پاکستانی عدالتوں کی ایک حالت زندہ لاش جیسی ہو چکی ہے، جہاں سے انصاف ملنا تو دور کی بات غریبوں کی داد رسی تک نہیں ہوتی، بس جو غریب ہے وہ دھکے کھا رہا ہے اور جو امیر ہیں وہ عیاشیاں کر رہے ہیں ان کے لیے کوئی قانون نہیں ہے۔
جب آپ جدوجہد کر رہے ہوں تو اونچ نیچ ہوتی آتی رہتی ہے، انسان تب ہارتا ہے جب وہ دماغی طور پر ہار مان لیتا ہے، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، اور ہر چیز پر آواز اٹھاتے رہیں گے، اسد قیصر
ٹیبلیٹس بانٹیں، لیپ ٹاپ بانٹیں، جو مرضی کر لیں،
اب طلباء یونیورسٹیوں میں بیٹھ کر ٹھاہ ٹھاہ ٹویٹ کیا کریں گے شہباز شریف کے خلاف اور خوب رگڑا کریں گے اسے، اسد علی طور
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد بنائی جانے والی کمیٹی اور اسمبلی اب فارغ ہو گئی ہے، معاملات اب قومی اسمبلی میں چلے گئے ہیں،
دوسری طرف تحریک انصاف کے معاملات اب پارلیمانی پارٹی دیکھے گی، جس کے فیصلے علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی دیکھیں گے، نجم سیٹھی
خیبرپختونخوا میں آرٹیکل 232 اور 234 کا غلط استعمال کیا گیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں تحریک انصاف واحد جماعت ہے جسے پختونوں نے مسلسل تین مرتبہ ووٹ دے کر حکومت دی ہے، لیکن آپ نے صوبے کی ساڑھے کروڑ عوام پر شب خون مارا ہے،
یہ پاکستان کی تاریخ کے ناکام ترین چار سال ہیں، علی بخاری
اسرائیل میں نیتن یاہو اور پاکستان میں شہباز شریف، حالت دونوں کی ایک جیسی ہے،
اسرائیل میں نیتن یاہو عوام کو ڈرا رہا ہے کہ مجھے ووٹ نا دیے تو ایران اسرائیل کو تباہ کر دے گا،
جب کہ پاکستان میں شہباز شریف نے اسٹبلشمنٹ کی طاقت سے عوام پر ہر طرح کا ظلم کیا ہے۔
لیکن اِن دونوں کے پیچھے امریکا ہے جو ان کی ڈوریاں ہلا رہا ہے۔ یہ امریکی غلام ہیں جو پاکستانیوں پر ظلم کر رہے ہیں۔
پشاور میں تجاوزات کے خلاف ایک چائے فروش شہری کے جزبات۔
یہ جو کچھ عوام کے ساتھ ہو رہا ہے یہ بلکل ٹھیک ہو رہا ہے، جنہوں نے عمران خان کی قدر نہیں، اُن کے ساتھ یہی ہونا چاہیے، یہ لوگ اسی سلوک کے مستحق ہیں، جو کچھ اُن کے ساتھ ہو رہا ہے بلکل ٹھیک ہو رہا ہے۔
آپ ہنس رہے ہیں؟ آپ کو تو شرم آنی چاہیے کہ آپ لوگوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے، ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد جٹ
کیا اس رکشے ڈرائیور کی جان کی زمے دار پنجاب حکومت ہے؟
سیالکوٹ میں غریب رکشہ ڈرائیور کا 2 ہزار کا چالان ہو گیا، رکشہ ڈرائیور نے دل برداشتہ ہو کر نہر میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
آخر سارے ٹیکس بھی غریب دیں اور محکموں کو چلانے کے لیے چالان بھی غریب دیں؟ جب کہ اشرافیہ صرف اپنے پیٹ پالنے میں مصروف ہیں۔
خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن جاری،
تحریک انصاف کا جھنڈا جو سٹریٹ لائٹ پر لگا تھا اس جھنڈے کی وجہ سے سڑک سے گزرنے والوں میں خوف و ہراس پھیل رہا تھا اس لیے کھمبوں سے جھنڈے اتارے جا رہے ہیں،
اب سمجھ آئی گورنر راج دہشگردی کے خلاف نہیں در اصل تحریک انصاف کے خلاف انتقامی کارروائی کرنے کے لیے خیبرپختونخوا کے معدنی ذخائر لوٹنے کے لیے لگایا گیا ہے۔
Wahab Khan retweeted
احتجاج ہو یا مذاکرات
آپ رہائی کا مطالبہ کریں نہ رسائی کا نہ دوائی کا
صرف ایک مطالبہ یا ٹارگٹ رکھیں
"عمران خان کا جیل نہیں بلکہ اوپن کورٹ ٹرائل"
رسائی بھی ہو جائیگی دوائی بھی۔ اور رہائی کا تو پھر ایشو ہی نہیں رہے گا
تحریک انصاف کے حلقے میں جو ترقیاتی کاموں کی تختیاں لگی ہوئی ہیں آپ وہ توڑ رہے ہیں، جب کہ ساتھ والے حلقے میں اگر ن لیگ کی تختیاں لگی ہیں وہ آپ نہیں توڑ رہے، یاد رکھیں یہ آپ تحریک انصاف کی تختیاں نہیں بلکہ خیبرپختونخوا کے چار کروڑ لوگوں کے دل توڑ رہے ہیں، بیرسٹر گوہر علی خان
ملٹری کی قید میں عمران خان کا بھانجا حسان خان نیازی مضبوط اعصاب کا مالک بن گیا ہے، جسے ملٹری کی قید نہیں توڑ سکی، حسان نیازی کی قید جلد پوری ہونے والی ہے، عمران خان کو چاہیے کہ اپنے بعد پارٹی کی کمان حسان نیازی کو دے دیں، کیونکہ حسان نیازی نے ثابت کیا ہے کہ وہ بلاول یا مریم کی طرح نہیں بلکہ اس میں لیڈرشپ صلاحیت موجود ہے۔
اگر عمران خان این آر او مانگ رہا ہے تو ویڈیو ثبوت قوم کو دیکھا دیں اور عمران خان کو جھوٹا ثابت کر دیں۔
اگر پیپلز پارٹی نا مانی تو عمران خان کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا، پھر عمران خان کو بنی گالا شفٹ کر دیا جائے گا، وہ ووٹ جو پیپلز پارٹی 28 ویں ترمیم میں نہیں دیں گی وہ ووٹ تحریک انصاف پورے کر دے گی، سلیم بخاری کا انکشاف
ابھی گورنر راج کے دوران جو کچھ بھی ہو رہا ہے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے آفیشل اکاونٹ سے منٹ منٹ بعد پوسٹس جاری ہو رہی ہیں، جب کہ ایک سال کے دوران سہیل خان آفریدی نے 200 ارب کے ترقیاتی منصوبے صرف پشاور میں شروع کیے ہیں جن پر تیزی سے کام جاری تھا، لیکن تحریک انصاف نے اپنی کارکردگی کی مشہوری ہی نہیں کی، کیونکہ خیبرپختونخوا کی عوام کہتی ہے کام کرو یا نا کرو ہمیں فرق نہیں پڑتا لیکن عمران خان کی رہائی ہونی چاہیے جس کے لیے ہم نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے، عبد القادر



