracy - Reforms - Transparency” (@DRTPakistan)Photo by DRT “Democracy - Reforms - Transparency” (@DRTPakistan)Photo by DRT “Democracy - Reforms - Transparency” (@DRTPakistan)Photo by DRT “Democracy - Reforms - Transparency” (@DRTPakistan)Photo by DRT “Democracy - Reforms - Transparency” (@DRTPakistan)Photo by DRT “Democracy - Reforms - Transparency” (@DRTPakistan)Photo by DRT “Democracy - Reforms - Transparency” (@DRTPakistan)Photo by DRT “Democracy - Reforms - Transparency” (@DRTPakistan)
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"عمران خان نے مجھے کہا کہ نہ میں ڈیل کروں گا اور نہ ہی میں ان چوروں کی طرح سرور محل جاوں گا، باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کیلئے نواز شریف نے شرط رکھی تھی کہ عمران خان کو جیل بھیجو، میرے کیسز ختم کرو اور مجھے باعزت طریقے سے واپس لے جاو، آج نہ باجوہ عوام میں شکل دکھانے کے قابل ہے اور نہ فائز عیسی جیسا بدترین چیف جسٹس، ایسے اقتدار پر لعنت جس میں آپکی عزت دھیلے کی نہ ہو، آئینی ترامیم بوٹوں کی چھاپ میں قومی اسمبلی کے اندر گھس کر، بتیاں بجھا کر اور MNAs کو اغوا کر کے کی گئیں، دھرتی ماں کے ڈھانچے کو گدھوں کی طرح نوچا جا رہا ہے، فاطمہ جناح سے عمران خان تک کو سیکیورٹی رسک کہا گیا، یار خدا کیلئے اب بس کر دو" رکن قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ @DRTPakistan
28
519
10
2,024
34,722
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"جس ملک میں پورا الیکشن کمیشن ہی ہائی جیک ہو جائے تو ایسے ملک میں عوامی رائے کی اہمیت کیا ہو گی، محسن نقوی کے پاس عہدہ تو وزیر داخلہ کا ہے لیکن اصل میں وہ defacto وزیراعظم ہیں کیونکہ انکا تعلق پاکستان کی سب سے طاقتور شخصیت سے ہے، انہیں اسٹیبلشمنٹ کے ایجنٹ کے طور پر سویلین حکومت میں زبردستی گھس بیٹھیے کی طرح بٹھایا گیا ہے، تو محسن نقوی جو کہتے ہیں وہ دراصل اس ملک کی اصل مقتدر طاقت کی خواہش ہوتی ہے ورنہ محسن نقوی کی اپنی سیاسی حیثیت تو صفر ہے، اگر وہ تعلق نہ رہے تو انکی آئندہ سیاست نہیں ہو گی اور شاید یہ ملک میں بھی نہ رہیں، پیپلز پارٹی سندھ کی تقسیم کی صورت میں CDF سے مطالبہ کریگی کہ آپ نے ہمیں اگلا الیکشن جتوا کر دینا ہے" سینئر صحافی @ssimam01 @DRTPakistan
4
218
1
585
5,014
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"وزیراعظم کا کمرہ ہو یا گاوں کی کوئی دکان، ہر جگہ عمران خان ڈسکس ہو رہا ہے، کسی صحافی کیلئے اس سے بڑی کوئی گالی نہیں کہ اسے کوئی میسج آئے اور وہ اسی طرح اس پروپیگنڈہ کا حصہ بن جائے، خفیہ اداروں یا سیاسی جماعتوں کی پیغام رسانی کرنا صحافت نہیں دلالی ہے، یوں لگتا ہے کہ صحافی اہم اداروں کے میز کے نیچے چھپے ہوتے ہیں، وہ بلاتے ہیں کہ او چوہے باہر نکلو اور یہ خبر پڑھ کر آو، اگر 20 بڑے صحافی دباو کے خلاف کھڑے ہو جائیں اور پریس کانفرنس کر دیں تو صحافت سے پابندیاں ختم ہو جائیں گی یا پھر ہم سب گرفتار ہو جائیں گے، پیکا انکے جھوٹ بولنے والے چمچوں اور لگڑ بگڑوں پر نہیں لگتا" سینئر صحافی @arifhameed15 @DRTPakistan
3
160
1
509
5,158
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"پاکستان کے حالات حد سے زیادہ خراب ہو چکے ہیں، اشرافیہ کا قبضہ مضبوط ہو چکا ہے، پاکستان میں غربت کا پیمانہ 48%، بھارت میں 20، بنگلہ دیش میں 16 اور سری لنکا میں 10% کے قریب ہے، بھارت جیسے بڑے آبادی والے ملک کے باوجود جنوبی ایشیا کی غریب آبادی میں پاکستان کا حصہ 30% ہو چکا ہے، افسوس کی بات ہے کہ پاکستان بننے کے 80 سال بعد آج ہماری آدھی آبادی غریب اور بیروزگاری 22% جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ چکی ہے" سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا youtu.be/GvH2h9TW8QQ
17
569
8
1,387
13,567
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"کیسے کیسے ٹاوٹ صحافیوں کو ایوارڈ ملے ہیں، جو ناجائز کام حکومت کرتی ہے اس کی حمایت کیلئے ٹاوٹ صحافی باہر نکل آتے ہیں، انکا وہی بیانہ ہوتا ہے جو حکومت کا بیانیہ ہوتا ہے، صحافی کو تو حکومت وقت اور مقتدرہ پر تنقید کرنا ہوتی ہے، آج کیا اتوار بازار اور جمعہ بازار ختم ہو گئے ہیں؟ اب کیوں مہنگائی پر خبریں نہیں آ رہیں؟ نواز شریف کی تقریر کیلئے تو صحافی عدالت چلے گئے تھے لیکن جو کچھ آج ہو رہا ہے وہ نظر نہیں آ رہا؟ آپکو 9 مئی تو یاد ہے لیکن 25 مئی کیوں یاد نہیں؟ 26 نومبر کیوں یاد نہیں؟ کیا یاسمین راشد اور ایمان مزاری خاتون نہیں؟" سینئر صحافی @iNasimSiddiqui @DRTPakistan
6
90
1
303
2,871
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"سیاستدان ایکدوسرے کے خلاف حد پار کر رہے ہیں، پارلیمنٹ کا بھی کوئی وقار نہیں رہا کیونکہ سب اسی کام میں لگے رہتے ہیں کہ ہمیں اقتدار ملے اور یہ آپکو پتہ ہے کہ اس ملک میں اقتدار کیسے ملتا ہے، ضیاالحق نے کہا تھا کہ ان سیاستدانوں کی کیا اوقات ہے کہ میں جب بھی انہیں بلاوں گا یہ دم ہلاتے آئیں گے، @SamarHBilour بیچاری نے تو سیاست کی ہی نہیں تھی، اگر انکی جگہ میں ہوتا تو گورنر راج میں کبھی عہدہ نہ لیتا اور اگر لیتا بھی تو کسی کے کہنے پر نہ بولتا، ہم نے پختونخواہ میں جو تجاوزات کے خلاف کام شروع کیا ہے، کیا ہمارا یہ کام تھا؟ یہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرنے آئے تھے یا غریبوں کے خلاف؟ میں لکھ کر دیتا ہوں کہ یہ جو ہو رہا ہے اس کا نقصان کسی اور کو ہو یا نہ ہو ن لیگ کو ضرور ہو گا" سینیٹر مسلم لیگ ن زاہد خان @DRTPakistan youtu.be/dyelkB76NUE
4
102
2
407
8,240
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"عمران خان نے جب یہ کام کیا کہ لوگ اپنی رائے دیں تو موجودہ نظام نے سوچا کہ اگر ایسا ہو گیا تو یہ تو کام خراب ہے، لہذا انہوں نے ارادی طور پر پاکستان کو ہارڈ سٹیٹ بنا دیا تاکہ کوئی یہ نہ سوچے کہ یہ ملک عوام کی مرضی سے چلے گا، اس بار ریاست نے منفرد کام یہ کیا ہے کہ لوگوں کو قائل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آپ طاقت کے سامنے کچھ نہیں کر سکتے اور آپکی مرضی نہیں چلے گی، ہماری ساری تاریخ چھتر کھانے کی ہے، اتنی مار پڑی ہے کہ ریاست کی طاقت نے لوگوں کو عادی بنا دیا ہے" سینئر صحافی @tm_freethinker @DRTPakistan youtu.be/2ukvlDSljy8
9
393
6
1,182
43,716
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"عمران خان نے آج تک اپنا ووٹ بنک بچا کر رکھا ہے، اس نے ڈیل جیسا کوئہ سمجھوتہ نہیں کیا، زرداری اور نواز شریف بھوکے شیر کی طرح پختونخواہ پر حملہ آور ہوئے ہیں، PTI کا سپورٹر قابل رشک ہے جو سب کچھ برداشت کر کے بھی کھڑا ہے، وہ اگر کچھ سوچتا بھی ہے تو اسے پکڑ لیتے ہیں، میں اس پر ہونیوالے ظلم کو کم کروانا چاہتا ہوں، حکومت اپوزیشن کیساتھ کسی بھی سیٹلمنٹ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، حکومت مولانا کو اسٹیبلشمنٹ کے خلاف زیادہ سخت موقف لینے کیلئے دھکیل رہی ہے تاکہ PTI کا ووٹ آپکی طرف مائل ہو جائے، کہاں گئی نواز شریف کی جمہوریت جب انہوں نے کہا کہ یہ ایمرجنسی تو بہت پہلے لگ جانی چاہیے تھی" سابق وزیر اطلاعات سینیٹر @MAliDurrani2 @DRTPakistan youtu.be/1cd07gj1Qzk
14
305
5
1,180
18,736
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"عمران خان کو اپنی شرائط پر لانے کیلئے زور زبردستی اور تشدد بھی کیا جا رہا ہے، تشدد تب کیا جاتا ہے جب آپ کسی لیڈر کو روحانی اور ذہنی طور پر ہرا نہیں سکتے، ہر طاقتور یہ سمجھتا ہے کہ اس نے سب کچھ چھین لیا ہے لیکن بعد میں اسے پتہ چلتا ہے کہ اس کے پاس کچھ بھی نہیں تھا، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ عمران خان سے بازی جیت گئے ہیں تو پھر ڈر کس کا ہے؟ جو ڈاکیے بیانیہ بناتے ہیں ان کی نوکری اور روز روٹی یہی ہے، اگر جھوٹے بیانیے سے کسی کی عزت بنتی تو آج نواز شریف پاکستان کے سب سے بڑے لیڈر اور آصف زرداری سب پر بھاری ہوتے" سینئر صحافی @Isarrana1 @DRTPakistan youtu.be/sDT-kPIgB0Q
7
245
3
828
9,137
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"گورنر راج کیلئے جلد بازی کی گئی حالانکہ تمام صوبوں میں پولیس اور امن و امان پر سب سے زیادہ بجٹ KP حکومت کا تھا، KP اپنے بجٹ کا 8.8%، پنجاب 5% اور سندھ 3.9% پولیس اور امن و امان پر خرچ کرتا ہے، 2024 میں اسلحہ خریداری کیلئے ہم نے 6.5 ارب، 2025 میں 13.5 ارب اور اس سال کیلئے 14.5 ارب روپے دیئے، پشاور safe city سمیت 4 اور شہروں میں safe city کیلئے پیسے میں نے خود جاری کئے، روزمرہ جرائم میں بھی KP کی شرح تمام صوبوں سے کم ہے، 2 کروڑ سے زائد لوگ ہر سال KP میں سیاحت کیلئے آتے ہیں لیکن آپ نے کبھی نہیں سنا ہو گا کہ کوئی سیاح اغوا ہو گیا، کسی کو راستے میں لوٹ لیا جبکہ سندھ میں آج بھی گاڑیاں لوٹ لی جاتی ہیں" سابق وزیر خزانہ خیبر پختونخواہ @MuzzammilAslam3 @DRTPakistan
5
181
517
7,193
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"گرفتاریوں اور گورنر راج سے پی ٹی آئی کی مقبولیت کم نہیں ہو گی، عمران خان کے پابند سلاسل رہنے سے نہ ووٹ بنک کم ہو گا اور نہ مقبولیت میں کمی آئے گی، جو لیڈر جیل میں سیاسی قید برداشت کرتے ہیں لوگ انکے ساتھ ہمدردی کرتے ہیں" صحافی @MonaAlamm @DRTPakistan youtu.be/bkwucoNxpRo
4
150
619
6,613
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"ایوب خان، یحی، ضیاالحق اور مشرف کیساتھ کیا ہوا تھا، یہاں کسی نے سدا نہیں رہنا، شہباز شریف میں اتنی سکت ہی نہیں تھی کہ وہ گورنر راج جیسا فیصلہ خود سے کرتے، آصف زرداری بیچارے تو کانپتے ہاتھوں سے دستخط کر رہے تھے، یہ سہیل آفریدی کو طعنہ دیتے ہیں کہ آپ جنازوں میں نہیں گئے تو سوال یہ ہے کہ وزیراعظم کو آج سے پہلے پشاور جانے اور جنازوں کو کندھا دینے کی توفیق کیوں نہ ہوئی، اگر گورنر راج طویل ہوتا ہے تو کیا صوبے کے عوام گونگے بہرے ہیں اور وہ ایسے ہی بیٹھے رہیں گے چپ کر کے؟ انسان لمبی پلاننگ کرتا ہے لیکن ایک پلاننگ اللہ کی بھی ہوتی ہے، اگر کٹھ پتلیاں صوبہ چلائیں گی تو عوام پوچھیں گے کہ ہماری اسمبلی کہاں ہے؟ وہ کہاں ہیں جنہیں ہم نے ووٹ دیا تھا، ایسا نہیں ہوتا کہ دہشتگردی ختم کرنے کیلئے آپ ایک صوبے کی اسمبلی کو مفلوج کر دیں، وزیراعلی کو چھپا دیں، کبھی کہیں شاہی مہمان خانے میں ہے اور کبھی کہیں سیف ہاوسز میں ہے" سینئر صحافی @asmaschaudhry @DRTPakistan
3
157
442
4,086
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"جب آپ divide & rule کرتے ہیں تو لاشیں گرتی ہیں جیسے کلکتہ میں ہوا، آج PTI کیخلاف بھی حکومت کی یہی پالیسی ہے جو ناکام ہو گی کیونکہ PTI عمران خان اور اسکے کروڑوں چاہنے والوں کا نام ہے، سہیل آفریدی کو لوگ نہیں جانتے تھے لیکن جب عمران خان نے کندھے پر ہاتھ رکھا تو پوری دنیا جاننے لگی، عمران خان کی خبر تو باہر نہیں آ رہی لیکن یہ بہت اہم ہے کہ عمران خان کو کس حد تک پتہ ہے کہ باہر کیا ہو رہا ہے، شیخ مجیب کو بھی گرفتاری میں اتنا بے خبر رکھا گیا کہ انہیں رہا ہونے کے بعد پتہ چلا کہ مشرقی پاکستان میں خانہ جنگی ہوئی اور بنگلہ دیش آزاد ہو گیا ہے، اتنے مظالم کے بعد بھی PTI کا بچ جانا غیر معمولی ہے" اپوزیشن رہنما @Real_MZubair @TTAP_OFFICIAL @DRTPakistan youtu.be/5VvI9JcP6Lw
3
147
450
6,831
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"گورنر راج اور ایمرجنسی عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ اور توہین ہے، سہیل آفریدی 80% عوام کا اصلی منتخب نمائندہ ہے جن کا مطالبہ جائز تھا کہ دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں ہمیں اعتماد میں لیں، زیادہ تر سیاسی جماعتوں میں آمریت ہے، ان جماعتوں کے لیڈران نہیں بلکہ مالکان ہیں، آزاد کشمیر سے پختونخواہ تک ہم نے ہے مسئلے کا حل طاقت سمجھ لیا ہے جس سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، حکمرانوں کے کیسے احمق مشیر ہیں جنہوں نے مشورہ دیا کہ پورے ملک میں گورنر راج کے حق میں ریلیاں نکالیں، آپ KP کے عوام کو کیا پیغام دے رہے تھے کہ انکی حکومت گرا کر پنجاب کے عوام تالیاں بجا رہے ہیں؟ KP کے گورنر راج پر ریفرنڈم کروائیں تو 80% پاکستان اسکے خلاف ووٹ دیگا" ن لیگی رہنما اور سابق MNA ڈاکٹر نثار چیمہ @DRTPakistan youtu.be/jtL9bXOJRec
2
109
348
3,414
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"اس ملک میں سب سے بڑا قتل تو آزاد عدلیہ کا ہو چکا ہے، پشاور ہائیکورٹ کو چاہیے تھا کہ فورا گورنر کو بلاتی اور پوچھتی کہ سہیل آفریدی کہاں ہے، اگر ایمرجنسی لگنی چاہیے تھی تو وہ بلوچستان ہے جہاں آپ سڑک پر سفر تک نہیں کر سکتے لیکن وہاں چونکہ آپکی مرضی کی حکومت ہے تو اس لئے وہاں آپ ایمرجنسی نہیں لگائیں گے، مگر KP میں چونکہ عمران خان کی حکومت ہے جو آپکو پسند نہیں ہے اس لئے آپ نے حکومت کو ختم کر دیا، آئین میں کہاں لکھا ہے کہ مشاورتی کونسل بنے گی؟ جو ڈیرہ اسماعیل خان سے مزدور اغوا ہوئے ہیں اسکی ذمہ داری گورنر پر آئے گی یا گورنر راج لگانے والوں پر؟" سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن @AbidSZuberiASC @DRTPakistan youtu.be/oaaSV9QEV0s
2
332
1
879
5,488
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"ہم نے کئی مشکل مراحل دیکھے جیسے عمران خان کا ہائیکورٹ سے اغوا، جیسے پولیس دندناتے ہوئے زمان پارک میں عمران خان کے گھر گھسی، جیسے فارم 47 بنوائے گئے، جیسے مقدمات اور چادر و چار دیواری کی پامالی، ہماری پارٹی میٹنگز میں باتیں ریکارڈ کروائی جاتی ہیں اور اختلافات پیدا کروائے جاتے ہیں لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ مرکزی نقطہ صرف عمران خان ہے، جب پارٹی پر مشکل وقت آیا تو کئی بڑے بڑے نام ریت کی دیوار کی طرح دھڑام سے گر گئے" PTI رہنما اور سابق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار @advshoaib66 @DRTPakistan
1
253
2
888
8,382
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"حبس بے جا کی درخواستوں میں اور خاص طور پر اگر وزیراعلی اور سپیکر ہی لاپتہ ہو جائیں تو پھر تو عدالت کو فوری ایکشن لینا چاہیے تھا، عموما عدالتیں ایسے کیسز میں لمبی تاریخ نہیں دیتیں لیکن جو اداروں کا حال ہو چکا ہے اس سے بہت زیادہ امید رکھنا ہی غلط ہے، اگلی سماعت تک سہیل آفریدی پر کوئی کیس بنا کر پیش کر دیا جائے گا وہ بھی اگر اخلاقی طور پر انہوں نے سمجھا کہ کوئی ضرورت ہے، جنید اکبر اور سہیل آفریدی کا ایک ہی جگہ بیٹھنا بھی strategic غلطی تھی کیونکہ پارٹی کے دو سب سے اہم لوگ اگر ایک ہی جگہ سے گرفتار ہو جائیں گے تو پھر پیچھے قیادت کرنیوالا کوئی نہیں ہو گا" وکیل سپریم کورٹ @faisal_fareed @DRTPakistan youtu.be/Guo0uIRF5_Q
2
109
394
4,994
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"جس بنیاد پر انہوں نے PTI کی حکومت گرائی اس بنیاد پر تو کوئی بھی حکومت گرائی جا سکتی ہے، پورے بلوچستان میں صرف آدھے کوئٹہ پر حکومت کا کنٹرول ہے، باقی آپ کوئٹہ سے کراچی، خضدار، چمن، ژوب، لسبیلہ سمیت کہیں نہیں جا سکتے، تمام سڑکوں پر کالعدم جماعتوں کی حکمرانی ہے، کانوں کے مالکان اور کاروباری لوگ بھتہ دے رہے ہیں، سفید پوش بلوچستان چھوڑ رہے ہیں، افغان جنگ میں لڑنیوالے افغانی فوجیوں اور پولیس کو حکومت نے 12 ہزار روپے میں BLA کیخلاف لڑنے کیلئے لا کر بسایا ہے، لہذا دہشتگردی کو PTI سے جوڑنا انتہائی لغو اور بے بنیاد پروپیگندہ ہے، انکے پاس کوئی ثبوت منطق یا دلیل نہیں جس کی کڑیاں ملا کر PTI پر دہشتگردی کا الزام لگایا جا سکے" ایم این اے @sherafzalmarwat @DRTPakistan youtu.be/XuuwA1cECQA
15
63
2
271
9,227
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"پاکستان میں جنرل ڈائر کی روح ابھی بھی حکومت کر رہی ہے، جب حکومت غیر آئینی کاموں اور بندوق کا سہارا لے تو اپوزیشن نہیں حکومت کمزور ہوتی ہے، انکو عوام سے ڈر ہے کیونکہ یہ فارم 47 کی پیداوار ہیں اور عوام پر بندوقیں تان کر حکومت کر رہے ہیں، حکومت نے اپوزیشن نہیں بلکہ اپنی قبر کھودی ہے، فیصل واڈا میں چونکہ شرم نہیں اس لئے وہ سب کھل کر بول دیتے ہیں، گورنر راج سے ہم ایک معرکہ ضرور ہارے ہیں لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ سیاست ختم ہو گئی کیونکہ انکے خلاف جنگ تو ابھی جاری ہے، ہماری بڑی جیت یہ ہے کہ عوام انکے خلاف ہے" سربراہ @Haqooq_e_Khalq اور @TTAP_OFFICIAL کے رکن @ammaralijan @DRTPakistan youtu.be/hfLqXW94kFc
5
159
1
523
5,010
DRT “Democracy - Reforms - Transparency” retweeted
"KP میں اسمبلی اور حکومت کو کام سے روکنا غیر جمہوری اور کراہت والا عمل ہے، جب زردای صاحب گورنر راج کی سمری پر دستخط کر رہے تھے تو ساتھ ایک صاحب (محسن نقوی) آستینیں چڑھا کر کھڑے تھے تو یوں رسید لینے اور جاری کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ حالانکہ ڈاکٹر توقیر شاہ سمری کو روٹین میں صدر کو بھجوا رہے تھے لیکن محسن نقوی نے کہا نہیں نہیں مجھے دو اور پھر وہ بغل میں دبا کر خود سمری لے کر گئے، شروع میں تو حکومت اور PTI میں دہشتگردی کا تنازعہ تھا ہی نہیں، آغاز میں تو صرف دو مطالبات تھے، ایک عمران خان کی ملاقاتوں کی بحالی اور دوسرا انکا علاج" سینیٹر @KamranM69045926 @DRTPakistan
1
279
891
10,209