
Member Sanate of Pakistan l Pakistani Politician | Chief Election Commissioner JUI | Secretary General Jamiat Ulama Islam KPK | #JUI | #IslamiPakistan |
Kotha, Pakistan
Joined July 2019
- Tweets886
- Following6
- Followers13.9K
- Likes359
ایس ایس پی آپریشنز پشاور فرحان خان مذاکرات کے لیے سینیٹر مولانا عطاءالحق درویش کے پاس پہنچ گئے۔ ملاقات کے دوران موٹروے کی بندش کے معاملے پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور موٹروے کو فوری طور پر کھولنے کی درخواست کی گئی
قائدجمعیت کے حکم پر پشاور ٹول پلازہ بند
صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عطاءالحق درویش احتجاجی مظاہرے کی قیادت کررہے ہے۔
قائدجمعیت کے حکم پر پشاور ٹول پلازہ بند
صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عطاءالحق درویش احتجاجی مظاہرے کی قیادت کررہے ہے۔
مانسہرہ: امیر جےیوآئی ضلع مانسہرہ مولانا سید ہدایت اللہ شاہ صاحب رح کی نماز جنازہ صوبائی امیر سینیٹر حضرت مولانا عطاء الرحمن صاحب کی امامت میں ادا کردی گئی۔
صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عطاءالحق درویش صاحب
صوبائی نائب امیر مولانا عبد الحسیب، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری و جےیوآئی ضلع مانسہرہ کے جنرل سیکرٹری مولانا مفتی ناصر محمود، جماعتی ذمہ داران و کارکنان، ودیگر سیاسی، مزھبی شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام الناس کی شرکت۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
امیر جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ، سابق سینیٹر حضرت مولانا سید ہدایت اللہ شاہ صاحب کی وفات کی خبر سن کر دلی رنج و غم اور افسوس ہوا۔
صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام سینیٹر مولانا عطاءالرحمٰن صاحب اور صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عطاءالحق درویش صاحب نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ مولانا سید ہدایت اللہ شاہ صاحب کی وفات جمعیت علماء اسلام کے لیے ایک بڑا سانحہ اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ مرحوم ایک مخلص دینی و سیاسی رہنما تھے، جنہوں نے اپنی زندگی دینِ اسلام کی خدمت، جماعتی جدوجہد اور عوامی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم کی دینی، جماعتی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں محسوس کیا جاتا رہے گا۔
صوبائی قیادت نے مرحوم کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور جمعیت علماء اسلام کے تمام کارکنان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس غم کی گھڑی میں لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی دینی و جماعتی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
پشاور ہائی کورٹ | وکلاء کنونشن
پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ وکلاء کنونشن میں قائدِ جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب سمیت جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی و صوبائی قیادت نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری، کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اکرام خان درانی، صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمٰن اور صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش بھی موجود تھے۔
آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی خودمختاری کے موضوع پر وکلاء کنونشن ایک اہم اجتماع ہے۔
#PeshawarHighCourt #LawyersConvention #JUI #MaulanaFazlurRehman #KPK
صوابی میں پولیس موبائل وین پر فائرنگ کا واقعہ قابلِ مذمت ہے، شہ_داء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مولانا عطاءالحق درویش
صوبائی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخوا سینیٹر مولانا عطاءالحق درویش نے صوابی کے علاقے چوکی منصوری کی حدود میں پولیس موبائل وین پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے ایس آئی ولید خان اور ذوالفقار کی ش_ہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں اور سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں، جبکہ حوالدار شاہد کے زخمی ہونے پر بھی افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہ_داء کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ زخمی حوالدار شاہد کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔
مولانا عطاءالحق درویش نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور پولیس اہلکاروں سمیت تمام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کی صوبائی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس، صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن صاحب کی زیرِ صدارت مفتی محمود مرکز پشاور میں جاری ہے۔
اجلاس میں صوبے کی موجودہ سیاسی، تنظیمی و مفتی محمود مرکز صورتحال، جماعتی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور و خوض کیا جا رہا ہے۔
مفتی محمودؒ مرکز پشاور میں صوبائی قیادت موجود!
جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کی صوبائی قیادت، سیکرٹری جنرل صوبہ خیبر پختونخوا مولانا عطاء الحق درویش صاحب کی قیادت میں دیگر صوبائی رہنماؤں کے ہمراہ مفتی محمودؒ مرکز پشاور میں موجود ہے۔
اس موقع پر مفتی محمودؒ مرکز سے متعلق مکمل معاملے پر تفصیلی گفتگو اور حقائق کی وضاحت کی گئی۔
سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام، صوبہ خیبر پختونخواہ سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش نے مفتی محمودؒ مرکز سے متعلق تمام حقائق اور اصل معاملے کی وضاحت کر دی۔
سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش کا مکمل مؤقف جانیے، ان کی اپنی زبانی۔
کیا اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے
پاکستان میں آج دینی شعائر، مدارس، مساجد اور علمائے کرام ہی عدم تحفظ کا شکار ہوں گے؟
ظالم حکمران دینی شعائر پر حملہ آور ہیں
اور طاغوتی قوتوں کے آلہ کار بن کر دینی مراکز، مدارس، مساجد اور علمی شخصیات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مدارس اور مساجد ہماری دینی شناخت، اسلامی تشخص اور نسل نو کی دینی و اخلاقی تربیت کے مراکز ہیں
ان کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
صوبائی امیر محترم سینٹر مولانا عطاء الرحمن کی ہدایت پر تمام علمائے کرام، مدارس کے منتظمین، ائمہ مساجد اور خطباء حضرات سے اپیل ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں قرآن خوانی، قنوت نازلہ اور خصوص دعاؤں کا اہتمام کریں۔
اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں رجوع کریں اور پاکستان، دینی مدارس، مساجد، علمائے کرام اور جمعیت علماء اسلام کی حفاظت و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
آئیے! اس آزمائش کی گھڑی میں دعا، اتحاد اور پرامن جدوجہد کے ذریعے اپنے دینی مراکز کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
جمعیت علماء اسلام
خیبر پختونخواہ
سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش
جنرل سیکرٹری، جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخواہ
مردان | مجلس عمومی کا اہم اجلاس
جمعیت علماء اسلام ضلع مردان کے مجلسِ عمومی کے اجلاس میں امیر صوبہ خیبر پختونخوا سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن، صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش، صوبائی نائب امیر مولانا عبدالحسیب حقانی اور مرتضیٰ اعوان نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلعی و صوبائی قیادت کی شرکت کے موقع پر تنظیمی امور اور جماعتی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔
لوئر_دیر | دعوتِ ولیمہ
جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے صدر برائے بین الاقوامی تعلقاتِ عامہ قاضی آیاز صاحب کے صاحبزادے کی دعوتِ ولیمہ کی پروقار تقریب میں امیر صوبہ خیبر پختونخوا سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن صاحب، صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش صاحب، صوبائی نائب امیر مولانا عبدالحسیب حقانی صاحب اور مرتضیٰ اعوان صاحب نے شرکت کی۔
اس موقع پر معزز قائدین نے قاضی آیاز صاحب کو صاحبزادے کی ازدواجی زندگی کے نئے سفر پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اللہ تعالیٰ نئے جوڑے کی زندگی کو خوشیوں، محبتوں اور برکتوں سے بھر دے۔ آمین۔
چکدرہ: صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن، صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش اور صوبائی نائب امیر مولانا عبدالحسیب حقانی کی قاری نذیر صاحب کی رہائش گاہ آمد۔
اس موقع پر قاری نذیر صاحب نے معزز قائدین کا روایتی چوغے پہنا کر پرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران صوبائی ڈپٹی سیکرٹری محمد رحیم حقانی، سابق صوبائی وزیر مظفر سید، مرتضیٰ اعوان اور دیگر احباب بھی موجود تھے۔
یہ ملاقات باہمی احترام، محبت اور روایتی پشتون مہمان نوازی کی خوبصورت مثال تھی۔
جمیعت طلباء اسلام کے دوست کی جانب سے اپنے محبوب سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش صاحب کے نام محبت، عقیدت اور احترام
جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش, صوبائی نائب امیر مولانا عبدالحسیب حقانی صاحب، سابق صوبائی وزیر مولانا امان اللہ حقانی صاحب، میئر پشاور حاجی زبیر علی صاحب، سیکرٹری مالیات ضلع پشاور حاجی نور ہاد صاحب اور ضلع سالار حاجی ثناب گل صاحب نے ارشاد خان برکی کے صاحبزادے کی دعوتِ ولیمہ کی پُروقار تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر معززین، علماء کرام اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات بھی ہوئی۔
اللہ تعالیٰ اس نئے ازدواجی سفر کو خوشیوں، محبت اور برکتوں سے بھر دے۔ آمین۔
جمعیت طلباء اسلام پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ عظیم الشان مفتی محمود کانفرنس اسلام آباد میں قائدِ جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم خان درانی صاحب، سرپرستِ اعلیٰ جمعیت طلباء اسلام (جے ٹی آئی) سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش صاحب اور دیگر مرکزی قائدین مرکزی و صوبائی اسٹیج پر تشریف فرما ہیں۔
امیرِ جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن صاحب، جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش صاحب اور صوبائی نائب امیر مولانا عبدالحسیب حقانی صاحب نے شاروم خان کے فرزند اور صوبائی رہنما غزن خان کے کزن، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا مرحوم فہد خان کی وفات پر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا درج ذیل چشم کشا حقائق اور وجوہات کی بنیاد پر مختلف اداروں کی جانب سے مفتی محمود مرکز پشاور کے خلاف جاری پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتی ہے۔
1۔ مفتی محمود مرکز پشاور چار کنال اراضی پر مشتمل ہے، جس کی ملکیت کے تمام قانونی دستاویزات، انتقال اور رجسٹری جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے پاس موجود ہیں۔
2۔مفتی محمود مرکز پشاور کی سہ منزلہ عمارت کا نقشہ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PDA) سے باقاعدہ منظور شدہ ہے۔ منظور شدہ نقشے کے مطابق متعلقہ سڑک کی حقِ ملکیت بھی جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے پاس ہے۔
3۔ مفتی محمود مرکز کی کوئی چار دیواری نہیں ہے، تاہم سیکیورٹی وجوہات کے پیشِ نظر ایک حفاظتی پردہ لگایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن صاحب پر تین خودکش حملے ہو چکے ہیں۔ پہلے حملے میں 17، دوسرے میں 22 اور تیسرے میں 27 افراد شہید ہوئے۔ اسی طرح باجوڑ میں ایک پروگرام کے دوران ہمیں اپنے 90 کارکنوں کی لاشیں اٹھانا پڑیں۔
جمعیت علماء اسلام نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں اپنے نامور اکابرین اور پارلیمنٹیرینز کی قربانیاں بھی دی ہیں، جن میں شیخ محمد ادریس شہید، خالد محمود سومرو شہید، مفتی نظام الدین شہید، مولانا معراج الدین شہید، مولانا محسن شاہ شہید اور مولانا نور محمد شہید شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سیکڑوں کارکنان شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔
4۔ مفتی محمود مرکز کے سامنے سروس روڈ بند ہے، جسے کھلوانے کے لیے متعلقہ حکام سے بارہا رابطہ کیا جا چکا ہے، تاہم سیکیورٹی حکام نے اکابرینِ جمعیت کو لاحق خطرات اور تھریٹس کے پیشِ نظر یہ سڑک اپنی جانب سے بند کر رکھی ہے۔
موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے ایک صوبائی وفد نے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن کی قیادت میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے ملاقات کی اور انہیں اپنے تفصیلی مؤقف اور تمام حقائق سے آگاہ کیا۔ چیف سیکرٹری نے جمعیت علماء اسلام کے مؤقف کو درست اور مناسب قرار دیا۔
تاہم کمشنر پشاور کے حوالے سے یہ اطلاعات زیرِ گردش ہیں کہ وہ مفتی محمود مرکز پشاور کے خلاف بعض اقدامات کے عزائم رکھتے ہیں۔
اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کمشنر پشاور کو متنبہ کرنا چاہتی ہے کہ وہ اسلام آباد کی لال مسجد کی تاریخ کو خیبر پختونخوا میں کسی مسجد اور مرکز کو گرانے کے ذریعے نہ دہرائیں۔ بصورتِ دیگر، اگر ایک مرتبہ مرکز غیر محفوظ ہوا اور اکابرینِ جمعیت کو کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری کمشنر پشاور پر عائد ہوگی۔
جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا







































