شاہ جی نے نو اس دس اپریل کی درمیانی رات کا قصہ چھیڑا تو قومی اسمبلی کا ماحول ذہن میں تازہ ہوگیا
قومی اسمبلی کی ایوان میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی کارروائی جاری تھی، ممبران اسمبلی ووٹنگ کے عمل میں شریک تھے، معمول سے ہٹ کرکے ایوان کے ڈیکورم پر لوئی توجہ نہیں دے رہا تھا، پریس گیلری میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندے اس تاریخی واقعے کی کوریج کیلئے موجود تھے، اس رات سارجنٹ کا رویہ بھی مختلف تھا، ہم ایوان کے اندر میڈیا کیلئے مختص نشستوں سے فیس بک پر لائیو تھے، فوٹو سیشن، قہقہے۔۔ سب چل رہاُتھا ۔۔ لیکن کوئی بھی ڈیکورم برقرار رلھنے کیلئے نہیں کہہ رہا تھا۔۔ جن کی یہ ذمہ داری تھی وہ بس جلد از جلد عدم اعتماد کی کارروائی مکمل کرکے نیا وزیراعظم لانے میں مصروف تھے۔۔
🚨🚨
بیٹھے بیٹھے عمران خان کی بہادری اور استقامت کا ایک قصہ یاد آگیا!!!
تحریکِ عدم اعتماد کی رات کا واقعہ ہے۔ رمضان کی وہ رات تھی جب تحریکِ عدم اعتماد مکمل ہوئی اور عمران خان وزارتِ اعظمی سے ہٹا دیئے گئے۔
میں اس وقت پارلیمنٹ کی پریس گیلیری میں بیٹھ کر عمران خان کے زوال کو اپنی آنکھوں میں نقش کر رہا تھا۔
کارروائی کے اختتام پر میں گھر لوٹ گیا اور تنہائی میں بیٹھے سوچ رہا تھا کہ عمران خان کا باب ختم ہوا، سوچ رہا تھا یا عمران خان بیرونِ ملک چلے جائینگے یا گمنامی کی زندگی گزارینگے۔
سحری کا وقت ہوا تو پی ایم پروٹوکول سے مجھے فون آیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے صبح ۹ بجے کور کمیٹی کی میٹنگ رکھی ہے تو فواد چوہدری صاحب کو مطلع کردیجیئے۔
میں حیران رہ گیا کہ یہ شخص ابھی کچھ گھنٹے پہلے ایک محاز پر شکست سے دوچار ہوا ہے اور اب دوسرے محاز کے لیئے تیار ہے۔
یہ پہلا موقع تھا جب عمران خان نے مجھے بےحد متاثر کیا۔
دوسرے دن عمران خان بنی گالہ کے کمیٹی روم میں کالے چشمے لگائے تشریف لائے۔ لہجے میں سختی مگر چہرے پر اطمنان صاف ظاہر تھا گویا عمران خان کو یقین تھا کہ وہ اب پاکستان کے سیاسی منظرنامے کو ہمیشہ کے لیئے بدل دینگے۔
پھر عمران خان نے اسی میٹنگ میں ایک مزاحمت سے بھرپور سیاسی لاحۂ عمل دیا اور اس کے بعد جو ہوا وہ میں نے بھی دیکھا، آپ نے بھی دیکھا اور پوری دنیا نے دیکھا۔
عمران خان اب رہا ہو یا نہ ہو، برسرِاقتدار آئے یا نہ آئے، لیکن اس نے پاکستان کی سیاسی بساط پر وہ نقش چھوڑ دیئے ہیں جو شاید تاریخ میں اب کبھی مٹائے نہ جاسکیں۔
کچھ لوگ طویل عرصہ اقتدار میں رہ کر تاریخ میں فراموش کر دیئے جاتے ہیں مگر عمران خان جیسے کچھ لوگ قلیل عرصہ اقتدار میں رہ کر تاریخ میں ہمیشہ کے لیئے زندہ و جاوید ہوجاتے ہیں۔
عمران خان تاریخ نہیں تاریخ ساز ہے۔
عمران خان کا سیاسی منظرنامے سے غائب رہنا عمران خان کی نہیں پاکستان کی سیاست کی بدقسمتی ہے۔
ایک آڈٹ رپورٹ سرکیولیٹ کررہی ہے، میرے خیال میں یہ اچھی لائن چھیڑی ہے، جس نے بھی چھیڑی ہے،
اب آپ نے کرنا یہ ہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی ویب سائٹ پر جاکر آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لینا ہے، چاہیں تو لاہور کی دیکھ لیں یا پھر اسلام آباد اور بلوچستان سے متعلق۔ سندھ اور خیبر پختونخواہ کی بھی کئی رپورٹس یہاں مل جائیں گی
ہر رپورٹ انکشافات سے پھرپور ہوگی۔ پھر ایک ہی صف میں سب کھڑے ملیں گے۔
جو رپورٹرز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کور کرتے ہیں ان کیلئے اچھا موقع ہے کہ وہ اپنا کام عوام کے سامنے لائیں ۔۔
زرداری صاحب کی گیم میں شمولیت سے ہی کھیل آگے بڑھا ہے، اب مذاکرات ناکام ہوتے ہیں اور گورنر راج لگایا جاتا ہے تو حکومت کو بھی ایک طرح کی فیس سیونگ میسر ہوگی کہ دیکھیں ہم نے تو پوری کوشش کی کہ سچویشن کو ایوائیڈ کیا جائے اب تحریک انصاف نہیں مانی تو کیا کیا جاسکتا ہے۔
چلیں اب کچھ سیاسی عمل تو شروع ہوا، باقی تو ڈاکیے ایسے پیغام لارہے تھے کہ یہ تو بائیں ہاتھ کا کھیل ہے، آرڈر ہونا ہے اور ادھر ایکشن شروع ہو جائے گا۔
پھر جب بات نہ بن پائی تو سیاست اور سیاسی عمل کی طرف ہی لوٹنا پڑا۔
بے شک سیاسی عمل اور سیاست کو موقع دینے میں ہی ملک اور نظام کی بقا ہے
#Exclusive
گزشتہ روز پاکستانی ٹی وی چینلز پر نشر کی گئی خبروں پر واشنگٹن پوسٹ کا موقف آگیا، گزشتہ روز واشگٹن پوسٹ کے ایگزیکٹو ایڈیٹر کو میں نے اس حوالے سے ایک میل لکھا اور جس کے جواب میں واشگنٹن پوسٹ نے اپنا موقف بھیجا ہے۔ تفصیلات ویڈیو میں بیان کی گئی ہیں
#Pakistan
"The man that Pakistan can jail but not erase"
دی گوشن نیوز پیپر ،امریکی ریاست انڈیانا کا ایک لوکل نیوز پیپر ہے ، انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق اخبار کی مجموعی سرکولیشن صرف آٹھ ہزار کے قریب ہے،
اس اخبار نے منیر احمد (ایسوسی ایٹڈ پریس) کے نام سے حکومت پاکستان کے بیان کو شائع کیا ہے۔
جس کو سما نیوز ایسے بیان کررہا ہے کہ جیسے اس اخبار نے اپنے ایڈیٹوریل میں ایسا کچھ شائع کیا ہو اور کسی شواہد کی بنیاد پر کوئی ایکسکلوزیو سٹوری شائع کی ہو۔۔آپ کسی بھی خبر کو اخبار کی رائے تب ہی کہہ سکتے ہیں جب وہ بات ایڈیٹوریل میں کہہ گئی ہو۔ جیسے آج ڈان کے ایڈیٹوریل میں بہت کچھ لکھا گیا ہے۔
اس طرح واشنگٹن پوسٹ نے بھی حکومت پاکستان کا بیان ہی شائع کیا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کی نیوز ویب سائٹ پر جاکر عمران خان لکھیں تو تیسرے نمبر پر ان کا ایک آرٹیکل ملے گا جو کہ اپریل میں شائع ہوا اور رعنا/رانا ایوب نے لکھا ہے اس کی سرخی کچھ اس طرح سے ہے کہ
ایک آدمی جسے پاکستان جیل میں ڈال سکتا ہے لیکن مٹا نہیں سکتا۔۔
13سال پہلے یہ بندہ بھی نظام کی تبدیلی کا مطالبہ لیکر جناح ایونیو پر آیا تھا۔۔
پورا بلیو ایریا سکندر سکندر کررہا تھا ۔۔ اور بیوی کی فرنبرداری تو دیکھنے والی تھی
1
9
617
امیجن کریں ۔۔
عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کردیا جاتا ہے تو وہ تین سال بعد ان کی آنکھیں دن کی روشنی میں ہسپتال کے کمرے کی ونڈو سے اسلام آباد کا نظر آنیوالا ایریا دیکھ پائیں گی۔
کیا عجیب کیفیت ہوگی، ایک قیدی کیلئے تین سال بعد جیل سے باہر کا ماحول دیکھنا، کچھ نئے لوگوں کو اپنے ارد گرد محسوس کرنا۔ تین سال کی روٹین سے ہٹ کر کچھ مختلف کھانا ٹیسٹ کرنا۔ نسبتاً کشادہ اور صاف ستھرے کمرے ایک آرام دہ میٹرس کا میسر ہونا۔ ایک اچھے اور بہتر واش روم کی سہولت۔۔
ہاں یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ وہاں بھی کوئی کیمرہ مانیٹرنگ کررہا ہوں گا یا نہیں
🤖 Made with AI









