روشن جمالِ یار سے ہے انجمن تمام
دہکا ہُوا ہے آتشِ گُل سے چمن تمام
اللہ ری جسمِ یار کی خوبی کہ خودبخود
رنگینیوں میں ڈُوب گیا پیرہن تمام
شیرینئ نسیم ہے سوز و گدازِ میرؔ
حسرتؔ تِرے سُخن پہ ہے لطفِ سُخن تمام
حسرت موہانی
کیوں غزالوں کو نہ ہوں یاد رموزِ فنِ عشق
میں نے اِک عُمر یہ مضمون پڑھایا ہُوا ہے
زخم ہے مندمل اور آپ بھی آئے ہوئے ہیں
اور پھر آپ نے ناخن بھی بڑھایا ہُوا ہے
اختر عُثمان
زبانوں کا بوسہ
زبانوں کے رس میں یہ کیسی مہک ہے !
یہ بوسہ کہ جس سے محبت کی صہبا کی اڑتی ہے خوشبو
یہ بد مست خوشبو جو گہرا غنودہ نشہ لا رہی ہے
یہ کیسا نشہ ہے؟
مرے ذہن کے ریزے ریزے میں ایک آنکھ سی کھل گئی ہے
تم اپنی زباں میرے منہ میں رکھے جیسے پاتال سے میری جاں کھینچتے ہو
۱/۳
یہ بھیگا ہوا گرم و تاریک بوسہ
اماوس کی کالی برستی ہوئی رات جیسے امڈتی چلی آ رہی ہے
کہیں کوئی ساعت ازل سے رمیدہ
مِری روح کے دشت میں اُڑ رہی تھی
وہ ساعت قریں تر چلی آ رہی ہے
مجھے ایسا لگتا ہے
۲/۳
❤️
تانگے بہہ کے تے یاد اوہدی آئی
نی توڑ دی سواری لَبھ گئی
احمد شہبازؔ خاور
آنکھیں ہیں ، اور دُھول بھرا سنّاٹا ہے
گُزر گئی ہے عجب سواری یادوں والی
ثروت حُسینؔ
میں غیر محفوظ رات سے ڈرتا ہوں
رات کے فرش پر
موت کی آہٹیں
پھر کوئی در کُھلا
کون اِس گھر کے پہرے پہ مامور تھا ؟
کس کے بالوں کی لٹ
کس کے کانوں کے در
کس کے ہاتھوں کا زر
سرخ دہلیز پر قاصدوں کو ملا ؟
کوئی پہرے پہ ہو تو گواہی ملے
۱/۳
یہ شکستہ شجر
یہ شکستہ شجر جس کے پاؤں میں خود اپنے سائے کی موہوم زنجیر ہے
یہ شکستہ شجر تو محافظ نہیں
یہ شکستہ شجر تو سپاہی نہیں
شب سے ڈرتا ہوں میں
ایک تصویرِ بے رنگ ہے سامنے جس سے ڈرتا ہوں میں
ایک صورت کہ جس کے خد و خال کی میری صبحِ ہنر
سے شناسائی ہے
۲/۳
کیا دُھوپ چُرا لایا ہوں سورج کے بدن سے
انگارہ بنا پِھرتا ہوں دہکایا ہُوا میں
تصویر نے خود بندِ قبا کھول دیئے ہیں
اور دیکھ رہا ہوں اُسے شرمایا ہُوا میں
فیصلؔ عجمی
قوانین یا ضابطوں کے ذبردستی اطلاق کی بجائے یہی پَج نَس اگر قوم کو ایجوکیٹ کرنے کے لیئے کی جائے تو حالات و واقعات بالکل مختلف ہوں گے۔ لیکن ہمیں علم ہے آپ ایسا نہیں کریں گے۔
😞