اپنے ہی گھروں میں رشتے ق ت ل کیوں ہو رہے ہیں؟
کراچی میں 70 سالہ باپ کے مبینہ ق ت ل سے لے کر احسن آباد میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی ہلاکت اور قصور کے کنگن پور میں زہر آلود کھیر سے پانچ اموات تک، حالیہ واقعات نے گھریلو تحفظ اور خاندانی رشتوں پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
آخر گھروں کے اندر تشدد، جائیداد کے تنازعات، غصے اور انتقامی رویوں کو روکنے کے لیے کیا کیا جا رہا ہے؟ کیا متاثرہ افراد کی آواز بروقت سنی جاتی ہے؟ اور کیا ہمارے گھروں میں والدین، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو حقیقی تحفظ حاصل ہے؟
یہ صرف چند واقعات نہیں، ہمارے معاشرے کے لیے ایک سنجیدہ لمحۂ فکریہ ہیں۔ آخر ہم کس طرف جا رہے ہیں؟
5
فضل الرحمان کا ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان
مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کی گرفتاریوں، مبینہ تشدد اور راستوں کی بندش کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ان کی رہائش گاہ کے باہر کنٹینر کھڑے کرکے نقل و حرکت محدود کردی گئی ہے، جبکہ تمام راستے بند اور موٹروے بھی بند ہے۔ فضل الرحمان کے مطابق سرگودھا شہر میں کرفیو جیسی صورتحال ہے اور جلسہ گاہ پر فورسز نے قبضہ کر رکھا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ کارکنوں کی گرفتاریاں اور ان پر تشدد کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
12
پاکستان خلا میں پہنچا تو بھارت میں ہلچل کیوں مچ گئی؟
پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی کی تاریخی خلائی پرواز نے بھارت کے ذرائع ابلاغ، دفاعی تجزیہ کاروں اور سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی نے چین کے شینژو 24 مشن کو پاکستان کے لیے تاریخی پیش رفت اور پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری کا اہم اشارہ قرار دیا ہے۔
بھارتی صحافیوں اور دفاعی ماہرین کے مطابق چین کی جانب سے اپنے حساس خلائی پروگرام میں پاکستانی خلاباز کو شامل کرنا دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کی علامت ہے۔ دوسری جانب بھارتی جریدے دی پرنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور چین مصنوعی سیاروں کا ایسا مربوط نظام تیار کرنے کی سمت بڑھ رہے ہیں جو بھارتی علاقوں کی نگرانی کی صلاحیت رکھ سکتا ہے۔
کانگریس رہنما پون کھیڑا نے بھی اس پیش رفت کو غیر معمولی قرار دیا ہے۔ یوں پاکستان کی خلائی کامیابی اب بھارت میں سفارتی، دفاعی اور سائنسی بحث کا موضوع بن چکی ہے۔
7
کلاؤڈ اے آئی کمپنی کے ملازمین ارب پتی بننے کے قریب
مصنوعی ذہانت کی کمپنی اینتھروپک، جو معروف اے آئی نظام کلاڈ کی خالق ہے، اپنے ملازمین کی غیر معمولی دولت کے باعث خبروں میں ہے۔ کمپنی کے ممکنہ حصص اجرا سے متعلق رپورٹس کے مطابق، اس کے تقریباً 5,300 ملازمین کی مجموعی حصص پر مبنی دولت 232 ارب ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس کا حساب 83 ڈالر فی حصص کی قیمت پر لگایا گیا ہے۔
اس اندازے کے مطابق ہر ملازم کے حصے میں اوسطاً تقریباً 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے حصص آ سکتے ہیں، جبکہ کمپنی کے 400 سے زائد ابتدائی ملازمین میں سے بعض کی انفرادی دولت 10 کروڑ ڈالر یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔
دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اینتھروپک طویل عرصے سے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات اور دولت کے چند ہاتھوں میں مرتکز ہونے کے خدشات سے خبردار کرتی رہی ہے، لیکن اب اسی ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی اس کے اپنے ملازمین کے لیے غیر معمولی مالی فوائد پیدا کر رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ جب کمپنی کی ترقی کے ساتھ اربوں ڈالر جڑے ہوں تو کیا مصنوعی ذہانت کی حفاظت کو کاروباری مفادات پر ترجیح دینا ممکن رہے گا؟
7
بچے کا دیسی جگاڑ، صفائی کا کام آسان بنا دیا!
ایک بچے نے سڑک کنارے جھاڑو لگانے کے لیے ایسا دیسی جگاڑ نکالا جس سے کام تیزی سے انجام دیا جا سکتا ہے۔ واقعی کسی بھی مشکل کام کو آسان بنانے کے لیے کبھی کبھی صرف تھوڑی سی ذہانت اور تخلیقی سوچ ہی کافی ہوتی ہے۔ اسی لیے تو کہتے ہیں کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے!
#DesiJugaad #CreativeThinking #SmartWork #Innovation #LAFZMediaOfficial
1
44
لاہور میں ٹریک لیس ٹرام چلانے کی تیاریاں مکمل، آغاز آئندہ ہفتے متوقع
لاہور میں جدید ٹریک لیس ایس آر ٹی ٹرام سروس آئندہ ہفتے شروع ہونے کی توقع ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے اسے صوبے میں جدید ٹیکنالوجی اور سفری سہولیات کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا۔
چین میں تیار کی گئی برقی ٹرام تین باہم منسلک ڈبوں پر مشتمل ہے، جس میں تقریباً 320 مسافروں کی گنجائش ہے۔ یہ ایک بار چارج ہونے پر 40 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے۔ روایتی ریلوے پٹریوں کے بجائے یہ ربڑ کے ٹائروں پر سڑکوں پر چلتی ہے اور اپنے مقررہ راستے پر سفر کے لیے جدید حسّاس آلات، مصنوعی پٹری اور عالمی نظامِ تعیینِ مقام کی مدد لیتی ہے۔
#Lahore #TracklessTram #PublicTransport #MaryamNawaz #LAFZMediaOfficial
10














