Pinned Tweet
الحمد اللہ آج میں نے پی ٹی آئی @PTIofficial میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ انشااللہ اپنی جماعت کیلئے دن رات محنت کرنے کاعزم ہے اور عمران خان @ImranKhanPTI کے نظریے کے مطابق اوکاڑہ کو تحریک انصاف کا قلعہ بنائیں گے۔
#MASJoinedPTI #PTI
حضرت یوسفؑ نے مصر کی قید میں رہتے ہوئے اپنے علم، بصیرت اور کردار سے ایک قوم کی تقدیر بدلنے میں کردار ادا کیا۔
آج عمران خان صاحب @ImranKhanPTI بھی جیل کی دیواروں کے اندر رہتے ہوئے پاکستان 🇵🇰 کی سیاست کا رخ بدل رہے ہیں
فرق صرف زمانے کا ہے، تاریخ کا سبق ایک ہی ہے: بعض شخصیات قید میں بھی زمانے پر اپنا اثر چھوڑتی ہیں۔
عمران خان صاحب @ImranKhanPTI کا اوپن لیٹر دراصل اس نظام کے لیے چارج شیٹ ہے، جس نے قانون کو طاقتور کی مرضی اور انصاف کو سیاسی مفادات کا تابع بنا دیا ہے۔
سوال عمران خان کو کیا ملا یا نہیں ملا، یہ نہیں ہے
سوال یہ ہے کہ اس ملک🇵🇰 میں آئین، قانون اور عدالتی احکامات کی حیثیت آخر کیا رہ گئی
جب قانون طاقت کے سامنے بے بس ہو جائے تو اسے نظامِ انصاف نہیں، نظامِ اختیار کہتے ہیں۔
Mehr Abdul Sattar retweeted
ایک بات طے ہے، جس دن عمران خان @ImranKhanPTI کی پاکستان تحریکِ انصاف @PTIofficial کے کسی بھی عوامی نمائندے سے ملاقات ہو گئی، اُس دن پاکستان 🇵🇰 کا سیاسی منظرنامہ بدل جائے گا۔ بہت سے چہرے بے نقاب ہوں گے اور کئی پرندے اپنا ٹھکانہ بدلنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
بس اُس ملاقات کا انتظار ہے! 🔥
Heartiest congratulations to Farooq Tariq Sahib @FarooqTariq3 on his election to the Federal Council of the Human Rights Commission of Pakistan (HRCP) @HRCPakistan with an impressive mandate of 771 votes.
This victory is not merely an electoral achievement it is a recognition of trust, credibility, and a lifelong commitment to human rights, democracy, and social justice.
May this new responsibility further strengthen the struggle for fundamental freedoms, equality, and dignity for all.
Wishing you continued strength and success. The cause of human rights needs courageous voices like yours.
گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان 🇵🇰 کی سب سے بڑی اور خود ساختہ مقبول سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) کو کامیابی مبارک ہو! 😜
ذرا مقبولیت کا پیمانہ ملاحظہ فرمائیں۔ مرکز اور پنجاب میں حکومت، تمام تر سرکاری وسائل اور اقتدار کے باوجود گوجرانوالہ میں صرف 8 فیصد اور چچہ وطنی میں محض 16 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز نے ن لیگ کے حق میں ووٹ دیا۔ 😂
اگر عمران خان @ImranKhanPTI کی پاکستان تحریکِ انصاف @PTIofficial کو انتخابی میدان میں اترنے کا موقع دیا جاتا تو شاید یہ نام نہاد کامیابی اور مقبولیت بھی نصیب نہ ہوتی۔
حقیقی مقبولیت اقتدار سے نہیں، عوام کے اعتماد سے ثابت ہوتی ہے۔ اور عمران خان کی مقبولیت کا خوف ہی اس حقیقت کو مزید نمایاں کرتا ہے۔
فلک جاوید @falakjavaidkhan کے مقدمے میں عظمیٰ بخاری کو بار بار عدالتی ریلیف ملنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ کیا قانون سب کے لیے برابر نہیں؟
حکومتی نمائندہ ہونے کی وجہ سے اگر عظمیٰ بخاری کو بار بار ریلیف ملے اور دوسری طرف فلک جاوید کو انصاف کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے تو یہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔
میرا عدالتوں سے سوال ہے کہ کیا انصاف کا معیار حکومتی عہدہ اور سیاسی حیثیت دیکھ کر طے ہوگا؟
انصاف صرف ہونا نہیں چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔فلحال پاکستان میں نا انصاف ہو رہا ہے اور نا ہی نظر آ رہا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ: فلک جاویدکےخلاف کیسں عظمی بخاری کے بیان کی وڈیو لنک پر جرح کا معاملہ۔۔عدالت نےعظمی بخاری کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنےکاحکم معطل کردیا۔۔"جوڈیشل مجسٹریٹ کا عظمی بخاری کےخلاف 20 اکتوبر کا حکم معطل کیاجاتاہے،عظمیٰ بخاری کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم آئندہ سماعت تک معطل رہےگا،ٹرائل عدالت قانون کے مطابق مقدمے کی کارروائی جاری رکھ سکتی ہے،عظمیٰ بخاری کی متفرق درخواست منظور کی جاتی ہے"۔ عبوری تحریری حکم
سورس جاننے کیلئے QR Code سکین کریں
لاہور ہائی کورٹ کو حکم دینا پڑ رہا ہے کہ نورین نیازی کی ان کی بیٹیوں سے ملاقات کروائی جائے۔
آخر یہ حکومت کس حد تک بے حسی اور ظلم پر اتر آئی ہے کہ ایک ماں کو اپنی بیٹیوں سے ملنے کے لیے بھی عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹانے پڑ رہے ہیں؟
بے قصور لوگوں کو اپنے پیاروں سے ملنے کے بنیادی انسانی حق سے محروم کرنا کون سا انصاف ہے؟
تصویر میں نظر آنے والی یہ خواتین کسی عہدے، منصب یا اقتدار کی خواہش مند نہیں، نہ ہی انہیں کسی عہدے کا لالچ ہے۔ یہ برسوں سے صرف عمران خان @ImranKhanPTI سے محبت، اپنے حق اور حقیقی آزادی کے لیے اس جابرانہ نظام کے خلاف آواز بلند کر رہی ہیں۔
خصوصاً ارم اور فضا @Fizaalam_93 جیسی بہادر کارکنان بھی سیاسی انتقام کا سامنا کر چکی ہیں۔ ان کا قصور صرف یہ ہے کہ انہوں نے عمران خان @ImranKhanPTI کے نظریے کا ساتھ نہیں چھوڑا۔
یاد رکھیے تحریکیں صرف بڑے عہدوں پر بیٹھے رہنماؤں سے نہیں، بلکہ ارم اور فضا جیسی بے لوث اور ثابت قدم خواتین کارکنوں کی قربانیوں سے زندہ رہتی ہیں۔
نہ عہدے کی خواہش، نہ اقتدار کی طلب، صرف نظریے سے وفاداری!
اللہ پاک ارم، فائزہ اور ان جیسی میری تمام بہنوں اور بیٹیوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، ہر مشکل اور آزمائش سے محفوظ فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲
شبیر گجر @ChShabbirguj اُن کارکنوں میں سے ہیں جو مشکل ترین حالات میں بھی عمران خان @ImranKhanPTI اور پاکستان تحریکِ انصاف @PTIofficial کے نظریے کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ آج اُن کی یہی ثابت قدمی مبینہ سیاسی انتقام کی وجہ بن رہی ہے۔ مختلف مقدمات میں نامزدگی اور گرفتاریوں کے ذریعے انہیں دباؤ میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اُن کے بڑے بھائی خالد گجر نے فارم 47 کے وزیراعظم شہباز شریف کے مقابلے میں انتخاب لڑا اور کامیابی حاصل کی، مگر فارم 47 کے ذریعے اُن کا مینڈیٹ چھین لیا گیا۔ آج شبیر گجر بھی اسی سیاسی انتقام کی زد میں ہیں۔
شبیر گجر کا جرم صرف اتنا ہے کہ انہوں نے عمران خان کا ساتھ چھوڑنے سے انکار کیا ہے۔
وقت بدلتا رہتا ہے، مگر نظریے اور وفاداریاں نہیں!
محمد یار ڈمرہ کون ہے؟
پاکستان تحریک انصاف @PTIofficial کے نظریاتی کارکن محمد یار ڈمرہ کو پہلے تین دن حبسِ بےجا میں رکھا گیا اور پھر تھری ایم پی او کے تحت ساہیوال سینٹرل جیل کے سات بلاک (قصوری بلاک) میں بند کر دیا گیا۔
محمد یار ڈمرہ 2010 سے پاکستان تحریک انصاف @InsafPK کے ساتھ وابستہ ہیں۔ انہوں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن @ISFPakistan سے کیا۔ ہڑپہ کے حلقہ PP-201 سے عمران خان @ImranKhanPTI نے ان کی نظریاتی وابستگی اور جدوجہد کی بنیاد پر انہیں ٹکٹ دیا تھا۔
محمد یار ڈمرہ نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کی۔ اس لیے ان کو تقریباً ایک ہزار ووٹوں کے فرق سے انتخاب میں ہرا دیا گیا، لیکن وہ پھر بھی اپنے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹے۔
آج ان کی گرفتاری اور تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی کی وجہ بھی یہی بتائی جا رہی ہے کہ وہ عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔
بہت سے لوگ سوال کرتے ہیں کہ پنجاب میں لوگ باہر کیوں نہیں نکلتے؟ یاد رکھیں، بظاہر خاموشی ضرور ہے، لیکن عمران خان @ImranKhanPTI کے نظریے کے ساتھ کھڑے لوگ آج بھی موجود ہیں۔
جس کا اسٹبشمنٹ کو بخوبی اندازہ ہے
پاکستان تحریک انصاف @PTIofficial کے نظریاتی کارکن ہوں، امیدوار ہوں یا عہدیدار، ان کی پکڑ دھکڑ اور سیاسی بنیادوں پر مبینہ انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریاں اسی صورتحال کا حصہ ہیں۔
Mehr Abdul Sattar retweeted
ڈاکٹر یاسمین 1270 دن
بشری بی بی 920 دن
صنم جاوید 890 دن
عالیہ حمزہ 671 دن
مہارنگ بلوچ 589 دن
بیبو بلوچ 589 دن
گلزادی بلوچ 569 دن
رائے فردوس 416 دن
فلک جوید 404 دن
ایمان مزاری 297 دن
علیمہ خان 65 دن
عظمی خان 64 دن
نورین خان 41 دن
جو خواتین نو مئی کے بعد ابھی تک جیلوں میں ہیں ان کے نو مئی کے بعد اب تک جیل میں گزارے ٹوٹل دن
آج راولپنڈی میں کمال خان @Kkinsafian سے ملاقات ہوئی۔ کمال خان سے اڈیالہ جیل کے باہر اکثر ملاقات ہوتی تھی، جب ہم عمران خان @ImranKhanPTI سے ملاقات کے لیے وہاں جاتے تھے۔
95 دن اٹک جیل میں قید رہنے کے بعد ان کی رہائی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
مشکل ترین حالات میں اپنے نظریے اور اصولی مؤقف پر ثابت قدم رہنے والے لوگ ہی تحریک کا اصل سرمایہ ہیں۔ کمال خان کی استقامت، حوصلے اور وفاداری کو سلام!
شایان علی @ShayanA2307 کی جدوجہد اس بات کا ثبوت ہے کہ شعور کی کوئی سرحد نہیں ہوتی! 🇵🇰
لندن میں بیٹھا ایک پاکستانی نوجوان اگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستان کی سیاست پر اثرانداز ہو سکتا ہے تو اس کے پیچھے عمران خان @ImranKhanPTI کی پیدا کردہ سیاسی بیداری اور شعور کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
عمران خان نے نوجوانوں کو صرف سیاست نہیں سکھائی، سوال کرنا، حق مانگنا اور ظلم کے سامنے ڈٹنا بھی سکھایا ہے۔
یہ شعور اب سرحدوں کا محتاج نہیں!
دن کو اسمبلی میں ایک دوسرے پر چڑھ دوڑتے ہیں، کیمروں کے سامنے جوتے مارنے والی زبان استعمال کرتے ہیں، اور رات کو انہی کے دروازوں پر جا کر پاؤں پکڑ لیتے ہیں!
دن میں دشمنی اور رات میں مک مکا کا تماشا ہے!
ایمان مزاری کیس میں تو تفتیشی افسر (IO) مبینہ طور پر ریکارڈ سمیت گلگت سیر و تفریح کے لیے گیا ہوا تھا، تو پھر عدالت نے کیس کا مکمل ریکارڈ دیکھے بغیر فیصلہ کیسے سنا دیا؟
BREAKING: An Anti-terrorism court has sentenced human rights lawyer Imaan Zainab Mazari-Hazir and her husband, Hadi Ali Chattha, to 10-year sentences each in the security breach case on Thursday.
dawn.com/news/2040694/atc-se…
جب شہرِ اقتدار کے پوش علاقوں میں سجنے والی رات کی محفلوں میں ایسے صحافی مدعو ہوں، تو پھر صحافت کہاں رہ جاتی ہے؟
وہاں خبر نہیں، بیانیے بنتے ہیں؛ حقائق نہیں، فیصلے سنائے جاتے ہیں۔ معذرت کے ساتھ جب صحافی محفلوں کے اسیر ہو جائیں تو قلم عوام کی ترجمانی نہیں، طاقتوروں کی ترجمانی کرنے لگتا ہے
حکمرانوں کے اپنے بچے انٹرنیشنل تعلیمی اداروں میں پڑھیں اور غریب کے بچوں کے اسکولوں میں معیاری تعلیم کے بجائے سیاسی تشہیر، سالگرہوں کے جشن اور قرضوں و رکشوں کے خواب بانٹے جائیں؟
محترمہ غریب کے بچوں کو خیرات اور قرض نہیں، معیاری تعلیم، باعزت روزگار اور اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کا موقع چاہیے۔
قوم کے مستقبل کو اپنی ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کرنا بند کرو
صدیق جان! آپ حیران نہ ہوں، اس بے رحمی کی اصل وجہ یہی ہے کہ عمران خان نے اپنے دورِ حکومت میں میڈیا ہاؤسز پر اربوں روپے کے سرکاری اشتہارات لٹانے کی پالیسی نہیں اپنائی۔ اگر وہ بھی عوام کے ٹیکس کا پیسہ میڈیا کی تشہیر پر خرچ کرتے تو شاید آج سب اچھا ہوتا!
ایک اسیے ٹائم پر جب عمران خان کی بہن کو ہسپتال لایا گیا، عین اسی وقت شاہ ذیب خانزادہ کے پروگرام میں عاصمہ شیرازی صاحبہ عمران خان کی بہنوں کی رہائی کے سوال پر بجائے حکومت کو شرم دلانے کے فرماتی ہیں کہ یہ پی ٹی آئی کے رویے پر منحصر ہے،
حیرت ہوتی ہے کہ کوئی خاتون اتنی بے رحم کیسے ہو سکتی ہے کہ وہ ایک ستر سالہ بیمار خاتون کو ناحق قید کرنے والوں کی مذمت کرنے کی بجائے ایک پارٹی سے کہہ رہی ہیں کہ وہ بھی نواز شریف کی طرح اپنی سیاسی عزت، غیرت، خودداری ذبح کر لیں تو عمران خان کی بہنیں رہا ہو جائیں گے
رات کی تاریکی میں میاں محمد یار ڈمرہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ویسٹ پنجاب پاکستان تحریک انصاف @PTIofficial کی گرفتاری انتہائی تشویشناک ہے!
آخر ان کا جرم کیا ہے؟ عمران خان @ImranKhanPTI کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہونا؟
یاد رکھیں! نظریات کو ہتھکڑیاں نہیں پہنائی جا سکتیں، گرفتاریوں سے نظریے ختم نہیں ہوتے!
























