Muhammad Kashif Meo (@KashifViews) header
Muhammad Kashif Meo (@KashifViews) profile picture

Column Writer, Political Analyst, Vlogger, https://teapaw.org/t.co/QHYTxTgkIE

Joined October 2020
Photo by Muhammad Kashif Meo (@KashifViews)Photo by Muhammad Kashif Meo (@KashifViews)Photo by Muhammad Kashif Meo (@KashifViews)Photo by Muhammad Kashif Meo (@KashifViews)Photo by Muhammad Kashif Meo (@KashifViews)Photo by Muhammad Kashif Meo (@KashifViews)Photo by Muhammad Kashif Meo (@KashifViews)Photo by Muhammad Kashif Meo (@KashifViews)Photo by Muhammad Kashif Meo (@KashifViews)Photo by Muhammad Kashif Meo (@KashifViews)
نہ ایران، نہ افغانستان... سب سے پہلے پاکستان
40
79
5
647
22,573
امریکی آئین سازوں کو داد دینا بنتی ہے.... ہر دو سال بعد عوام کو ووٹ ڈالنے کا حق بھی دیا ہے اور صدر کو کوئی بھی قانون ویٹو کرنے کا اختیار بھی دیا ہے تاکہ تسلسل برقرار رہے.... یعنی اگر کوئی صدر اکثریت کھو بھی دے تو وہ اپنی بقیہ صدارتی مدت تک اپنی پالیسیاں جاری رکھ سکتا ہے. دو سال بعد ووٹ ڈال کر عوام کا کتھارسس بھی ہو جاتا ہے اور اگلے دو سال تک وہ سکون سے بیٹھ جاتے ہیں جبکہ امریکی صدر اپنے ملک کے مفاد میں اپنی وہی پالیسیاں جاری رکھتا ہے جنکی بنیاد پر عوام نے اسے مسترد کیا ہوتا ہے...... اسی لئے امریکہ سپرپاور ہے. ٹرمپو نے ایوان میں اکثریت کھو دی ہے لیکن 20 جنوری 2029 تک عہدے پر برقرار رہے گا اور ایران کے حوالے سے اسکی پالیسیاں بھی جاری رہیں گی.... ایران پر آئندہ حملہ ہو گا، نہیں ہو گا اس کا فیصلہ ٹرمپ نے ہی کرنا ہے اور اس الیکشن کے نتائج سے اس پالیسی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا. امریکی ایوان نمائندگان ٹرمپ کو مواخذے کے ذریعے بھی نہیں ہٹا سکیں گے کیونکہ سینٹ میں ڈیموکریٹس کو دو تہائی اکثریت حاصل نہیں ہے. ایران جنگ کے حوالے سے اب معاہدہ ہو گا یا دوبارہ جنگ ہو گی...... اس کا فیصلہ اب بہت جلد ہو جائے گا.
2
27
115
3,310
بریکنگ نیوز: 'آپریشن فجر الیمن' زبردست طریقے سے جاری ہے.... یمنی فورسز کے حوثی دہشتگردوں پر تابڑ توڑ حملے جاری ہیں. گزشتہ 24 گھنٹے میں حوثی دہشتگردوں پر 1208 حملے ہوئے ہیں اور 370 حوثی دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے. یمنی حکومت کے مطابق انقلابیوں نے ایران سے عالمی سطح پر مطلوب ’عبدالرضا شہلائی‘ کی قیادت میں 14 تربیت یافتہ کمانڈرز حوثیوں کی مدد کیلئے بھیجے ہوئے ہیں جبکہ حزب اللہ سے 7 کمانڈرز آئے ہیں جو سعودی عرب اور یمنی فورسز پر حملوں کیلئے حوثیوں کی رہنمائی کر رہے ہیں. انقلابیوں کی بھرپور مدد کے باوجود حوثی دہشتگردوں کی زور و شور سے پٹائی ہو رہی ہے اور سعودی طیارے انہیں بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں.
3
54
2
214
2,229
بریکنگ نیوز: پاکستان نے فضا سے فضا میں مار کرنے والا ’فاز‘ میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے. ’فاز‘ میزائل مکمل طور پر مقامی طور پر تیار کردہ ہے اور اسکی رینج بھی طویل ہے..... بھارت کو پریشان ہونا چاہئے. اس بار فضائی جھڑپ ہوئی تو پاکستانی طیارے جے ایف 17 اور ’فاز‘ میزائل کے ذریعے بھارتی رافیل گرائیں گے.
3
23
121
1,157
بریکنگ نیوز: شامی حکام نے حزب الله کا خفیہ سیل پکڑا ہے جو شام کی حمص ریفائنری کو تباہ کرنا چاہتے تھے.... شامی سکیورٹی فورسز نے اس گروہ کی نگرانی کرنے کے بعد حملے کے لیے تیار کیے گئے دھماکہ خیز مواد کے 9 آلات برآمد کر لیے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ حزب الله اور انقلابیوں کی لڑائی اسرائیل سے ہے لیکن ان کے سب حملے صرف مسلمان ملکوں پر ہی ہیں. اسرائیل کی آئل ریفائنری انہیں نظر نہیں آتی اور ان کے میزائل بھی اسرائیل کی طرف جانا بھول گئے ہیں.
4
45
164
1,278
بریکنگ نیوز: امریکہ نے رات کو علاقے کی نئی "سپرپاور" پر محدود حملہ کیا ہے لیکن خود کو سپرپاور سمجھنے والے انقلابیوں میں اتنی ہمت نہیں ہوئی کہ ابھی تک امریکی بحری جہازوں پر حملہ کر سکیں البتہ نہتے کمرشل جہازوں پر حملے ابھی بھی جاری ہیں. ایران پر امریکہ کے ایٹمی حملے کی افواہیں بھی زیرگردش ہیں لیکن انقلابی صرف ایرانی عوام کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کر رہے ہیں لیکن امریکہ اور اسرائیل کو سبق سکھانے کیلئے کوئی حملہ نہیں کر رہے... البتہ اپنی پراکسی حوسیوں سے سعودی عرب پر ڈرونز اور میزائل روزانہ چلوا رہے ہیں. ہر روز یہ یقین پختہ ہوتا ہے کہ انقلابیوں کی ترجیح صرف اس خطے میں مستقل بدامنی پیدا کرنا ہے اور یہ کبھی بھی اس خطے میں امن نہیں آنے دیں گے.
14
119
3
431
7,106
بریکنگ نیوز: وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا وفاقی وزیر چوہدری سالک کو ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان..... چوہدری سالک وفاقی وزیر ہیں، الزام لگانے کے بجائے ثبوت پیش کریں، اگر ان کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں، ورنہ عدالت میں لے کر جاؤں گی۔ چودھری سالک نے الزام لگایا تھا کہ کرپشن کیسز سے الماریاں بھری ہوئی ہیں اور سرکاری جہاز کے استعمال پر بھی سوالات اٹھائے تھے... نوٹ: پنجاب میں ہتک عزت قانون کے بعد اب بےبنیاد الزمات لگانا آسان نہیں ہے. چودھری سالک کو اب ثبوت پیش کرنا پڑیں گے یا پھر معذرت کرنی پڑے گی.
4
57
203
2,382
بریکنگ نیوز: یمنی فورسز کو بہت بڑی کامیابی.... حوثی سنائپرز یونٹ کا کمانڈرز محمد البرعی فضائی حملے میں ہلاک ہو گیا ہے.... حوثیوں کے اہم کمانڈرز ہلاک ہو رہے ہیں، اسی لئے حوثی دہشتگرد میدان چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں.
1
31
148
988
یمن کی موجودہ صورتحال اس نقشے سے واضح ہے..... یمنی فورسز کی پیش قدمی بڑھتی جا رہی ہے.اس نقشہ میں جو سبز رنگ ہے وہ یمن کی قانونی حکومت کے پاس ہے اور جو سرخ رنگ ہے وہ حوثیوں کے زیرقبضہ علاقے ہیں. سعودی اتحاد کی فضائی سپورٹ سے یمنی فورسز حوثیوں کو پیچھے دھکیلتے جا رہے ہیں.
2
34
1
162
2,022
مولانا فضل الرحمٰن کا آج کا یہ بیان بہت خطرناک ہے. مولانا کو اس غلط فہمی سے باہر نکل آنا چاہئے کہ وہ اسٹبلیشمنٹ کو ہرا سکتا ہے.... یہی غلط فہمی عمران خان کو ہوئی تھی اور آج عمران خان کا انجام سب کے سامنے ہے. مولانا کو یہ بھی ذہن نشین کر لینا چاہئے کہ مولانا کے پاس عمران خان جیسا سوشل میڈیا نہیں ہے. عمران خان کے سوشل میڈیا کو بیرونی قوتوں کی سہولت کاری بھی حاصل تھی لیکن آج اس سوشل میڈیا کا کیا حال ہے یہ مولانا کے سامنے ہے. ٹی ایل پی والے بھی خود کو بہت طرم خان سمجھتے تھے. راستے بند کرنا اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلانے میں وہ بھی بہت تیز تھے... آج وہ کہاں ہیں یہ بھی مولانا کو پیش نظر رکھنا چاہئے. مولانا کو عمر کے اس حصے میں فہم و دانش سے کام لینا چاہئے. ریاست کو چیلنج کرنا کسی طور درست نہیں.... اگر عمران خان ستر سال کی عمر میں جیل جا سکتا ہے تو مولانا بھی جا سکتا ہے....... آصف زرداری اور شہبازشریف کو مولانا سے مل کر صورتحال پر قابو پانا چاہئے ورنہ نقصان پاکستان کا ہو گا.
142
41
10
219
18,955
امریکہ میں کل وسط مدتی انتخابات ہیں اور انقلابیوں کو ان سے بہت سی توقعات ہیں اور اسی لئے انہوں نے آئل ٹینکرز پر حملے شروع کئے ہوئے ہیں تاکہ تیل مہنگا ہو اور ٹرمپ الیکشن ہار جائے. انقلابی اس حقیقت کو نظر انداز کر رہے ہیں کہ تین نومبر کے انتخابات سے ٹرمپ کی حیثیت پر معمولی فرق پڑے گا... امریکی وسط مدتی انتخابات سینیٹ کی صرف 7 نشستوں پر ہو رہے ہیں جبکہ ایوان نمائندگان کی تمام 435 نشستوں پر ہیں. اگر ڈیموکریٹس تمام نشستیں بھی جیت جائیں( جس کا امکان بہت کم ہے) تب بھی ٹرمپ کے مواخذے کا کوئی امکان نہیں ہیں کیونکہ ٹرمپو کے مواخذے کیلئے ڈیموکریٹس کو کم از کم 67 نشستیں چاہئیں جبکہ ڈیموکریٹس زیادہ سے زیادہ 54 نشستوں تک پہنچ سکتے ہیں. ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کو معمولی برتری حاصل ہو بھی گئی تو بھی ٹرمپ کے پاس کسی بھی قانون کو مسترد کرنے کا "ویٹو" کا قانونی اختیار بھی موجود ہے.... اسلئے حالیہ انتخبات صرف امریکیوں کا اندرونی معاملہ ہے اور اس کا ایران پر دوبارہ حملے سے کچھ زیادہ تعلق نہیں ہے. ٹرمپ اپنی بقیہ مدت پوری کرے گا اور امکان ہے کہ اس ہفتے میں ایران پر حملہ ہو سکتا ہے. اسرائیلی طیارے بھی جنگی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ایرانی سرحد تک انکی جنگی مشقیں جاری ہیں. امریکہ ایران پر حملہ کرے یہ امکانات تو بہت واضح ہیں لیکن کیا امریکہ ایٹمی حملہ کرے گا.... یہ امکان نہ ہونے کے برابر ہے.
5
18
115
2,949
یمنی فیلڈ کمانڈر اعلان کر رہا ہے کہ یمنی فورسز نے ’حوشیان‘ کے اسٹریٹجک پہاڑی سلسلے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور اب حوثی ملیشیا کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
4
138
634
6,192
:بریکنگ نیوز: سعودی فضائیہ کے حوثیوں پر حملے جاری ہیں... حدیدہ میں حوثیوں کے زیرِ استعمال ایندھن کے ایک مرکزی ذخیرہ کرنے والے مرکز کو سعودی طیاروں نے تباہ کر دیا، اس کے علاوہ الحدیدہ میں حوثیوں کے میزائل لانچ پلیٹ فارم کو تباہ کر دیا. آج آپریشن میں حوثی دہشتگردوں کے اہم وسائل کو نشانہ بنایا گیا ہے جن کی مدد سے حوثی دہشتگرد یمن اور بحیرہ احمر کے جنوبی حصوں میں بحری جہازوں پر حملہ کرتے تھے. آج پھر حوثیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے. حوثیوں نے آج پھر سعودی علاقوں میں بیلسٹک میزائل چلائے لیکن سعودی افواج نے انہیں فضا میں ہی تباہ کر دیا. خمیس مشیط اور ابہا میں الرٹ بھی جاری کئے گئے. دمام میں بھی دھوئیں کے بادل دیکھے گئے ہیں. یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 500 سے زائد حوثی دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے جس میں دہشتگردوں کے کمانڈرز بھی شامل ہیں.... حوثی دہشتگرد سعودی عرب کی سلامتی کیلئے مسلسل خطرہ ہیں اور اسی لئے سعودی اتحاد نے تہیہ کر لیا ہے کہ ان حوثی دہشتگردوں کا خاتمہ ضروری ہے کیونکہ ان حوثیوں کے خاتمے تک سعودی عرب میں امن نہیں آئے گا. یمن ان حوثیوں کے چنگل سے ضرور آزاد ہو گا اور خطے میں امن بھی آئے گا.
3
50
1
194
1,836
ویلڈن ٹیم پاکستان... پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر کوئی ٹائٹل جیتا ہے... بہت عرصے بعد کرکٹ ٹیم کی ایسی کارکردگی نظر آئی ہے... کچھ عرصہ پہلے یہی کھلاڑی ایک بکھری ہوئی ٹیم نظر آ رہے تھے اور اب ٹیم یکجان ہو کر کھیل رہی ہے. ٹیم کی بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کے علاوہ محسن نقوی، عاقب جاوید اور تمام مینجمنٹ بھی تعریف کے لائق ہے. سب کی محنت سے یہ اچھی کارکردگی نظر آئی ہے. سب کو پاکستان کی جیت کی مبارکباد.
2
14
98
1,146
بابراعظم بڑے میچ کا کھلاڑی ہے.... تین ملکی سیریز کے "فائنل" جیسے میچز میں "زیرو" پر آؤٹ ہو جاتا ہے. پچاس سال سے بڑی عمر کے ورلڈ کپ جیسے "بڑے میچز" میں بابراعظم سکور کرے گا.
5
60
805
کیپٹن صفدر نے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا خواتین کا مذاق اڑا کر اپنی پست ذہنیت کا مظاہرہ تو کیا ہی ہے لیکن ساتھ میں محترمہ کلثوم نواز کے حسن انتخاب کا بھی مذاق اڑایا ہے کیونکہ محترمہ کلثوم نواز نے ہی اپنی لاڈلی بیٹی کیلئے صفدر اعوان کو پسند کیا تھا. کیپٹن صفدر کو اگر ایک رتی برابر بھی شرم کا احساس ہے تو اسے اپنے اس بیہودہ انداز میں بیماری کا مذاق اڑانے پر معذرت کرنی چاہئے کیونکہ کوئی انتہائی بےحس شخص تو ایسا کر سکتا ہے لیکن جس شخص میں بھی ذرا سی بھی انسانیت ہو گی وہ اس موذی مرض میں مبتلا خواتین کا اس انداز میں مذاق نہیں اڑا سکتا.
7
11
1
29
1,650
بریکنگ نیوز: گجرانوالہ میں دلہن کو قتل کرنے والا جنونی قاتل سرفراز سی سی ڈی سے مقابلے میں ہلاک ہو گیا..... سی سی ڈی ٹیموں نے سرفراز کا بلوچستان اور سندھ میں بھی پیچھا کیا اور آج سرفراز اپنے ساتھیوں کے ساتھ موٹر سائیکلوں پر جا رہا تھا. سی سی ڈی کا سامنا ہونے فائرنگ کے تبادلے میں سرفراز اپنے ہی "ساتھیوں کی فائرنگ" سے ہلاک ہو گیا..... نوٹ: ایسے جنونی قاتل کا یہی انجام ہونا چاہئے البتہ اس بار ایک فرق ہے. سی سی ڈی نے پہلے گرفتار نہیں کیا بلکہ "اچانک" آمنا سامنا ہونے پر اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے ورنہ عموماً ریکوری کیلئے جاتے ہوئے ہی "ساتھیوں کی فائرنگ" سے ہلاک ہوتے تھے.
8
42
2
282
11,865
امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کی خبریں زیرگردش ہیں.. قطر کی کوشش ہے کہ ایک بار پھر مذاکرات شروع ہو جائیں لیکن ایران اور امریکہ کے مطالبات میں بنیادی فرق آج بھی برقرار ہے. امریکہ چاہتا ہے کہ ایران کبھی بھی ایٹم بم نہ بنائے اور یہ ضمانت دے کہ وہ یورینیم ایک خاص حد سے آگے نہیں لے جائے گا جبکہ ایرانی انقلابیوں کی سات شرائط بھی بہت واضح ہیں. یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ انقلابی گزشتہ تیس سال سے کوشش کر رہے ہیں لیکن آجتک ایٹم بم نہیں بنا سکے اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ یہ اگلے تیس سال میں بھی ایٹم بم نہیں بنا سکیں گے. انقلابی کہتے ہیں کہ پہلے امریکہ ناکہ بندی ختم کرے، منجمد فنڈز بحال کرے اور تیل مصنوعات پر پابندیاں ختم کرے گا تو پھر وہ ایٹمی ہتھیاروں پر مذاکرات شروع کریں گے.... انقلابیوں کا یہ رویہ واضح اشارہ ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں پر سنجیدہ مذاکرات کیلئے تیار نہیں. افزودہ یورینیم بھی تلف کرنے پر آمادہ نہیں ہے. پاکستان اور قطر کی ثالثی کی کوششیں اپنی جگہ پر لیکن انقلابیوں کے درمیان موجود تقسیم سے واضح ہے کہ یہ کسی بھی ایک نکتے پر زیادہ دیر نہیں ٹھہریں گے.... امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات صرف وقت کا ضیاع ثابت ہو گا.... اگر یہ مذاکرات اگلے دس سال تک بھی جاری رہیں تو بھی انقلابیوں کی تقسیم کی وجہ سے معاہدہ برقرار نہیں رہے گا. امریکہ کو کامیابی صرف جنگ جیتنے سے ہی مل سکتی ہے ورنہ اس خطے میں بدامنی اسی طرح برقرار رہے گی.
8
9
106
4,228
بریکنگ نیوز: سعودی جنگی طیاروں نے لحج میں ’المضاربہ‘ محاذ پر زبردست فضائی حملوں میں درجنوں حوثی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا. تعز کے علاقے ’الربعی‘ میں حوثی دہشتگردوں کے اسلحہ ڈپوؤں کو فضائی حملوں میں تباہ کر دیا گیا. حوثیوں نے آج عدن ائیرپورٹ پر میزائل حملہ کیا اور اس کے جواب میں یمنی فوج نے حوثیوں کے 239 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور حوثیوں کی (117) جنگی گاڑیوں، چند عام گاڑیوں اور دیگر سازوسامان کو تباہ کر کے انہیں انہیں ناکارہ کر دیا گیا ہے. نوٹ: حوثی دہشتگردوں نے آج سعودی عرب کے مختلف علاقوں کو بلیسٹک میزائلوں سے حملہ کیا لیکن تمام میزائلوں کو دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیا اور حوثیوں کو سخت جانو اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے.
1
48
184
2,311
بریکنگ نیوز: یمنی فورسز کی بڑی کامیابی.... کہبوب فرنٹ میں حوثیوں کے 11 اہم کمانڈرز ہلاک ہو گئے. ان اہم کمانڈرز میں بریگیڈیئر جنرل قیس عثمان کے نقیب کرنل مازن البرغاشی، میجر جنرل رینک ابراہیم الخولانی شامل ہیں. حوثیوں کو روزانہ کی بنیاد پر جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے.
1
30
159
1,082