Zee Zee retweeted
بلاول کی آج کی تقریر۔
کوئی شک نہیں ہمیں ذخم لگانے ظلم کرنے میں پی پی پی اس سسٹم کا حصہ ہے۔
بلاول بھٹو نے آج بہت سارے سچ بولے۔
اگر تو یہ محض صوبے بنانے کے معاملے پر انکی نئی وقتی طور پر لی گئی ایک پوزیشن ہے تو پھر اس پر کیا تبصرہ کریں۔
لیکن اگر انہیں واقعی احساس ہو رہا کہ عمران خان اور انکے لوگوں پر کتنا ظلم کیا گیا ہے۔ اور اب وہ حقیقی طور پر اس سب پر شرمندہ ہیں تو پھر بات ہو سکتی ہے۔ کیونکہ ملٹری جنرلز کے عذاب سے جان چھڑوانے کے لئے سیاستدانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ بات کرنی پڑے گے۔ تا کہ ظالم عاصم منیر سے جان چھڑوائی جائے۔
کیونکہ اس سب کو درست کرنے کے لئے کہیں سے تو شروع کرنا پڑے گا۔
اب دیکھتے ہیں کہ کیا یہ وقتی پوزیشن ہے یا واقعی احساس ہوا۔
Zee Zee retweeted
سب کو حیرت ہوگی کہ بلاول زرداری کی ویڈیو کیسے ایک پی ٹی آئی کا ورکر شئیر۔کر۔رہا ہے۔
لیکن یاد رکھیں سچے جھوٹے بیانیے بنتے اور مٹتے رہتے ہیں لیکن حقیقت ہمیشہ وہی ہوتی ہے جو دراصل سچ ہے۔
بلاول نے آج سچ بول دیا، چاہے دیر سے ہی سہی! لیہن ہم ہمیشہ سے سچ کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے پھر وہ سچ ہمارا سیاسی حریف بولے یا حلیف۔
آخر میں یہ بھی یاد رکھیں کہ سچ اور طاقت کی جنگ میں جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔ لیکن سچ کو تسلیم۔کرنے میں اتنی دیر۔نہ کر دی جائے کہ خدا نخواستہ پاکستان اور اس کی امید عمران احمد خان نیازی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ جائے
Zee Zee retweeted
آج بلاول کو خان صاحب یاد آئے کل باقیوں کو بھی یاد آئیں گے " خان صاحب نے کہا تھا " کیا ہم چیونٹیاں ہیں"۔ زبردستی کے صوبوں کیلئے کتنا پریشر ڈالا جا رہا ہو گا آج کی بلاول کی پریس میٹ سے واضح ہے
Zee Zee retweeted
*کیش فری اسلام آباد نہیں، کیش فری غلامی ہے*
اندازہ اس فارمولے سے FBR کو 2300 ارب روپے کا فائدہ تو ہوگا؟
لیکن وہ پیسہ کن کن کی جیبوں میں جائے گا؟
چوریاں اور غیر قانونی راستے مزید کھل۔جسئیں گئے؟
یہ پاکستان کا منصوبہ نہیں ہے۔ یہ IMF، ورلڈ بینک اور امریکہ کا امپورٹڈ منصوبہ ہے۔ IMF نے کہا قرض چاہیے تو ہر پاکستانی کا کیش ہمیں دکھاؤ۔ ورلڈ بینک نے Raast بنوایا۔ پھر بل گیٹس کا فارمولا آیا: Karandaaz + ڈیجیٹل ID + ڈیجیٹل پیسہ۔ مقصد غریب کی مدد نہیں، غریب کا ڈیٹا ہے۔
دنیا میں یہ فارمولا فیل ہو چکا ہے۔ سویڈن جس نے سب سے پہلے کیش چھوڑا، وہی اب واپس بھاگ رہا ہے، اس نے قانون بنا دیا کہ دکان کیش لینے سے انکار نہیں کر سکتی۔ ناروے نے کیش نہ لینے والی دکان پر جرمانہ لگا دیا۔ چین میں بھی آج تک کیش ختم نہیں ہوا۔ وجہ ایک ہی: جنگ ہوئی، انٹرنیٹ بند ہوا، تو کیش فری ملک ایک دن میں بھوکا مر جائے گا۔
اور پاکستان؟ دنیا کے سب سے زیادہ کیش والے 10 ملکوں میں ہے، 90% لین دین ابھی بھی کیش میں ہے۔ منڈیوں بازاروں میں لائیٹس گئیں ، انٹرنیٹ بند ہوتا ہے، ریڑھی والے کے پاس اسمارٹ فون نہیں، اور حکومت 45 دن میں اسلام آباد کیش فری کر رہی ہے۔
فائدہ کس کو؟ صرف IMF اور امریکہ کو۔ جو تمہارا کیش دیکھ سکتا ہے، وہ تمہارا کیش نکال بھی سکتا ہے۔ جو تمہارا اکاؤنٹ دیکھ سکتا ہے، وہ بند بھی کر سکتا ہے۔ آج احتجاج پر لاٹھی پڑتی ہے، کل احتجاج پر اکاؤنٹ بند ہوگا، روٹی بند ہوگی۔
نقصان کس کو؟ غریب، ان پڑھ، مزدور، ریڑھی والے کو۔ ہر ٹرانزیکشن پر بینک / JazzCash/ easypaisa کا چارج۔ ریڑھی والا QR نہ لگا سکا تو کاروبار بند، بیروزگاری، بھوک۔
اور ہمارے وزیر، مشیر، بینکر، بیوروکریسی، اسٹیبلشمنٹ؟ ان کی اپنی سوچ کہاں ہے؟ سوچ بھی امپورٹ، منصوبہ بھی امپورٹ، فارمولا بھی امپورٹ۔ بس ایک چیز انہوں نے خود سیکھی ہے قوم پر ڈنڈا چلانا۔
کیش بچاؤ، آزادی بچاؤ۔ کیش ختم غلامی شروع۔
Zee Zee retweeted
عمران کے جیل سے مبینہ خط پہ ایک پوسٹ وال پہ نقل کی لیکن غلطی کااحساس ہوتے ہی اسے ڈیلیٹ کردیا۔
بلاشبہ آپ کو یہ پوچھنے کا حق ہے کہ بندہ نے اس مبینہ خط پہ اعتبار ہی کیون کیا ؟
تو وجہ تھی اس خط کی ان ذرائع سے اشاعت جو پی ٹی آئی کے جینوئن ذرائع ہیں میرا اشارہ بیرسٹر شہزاد کی طرف ہے لیکن دھوکہ کوئی بھی کھا سکتا ہے۔ اگر وہ اس کا بطور جینوئن ذکر نہ کرتے تو کبھی یقین ہی نہ کرتا کیونکہ میرا پہلا سوال ہی یہی ہوتا کہ جس عمران کا ایک لفظ بھی جیل کی چاردیواری سے باہر نکلنے پہ پابندی ہے اسے اتنا لمبا خط ڈکٹیٹ کرانے اور جیل سے باہر سمگل کرانے کا موقع کرنل نے دیا ہی کیون جو کیمرے سے سب دیکھ رہا تھا ؟
خط کو مسترد کرنے کی وجہ محض معروضی ہی نہیں جو اوپر بیان کردیاہے بلکہ موضوعی بھی ہے۔ جو لوگ عمران کی شخصیت کا مطالعہ کرتے آئے انہیں عمران کے بارے میں دو حقائق کا بخوبی علم ہے
اول یہ کہ وہ بہت ذہین ہے
دوم یہ کہ اس کے اندر ایک پکے ٹھکے راویتی قدیم جنگجو کی روح موجود ہے۔ اور یہ خط ایسا کوئی شخص کبھی بھی نہیں لکھے گا ،
کیوں ؟
پہلے جنگجو روح کی نفسیات سمجھنے کی کوشش کریں ، ایسے لوگ موت کو ایک عام حقیقت کی طرح لیتے ہیں جس نے ایک دن ضرور آنا ہے اور وہ اس سے خوفزدہ نہیں ہوتے بلکہ اس کے برعکس وہ تیز جلد اور سہل موت کے متمنی ہوتے ہیں جہاں انہیں بستر پہ زیادہ وقت گزارانا نہ پڑے وہ موت سے نہیں بلکہ کسی کی محتاجی سے خوفزدہ ہوا کرتے ہین۔
لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ کسی ڈیتھ وِش کے شکار ہوتے ہیں اور لڑنا جھگڑنا پسند کرتے ہین، ایسا ہرگز نہیں بلکہ وہ اس کے برعکس زندگی سے پیار کرنے والے اور بلاوجہ انا کے جھگڑوں سے بچنے والے ہوتے ہیں۔ ایسے رویے جھگڑالو انا پسند بزدل لوگوں کے ہاں پائے جاتے ہیں چاہے مریم نواز ہو یا جنرل عاصم منیر۔ بلکہ اس کے برعکس جنگجو بہت ہی کیلولیٹنگ calculating ہوتا ہے وہ کسی بھی لڑائی میں داخل ہونے سے قبل اس کے انجام کا حساب لگا چکا ہوتاہے اس کی قیمت اور اہمیت کا تعین کرچکا ہوتاہے۔ وہ بلاوجہ کسی جھگڑے خصوصاً انا کے جھگڑے میں تو پڑتا ہی نہیں بلکہ ہنس کے معذرت کرکے نکل جاتا ہے بلکہ اپنی غلطی کا بھی بلاتکلف اعتراف کرتا ہے جسے کم ظرف لوگ یوٹرن کہتے ہیں۔
وہ صرف اس وقت جنگ میں پڑتا ہے جب اسے سمجھ آجاتی ہے کہ یہ لازمی ہے اسے ٹالنا غلطی ہوگی پھر وہ دوبارہ کیلکولیٹ کرتا ہے کہ آیا جس مقصد کے لیے وہ جنگ لڑے گا وہ اس کی اپنی جان سے بھی زیادہ قیمتی ہے ؟ اگر وہ قائل ہوگیا ( جیساکہ عمران قائل ہوچکا تھا) تو پھر وہ جان کی پرواہ نہیں کرتا ، بستر پہ سسک سسک کے مرنے سے بہتر جنگ کے ہنگام میں تیز اور سہل طریقہ سے جان دینا ایک بالکل منطقی اور فطری بات ہے وہ اس کو ترجیح دیتا ہے۔
خط کے مندرجات کی دوسری موضوعی غلطی عمران کا قید تنہائی سے تنگ ہونا ہے۔
کوئی بھی ذہین اور ایماندار فرد تنہائی سے کبھی تنگ نہیں ہوتا بلکہ لوگوں کے ہجوم سے تنگ ہوتا ہے اور اسے عارضی مجبوری سمجھ کر قبول کرتا ہے۔ جس طرح ایک جسمانی پہلوان کو کسرت اور ورزش کے لیے وقت درکار ہوتا ہے اسی طرح ایک ذہنی پہلوان کو تنہائی میں ذہنی مشق اور ورزش کے لئے وقت درکار ہوتا ہے۔ وہ ہجوم میں سب کی سنتا رہتا ہے لیکن اس کے تجزیہ کے لیے اسے تنہائی درکار ہوتی ہے تاکہ ذہنی مشق کر سکے جسے مراقبہ بھی کہا جاتا ہے اس کے لئے تنہائی کوئی بوریت یا جبر نہیں ہوتی بلکہ خدا کی طرف سے عنایت کیا گیا مراقبہ کا وقفہ ہوتا ہے۔ اس وقت ایسے لوگ زیادہ سے زیادہ پڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں اور نئے سرے سے سوچنے کا انکو موقع ملتا ہے۔
یہی وہ وقت ہوتا ہے جب ایسے لوگ آؤٹ آف دا باکس حل نکالنے میں کامیاب ہوجایا کرتے ہیں۔ تنہائی کمزور ذہن کو خوف میں مبتلا کرتی ہے جبکہ ذہین شخص کے لیے تنہائی ایک نعمت ہوا کرتی ہے۔
اس لئے میں مان ہی نہیں سکتا کہ عمران جیسا شخص تنہائی سے تنگ ہے
پھر یہ خط شائع ہی کیوں کیا گیا ؟
اس پہ میرا اندازہ ہے کہ جیل سے باہر پی ٹی آئی کی کمزور قیادت کو بہانہ میسر کرنا مقصود ہے تاکہ اٹھائیسویں ترمیم پہ یہ بہانہ بنا سکیں کہ اس پہ صاد کرنے کی وجہ عمران کی مشکلات میں کمی تھی
Zee Zee retweeted
اللہ الحق ہے۔ آج اللہ نے سچا ثابت کیا اور جرنیلی ٹاؤٹ مزمل اسلم کو شہباز رانا کی یہ سٹوری کھل کر قیکسپوز کر رہی ہے۔ خان ایسے بے شرموں کی وجہ سے تکلیف میں ہے جنہوں نے جنرلز کی ہر بات مانی۔ ہر سودا کیا۔ عاصم منیر کو ہر مدد فراہم کی۔
Zee Zee retweeted
جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے کی بہن کی یہ سٹوری سن۔کر آپ کا دل ہل جائیگا۔ یہ ظلم ذمہ داروں کے جلد گلے پڑیگا
جب ایک بہن نے بے بس ہو کر پولیس والوں کو اپنی عزت پیش کر دی کہ بھائی کی جو سزا ہے وہ دو مگر مارو نہیں۔ مگر پنجاب حکومت کی بنائی CCD نے اسے قتل کر کے ہی لاش بہن کے حوالے کی
کسی عدالت نے سوموٹو لیا نہ کسی ہائی آفیشل نے۔
تھپڑ کے بدلے تھپڑ مروانے والی چیف منسٹر نے بھی بہن کا بدلہ لیکر نہیں دیا
Zee Zee retweeted
مسئلہ اصل میں یہ ہے کہ اس خط کے مخاطب بھی اسی مکروہ سازش کا حصہ ہیں
جیل سی عمران خان صاحب کا دل دہلا دینے والا خط
اریخ: 16 نومبر 2026ء
بخدمت:
* جناب چیف جسٹس آف پاکستان، سپریم کورٹ آف پاکستان، اسلام آباد۔
* جناب چیف جسٹس، وفاقی آئینی عدالت، اسلام آباد۔
* جناب چیف جسٹس، اسلام آباد ہائی کورٹ، اسلام آباد۔
میرے معزز لارڈشپس!
11 نومبر 2026ء کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں تین گھنٹے طویل ملاقات کے دوران میرے مؤکل جناب عمران احمد خان نیازی نے مجھے اپنی ہدایات اور تحریری نوٹس دیے اور درخواست کی کہ میں ان کے الفاظ آپ کی خدمت میں پہنچاؤں۔ میں نے یہ خط مکمل دیانت داری کے ساتھ صرف انہی کی ہدایات کی روشنی میں تحریر کیا ہے۔ آگے جو کچھ لکھا گیا ہے، وہ انہی کے الفاظ ہیں۔
میرے معزز لارڈشپس! یہ الفاظ ایک ایسی تنہائی کی کوٹھڑی سے آپ تک پہنچ رہے ہیں جہاں سے میری آواز ان دیواروں سے باہر پہنچانے کا اب صرف یہی ایک ذریعہ باقی رہ گیا ہے۔
میں یہ خط نہ تو سابق وزیراعظم کی حیثیت سے لکھ رہا ہوں اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کے سربراہ کی حیثیت سے۔ میں نے اپنی زندگی پاکستان کے لیے وقف کی ہے۔ میں نے کرکٹ کے میدان میں، سماجی خدمات اور فلاحی کاموں کے ذریعے اور بطور 22ویں وزیراعظم پاکستان اپنی خدمات انجام دیں۔
ستر سال کی زندگی میں میرے خلاف ایک بھی فوجداری مقدمہ نہیں تھا۔ لیکن ستر سال کی عمر کے بعد میرے خلاف سیاسی انتقام کی ایک غیر معمولی اور بے رحم مہم شروع کی گئی۔ بے شمار مقدمات، عدالتوں میں ایک سو سے زیادہ پیشیاں، بار بار گرفتاریاں اور ایک ایسا قاتلانہ حملہ بھی ہوا جس میں اللہ کے فضل و کرم سے میری جان بچ گئی۔
ان تمام حالات کے باوجود میں نے قانون کا راستہ اختیار کیا۔ میں نے فیصلہ کیا کہ ان تمام سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات کا مقابلہ عدالتوں میں کروں گا اور میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔
وقتاً فوقتاً مجھے عدالتوں سے ریلیف ملا اور ہر مرتبہ میرا یہ یقین مزید مضبوط ہوا کہ انصاف غالب آئے گا۔ تاہم آئینی ترامیم کے بعد یہ ریلیف محدود ہوتا چلا گیا اور پھر مکمل طور پر ختم ہوگیا۔
مجھے یہ کہتے ہوئے شدید دکھ ہوتا ہے کہ جب مجھے سب سے زیادہ ضرورت تھی تو وہ نظام، جس پر میں نے اپنا اعتماد قائم کیا تھا، میری مدد کے لیے سامنے نہیں آیا۔
اڈیالہ جیل کی دیواروں کے اندر میری اہلیہ اور مجھے ایک کے بعد دوسرے فوجداری مقدمے کا سامنا کرنا پڑا، اور ہماری اپیلیں آج بھی فیصلے کی منتظر ہیں۔
اس کے باوجود میں نے کبھی طبی بنیادوں پر رہائی کی درخواست نہیں کی اور نہ ہی بیماری کو کسی حربے کے طور پر استعمال کیا۔ میں نے اپنے مقدمات کا مقابلہ ان کے قانونی میرٹ پر اعتماد کے ساتھ کیا اور آج بھی ایسا ہی کر رہا ہوں۔
20 دسمبر 2025ء کو توشہ خانہ (بلغاری) کیس میں فیصلہ سنائے جانے کا دن تھا، اور اسی دن سے حالات یکسر تبدیل ہوگئے۔
مجھے مکمل طور پر تنہا کر دیا گیا، بیرونی دنیا سے میرا رابطہ منقطع کر دیا گیا اور مجھے روزانہ بائیس گھنٹے تک طویل تنہائی میں رکھا جانے لگا۔
یہ سب آئین کے ان حقوق اور جیل قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھی جو ایک قیدی کو حاصل ہوتے ہیں۔
نہ خاندان سے ملاقات، نہ وکلاء تک رسائی، نہ بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت، نہ کتابیں اور نہ ہی ٹیلی ویژن۔
کئی ماہ تک مجھے اپنے وکیل سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بالآخر 10 فروری 2026ء کو میرے وکیل مجھ تک صرف اس وجہ سے پہنچ سکے کہ معزز سپریم کورٹ نے انہیں Amicus Curiae یعنی عدالت کا معاون مقرر کیا تھا۔
انہوں نے دریافت کیا کہ میری دائیں آنکھ کی بینائی 85 فیصد تک ضائع ہو چکی ہے، اور نہ ہی میرے خاندان اور نہ ہی میرے وکیل کو اس بارے میں بتایا گیا تھا۔
ان کے دورے کے بعد کچھ عرصے کے لیے رابطہ بحال ہوا، لیکن جیل انتظامیہ نے جان بوجھ کر اسے دوبارہ منقطع کر دیا اور مجھے ایک مرتبہ پھر تنہائی میں ڈال دیا۔
اس پورے سال میں مجھے اپنے وکیل سے صرف چار مرتبہ ملاقات کی اجازت دی گئی: 10 فروری، 8 اپریل، اور پھر تقریباً سات ماہ کی خاموشی کے بعد 2 اور 11 نومبر 2026ء کو۔
میری اہلیہ بشریٰ بی بی کو اس پورے سال میں اپنے وکیل سے صرف ایک مرتبہ ملاقات کی اجازت دی گئی۔
یہ جیل مینوئل اور جیل قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ کسی قیدی کا اپنے وکیل سے مشورہ کرنے کا سب سے بنیادی حق بھی اس طرح سلب کر لیا گیا ہے، جس کے باعث ہم ان مقدمات میں اپنا دفاع کرنے سے بھی محروم ہو گئے ہیں جن کا ہم سامنا کر رہے ہیں۔
طویل عرصے تک تنہائی میں رکھے جانے اور کسی بھی بامعنی انسانی رابطے سے محرومی نے میری ذہنی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
ہوں تاکہ میرا طبی معائنہ کیا جا سکے۔
* مجھے ہر ہفتے اپنے خاندان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
* مجھے اپنے بیٹوں سے ہفتے میں دو مرتبہ بات کرنے کی اجازت دی جائے۔
لیکن اس عدالتی حکم پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا۔
1/3
Zee Zee retweeted
عمران خان کا جیل سے دل دہلا دینے والا خط💔🚨
تاریخ: 16 نومبر 2026ء

یہ صرف میرا ذاتی دعویٰ نہیں ہے بلکہ جیل کے اپنے میڈیکل بورڈ نے بھی میری ذہنی بے چینی (Anxiety) کو ریکارڈ کیا ہے اور مشورہ دیا ہے کہ میری اہلیہ اور خاندان کے ساتھ زیادہ بار ملاقات کا انتظام کیا جائے، مجھے مطالعے کے لیے مواد اور ٹیلی ویژن فراہم کیا جائے۔
لیکن ان طبی ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا۔
میری اہلیہ کے ساتھ ہفتہ وار ملاقات، جو کہ میرے لیے انسانی رابطے کا واحد ذریعہ ہے، جیل حکام کی جانب سے ہر دوسرے ہفتے بغیر کسی وجہ یا وضاحت کے منسوخ کر دی جاتی ہے۔
میری تین بہنیں، جنہیں میں اپنی ماں جیسا سمجھتا ہوں، اب خود بھی زیرِ حراست ہیں اور مجھے ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
میرے بیٹوں، قاسم اور سلیمان، کو بھی مجھ سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، حالانکہ یہ معزز عدالتوں کے واضح احکامات کی خلاف ورزی ہے۔
جیل میں کسی شخص کو مجھ سے بات کرنے یا میری بات کا جواب دینے کی اجازت نہیں ہے۔ ایسا اس وقت بھی نہیں ہوتا جب میں انہیں سلام کرتا ہوں اور اس وقت بھی نہیں جب میں قرآنِ پاک کی کوئی آیت تلاوت کرتا ہوں۔
اس کا مقصد، میرے نزدیک، صرف یہ ہے کہ مجھے ذہنی اور جسمانی طور پر توڑ دیا جائے اور میری قوتِ ارادی ختم کر دی جائے۔
لیکن سب سے زیادہ پریشانی مجھے اپنی حالت کی نہیں بلکہ اپنی اہلیہ کی حالت کی ہے۔
اپریل 2026ء میں ان کی آنکھ کا پردہ (Retina) اپنی جگہ سے الگ ہوگیا تھا۔ اس کے بعد انہیں رازداری میں آنکھ کی ایک پیچیدہ سرجری کروانا پڑی اور پھر انہیں بھی تنہائی میں رکھا گیا۔
جب میں اس ماہ ان سے ملا تو وہ نہ تو روشنی برداشت کر پا رہی تھیں اور نہ ہی اپنی آنکھیں کھول سکتی تھیں۔
ایک اور سرجری کے بغیر خدشہ ہے کہ وہ ہمیشہ کے لیے اپنی بینائی کھو سکتی ہیں۔
ان کے طبی ریکارڈز فراہم نہیں کیے جا رہے، ان کے ڈاکٹروں تک رسائی سے انکار کیا جا رہا ہے اور ان کی سزا معطل کرنے کی درخواست بھی نہیں سنی گئی، حالانکہ قانون میں خواتین قیدیوں کے لیے ہمدردی اور رعایت کی گنجائش موجود ہے۔
18 اگست 2026ء کو معزز سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جیل کی اپنی رپورٹ کی بنیاد پر ایک حکم جاری کیا۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ میری صحت خراب ہو چکی ہے اور ڈاکٹروں کے خیال میں مجھے مزید طبی پیچیدگیوں کا خطرہ ہے۔
عدالت نے حکم دیا تھا کہ:
* مجھے دو دن کے اندر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔
* ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے جس میں ماہر امراضِ قلب (Cardiologist) اور ماہر امراضِ چشم (Eye Specialist) شامل ہوں تاکہ میرا طبی معائنہ کیا جا سکے۔
* مجھے ہر ہفتے اپنے خاندان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
* مجھے اپنے بیٹوں سے ہفتے میں دو مرتبہ بات کرنے کی اجازت دی جائے۔
لیکن اس عدالتی حکم پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا۔
میرا مقدمہ اب وفاقی آئینی عدالت کے سامنے زیرِ التوا ہے اور سماعت کا منتظر ہے۔
اسی دوران مجھے معلوم ہوا ہے کہ میری القادر اپیل کو پرانی اپیلوں سے پہلے سماعت کے لیے مقرر کیا جا رہا ہے، جبکہ میری صحت، میری اہلیہ کی بینائی اور معزز عدالتوں کے غیر نافذ شدہ احکامات پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔
مجھے یہ دیکھ کر گہرا دکھ ہوتا ہے کہ القادر اپیل کی سماعت کو ترجیح دی جا رہی ہے، جبکہ میری زندگی، میرے حقوق اور میری فلاح و بہبود کو انتظار میں چھوڑ دیا گیا ہے۔
میری اہلیہ کی مسلسل خراب ہوتی ہوئی بینائی اور معزز سپریم کورٹ کا وہ حکم جس پر عمل درآمد نہیں ہوا، وہ بنیادی وجوہات ہیں جنہوں نے مجھے یہ خط لکھنے پر مجبور کیا ہے۔
تنہائی کی اس قید میں میرا بلڈ پریشر بے قابو ہو چکا ہے۔ یہ پہلے 130، پھر 150، اس کے بعد 170 اور گزشتہ ہفتے 192 اور 193 تک پہنچ گیا۔ یہ ریڈنگ 10 نومبر 2026ء کو ریکارڈ کی گئی۔
ڈاکٹروں نے اب مجھے بتایا ہے کہ مجھے دماغی شریان پھٹنے (Brain Haemorrhage) اور دل کا دورہ پڑنے (Cardiac Arrest) کا شدید خطرہ ہے اور میرا دل پہلے ہی نقصان اٹھا چکا ہے۔
چوہتر سال کی عمر میں یہ مسلسل اذیت اور غیر یقینی صورتِ حال مجھے ایسی منزل کی طرف لے جا رہی ہے جہاں سے ممکن ہے میں زندہ واپس نہ آ سکوں۔
میں نے بے شمار مقدمات میں ناممکن نظر آنے والی قانونی جنگیں لڑی ہیں اور میں نے کبھی جدوجہد نہیں چھوڑی۔
لیکن انصاف کے نظام نے مجھے انصاف دینا بند کر دیا ہے۔
جیل مینوئل، جیل قوانین اور میرے آئینی حقوق کی کھلم کھلا اور بے باکی سے خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ حتیٰ کہ معزز عدالتوں کے احکامات پر بھی عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔
میں نے اپنی زندگی ہسپتال بنانے میں اس مقصد کے تحت گزاری کہ وہ لوگ جو علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے، انہیں مفت علاج کی سہولت مل سکے۔
آج میں صرف اتنا مانگ رہا ہوں کہ میرا اور میری اہلیہ کا علاج کیا جائے۔
میں آپ کے لارڈشپس سے کسی خصوصی رعایت یا احسان کا طلب گار نہیں ہوں۔
میری واحد درخواست یہ ہے کہ معزز سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کیا جائے اور ہماری طبی حالت کے مطابق مناسب علاج فراہم کیا جائے۔
میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے قابل صرف اسی صورت میں رہ سکتا ہوں جب میں زندہ رہوں۔
میں آپ کے لارڈشپس سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپیل کرتا ہوں کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔
نہایت احترام کے ساتھ،
عمران احمد خان نیازی
سینٹرل جیل اڈیالہ، راولپنڈی
Zee Zee retweeted
عمیرہ احمد نے #درِنجات میں یہی حقیقت بیان کی کہ ہر شخص اپنے سوٹیبل دین کو فالو کرتا ہے، اور خود کو پارسا بنا لیتا ہے
اور دوسرے کو اسکی بھی اور دنیا والوں کی بھی نظر میں گِرا دیتا ہے۔
اسکی پردہ عیاں کرکے لوگوں سے ہمدردی بھی سمیٹ لی، اور نیک بھی بن بیٹھا😑
Zee Zee retweeted
سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے نام سے شیخ وقاص اکرم اور مشعال یوسفزئی جیسے کرداروں نے نیا گروپ بنا لیا ۔
یہ لوگ انفارمیشن کے نام پر اسٹیبلشمنٹ کا بیانیہ آگے بڑھانے کیلئے پلیٹ فارم کی تلاش میں ہیں
@PTIofficial
@salmanAraja
@agentjay2009
Zee Zee retweeted
تصویر میں موجود عبایا پہنے ہوئے یہ کوئی عام عورت نہیں بلکہ پاکستان کی مایہ ناز سنگر شازیہ خشک ہیں۔
وہی شازیہ خشک، جن کی آواز پر کبھی صرف پورا پاکستان نہیں جھومتا تھا بلکہ انڈیا تک میں ان کی مانگ تھی۔ راجستھان کے صحراؤں والے کہتے تھے، کاش یہ گلوکارہ ہمیں مل جائے۔
لیکن آج وہی شازیہ خشک رائل ڈیفنس مال میں لگے تین روزہ فیسٹیول میں ایک چھوٹے سے اسٹال پر بیٹھی ہوئی ہیں۔ ہاتھ میں سیرم ہے، سامنے کریمیں ہیں، فیس واش ہے، جیولری ہے، اور ہاتھ سے بنے ہوئے کپڑے ہیں۔
سر پر حجاب ہے، چہرے پر عبایا ہے، اور زبان پر اللہ کا نام ہے۔
لوگ حیران ہیں، یہ وہی شازیہ خشک ہیں؟ جو کبھی اسٹیج کی ملکہ تھی، وہ آج یہ چھوٹا سا کاروبار کیوں کر رہی ہیں؟ کیا مجبوری آ گئی؟ کیا دنیا نے انہیں ٹھکرا دیا؟
نہیں۔
شازیہ خشک کہتی ہیں، مجھے دنیا نے نہیں، میں نے دنیا کو چھوڑا ہے۔
کہانی شروع ہوتی ہے 2016 سے۔ اس وقت ان کے ساتھ جنید جمشید تھے۔ پوری دنیا کا سفر ایک ساتھ کیا۔ لندن میں ایک دن شازیہ نے کہا، جنید بھائی، میں بھی گانا چھوڑنا چاہتی ہوں۔ جنید نے لمبی داڑھی کے ساتھ مسکرا کر کہا، بہن، ابھی تمہارا وقت نہیں آیا۔ جب اوپر سے بلاوا آ جائے گا، تب ہی یہ ہوگا۔
شازیہ کو اس وقت یہ بات سمجھ نہیں آئی۔
پھر 2016 میں ہی فارن آفس کے باہر آخری ملاقات ہوئی۔ جنید اندر جا رہے تھے، شازیہ باہر نکل رہی تھیں۔ نظریں نیچی کیے جنید نے کہا، کیسی ہو میری بہن، ٹھیک ہو؟
چار دن بعد شازیہ کا عمرے کا ویزا لگ گیا، وہ عمرے پر چلی گئیں۔ اور دس تاریخ کو خبر آئی، جنید جمشید شہید ہو گئے۔
بس وہیں سے اندر کی آگ بھڑک اٹھی۔ شازیہ کہتی ہیں، میں اس زندگی سے بیزار ہو گئی تھی۔ سکون ہی نہیں تھا۔ لوگ کہتے ہیں میوزک روح کی غذا ہے، ارے کون سی روح کی غذا ہے؟
اسٹیج پر کھڑی ہوتی تھیں تو پیچھے کیا بج رہا ہے، سمجھ ہی نہیں آتا تھا۔ اندر ایک جنگ چل رہی تھی۔ مسقط کا شو تھا، ڈاکٹروں کا پروگرام تھا، برونائی کے بادشاہ کے گھر شادی تھی، دنیا بھر کے سنگرز بلائے گئے تھے، ایمبیسیڈر نے کہا آپ کو آنا ہے۔ لیکن ان دس دنوں میں دل ایسا اچاٹ ہوا کہ سب کچھ چھوڑ دیا۔
2018 میں انہوں نے فیصلہ کر لیا، بس، اب بس۔
گھر سے صرف قرآن اٹھایا۔ جڑواں بچے ملک سے باہر تھے، گھر میں کوئی نہیں تھا۔ اکیلی نکل پڑیں اور اللہ سے کہا، اللہ کبھی اکیلا نہیں چھوڑتا۔ اے اللہ، مجھے کبھی اکیلا مت چھوڑنا، تو ہی میرا خیر الوارثین ہے۔
اور اللہ نے ہاتھ پکڑ لیا۔
پھر حج کیا، پھر دوست زینب کے ساتھ پارٹنرشپ میں کاروبار شروع کیا۔ آٹھ سال ہو گئے، ٹی وی نہیں دیکھا۔
آج وہ کہتی ہیں، مجھے تجارت کا حوصلہ حضرت خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ عنہا سے ملا۔ وہ بہت بڑی تاجر تھیں، انہوں نے سب کچھ اپنے شوہر کے حوالے کر دیا، اور اللہ نے ان کی تجارت کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا۔
اسی لیے آج شازیہ خشک اپنے پروڈکٹس خود بیچ رہی ہیں۔
اور آخر میں انہوں نے صرف ایک بات کہی، تجھے بھی مرنا ہے، مجھے بھی مرنا ہے۔ جب اللہ کے پاس جائیں تو اللہ مسکرا کر دیکھے۔ میری یہی خواہش ہے، اللہ مجھے اپنے راستے کی شہادت دے دے۔
وہ شازیہ خشک جو کبھی 45 ملک گھوم چکی ہیں، چھ براعظم دیکھ چکی ہیں، آج ایک چھوٹے سے اسٹال پر کھڑی ہو کر رزقِ حلال کما رہی ہیں۔
کیونکہ ان کے لیے اب اصل شہرت اسٹیج نہیں، اللہ کی رضا ہے۔۔۔
Zee Zee retweeted
ریفرنڈم کا ہمیں تجربہ ہے اس سے ہمیشہ سو فیصد نتائج آتے ہیں۔ جنرل ضیاء الحق کے ریفرنڈم میں 60 فیصد لوگوں نے ووٹ کر کے اسلامی نظام کے حق میں مہر لگائی اور ہوں وہ صدر بن گئے۔
یہ ریفرنڈم اتنا شفاف تھا کہ ہم 11 پولنگ سٹیشنز پر کوریج کیلئے گئے اور ہر جگہ انہوں نے ہمیں اسلامی نظام کے حق میں ووٹ دینے کی ترغیب دی۔ ہم نے کہا کہ یہاں ہمارا ووٹ نہیں۔ مگر ان کا موقف تھا کہ مومن ہے تو ٹھپے پہ کرتا ہے بھروسہ ۔
برکت کیلئے ایک ووٹ ڈال دیں۔ ان کی تبلیغ اتنی موثر تھی کہ انہوں نے ایک بھکاری سے بھی خیرات کا وعدہ کیا اگر وہ مسلمان ہونے کا اپنا فرض ادا کرتے ہوئے وہاں ووٹ ڈالے ۔
Zee Zee retweeted
طویل مدت سوئے رہنے والے لطیف کھوسہ کی سویا ہوا محل کے شہزادے پرویز الٰہی سے ملاقات
اور الہی حیرت ۔۔۔ آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال بھی کیا ۔
حالانکہ کھوسہ صاحب عمران خان سے یہ کہتے ہوئے اٹھ کر آئے ہیں کہ " میں فیر نا ای سمجھاں"
ڈیوٹیاں سخت لگی ہوئی ہیں ۔ کیہ کرن
Zee Zee retweeted
*اگر فوج کو ہماری علیمہ آپا، نورین آپا اور عظمیٰ آپا کی پیغام رسانی قبول نہیں تو ہمیں بھی اُن کے مشالی، مروتی، گنڈاپوری اور کھوسے کی پیغام رسانی پر رتی برابر اعتبار نہیں*
#ShiftKhanToHospitalNow
#علاج_اور_رہائی_خان_کا_حق
@ImranKhanPTI
Zee Zee retweeted
عمران خان کی صحت اور پنجہ یہود سے رہائی
اس ملک کے آزاد مستقبل کیلئے لازم و ملزوم اس لئے ہے کہ اگر ہم نے خان کو مس کر دیا تو ہمیں ایک صدی اور اسی تاریکی میں گزارنا پڑے گا جس میں ہم مغالطہ کو مطالعہ پڑھتے تھے
#KhanHealthFirst