LAFZ Breaking (@Lafzbreaking) profile picture
Joined August 2026
ایران پر مسلط جنگ میں امریکا کی جنگی حکمت عملی بری طرح ناکام ہوئی، ابراہیم عزیزی ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایران پر مسلط جنگ میں امریکا کی جنگی حکمت عملی بری طرح ناکام ہوئی۔تہران سے جاری بیان میں ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بات چیت، معاہدے، دباؤ، طاقت اور ہر حکمت عملی استعمال کی لیکن انھیں کامیابی نہ ملی۔ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ایران نے خود کو بہادر اور ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی قوم ثابت کیا۔
47
میر رضا قتل کیس، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے تیسرے اجلاس میں اہم پیش رفت متوقع میر رضا قتل کیس سے متعلق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا آج تیسرا اجلاس ہوگا، جس میں  جے آئی ٹی سربراہ سمیت ٹیم کے دیگر ارکان شریک ہوں گے۔میر رضا کے اہلِ خانہ بھی آج جے آئی ٹی اجلاس کا حصہ ہوں گے، میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں تیسرے اجلاس کےدوران اہم پیش رفت متوقع ہے، جے آئی ٹی گزشتہ دو اجلاسوں میں ہونے والی تحقیقات اور بیانات کا جائزہ لے گی۔گزشتہ اجلاسوں میں پولیس افسران، میر رضا کے کاروباری شراکت داروں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، میر رضا کیس میں کاروباری معاملات، مالی لین دین اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ جاری ہے۔میر رضا قتل کیس میں سابقہ تحقیقات کا ازسرنو جائزہ جے آئی ٹی کی کارروائی کا اہم حصہ ہے، ڈیجیٹل شواہد، موبائل فونز اور دیگر الیکٹرانک آلات کے فرانزک تجزیے پر تحقیقات جاری ہے، میر رضا کیس میں اہلِ خانہ کے تحفظات اور فراہم کردہ شواہد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔جے آئی ٹی گزشتہ تحقیقات میں رہ جانے والے پہلوؤں کو سامنے لانے کے لیے مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے، جے آئی ٹی کی تحقیقات میں پولیس افسران اور کاروباری شراکت داروں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کے لیے جے آئی ٹی کو 10روز کی مہلت دی گئی تھی، اہلِ خانہ کی موجودگی میں آج جے آئی ٹی کے تیسرے اجلاس میں تحقیقات آگے بڑھائی جائیں گی۔
46
یوتھ کارڈ کے ذریعے نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے ملیں گے، مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ یوتھ کارڈ کے ذریعے نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے ملیں گے، سندھ یوتھ کارڈ مواقع، شمولیت اور بااختیاری کا پلیٹ فارم ہے۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو تعلیم، ہنرمندی اور روزگار کے مواقع سے منسلک کرے گا، سندھ یوتھ کارڈ کے اجرا میں نجی شعبے کی شراکت اہم ہے، نجی شعبے کی شراکت داری جامع ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ترقی، جدت اور تبدیلی کی اہم قوت ہیں۔سندھ حکومت کے محکمہ نوجوانان کے تحت یوتھ کارڈ کی تقریب رونمائی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سندھ کے وزراء، ارکان سندھ اسمبلی اور نوجوان شریک ہوئے۔
38
جو بھی ری سیٹ ہوگا جمہوری ہوگا، بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جو بھی ری سیٹ ہوگا جمہوری ہوگا، سیاستدان خود مایوس ہوں گے تو عوام کا نظام پر اعتماد کیسے قائم ہوگا، عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے نظام کو بہتر بنانا ہوگا۔وزیر اعلیٰ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  سیاستدانوں کو عوام کے اعتماد اور امید کو برقرار رکھنا ہوگا، ملک کا بچہ بچہ کرپشن سے نفرت کرتا ہے، ایسا نظام بنائیں کہ کرپشن کرنے کے راستے بند کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کا نظام پر اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے، عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے نظام کو بہتر بنانا ہوگا، پارلیمان کی بالادستی بحال کرنا ہوگی، عدلیہ پر عوام کا اعتماد بحال کرنا ہوگا، نوجوان ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں کرپشن نہ ہو۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کرپشن کے راستے بند کرنا ہوں گے، نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شفافیت لانا ہوگی، ایسا نظام بنانا ہوگا جس میں کرپشن کی گنجائش نہ ہو، عوام کو بغیر کسی تکلیف کے سہولتیں فراہم کرنے والا نظام بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یوتھ کارڈ کے تحت مختلف شعبوں میں نوجوانوں کو سہولتیں ملیں گی، دکانیں ریسٹورنٹس اور جم نوجوانوں کو خصوصی رعایت دیں گے۔ نجی اداروں سے رجسٹرڈ نوجوان کم قیمت پر سہولتیں حاصل کرسکیں گے، نجی شعبے کے ادارے یوتھ کارڈ ہولڈرز کو رعایتی سہولتیں فراہم کریں گے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ سندھ کے مختلف شہروں میں ٹرانسپورٹ سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، نوجوانوں کو سرکاری ٹرانسپورٹ میں خصوصی سہولتیں دینے کی کوشش کریں گے، نجی ٹرانسپورٹ اداروں سے نوجوانوں کو سبسڈی دینے کی درخواست کریں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ  تعلیم اور روزگار کے لیے سفر کرنے والے نوجوانوں کو ریلیف دیں گے، نوجوانوں کو تعلیم کے حصول کے لیے مالی مدد فراہم کریں گے،  سندھ کے اندر اور بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والوں کو سہولت دیں گے،  نوجوانوں کو اسکالرشپ اور دیگر مالی معاونت یوتھ کارڈ کے ذریعے فراہم کریں گے، اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند نوجوانوں کی مالی معاونت کی جائے گی، حکمران نفرت اور تقسیم کی سیاست چھوڑ کر عوام کی فلاح کا سوچیں، سندھ کے تمام نوجوانوں تک یوتھ کارڈ کی سہولت پہنچانا چاہتے ہیں۔پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ عالمی حالات کے اثرات اور جنگ کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، عالمی معاشی بحران کے باعث عوام کو مزید مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے، مہنگائی میں ریکارڈ اضافے سے عوام کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں، حکمرانوں کی ذمہ داری ہے نفرت اور تقسیم کی سیاست چھوڑ دیں، حکمران پاکستان اور دنیا بھر میں عوام کی خدمت پر توجہ دیں، معاشی آفت سے عوام کو بچانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے نظام کو تیار کرنا ہوگا، حکومت کو مستقبل کے معاشی حالات کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانا ہوگا، جو نوجوان اعلیٰ تعلیم کے لیے مالی مدد چاہتے ہیں وہ اس کارڈ کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں، موجودہ معاشی حالات میں سب سے زیادہ مشکلات نوجوانوں کو ہیں، نوجوانوں کے لیے مہنگائی کے باعث زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے، روزگار کی تلاش میں نوجوان مسلسل مشکلات کا سامنا کررہے ہیں،  سندھ حکومت نوجوانوں کے مسائل کا احساس کرتے ہوئے اقدامات کررہی ہے۔
56
طاقت سے ہر مسئلہ حل نہیں کرسکتے، بلاول جوڑنے کی بات کررہے ہیں، چوہدری منظور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ آپ طاقت سے ہر مسئلہ حل نہیں کرسکتے، بلاول بھٹو زرداری جوڑنے کی بات کررہے ہیں۔لاہور میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں چوہدری منظور نے کہا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر صرف پیپلز پارٹی نے اپنا پالیسی بیان دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں نے ابھی پالیسی بیان دیا ہی نہیں، حکومتی وزراء کے بیانات قابل مذمت ہیں، بتایا جائے صدر، چیف جسٹس سپریم کورٹ یا کسی اور پر دو رائے ہوں تو کیا ریفرنڈم ہو گا؟پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری جوڑنے کی بات کر رہے ہیں اور آپ توڑنے کی، آپ ایسا راستہ کھولنے جا رہے ہیں، جو تباہی کی طرف جا رہا ہے، آپ طاقت سے ہر مسئلہ حل نہیں کرسکتے۔اُن کا کہنا تھا کہ آج تک بلاول بھٹو کے سوا کسی قومی لیڈر نے اپنی غلطی تسلیم نہیں کی، پی پی چیئرمین نے تو اپنی غلطی کا ازالہ کرنے کا بھی کہا ہے، ہم حکومت کا حصہ نہیں، اتحادی ہونے کے باعث حکومت بنوائی ہے، وزیراعظم آج استعفیٰ دے دیں حکومت سے الگ ہو جائیں گے۔اس موقع پر ندیم افضل چن نے کہا کہ نئے صوبے بنانے کا مقصد سیاسی جماعتوں کو کمزور کرنا ہے، پیپلز پارٹی کی وجہ سے آج سندھ میں کوئی سندھو دیش کی بات نہیں کرتا۔
58
یہ پہلا ریفرنڈم ہوگا جو پارلیمنٹ سے آئے گا، اسپیکر پنجاب اسمبلی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پچھلے 2 ریفرنڈم دور آمریت کے ہیں، یہ پہلا ریفرنڈم ہوگا، جو پارلیمنٹ سے آئے گا۔ایک بیان میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ریفرنڈم کےلیے پارلیمنٹ ہی وہ واحد فورم ہے، جہاں کھل کر بات ہونی چاہیے، ریفرنڈم کوئی ایسی گرہ نہیں جو عدالتوں سے کھلنی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کی تشریح کی ضرورت ہے، تو وہ آئینی عدالت سے ہوگی، آئین میں یہ لکھا ہوا ہے کہ ریفرنڈم کیسے ہونا ہے۔ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کو بحث کرنی چاہیے، عوامی رائے لینا اور صوبے کی حدود تبدیل کرنا 2 الگ معاملات ہیں ۔اُن کا کہنا تھا کہ آئین میں نہیں لکھا کہ صوبوں کی حدود میں تبدیلی پر عوامی رائے نہیں لی جا سکتی، بتایا جائے کہ 2012ء میں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پنجاب کی تقسیم سے متعلق قراردادیں کیوں منظور کی گئیں؟اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ پیپلز پارٹی کی پنجاب میں نئے صوبوں کی حمایت اور سندھ میں مخالفت کی بنیاد کیا ہے؟
39
یوکرین اور نیٹو نے روس کو ایٹمی حملے کے امکان تک پہنچا دیا: سابق روسی صدر سابق روسی صدر دمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ یوکرین اور نیٹو نے روس کو ایٹمی حملے کے امکان تک پہنچا دیا ہے۔نائب سربراہ روسی سلامتی کونسل دمتری میدویدیف نے یوکرین جنگ اور ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن ہر فیصلے میں تمام عوامل اور ممکنہ نتائج کو مدِ نظر رکھتے ہیں۔دمتری میدویدیف نے مزید کہا ہے کہ روس کسی بھی جوابی کارروائی سے پہلے ہونے والے نقصان اور ممکنہ جواب کا موازنہ کرتا ہے۔
1
152
کراچی: باپ کا سر کاٹ کر لے جانیوالا ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکا کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں باپ کا سر کاٹ کر لے جانے والا ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکا۔ پولیس نے ملزم کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔پولیس کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 5 ایم میں گزشتہ روز ملزم رضوان نے تیز دھار آلے سے اپنے والد نصیر کا سر کاٹ دیا تھا اور سر لے کر فرار ہو گیا تھا۔پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کا سر گزشتہ روز کچرا کنڈی سے برآمد ہوا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلِ خانہ کی جانب سے تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں کرایا گیا۔پولیس کے مطابق امکان ہے کہ اہلِ خانہ آج مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس سے رجوع کریں گے، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔
31
سموگ کی شدت بڑھنے پر سکولوں کے اوقات تبدیل اورتعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز سموگ کی شدت بڑھنے پر سکولوں کے اوقات تبدیل کرنے اور تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں سموگ کی روک تھام اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے جامع ایکشن پلان مرتب کر لیا۔ دستاویز میں بتایا گیا کہ سموگ سے نمٹنے کے لیے صوبائی کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ضلعی سطح پر خصوصی کنٹرول کمیٹیاں فعال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ دستاویز میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی روزانہ مانیٹرنگ اور عوام کو پیشگی وارننگ جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسموگ کے دنوں میں بچوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیاں فوری بند کرنے کی ہدایت جبکہ شدت بڑھنے کی صورت میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے اور تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ دوسری جانب اسموگ متاثرین کے بروقت علاج کے لیے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے اور ضروری ادویات و آکسیجن کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ سرکاری دستاویز میں کہا گیا کہ اسموگ پھیلانے والی فیکٹریوں اور دھواں چھوڑنے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ صنعتی یونٹس کو ماحولیاتی اخراج کے مقررہ معیار پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔ اسی طرح دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کرنے اور گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے پولیس، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو مشترکہ آپریشن کا ٹاسک سونپا گیا ہے اور تمام ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) کو کارروائیوں کی پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پلان میں اسموگ کے دوران کوڑا کرکٹ اور فصلوں کی باقیات جلانے پر دفعہ 144 نافذ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ مزید برآں تعمیراتی مقامات پر گرد و غبار روکنے کے لیے خصوصی اقدامات اور مرکزی شاہراہوں پر پانی کا چھڑکاؤ و صفائی کا عمل تیز کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
43
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ملائیشیا؛ وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دفاعی و عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون اور خطے سمیت عالمی سطح پر بدلتی ہوئی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مفادات کے امور پر بھی گفتگو کی اور علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے لیے مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ ملائیشین وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور ملائیشیا کے دیرینہ دوستانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور تعاون کو سراہا۔ انہوں نے دفاع اور سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ روابط مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنوب مشرقی ایشیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ملائیشیا کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون اور ادارہ جاتی روابط کو مزید وسعت دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اعلیٰ سطح کے باقاعدہ دوروں، عسکری تعاون میں اضافے اور علاقائی و بین الاقوامی سیکیورٹی معاملات پر مسلسل مذاکرات کے ذریعے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ قبل ازیں کوالالمپور میں ملائیشین وزارت دفاع پہنچنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ملائیشیا کے چیف آف ڈیفنس فورس جنرل تان سری حاجی مالک رزاق سلیمان اور بری فوج، شاہی بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان بھی موجود تھے۔ بعد ازاں ملائیشیا کے وزیر دفاع محمد خالد بن نورالدین سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔ دونوں فریقوں نے دفاعی شراکت داری میں توسیع، افواج کے درمیان براہ راست روابط مضبوط بنانے اور مشترکہ تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی۔ اپنے اس اہم دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کا بھی دورہ کریں گے، جہاں ایک خصوصی تقریب میں انہیں ادارے کے ممتاز ہال آف فیم میں 21ویں رکن کی حیثیت سے شامل کیا جائے گا۔
53
بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہ کی جائے:بیرسٹر گوہر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے معاملے میں برابری کی نمائندگی دی جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق ہمارے بڑے تحفظات ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی کی صحت پر سیاست نہ کی جائے، سپریم کورٹ کا آرڈر بھی ہے کہ علاج معالجہ ہو، شفا ہسپتال میں ہو اور میڈیکل بورڈ بنے۔ انہوں نے کہا کہ فیملی سے ملاقات اور ذاتی معالج سے متعلق بھی حکم ہے، اگر یہ پراسس فالو کیا جاتا ہے تو ہی ہماری تسلی ہوگی، ایک سابق وزیراعظم، ایک بڑے لیڈر اور ایک قیدی کی حیثیت سے بھی یہ اس کا حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس ہے، باقی وکلا جیل ملاقات کیلئے جائیں گے، عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ پارٹی کا نہیں ہے، سلمان اکرم راجہ پہلے کی عدالت کو بتا چکے ہیں، آئندہ سماعت پر عدالت کو دوبارہ بتا دیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں ہونی چاہئیں، لیکن یہ الگ معاملہ ہے، بانی کی فیملی، بہنوں اور وکلاء سے بھی ملاقاتیں ہونی چاہئیں۔ بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ القادر کیس میں 25 نومبر کو عدالت میں پیش ہوں گے، ہمیں انصاف ملنا چاہیے اور انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے۔
41
پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد سے ملاقات جاری ہے، جس میں کراچی میں مجوزہ ریلی کو ملتوی کرانے کے معاملے پر بات چیت کی جا رہی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کا وفد سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی قیادت میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر پہنچا، جہاں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے مشاورت کا آغاز ہوا۔ نثار کھوڑو کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کے وفد میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی، دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی قیادت ڈاکٹر فاروق ستار کر رہے ہیں، جبکہ وفد میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ احمد سمیت دیگر رہنما موجود ہیں۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان کراچی میں چھ دسمبر ریلی ملتوی کرانے سے متعلق مشاورت جاری ہے۔ پیپلز پارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم سے چھ دسمبر کی ریلی ملتوی کرنے کی استدعا کی ہے اور مذاکرات مکمل ہونے کے بعد فریقین کی جانب سے باضابطہ مؤقف سامنے آنے کی توقع ہے۔
32
جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں کی مشکلات میں اضافہ!عدالت سے اہم فیصلہ آگیا اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیسز کی سماعت کی۔ عدالت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے دو رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع کر دی۔
6
1,299
پنجاب اسمبلی میں نئے صوبوں کے معاملے پر بحث کرانا اپوزیشن کا آئینی حق ہے : ملک محمد احمد سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم کے معاملے پر پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کو کھل کر بحث کرنی چاہیے، کیونکہ عوام کا ریاست سے رشتہ اسی وقت مضبوط ہو سکتا ہے جب انہیں وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ عوام کا ریاست سے رشتہ کمزور ہو رہا ہے اور وسائل کی غیر مساوی تقسیم سے محرومی اور احساسِ تفاوت میں اضافہ ہوتا ہے، شہریوں کو ان کا جائز حصہ ملنا چاہیے، کیونکہ نئے صوبوں کا معاملہ محض انتظامی اخراجات کا نہیں بلکہ عوام کی ریاست میں شمولیت اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی رائے لینا اور صوبے کی حدود تبدیل کرنا دو الگ معاملات ہیں، آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ صوبوں کی حدود میں تبدیلی کے معاملے پر عوامی رائے نہیں لی جا سکتی، پارلیمنٹ یہ طے کرنے کا اختیار رکھتی ہے کہ ریفرنڈم کن سوالات اور کن علاقوں میں منعقد ہونا چاہیے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ اگر صوبوں کی حدود میں تبدیلی صوبائی اسمبلی کا اختیار ہے تو 2012 میں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پنجاب کی تقسیم سے متعلق قراردادیں کیوں منظور کی گئی تھیں؟ پیپلز پارٹی کے مؤقف پر بھی وضاحت ضروری ہے کہ وہ سندھ میں صوبے کی تقسیم کی مخالفت جبکہ پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کس منطق کے تحت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں نئے صوبوں کے معاملے پر بحث کرانا اپوزیشن کا آئینی حق ہے اور اس موضوع پر ایوان میں بات ہونی چاہیے، سیاسی جماعتوں کو نئے صوبوں کے قیام سے متعلق اپنا واضح مؤقف اور اس کی وجوہات عوام کے سامنے رکھنی چاہئیں۔ ریفرنڈم کے حوالے سے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ گزشتہ دو ریفرنڈم آمریت کے ادوار میں ہوئے، تاہم موجودہ ریفرنڈم اس اعتبار سے مختلف ہوگا کہ یہ پارلیمنٹ کے ذریعے سامنے آئے گا، ریفرنڈم کا تصور آئین کے وجود میں آنے کے وقت سے موجود ہے اور آئین میں اس کے انعقاد کا طریقہ بھی درج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کے معاملے پر پارلیمنٹ ہی واحد فورم ہے جہاں کھل کر بات ہونی چاہیے، یہ ایسا معاملہ نہیں جسے عدالتوں کے ذریعے حل کیا جائے، البتہ اگر آئین کی تشریح کی ضرورت پیش آئے تو اس کے لیے آئینی عدالت موجود ہے، عدالتوں کو آئین دوبارہ لکھنے کے بجائے اس کی تشریح کرنی چاہیے۔ ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ براہ راست جمہوریت اور نمائندہ جمہوریت دونوں کی اپنی اہمیت اور آئینی حیثیت ہے، اگر آئین کا غلط استعمال ہوا ہے تو ایسی تمام غلط چیزوں کو آئین سے نکال دینا چاہیے، حتمی اعداد و شمار دینا ان کا مؤقف نہیں، اصل مسئلہ عوام کو وسائل کی منصفانہ فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان سیاسی اختلافات کو آئینی دائرے میں رہتے ہوئے حل کیا جانا چاہیے، نواز شریف کا اس معاملے پر بولنا حتمی اہمیت رکھتا ہے اور وہ اس حوالے سے اچھا کر رہے ہیں اور اپنا وقت لے رہے ہیں۔
43
تجربہ کار سری لنکن ٹیم کیخلاف نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھ کر خوشی ہوئی، ہیڈ کوچ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ تجربہ کار سری لنکن ٹیم کیخلاف نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھ کر خوشی ہوئی۔پی سی بی پوڈ کاسٹ ’اسٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ نئے آنے والے کھلاڑیوں نے سیریز میں میچ ونرز والی کارکردگی دکھائی۔ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے بھی نئے کھلاڑیوں کی ڈیویلپمنٹ میں کردار ادا کیا۔مائیک ہیسن نے کہا کہ آنے والی ہوم سیریز میں بھی ایسی وکٹوں پر کھیلیں گے جو غیر ملکی کنڈیشنز کی تیاری میں مددگار ہوں۔ ہمیں جنوبی افریقا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سیم اور سوئنگ والی وکٹیں ملتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ثاقب خان کی کمی محسوس ہوئی، وہ ہمارے ٹیسٹ اٹیک میں بہت اچھی شمولیت ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں سری لنکا کو دوسری اننگز میں آل آؤٹ کرنے پر باقی بولرز پر فخر ہے۔ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ رضااللہ کا پیس، عامر جمال کی سیم موومنٹ، عباس کی ایکوریسی، ثاقب کی سوئنگ مل کر اچھا اٹیک بناتی ہیں۔مائیک ہیسن نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ ملی تو طیب عارف اور طحہٰ نے نئی گیند کا بہت اچھے سے سامنا کیا۔ اذان اویس نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بہت اچھی بیٹنگ کی۔ان کا کہنا تھا کہ سلمان علی آغا ہمارے لیے ایک اہم کھلاڑی ہیں۔ محمد سلیمان، سعد بیگ، سمیر منہاس، علی شبیر بھی ٹیلنٹڈ نوجوان کھلاڑی ہیں۔ علی شبیر کافی تیز رفتار بولر ہے، ریورس سوئنگ بھی کروا سکتا ہے۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت بہت اچھے آپشنز موجود ہیں۔ ابرار احمد اور علی عثمان کی ضرورت پڑی تو انہیں بھی ٹیسٹ ٹیم میں بلا سکتے ہیں۔ ساجد خان بھی اچھا سپنر ہے، لیفٹ ہینڈ بیٹرز کو بہترین بولنگ کرواتا ہے۔
31
ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: سری لنکا نے سنسنی خیز میچ میں پاکستان کو شکست دے دی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں سپر سکس کے ساتویں میچ میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی۔عجمان کے کاروان اسپورٹس کلب کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔امیشا دولانی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 56 رنز اسکور کیے جس میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ ویشمی گنارتنے نے 30 جبکہ سنجنا کاوندی نے 16 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے ام ہانی نے 3 جبکہ نشرہ سندھو اور طوبیٰ حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا سکی۔ تسمیہ رباب کی 11 گیندوں پر ناقابل شکست 23 رنز کی جارحانہ اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔عمیمہ سہیل 36 اور طوبیٰ حسن 24 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ سری لنکا کی جانب سے ستھیا سندیپانی نے 3، سوگاندیکا کماری نے 2 جبکہ ملکی مدارا اور نیلاکشیکا سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس شکست کے بعد پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 4 رہی اور فائنل تک رسائی کا امکان ختم ہوگیا۔دوسری جانب ناقابلِ شکست سری لنکن ٹیم پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے جہاں اس کا مقابلہ نیدرلینڈز یا آئرلینڈ سے ہوگا۔
39
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ پی اے آر سی کے 122 ملازمین کی برطرفی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے 122 ملازمین کی برطرفی کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس خادم حسین سومرو نے پی اے آر سی کے ملازمین کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ برطرفی سے قبل ملازمین کو شوکاز نوٹس ہوا اور نا کوئی انکوائری کی گئی، ملازمین کے خلاف اگر کوئی شکایت تھی تو انکوائری ہوتی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ نے پہلے درخواست کے قابلِ سماعت کے نکتے پر فیصلہ کرنے کی استدعا کی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت پہلے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ کرے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
23
بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کا کیس؛ بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کرانے کی مہلت مل گئی اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی لگانے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانے کی مہلت دے دی۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے وکیل غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شمسہ کیانی اور خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
30
پیٹرول پمپ مالکان کا قیمتوں کی یومیہ تبدیلی ختم کرکے ماہانہ نظام بحال کرنے کا مطالبہ آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کا نظام ختم کرکے ماہانہ قیمتوں کا نظام بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ تبدیل ہونے سے ڈیلرز کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈیلرز ایک قیمت پر اسٹاک خریدتے ہیں تاہم قیمتیں کم ہونے پر انہیں مہنگا خریدا گیا اسٹاک کم قیمت پر فروخت کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ روزانہ قیمتوں میں تبدیلی سے خریداری، سرمایہ کاری اور کاروباری منصوبہ بندی بھی مشکل ہوگئی ہے جبکہ پیٹرول پمپس پر صارفین کے ساتھ قیمتوں کے حوالے سے الجھن پیدا ہوتی ہے۔نعمان علی بٹ کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن کے ارکان چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد ہیں جو عوام کو ضروری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ روزگار بھی مہیا کرتے ہیں۔ موجودہ صورتحال برقرار رہی تو کئی پیٹرول پمپس بند ہونے اور روزگار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ روزانہ قیمتوں کی تبدیلی کا نظام ختم کرکے ماہانہ قیمتوں کا نظام بحال کیا جائے، اس سے قیمتوں میں استحکام اور کاروباری منصوبہ بندی میں آسانی ہوگی۔وائس چیئرمین نے وزیراعظم اور متعلقہ اداروں سے مسائل جلد حل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں باہمی مشاورت سے آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
29
سرکاری قرضوں کے مؤثر انتظام کے لیے انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کا فیصلہ حکومت نے سرکاری قرضوں کے مؤثر انتظام کے لیے انتظامی ڈھانچہ مضبوط بنانے کی تیاری کرلی۔ آئی ایم ایف شرائط کے تحت دو اہم عہدوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کرلی گئی۔ پچھلے سال مالی خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے تقریباً 6 ہزار ارب روپے قرض لیا۔مالی خسارہ پورا کرنے کیلئے قرضوں کا بڑھتا حجم، بروقت ادائیگیوں اور مقامی و بیرونی قرضوں پر انحصار میں توازن پیدا کرنے کے چیلنج کے پیش نظر حکومت نے قرضوں کے انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے نئی بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا۔آئی ایم ایف شرائط کے تحت ڈیبٹ منیجمنٹ آفس میں ڈائریکٹر آپریشنز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹریٹیجی اینڈ آپریشنز کی اسامیوں پر درخواستیں طلب کر لیں۔ دونوں عہدوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ پانچ دسمبر مقرر۔مرکزی ڈائریکٹوریٹ نیشنل سیونگز میں ڈائریکٹر جنرل کی اسامی پر بھی بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا۔حکومت نے مقامی اور بیرونی ذرائع سے مجموعی طور پر 5 ہزار 967 ارب روپے کی خالص فنانسنگ حاصل کی۔ بجٹ خسارے کا 75 فیصد مقامی جبکہ 25 فیصد بیرونی ذرائع سے پورا کیا گیا۔ بیرونی ذرائع سے حاصل ہونے والی خالص فنانسنگ تقریباً دوگنا اضافے کے ساتھ ایک ہزار 177 ارب روپے تک پہنچ گئی۔بیرونی قرضوں سے حاصل رقم دو ہزار 882 ارب سے بڑھ کر تین ہزار 805 ارب روپے ہو گئی۔ اسی عرصے میں دو ہزار 627 ارب روپے کے بیرونی قرضے واپس بھی کیے گئے۔ مقامی قرضوں کا حجم  بھی 31 ہزار 320 ارب سے بڑھ کر 33 ہزار 43 ارب روپے تک جا پہنچا۔مقامی ذرائع سے مجموعی قرضوں کے حصول میں ایک سال کے دوران ساڑھے 5 فیصد اضافہ ہوا۔ حکومت نے 28 ہزار 264 ارب روپے کے مقامی قرضے واپس کیے۔
22