Pinned Tweet
22 مارچ: عالمی یوم آب
کرۂ ارض پر اللّٰہ تعالٰی کی عطا کردہ نعمتوں میں پانی ایک اہم نعمت ہے جس پر حیات کا دارومدار ہے۔ حدیث مبارکہ میں پانی کے استعمال میں اسراف سے بچنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ہمیں اپنی نجی اور اجتماعی زندگی میں پانی کا استعمال احتیاط کے ساتھ کرنا چاہیے۔
2
303
Malik Basit 🇵🇰 retweeted
افکارِ اقبال کی جدید دور میں مؤثریت
اقبال کا وہ تعلیمی ریکارڈ جو آج تک نہ ٹوٹ سکا؟
اقبال نے اسلامی قومیت کا تصور ہجرت نبویﷺ کے واقعہ سے اخذ کیا-
اقبال کی نظر میں قوموں کی تباہی کا بنیادی سبب کیا ہے؟
اقبال کے اسلامی قومیت کے تصور کی دلچسپ علمی وفکری زاویوں سے تفہیم کےلیے خصوصی لیکچر
سننے کیلئے وزٹ کیجئے
youtu.be/fxXYlOtN2zo?si=YgGb…
Malik Basit 🇵🇰 retweeted
- I am deeply grateful to Her Royal Highness Princess Alia bint Al Hussein for her gracious invitation and generous hospitality. It is a profound honour to be part of this magnificent equestrian occasion in Jordan.
My sincere appreciation also goes to His Excellency Sheikh Mohammed bin Issa Al Fairuz, President of the International Tent Pegging Federation, for his dedication to the sport. I am confident that, under his distinguished leadership, tent pegging will continue to flourish and achieve even greater international success, InshaAllah.
I also extend my heartfelt thanks to Major General Dr. Obeidallah Al-Maaytah,Head of the Jordanian Police, and Brigadier General Bader, and all officers and personnel for their exceptional efforts and professionalism. I am equally grateful to the people of Jordan for their warm welcome and generous hospitality.
My warmest thanks to His Excellency Major General (Retd.) Khurram Sarfraz Khan, Ambassador of Pakistan to the Hashemite Kingdom of Jordan, for graciously joining us and honouring this special occasion with his presence.
@PakinJordan
#jordan #aqaba #tentpegging🐎
Malik Basit 🇵🇰 retweeted
اقبال کے ہاں نوجوان اور نوجوانی کا جو تصور ہے، اس میں سب سے پہلی بات یہ ہے کہ نوجوان جذباتی طور پر ذمہ دار ہو، جذباتی طور پر مستحکم ہو اور جذباتی طور پر خودمختار (Emotionally Sovereign) ہو- جب اقبال انسان کی مکمل آزادی کی بات کرتے ہیں تو اس آزادی میں صرف بیرونی غلامی سے نجات شامل نہیں، بلکہ سیاسی، نفسیاتی اور جذباتی قید سے نجات بھی شامل ہے-
مکمل لیکچر: اقبال اور جذباتی خودمختاری (ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد، 8 دسمبر 2025)
Malik Basit 🇵🇰 retweeted
لاہور: علامہ محمد اقبال کے 149ویں یومِ ولادت پہ ادارہ نظریہ پاکستان کے زہر اہتمام پروگرام میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے۔
گفتگو کے اہم نکات:
- علامہ اقبال کے نزدیک قومیت کی بنیاد زمین، نسل، جغرافیہ، رنگ یا زبان پہ نہیں۔ اقبال کے نزدیک اصل قوم وہ ہے جو ارضی پیوستگی سے اپنے آپ کو آزاد کر کے آسمانی فکر و نظریے پہ اپنی بنیاد رکھتی ہے۔
• حضور اکرمﷺ نے اپنی قوم کی بنیاد کسی نسل، زبان یا جغرافیہ پہ نہیں رکھی بلکہ مسلمان قوم کی بنیاد عقیدے پہ ہے۔
عقدۂ قومیتِ مسلم کشود
از وطن آقاے ما ہجرت
"ہمارے آقائے نامدار (ﷺ) نے وطن سے ہجرت کر کے قومیتِ مسلم کا عقدہ حل فرمادیا"-
• ہندوستان میں گرنے والی ہر مسجد کی دیوار کے ساتھ دو قومی نظریہ اور بھی زیادہ طاقت سے زندہ ہو جاتا ہے۔
• مشرق وسطیٰ کے موجودہ حالات نے دو قومی نظریے کو عالمی سطح پہ واضح کر دیا ہے۔ دنیا کے طاقت کے ایوانوں کی خاموشی بذاتِ خود پکار پکار کے دوقومی نظریے کی صداقت پہ گواہی دے رہی ہے۔
-ہمیں کسی بھی ایسے معاہدے کا حصہ نہیں بننا چاہئے جس میں کسی بھی زمین کو کسی خاص قوم کیلئے مختص کیا جائے۔
Malik Basit 🇵🇰 retweeted
حکیمُ الامت حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے 149ویں یومِ ولادت پر ان کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔
اقبالؒ کی انقلابی شاعری نے تمام عالم اسلام بلخصوص برصغیر کے مسلمانوں کی فکر کو وسعت دی اور انہیں اپنے مستقبل کی صورت گری کا حوصلہ بخشا۔ ان کا کلام آج بھی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزادی کی پہلی منزل روح کی بیداری ہے۔ اسی بیداری سے انسان کو احساسِ کمتری اور ذہنی غلامی کی زنجیریں توڑنے کی قوت ملتی ہے۔
مری نوائے پریشاں کو شاعری نہ سمجھ
کہ مَیں ہوں محرمِ رازِ دُرونِ میخانہ
آج امتِ مسلمہ اور بالخصوص مملکتِ خداداد پاکستان کو درپیش آزمائشوں میں فکرِ اقبال ہماری رہنمائی کرتی ہے۔ اقبالؒ سے ہماری عقیدت تب عمل میں ڈھلے گی جب ہم قرآن سے اپنا تعلق گہرا کریں، عدل کو اپنے فیصلوں کا معیار اور خودداری کو اپنے کردار کی بنیاد بنائیں۔
قُرآن میں ہو غوطہ زن اے مردِ مسلماں
اللہ کرے تجھ کو عطا جِدّتِ کردار
#یوم_اقبال
Malik Basit 🇵🇰 retweeted
9 نومبر، یومِ سقوطِ جوناگڑھ
14 ستمبر 1947 کو نوابِ جوناگڑھ نے پاکستان سے الحاق کی دستاویز پر دستخط کیے۔ اگلے روز قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی جانب سے یہ الحاق قبول کیا۔ اس کے تقریباً 8 ہفتے بعد، 9 نومبر 1947 کو بھارتی افواج نے ریاستِ جوناگڑھ پر قبضہ کر لیا۔
پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ دستاویزِ الحاق جوناگڑھ پر اس کے جائز قانونی دعوے کی بنیاد ہے اور بھارت کا جاری قبضہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان نے یہ معاملہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھایا، جہاں 18 فروری 1948 کو اس پر باقاعدہ بحث ہوئی۔ سلامتی کونسل کی 2026 کی فہرست میں وسیع تر عنوان پاک بھارت مسئلہ درج ہے۔ جوناگڑھ کا معاملہ آج بھی تصفیہ طلب ہے۔
آج ہم جوناگڑھ کے لیے انصاف اور اس معاملے کے پُرامن تصفیے کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں۔ جنوبی ایشیا کی آنے والی نسلیں پائیدار امن کی حق دار ہیں۔ اس امن کے لیے ضروری ہے کہ دہائیوں سے زیرِ التوا تنازعات کو سنجیدہ مکالمے اور بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر منصفانہ طور پر حل کیا جائے۔
#یوم_سقوط_جوناگڑھ
#Junagadh
Malik Basit 🇵🇰 retweeted
چھٹے یومِ فتح کے موقع پر برادر ملک آذربائیجان کی عوام اور قیادت کو مبارکباد۔ آذربائیجان کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے یہ دن نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ یوم فتح اس بات کی بھی نشاندہی ہے کہ دشمن کے خلاف جنگیں قومی یکجہتی، عزم اور حوصلے سے لڑی جاتی ہیں۔ اس جدوجہد کے دوران پاکستانی قوم نے آذربائیجان کو ہر ممکن سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت فراہم کی اور ان شاءاللہ آئیندہ بھی مشکل کی ہر گھڑی میں دونوں ممالک کا باہمی تعاون جاری رہے گا۔
🇵🇰🤝🇦🇿
@presidentaz
@AzerbaijanMFA
@AzEmbPak
#Azərbaycan #8Noyabr #ZəfərGünü
Malik Basit 🇵🇰 retweeted
On this historic occasion of the 6th Victory Day, we congratulate the people & Honourable President of Azerbaijan. The people of Pakistan always stand shoulder to shoulder with Azerbaijani brothers & sisters through thick & thin. We also pray for lasting peace, progress, & prosperity of Azerbaijan 🇦🇿
Zəfər Günün mübarək!
@presidentaz
@AzEmbPak
🇵🇰🤝🇦🇿
Malik Basit 🇵🇰 retweeted
انسان کے اعمال اکثر اس کے خیالات سے جنم لیتے ہیں، اس لیے جب تک فکر پاکیزہ نہ ہو، عمل کی پاکیزگی بھی مکمل نہیں ہو سکتی- اسی لیے قرآن مجید نے انسانی ذہن و فکر کی تربیت کے لیے نہایت جامع اصول عطا فرمائے-قرآنِ مجید میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
’’ اے ایمان والو بہت گمانوں سے بچو، بیشک کوئی گمان گناہ ہوجاتا ہے‘‘- (الحجرات:12)
مکمل مضمون: اسلامی ثقافت : دل، خیالات اور کردار کی تعمیر (ماہنامہ مرآۃ العارفین انٹرنیشنل، اکتوبر 2026)
Malik Basit 🇵🇰 retweeted
پہلوانی یہ نہیں ہے کہ آپ اپنی زبان کو بے لگام چھوڑ دیں۔ جس پہلوان کے اختیار میں آدھی چھٹانگ کی زبان نہیں ہے آپ اسے طاقتور مانیں گے؟ وہ کیسا طاقتور و بہادر ہے جو اپنی زبان کو اللہ اور اس کے رسول (ﷺ) کی اطاعت میں استعمال کرنے کا ہنر نہیں جانتا؟ پھر اس کے باقی اعمال کی اصلاح کہاں جائے گی جس کی ایک زبان بھی اس کے اپنے اختیار میں نہیں ہے-
مکمل مضمون: قولِ سدید : انسانی معاشرے میں آدمی کے انفرادی کردار کا نصاب (ماہنامہ مرآۃ العارفین انٹرنیشنل، جنوری 2018
Malik Basit 🇵🇰 retweeted
حکمت محض علم کا نام نہیں بلکہ علم کو صحیح وقت، صحیح موقع اور صحیح طریقے سے زندگی میں برتنے کا اندازہے- رسول اللہ (ﷺ)نے اپنے قول و عمل کے ذریعے انسان کو سکھایا کہ حق کو کیسے پہچاننا، حالات کو کیسے سمجھنا اور علم کو عمل میں کیسے ڈھالنا ہے- آپ (ﷺ) نے عبادت میں اعتدال، معاملات میں عدل، معاشرت میں حسنِ سلوک اور اختلاف میں صبر و تحمل کی تعلیم دی-
مکمل مضمون: اسلامی ثقافت : دل، خیالات اور کردار کی تعمیر (ماہنامہ مرآۃ العارفین انٹرنیشنل، اکتوبر 2026)
Malik Basit 🇵🇰 retweeted
سالانہ عرس مبارک سلطان الفقر حضرت سلطان محمد اصغر علیؒ پہ موسمیاتی تبدیلی اور ہماری ذمہ داریوں کے موضوع پہ خصوصی گفتگو
پروگرام کی صدارت و خصوصی دعا سرپرست اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین ،حضرت سلطان محمد علی صاحب نے فرمائی
گفتگو کے اہم نکات:
•صنعتی انقلاب تک انسان کا ورلڈ ویو قریباً انسان دوستی اور محبت پہ قائم رہا۔ تاہم سرمائے کی گردش تیز ہونے اور دنیا کا نظام سرمایہ داری کے ہاتھ آنے سے ورلڈ ویو بدل گیا۔صنعت سے ملنے والی ٹیکنالوجی اور آسائش اپنی جگہ قابل ستائش ہیں ، تاہم انسان اور تجارت کا مفاد ایک ہونے سے انسانیت کی قدر کھو گئی ہے۔
• اللہ نے فطرت کے ساتھ انسان کا توازن قائم فرمایا ہے، لیکن مادہ پرستی نے اس نظام میں بگاڑ پیدا کر دیا ہے۔ اکیسویں صدی میں پانی سے آنے والی آفات میں ایک سو چونتیس فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ گلیشئیر تیزی سے پگھل رہے ہیں ،اگلی صدی تک کورل ریف مکمل ختم ہو جائے گی، فضا مسلسل آلودہ ہو رہی ہے ۔
•اولیاء اللہ انسان کے تربیتی نظام میں قرآن و سنت کو انسان کے وجود کا حصہ بناتے ہیں اور ان کا ورلڈ ویو انسانیت پہ قائم ہے۔
سورہ البقرہ(117) میں ارشاد ہے
"وہی آسمانوں اور زمین کو وجود میں لانے والا ہے، اور جب کسی چیز کا فیصلہ فرما لیتا ہے تو پھر اس کو صرف یہی فرماتا ہے کہ ’ہوجا‘ پس وہ ہوجاتی ہے۔"
امام قرطبی فرماتے ہیں: کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کو وجود میں آنے سے پہلے جانتا ہے اور وہ اللہ تعالی کے علم میں متعین ہیں۔ صوفیاء اسے اعیان ثابتہ فرماتے ہیں۔
•جس چیز کا مسکن جتنا اعلیٰ ہو , وہ اتنی ہی انسان کو محبوب ہوتی ہے۔ صوفیاء فرماتے ہیں: کہ وجود پانے سے قبل فطرت کی ایشیاء کا مسکن علم الٰہی ہے ، چنانچہ فطرت محبت کی مستحق ہے اور اسے تباہی سے بچانا ہمارا فرض ہے۔
•قرآن کریم بعض اشیاء کو تحسین سے پیش کرتا ہے تاکہ انسان کے دل میں اس کا احساس و محبت پیدا ہو۔ کھیتیاں، میوے، جانور، حشرات، فطرت کو انسان کیلئے انعام اور اللہ کی طرف سے نعمت کے طور پہ بیان ہوئی ہیں۔
•عارفین کی تعلیمات ہمیں فطرت سے جوڑتی ہیں جیسے ابیات باھُو میں چنبے دی "بوٹی"، نفی اثبات دا "پانی"، ایہہ تن رب سچے دا "حجرہ" ، "پوہ ماہ" دے وچ منگے "خربوزے"، جاگ بنا "دودھ" جمدے ناہیں وغیرہ کا ذکر ہے۔
• ہمیں طے کرنا ہے کہ فطرت کی اشیاء کو سرمایہ دارانہ اور مادہ پرستانہ ورلڈ ویو سے دیکھنا ہے یا اللہ کے پاک بندوں والا رویہ اختیار کرنا ہے جو خالق کے ارادہ کی طرف نسبت جوڑتا ہے۔
•بانی اصلاحی جماعت حضرت سلطان محمد اصغر علی کا پیغام اللہ تعالیٰ کی طرف رغبت اختیار کرنا ہے اور اسم اللہ ذات کے ذکر سے دلوں کو زندہ کرنا ہے۔
پروگرام کا انعقاد اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کی جانب سے دربار حضرت سلطان باھُو پہ کیا گیا تھا۔
Malik Basit 🇵🇰 retweeted
مکہ دفاعی معاہدے کا انسانی ماڈل
دربار حضرت سلطان باھُو پہ ہزاروں کی تعداد میں شرکاء نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے مابین طے پانے والے دفاعی معاہدے مکہ اکارڈ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انسانی ماڈل بنایا۔ ایونٹ کا انعقاد مسلم انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کیا گیا تھا۔
#UnitedForPeace
#MUSLIMInstituteMakesHistory
#MakkahAccordHumanModel
Malik Basit 🇵🇰 retweeted
ہزاروں پاکستانیوں نے مکہ معاہدے کو انسانی اتحاد کی شکل دیدی۔۔۔
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین مکہ دفاعی معاہدہ اجتماعی سلامتی اور خودمختاری کے لیے اہم پیش رفت ہے۔
انسانی ماڈل کی تشکیل مسلم انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام دربار حضرت سلطان باھو، ضلع جھنگ میں کی گئی۔
youtu.be/VbPOjt0IlBA?si=HvZ7…
#UnitedForPeace
#MUSLIMInstituteMakesHistory
#MakkahAccordHumanModel
#UnitedForPeace
#MUSLIMInstituteMakesHistory
#MakkahAccordHumanModel
ہو حلقہ یاراں تو بریشم کی طرح نرم
رزم حق و باطل ہو تو فولاد ہے مومن
6
Human Model of Makkah Accord
Thousands of people gathered to create human formation of Makkah Accord.
Organized by the MUSLIM Institute at Shrine of Sultan al-Arifeen Sultan Bahoo, Dist. Jhang.
#UnitedForPeace
#MUSLIMInstituteMakesHistory
#MakkahAccordHumanModel
7
Malik Basit 🇵🇰 retweeted
رسول اللہ (ﷺ) نے صرف خوراک کی ضرورت پوری کرنے کا طریقہ نہیں بتایا بلکہ اس کے لیے حلال و حرام اور پاک و ناپاک کا ایک واضح میزان بھی عطا فرمایا- کون سی چیز حلال ہے، کون سی حرام، کون سی پاکیزہ اور طیب ہے اور کون سی ناپاک اور غیر طیب- رسول اللہ (ﷺ) نے ان تمام امور کے اصول واضح فرمائے- آپ (ﷺ)نے انسان کے لیے طیب چیزوں کو پسند فرمایا اور غیر طیب چیزوں سے اجتناب کی تعلیم دی- یوں انسان کے دہن سے لے کر اس کے شکم تک جانے والی غذا کو بھی تزکیے اور پاکیزگی کے دائرے میں لایا گیا-
مکمل مضمون: اسلامی ثقافت : دل، خیالات اور کردار کی تعمیر (ماہنامہ مرآۃ العارفین انٹرنیشنل، اکتوبر 2026)
Malik Basit 🇵🇰 retweeted
مولانا رومی نے اپنی زندگی کتابوں، درس گاہوں اور علمی مجالس میں گزاری تھی- وہ فلسفے، الٰہیات اور تصوف کے دقیق ترین مباحث سے پوری طرح واقف تھے، لیکن شمس تبریز نے انہیں اس حقیقت سے روشناس کرایا کہ علم اور تجربۂ علم میں ایک بنیادی فرق ہوتا ہے- نظری علم انسان کو حقیقت کا تصور دیتا ہے، مگر زندہ تجربہ اسے حقیقت کا مشاہدہ عطا کرتا ہے- یہی وہ فرق تھا جسے رومی نے شمس کی صحبت میں محسوس کیا-
مکمل لیکچر: کنیئرڈ کالج برائے خواتین لاہور،5 جولائی 2025ء
Malik Basit 🇵🇰 retweeted
عبادت گاہیں محض عمارتیں نہیں، عقیدت، تاریخ اور تہذیب کی زندہ نشانیاں بھی ہیں۔ ان کا انہدام پوری انسانیت کے مشترکہ ورثے کا نقصان ہے۔
بھارت میں مسلمانوں کی صدیوں پرانی عبادت گاہوں اور تاریخی و ثقافتی مقامات کو مسمار کیے جانے کی اطلاعات گہری تشویش کا باعث ہیں۔ مذہبی اکثریت کسی اقلیت کے حقوق، وقار اور تاریخی شناخت کو پامال کرنے کا جواز نہیں بن سکتی۔
ہندوتوا انتہا پسندی اور مذہبی عدم رواداری سے اقلیتوں کے تحفظ کو لاحق خدشات، قائداعظم محمد علی جناحؒ کی سیاسی بصیرت اور تحریکِ پاکستان کے بنیادی محرکات کی اہمیت مزید اجاگر کرتے ہیں۔ یہی اصول ہم سے تقاضا کرتے ہیں کہ ہر ملک میں، ہر مذہب کے پیروکاروں کے لیے یکساں احترام، مذہبی آزادی اور تحفظ کی حمایت کریں۔
اقوامِ متحدہ، یونیسکو، اسلامی تعاون تنظیم، پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک سمیت عالمی برادری کو چاہیے کہ اپنے متعلقہ دائرۂ اختیار میں مؤثر سفارتی اور ادارہ جاتی اقدامات کے ذریعے اس ورثے کے تحفظ اور اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری کے لیے کردار ادا کریں۔
تاریخ کی حفاظت، مستقبل کی حفاظت ہے۔ مشترکہ انسانی ورثے کا تحفظ سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہونا چاہیے۔






















