Junaid Baloch (@KalmatiJD) header
Junaid Baloch (@KalmatiJD) profile picture

Journalist / News and Analysis

Quetta, Pakistan
Joined May 2013
Photo by Junaid Baloch (@KalmatiJD)Photo by Junaid Baloch (@KalmatiJD)Photo by Junaid Baloch (@KalmatiJD)Photo by Junaid Baloch (@KalmatiJD)Photo by Junaid Baloch (@KalmatiJD)Photo by Junaid Baloch (@KalmatiJD)Photo by Junaid Baloch (@KalmatiJD)Photo by Junaid Baloch (@KalmatiJD)Photo by Junaid Baloch (@KalmatiJD)Photo by Junaid Baloch (@KalmatiJD)
دشت اور دریا میں گھوڑے دوڑانے کا سنا تھا۔ ایف سی تو پہاڑوں پر گاڑیاں چلارہی ہے ۔
5
19
659
ٹیسٹ اور انٹرویوز میں تاخیر پر امیدواروں نے کوئٹہ میں ٹرین کو روک لیا ۔ احتجاج جاری بیوٹمز میں کیسکو اور دیگر محکموں میں بھرتی کیلئے ٹیسٹ اور انٹرویوز ہورہے ہیں ۔
1
150
کہانی اب دلچسپ موڑ اختیار کرچکی ہے ۔ صحافی شاہد میتلا نے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے ۔ مگر انوار الحق کاکڑ نے بلاول بھٹو زرداری کی طرح انہیں کسی کا ایجنٹ یا ترجمان قرار دینے کے بجائے سیدھا قانونی راستہ اختیار کیا اور نوٹس بھجوا دیا ۔ اب اصل امتحان شروع ہوتا ہے ۔ شاہد میتلا اپنے الزامات کے حق میں ثبوت پیش کریں گے یا معاملے کو آزادیٔ صحافت پر حملے کا رنگ دیا جائے گا؟ پاکستان میں بعض یوٹیوبرز اور نام نہاد تجزیہ کاروں نے سنی سنائی باتوں کو سنسنی خیز انکشافات بنا کر پیش کرنا معمول بنا لیا ہے ۔ کسی سیاستدان پر ایک الزام لگاؤ، وہ خاموش رہے تو دس مزید الزامات لگا دو ۔ نہ ثبوت کی فکر، نہ کسی کی ساکھ کا احساس اور نہ اپنے الفاظ کی جواب دہی ۔ لیکن اس مرتبہ انوار الحق کاکڑ نے خاموش رہنے کے بجائے قانونی جواب طلب کرکے ایک مثبت مثال قائم کی ہے ۔ اب گیند شاہد میتلا کے کورٹ میں ہے ۔ اگر الزامات درست ہیں تو ثبوت سامنے لائیں ۔ اگر ثبوت نہیں تو محض صحافت کا نام لے کر سنگین الزام تراشی کا دفاع نہیں کیا جاسکتا ۔ آزادیٔ صحافت کا مطلب سوال پوچھنے اور حقائق سامنے لانے کی آزادی ہے، کسی کی عزت اچھالنے کا لائسنس نہیں ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سامنے ثبوت آتے ہیں یا ایک نیا بیانیہ کہ صحافت خطرے میں ہے ۔ @anwaar_kakar
4
462
سردار عبدالرحمان کھیتران کے بیٹے انعام کھیتران کے مطابق سردار کی نجی جیل ہے ۔ اس میں مرد و خواتین قید ہیں ۔ اسی جیل میں خان محمد مری کا خاندان قید تھا ۔ جس کی بیوی کی ویڈیو سامنے آئی تھی کہ اس پر اس کی بیٹی پر سردار نے زیادتی کی ۔ اس کی بیٹی صرف 14 سال کی ہے اور اس میں سردار کے گارڈ بھی شامل ہیں ۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اس خاتون اور اس کے خاندان کی لاشیں ملی تھیں ۔ سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوسکی ۔
اس بوڑھی اماں نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر سردار عبدالرحمان کھیتران پر سنگین الزامات لگائے تھے اور پھر اس اماں اور اس کے دو بیٹوں کی لاشیں بارکھان کے ایک کنویں سے ملی ۔ سردار عبدالرحمان بلوچستان کا چنگیز خان ہے اور اتنا بڑا ظالم ہے کہ ہلاکو خان اور چنگیز خان بھی معصوم معلوم ہوں گے ۔
8
392

70
2
170
2,531
بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کی بیرون ملک فرار کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ہے ۔ وہ لاہور ایئرپورٹ سے نجی ایئرلائن کے زریعے شارجہ جارہے تھے ۔ لیکن ایف آئی اے حکام نے ان کو آف لوڈ کردیا عبدالرحمان کھیتران کے خلاف قتل سمیت متعدد مقدمات زیر تفتیش ہیں ۔
2
2
31
1,535
Junaid Baloch retweeted
بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کی خاموشی سے ملک چھوڑ کر فرار ہونے کی مبینہ کوشش عین وقت پر ناکام بنا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق، سردار عبدالرحمان کھیتران آج لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایک نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے شارجہ روانہ ہونے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم امیگریشن کاؤنٹر پر ایف آئی اے (FIA) حکام نے انہیں روک کر پرواز سے آف لوڈ کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق، سردار کھیتران پر قتل سمیت کئی سنگین مقدمات زیرِ تفتیش ہیں اور ان پر بلوچ عوام کے استحصال کے بھی شدید الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ معاملے میں نیا موڑ اس وقت آیا جب مبینہ طور پر قبر کشائی کے دوران دو ایسی لاشیں برآمد ہوئیں جن کے قتل کا الزام بھی سردار کھیتران پر عائد کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق، کوئٹہ میں درج مقدمات کے باعث سردار عبدالرحمان کھیتران کا نام پہلے ہی سفری پابندیوں کی فہرست (PNIL) میں شامل کیا جا چکا تھا۔ امیگریشن حکام نے دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد واضح کر دیا کہ متعلقہ فہرست سے نام نکلوائے بغیر وہ کسی صورت بیرونِ ملک سفر نہیں کر سکتے، جس کے بعد انہیں ایئرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا۔ سیاسی و عوامی حلقوں میں اس واقعے کے بعد شدید قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ آیا یہ قانون کے شکنجے سے بچنے کی کوشش تھی یا پسِ پردہ کوئی اور کہانی چل رہی ہے۔
4
32
1
204
45,344
خان آف قلات احمد یار خان نے صرف پاکستان کیساتھ الحاق نہیں کیا تھا ۔ تحریک پاکستان میں بھی فنڈ بھی دیا تھا ۔ قائداعظم ان کے قریبی دوست اور مشیر تھے
جب خان آف قلات نے قائداعظم کو سونے میں تول دیا خان آف قلات کے پوتے پرنس عمر احمد زئی کے انکشافات نے قلات کے پاکستان کیساتھ الحاق اور تحریک پاکستان میں خان آف قلات کے کردار سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔ پرنس عمر احمد زئی نے ایک پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ تحریکِ پاکستان کے نازک ترین موڑ پر جب آل انڈیا مسلم لیگ کو مالی وسائل کی شدید ضرورت تھی، تب ریاستِ قلات کے فرمانروا خان آف قلات میر احمد یار خان نے تاریخ ساز قدم اٹھایا۔ انہوں نے بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے اپنی بے پناہ عقیدت اور تحریکِ آزادی سے کمٹمنٹ کا اظہار کرتے ہوئے قائداعظم کو باقاعدہ طور پر سونے میں تول دیا۔ کے فنڈ میں جمع کرایا گیا، جس نے قیامِ پاکستان کی جدوجہد کو نئی توانائی بخشی۔یہ سارا سونا کسی ذاتی مقصد کے لیے نہیں بلکہ براہِ راست آل انڈیا مسلم لیگ تاریخی شواہد اور پرنس عمر احمد زئی کی گفتگو سے یہ بات بھی کھل کر سامنے آئی ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح اور خان آف قلات کے درمیان محض رسمی سیاسی تعلق نہیں تھا، بلکہ قائداعظم ریاستِ قلات کے قانونی مشیر اور خان آف قلات کے انتہائی قریبی دوست تھے۔ خان آف قلات، قائداعظم کی بصیرت اور دیانت داری پر اس قدر بھروسہ کرتے تھے کہ ریاست کے اہم ترین معاملات میں ان سے مشاورت لازم سمجھتے تھے۔ جب 14 اگست 1947 کو پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھرا، تو دونوں رہنماؤں کے اسی باہمی اعتماد اور نظریاتی ہم آہنگی کے نتیجے میں خان آف قلات میر احمد یار خان نے پاکستان کے ساتھ الحاق کا تاریخی فیصلہ کیا۔ سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ خود شاہی خاندان کے چشم و چراغ پرنس عمر احمد زئی کی جانب سے ان حقائق کو سامنے لانے کے بعد ان حلقوں کے بیانیے کو شدید دھچکا لگا ہے جو تاریخی طور پر الحاقِ قلات کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا کرتے رہے ہیں۔ ان انکشافات نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ بلوچستان اور ریاستِ قلات کی قیادت نے قیامِ پاکستان کی بنیادوں میں اپنا خون، پسینہ اور خزانہ شامل کیا تھا۔
1
2
448

3
1
9
2,200
بلوچستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری ۔ تقدیر بدلنے والا منصوبہ سامنے آگیا ۔ بلوچستان میں پہلی انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو 2026 کا آغاز ہوگیا ۔
4
24
474
کھرب پتی سردار اختر مینگل اپنے بیٹے گورگین کی منگنی پر کروڑوں روپے خرچ کردئے۔ لیکن ان کے علاقے کی عوام کی حالت آپ خود دیکھ لیں۔
2
14
889
Junaid Baloch retweeted
پشتون لڑکی کی بلوچ لڑکے پسند کی شادی کا تنازع شدت اختیار کر گیا۔ تنظیم بھی میدان میں آگئی۔ رحمان گل مینگل کی پشتون قبائل کو دوٹوک وارننگ، سنگین نتائج سے خبردار کردیا۔ صورتحال کشیدہ بلوچستان کے علاقے بارکھان میں پشتون لڑکی صائمہ اور عمر کھیتران کی شادی کا معاملہ اب ایک سنگین قبائلی اور سیاسی تصادم کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، اس حساس معاملے میں تنظیم کی براہِ راست مداخلت کے بعد خطے میں خوف و ہراس اور شدید تناؤ کی فضا قائم ہو گئی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تنظیم کے سربراہ رحمان گل مینگل نے اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے پشتونوں کو انتہائی سخت الفاظ میں وارننگ جاری کر دی ہے۔ رحمان گل مینگل نے دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر پشتون رہنما دولت خان ترین لشکر لے کر بارکھان کی حدود میں داخل ہوئے، تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور وہ اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ باخبر حلقوں کا کہنا ہے کہ عمر کھیتران کا تعلق ایک معروف قوم پرست خاندان سے ہے، جبکہ ان کے کچھ قریبی عزیز تنظیم سے بھی وابستہ بتائے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے تنظیم نے اس معاملے میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ رحمان گل مینگل کے اس بیان کے بعد پشتون قبائل میں شدید غم و غصہ اور بے چینی پائی جاتی ہے، اور کسی بھی وقت بڑے تصادم کے خدشات منڈلانے لگے ہیں۔ واضح رہے کہ اس تمام تر کشیدگی کی بنیاد ایک سال قبل پیش آنے والا واقعہ ہے، جب صائمہ نامی پشتون لڑکی نے گھر سے بھاگ کر عمر کھیتران سے پسند کی شادی کر لی تھی۔ دوسری جانب لڑکی کے اہلِ خانہ کا مؤقف ہے کہ صائمہ کا نکاح پہلے ہی کسی اور جگہ ہو چکا تھا، اس لیے یہ شادی غیر شرعی اور قبائلی روایات کے منافی ہے۔ قبل ازیں پشتون رہنما دولت خان ترین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے الٹی میٹم دیا تھا کہ اگر صائمہ کو فوری طور پر ان کے حوالے نہ کیا گیا تو وہ مسلح لشکر لے کر خود بارکھان کی جانب پیش قدمی کریں گے۔ صورتحال اس وقت مزید نازک ہو گئی جب سوشل میڈیا پر بعض پشتون حلقوں کی جانب سے جوابی کارروائی کے طور پر بلوچ خواتین کے اغوا کی دھمکیاں بھی سامنے آئیں، جس نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔ دونوں اطراف سے سخت بیانات اور لشکر کشی کی دھمکیوں کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور عوام میں خوف پایا جاتا ہے کہ اگر بروقت مداخلت نہ کی گئی تو یہ معاملہ ایک بڑے قبائلی تصادم میں تبدیل ہو سکتا ہے۔
41
18
3
137
72,014
کالعدم تنظیم بی ایل اے کے اندرونی حلقوں میں ایک بڑی اور پراسرار تبدیلی کے بعد تنظيم کی مکمل کمان کیپٹن (ر) رحمان گل مینگل عرف ’مرید‘ کے ہاتھوں میں آ چکی ہے۔ لیکن یہ رحمان گل کون ہے، اس کا ماضی کن تاریک راہوں سے گزرا ہے، اور اس کی قیادت میں تنظیم کس خطرناک رخ پر چل نکلی ہے؟ باخبر ذرائع سے سامنے آنے والے انکشافات نے کئی پردے چاک کر دیے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق رحمان گل مینگل کا ماضی کئی سنگین تنازعات اور غیر قانونی سرگرمیوں سے بھرا پڑا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ رحمان گل ماضی میں پاکستان آرمی میں بطور کیپٹن خدمات انجام دے چکے ہیں، تاہم سنگین مالی کرپشن اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے پر انہیں پاک فوج سے برطرف (ڈس مس) کر دیا گیا تھا۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ فوج سے نکالے جانے کے بعد رحمان گل نے کچھ عرصہ منشیات کی اسمگلنگ کے دھندے میں قدم رکھا، اور بعد ازاں روپوش ہو کر باقاعدہ طور پر کالعدم تنظیم بی ایل اے میں شمولیت اختیار کر لی۔ ذرائع کے مطابق رحمان گل نے تنظیم میں اثر و رسوخ بڑھانے کے بعد کارروائیوں کے انداز کو یکسر تبدیل کر دیا ہے تنظیم کے اندر خواتین کو خودکش بمبار بنانے کے رجحان سے لے کر عام شہریوں کے بنیادی ڈھانچے (سویلین انفراسٹرکچر) کو نشانہ بنانے تک، ہر بڑی کارروائی کا ماسٹر مائنڈ رحمان گل کو ہی قرار دیا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجابی مزدوروں کو نشانہ بنانے سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ اب سندھی، پشتون اور حتیٰ کہ خود بلوچ شہریوں کے قتل و غارت گری تک پھیل چکا ہے، جبکہ تنظیم کے اندر غیر اخلاقی سرگرمیوں کے فروغ کا الزام بھی اسی پر عائد کیا جاتا ہے۔ رحمان گل کی پالیسیوں نے بی ایل اے کو اس نہج پر لا کھڑا کیا ہے جہاں کسی زمانے میں بلوچ حقوق کے نام پر پائی جانے والی عوامی ہمدردی اب مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔ حالیہ دنوں میں بلوچ قومی ہیرو بابو نواب نوروز خان کے تاریخی خلق پر حملے اور نواب آف قلات کے خاندان کو اغوا کیے جانے کے واقعات نے بلوچ قبائل پر یہ حقیقت واضح کر دی ہے کہ رحمان گل کی نظر میں اب سیکیورٹی فورسز اور خود بلوچ عوام و قبائلی عمائدین میں کوئی فرق باقی نہیں رہا۔
1
6
40
8,371
بلوچستان کے پراسرار منظرنامے پر ایک ایسی معنی خیز اور خطرناک تبدیلی رونما ہو رہی ہے جس نے پورے خطے کی سیاست اور قبائلی صف بندی میں ہلچل مچا دی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے بشیر زیب کی مبینہ بیدخلی کے بعد جیسے ہی نئے تنظیمی سربراہ رحمان گل نے کمان سنبھالی، تنظیم کے حملوں کا رخ اچانک بدل گیا ہے اور اب براہِ راست معتبر بلوچ قبائل اور تاریخی شخصیات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
2
14
126
14,277
ابھی چند روز قبل ہی نواب آف قلات کے صاحبزادے کو بھی اغوا کیا گیا تھا، جنہیں بعد ازاں رہا کروا لیا گیا، اور اب خلق نواب نوروز خان کو نشانہ بنا کر گویا تمام بلوچ قبائل کو کھلا چیلنج دے دیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق ان پے در پے اقدامات سے یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ کالعدم تنظیم اب سیکیورٹی فورسز کے بجائے خود بلوچ قبائل اور معتبر خاندانوں کے ساتھ محاذ آرائی اور لڑائی میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہے۔
1
1
803
تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ قیادت کی اس مبینہ تبدیلی اور معتبر قبائلی شخصیات کو نشانہ بنانے کے عمل نے بلوچستان کے اندرونی ماحول کو انتہائی کشیدہ کر دیا ہے۔ عوامی اور قبائلی حلقوں میں اس بات پر شدید تشویش پائی جاتی ہے کہ اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو خطہ ایک نئی اور خطرناک قبائلی کشمکش کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔
658
صحافی زاہد بلوچ نے خبر دی ہے کہ خلق نواب نوروز خان پر حملے میں کالعدم تنظیم ملوث ہے ۔ درجنوں سرمچاروں نے کئی گھنٹوں تک مرد و خواتین کو یرغمان بنائے رکھا اور لوٹ مار کرتے رہے ۔ اطلاعات ہیں کہ یہ کاروائی خضدار کے ایک طاقتور سردار کی خواہش پر کی گئی ۔ اس سردار کے مبینہ طور پر تنظیم کے نئے سربراہ رحمان گل مینگل کیساتھ قریبی تعلقات کی خبریں بھی سامنے آچکی ہیں ۔ نواب نوروز خان زہری کی بلوچ عوام میں عزت اور مقام سے ہو شخص واقف ہے ۔ وہ بلوچ مزاحمت کے اولین کمانڈرز میں سے ہیں جنہوں نے برٹش راج کے خلاف بھی جدوجہد کی ۔ زرائع بتارہے ہیں کہ خلق نواب نوروز خان پر حملے سے بلوچ عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے ۔ مسلح تنظیم کو وارننگ دی گئی ہے کہ اس واقعے کو حساب کے بغیر نہیں جانے دیا جائے گا اور تنظیم کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا ۔
بشیر زیب کی جگہ تنظیم کے سربراہ بننے والے رحمان گل مینگل نے اپنا اصل رنگ دکھادیا ۔ کالعدم تنظیم نے خلق نواب نوروز خان پر حملہ کردیا ۔ ضلع جھل مگسی کے علاقے کوناڑہ میں گزشتہ شب ہونے والے حملے نے پورے بلوچستان میں شدید غم و غصے اور تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق شام کے سائے گہرے ہوتے ہی درجنوں مسلح افراد نے بابو نواب نوروز خان زہری کے تاریخی خلق اور ان کے فرزند نواب امان اللہ خان زہری کی رہائش گاہ کا محاصرہ کر لیا۔ مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ شام تقریباً 6 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے کئی گھنٹوں تک رہائش گاہ کو اپنے مکمل گھیرے میں رکھا اور اندر موجود مرد و خواتین ملازمین کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنائے رکھا۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے گھر کے اندر شدید توڑ پھوڑ کی اور جاتے ہوئے قیمتی گھریلو سامان لوٹ کر اپنے ساتھ لے گئے۔ مقامی عمائدین اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ چادر اور چار دیواری کے تقدس اور صدیوں پرانی بلوچ روایات کو پامال کر کے بلوچ قوم کی غیرت اور جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ علاقہ معززین نے خلق نواب روز خان پر حملے کو بلوچ قوم کی غیرت کو کھلی للکار اور بلوچوں کی عزت پر براہِ راست حملہ قرار دیا ہے ۔ بلوچ قبائیل نے تنظیم کو اس کے نتائج کیلئے تیار رہنے کی وارننگ دی ہے ۔
6
23
2,695

25
1
113
20,217
Junaid Baloch retweeted
سردار اختر مینگل سے متعلق انتہائی خوفناک خبر سامنے آئی ہے ۔ انتہائی باوثوق ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق مبینہ طور پر اختر مینگل کے ماضی میں اثر و رسوخ کے ذریعے رہا کرائے گئے افراد کی بڑی تعداد اس وقت پہاڑوں پر روپوش ہے اور صوبے میں ہونے والی دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں میں براہِ راست ملوث پائی گئی ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں سیاسی دباؤ اور ذاتی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے جن مشتبہ افراد کو قانون کی گرفت سے آزاد کرایا گیا تھا، وہ آج ریاست مخالف عناصر کا حصہ بن چکے ہیں۔ دستیاب شواہد اور تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بلوچستان میں درجنوں معصوم شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی جانیں لینے والے واقعات کے پیچھے انہی افراد کا ہاتھ ہے۔ اس انکشاف کے بعد متاثرہ خاندانوں اور مقامی آبادی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ سردار اختر مینگل کے کالعدم تنظیم کے نئے سربراہ رحمان گل عرف مرید (رحمان گل مینگل) کے ساتھ قریبی رابطوں کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔ اس پیش رفت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس حلقوں کے کان کھڑے کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، متعلقہ اداروں نے ان مبینہ روابط اور سہولت کاری کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ ان حقائق کے منظر عام پر آنے کے بعد بلوچستان کے مختلف شہروں اور قصبوں میں اختر مینگل کی گرفتاری کا عوامی مطالبہ زور پکڑ چکا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ معصوم لوگوں کے قاتلوں کو تحفظ دینے اور ریاست مخالف عناصر سے روابط رکھنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ صورتحال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب اختر مینگل کے اپنے آبائی علاقے وڈھ میں بھی ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اختر مینگل کے خلاف نعرے درج تھے، جبکہ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ امن و امان خراب کرنے والوں کے سہولت کاروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ کوئٹہ، خضدار اور دیگر علاقوں میں بھی شہریوں اور سماجی حلقوں نے اس معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بلاامتیاز احتساب کے تحت اختر مینگل کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ قانونی و سیاسی مبصرین کے مطابق، اگر تحقیقات میں کالعدم تنظیم کے سربراہ کے ساتھ روابط اور دہشت گردوں کی سہولت کاری کے شواہد مزید پختہ ہو جاتے ہیں، تو سردار اختر مینگل کے لیے آنے والے دنوں میں بڑی قانونی مشکلات کھڑی ہو سکتی ہیں۔
1
17
1
35
6,389