
🇵🇰میرا وطن میرا آخری حوالہ ہے🇵🇰 #PTI #ImranKhan
Leeds, England
Joined March 2018
- Tweets176K
- Following109
- Followers8.9K
- Likes132K
Pinned Tweet
i released this just before abduction, i thought it was my biggest crime 😀
youtube.com/@qadeeramjad3
Abdul Qadeer Amjad retweeted
فیلڈ مارشل کو چاہیے خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ صوبے بنائیں تاکہ بےحیائی نہ پھیلے، انصار عباسی
Abdul Qadeer Amjad retweeted
پورے پنڈی کی ٹریفک درہم برہم ہے، سنا ہے ملکہ عالیہ پنجاب راولپنڈی کےعوام کو دورے کا شرف بخش رہی ہیں۔
Abdul Qadeer Amjad retweeted
Former England cricket captain David Gower has criticised the treatment of former Pakistan Prime Minister Imran Khan, describing his continued imprisonment as "a real sin" and urging UK Foreign Secretary Ed Miliband to intervene.
Speaking in an interview, Gower revealed that he had joined fellow former England captains in signing a letter addressed to the UK Foreign Secretary, following an appeal by former England captain Michael Atherton. The initiative was originally started by former Australian captain Greg Chappell, who had also gathered signatures from former Australian and Indian cricket captains.
If Ed has got any shred of decency in him as a Foreign Secretary, I hope he will do something about it. Speak to the Pakistan government, because Imran is in poor health now," Gower said.
#ReleaseImranKhan
Abdul Qadeer Amjad retweeted
سسٹم کو کولیپس کرانے میں سیاستدانوں، اسٹیبلیشمنٹ اور وردی ججز کا کردار ہے، رانا ثنااللہ
Abdul Qadeer Amjad retweeted
سپریم کورٹ نے جنرل مشرف سے متعلق کارروائی کو براہِ راست نشر کیا اور ذوالفقار علی بھٹو کے مقدمے کا بھی عوامی طور پر جائزہ لیا، اگرچہ ان کی پھانسی کے کئی دہائیاں بعد۔
کیا ہمیں ایک بار پھر کسی سانحے کا انتظار کرنا ہوگا، اس سے پہلے کہ قوم کو انصاف کے حصول کا مشاہدہ کرنے دیا جائے؟ انصاف صرف ہونا ہی کافی نہیں، اسے ہوتے ہوئے دکھائی بھی دینا چاہیے۔ شفافیت کسی فرد کو دی گئی کوئی رعایت نہیں، یہ انصاف کا بنیادی اصول اور عوام کا حق ہے۔
@DrUzma_KhanPK
#ActNowSaveImranKhan
My brother is 74 years old. For seven decades, not a single court in Pakistan had declared him a criminal. He brought home a World Cup, established cancer hospitals to provide treatment regardless of financial means, founded a university to educate our youth, and served the nation as its Prime Minister.
Yet, following his removal from office, he suddenly found himself facing hundreds of criminal cases.
In the Al-Qadir Trust case, he was forcibly arrested from the premises of the Islamabad High Court, an arrest subsequently declared unlawful by the Supreme Court. His trial was conducted behind the closed doors of Adiala Jail, beyond public scrutiny and media access. Today, he is serving a fourteen-year sentence in solitary confinement, denied regular access to his family and legal counsel. His eyesight has deteriorated, his blood pressure remains uncontrolled, and even the Supreme Court's directive regarding his medical treatment remains unimplemented.
His appeal is now before the Islamabad High Court. Our request is simple… allow the people of Pakistan to witness the proceedings.
The Supreme Court live-streamed the proceedings concerning General Musharraf and publicly examined the trial of Zulfikar Ali Bhutto, albeit decades after his execution.
Must we once again wait for a tragedy before allowing the nation to witness the pursuit of justice? Justice must not only be done; it must also be seen to be done. Transparency is not a privilege granted to an individual, it is a fundamental principle of justice and a right of the people.
#LiveStreamAlQadir
Abdul Qadeer Amjad retweeted
“میں اس وقت ریاستی حصار میں ہوں۔ جبر کو کبھی دوام حاصل نہیں ہوتا، لیکن صبر کو پوری تاریخ میں ہمیشہ دوام حاصل رہا ہے۔ ہم کسی حکمران یا ریاستی ادارے سے وطن سے وفا کا سرٹیفکیٹ لینے نہیں آئے۔ انکی وفاداریاں مشکوک ہیں، ہماری وفاداریاں شک و شبے سے بالاتر ہیں۔ ہم نے وطن سے محبت کی ہے، وطن سے وفا کی ہے اور کسی طاقتور کی غلامی قبول نہیں کی۔ پورے سرگودھا ڈویژن میں ہمارے کارکن ریاستی جبر کا نشانہ بن رہے ہیں، ہمارا عزم ہے کہ ہم نے 26 نومبر کو سرگودھا کانفرنس ہر صورت کرنی ہے”۔
مولانا فضل الرحمان کا سوشل میڈیا پر قوم سے خطاب
Abdul Qadeer Amjad retweeted
لاہور ہائیکورٹ بار کے آل پارٹیز کنونشن کا اعلامیہ جاری
26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم ختم کی جائیں۔ عدلیہ کی آزادی بحال کی جائے، آزاد اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے حقیقی جمہوریت بحال کی جائے، عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے۔ آل پارٹیز کنونشن کا مطالبہ
Abdul Qadeer Amjad retweeted
مجھے آپ سے بہت بڑا گلہ ہے آپ بہت سست ہو آپ کو جگانے میں بڑی دیر لگتی ہے۔ 💔
Abdul Qadeer Amjad retweeted
Taimur Khan Jhagara, Kamran Bangash and Irfan Salim's 3 MPO detention order copy has not been provided to their respective lawyers.
More than 6 days have passed.
Nobody knows where Taimur Khan Jhagara has been taken. He is a 'missing person'.
There is no rule of law in Pakistan. @PTIofficial
Abdul Qadeer Amjad retweeted
مولانا فضل الرحمان صاحب کانفرنس میں شرکت کے لیے آ رہے تھے، انہیں نظر بند کرنا اور کانفرنس میں آنے سے روکنا بنیادی جمہوری حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ آئین ہر شہری کو آزادیِ اظہارِ رائے اور نقل و حرکت کی آزادی کا حق دیتا ہے۔ ہم اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اگر ان کا یہ خیال ہے کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے یہ تحریک رک جائے گی تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔
اس وقت ملک میں جس طرح خوف اور ڈر کا ماحول پیدا کیا گیا ہے اور جس طرح زبردستی نظام کو چلایا جا رہا ہے، ملک اس طرح نہیں چلتے۔
ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا وہ آپ سب کے سامنے ہے 9 مئی کا ایک جھوٹا بیانیہ گھڑ کر، ہمیں دہشت گرد قرار دے کر ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کی گئیں۔ صرف پنجاب میں پانچ ہزار سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔
عمران خان کے خلاف تقریباً 300 سے زائد مقدمات درج کروائے گئے، حالانکہ ایک مقدمہ بھی ایسا نہیں ہے کہ اگر میرٹ پر فیصلہ ہو تو عمران خان ایک دن بھی جیل میں رہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں ہمارے اسیران اور عمران خان کا پورا خاندان اس وقت زیرِ عتاب ہے۔ پوری پارٹی کا بنیادی حق اور انتخابی نشان چھین لیا گیا۔
اس سب کے باوجود، فارم 45 کے مطابق ہم نے 182 سے 183 نشستیں جیتیں، اور دھاندلی کے باوجود ہماری تقریباً 92 نشستیں اسمبلی میں آئیں۔ لیکن جب انہیں اپنی حکومت کے لیے مزید عددی برتری درکار ہوئی تو ہمارے اراکین کو نااہل کر دیا گیا اور 92 سے ہمارے اراکین کی تعداد 72 رہ گئی۔ یہ ایک کھلا مذاق ہےنہ کسی قانون کا لحاظ ہے، نہ آئین کی پاسداری ہے اور نہ ہی کوئی اخلاقیات باقی رہی ہیں۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
#KhanDemandsJusticeNotFavour
Abdul Qadeer Amjad retweeted
اڈیالہ جیل کے باہر ملاقات۔ قید و بند کی تمام صعوبتوں کے باوجود عمران خان کی بہنوں کے حوصلے بلند اور عزم غیر متزلزل ہے۔
Abdul Qadeer Amjad retweeted
“چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یہ بات سن لے، اگر آپ نے ہمارے مہمان کو ریلیز نہ کروایا تو پھر آپکے ساتھ بھی بہت کچھ ہوگا”۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی مولانا فضل الرحمان کو محصور کرنے کی شدید مذمت
Abdul Qadeer Amjad retweeted
ایک ہزار دن کی تشہیری مہم سے عوام کی بدحالی نہیں چھپائی جا سکتی، مریم نواز پنجاب کی حکمرانی کا حساب دیں، سابقہ حکومت پر جادو ٹونے کے الزامات لگانے کے بجائے اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر ترقیاتی دعوؤں، سیاسی طنز اور تشہیری نعروں کے سوا کچھ نہیں، ایک ہزار دن کی حکمرانی کے بعد بھی پنجاب کے عوام مہنگائی، بے روزگاری، غربت اور بنیادی سہولیات کے فقدان کا شکار ہیں۔
مریم نواز کو سابقہ حکومت پر جادو ٹونے اور موکلوں کے ذریعے نظام چلانے کے الزامات لگانے کے بجائے اپنی کارکردگی کا جواب دینا چاہیے۔ سیاسی مخالفین کی کردار کشی اور غیر سنجیدہ الزامات حکومتی ناکامیوں کا پردہ نہیں بن سکتے۔
تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں پنجاب کے عوام کے لیے عملی اقدامات کیے گئے، جنہیں تاریخ سے مٹایا نہیں جا سکتا۔ پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کے ذریعے عام اور غریب خاندانوں کو نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت فراہم کی۔ مارچ 2022 تک پنجاب کی سو فیصد آبادی کو صحت انصاف کارڈ کی کوریج فراہم کرنے کا ہدف حاصل کیا گیا۔
تحریک انصاف نے صرف صحت کارڈ ہی نہیں بلکہ مستحق بزرگوں کے لیے باہمت بزرگ پروگرام، خصوصی افراد کے لیے ہم قدم پروگرام، خواجہ سراؤں کے لیے مساوات پروگرام، تیزاب گردی کے متاثرین کے لیے نئی زندگی پروگرام اور یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے سرپرست جیسے فلاحی منصوبے متعارف کروائے۔
نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پنجاب روزگار اسکیم شروع کی گئی، جبکہ ہنرمند نوجوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو فنی تربیت دینے کے اقدامات کیے گئے۔
تعلیم کے شعبے میں انصاف آفٹرنون اسکول پروگرام شروع کیا گیا، ہزاروں سرکاری اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا اور خصوصی تعلیم کے اداروں کی بہتری کے لیے اقدامات کیے گئے۔
پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے آبِ پاک اتھارٹی قائم کی گئی، دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے لیے نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام شروع کیا گیا اور بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہوں کا قیام عمل میں لایا گیا۔
یہ وہ اقدامات تھے جن کا براہِ راست تعلق عام آدمی کی زندگی، صحت، تعلیم، روزگار اور بنیادی ضروریات سے تھا۔ ان منصوبوں کی اپنی حدود اور چیلنجز بھی تھے، لیکن عوامی فلاح کو حکومتی ترجیحات میں شامل کیا گیا تھا۔
آج مریم نواز ہزاروں گرین بسوں کے اعلانات کر رہی ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ پنجاب کے کتنے نوجوانوں کو مستقل روزگار ملا؟ کتنے خاندان مہنگائی سے نجات حاصل کر سکے؟ کتنے غریب بچوں کو معیاری تعلیم میسر آئی؟
صحت کے شعبے میں بھی بڑے بڑے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ عام آدمی کو سرکاری ہسپتالوں میں ادویات، علاج، ٹیسٹ اور معیاری طبی سہولیات بلا تعطل کیوں میسر نہیں؟ تحریک انصاف کے دور میں صحت انصاف کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت کو عوام کے گھروں تک پہنچایا گیا تھا، آج عوام کو بتایا جائے کہ اس سہولت کی موجودہ صورتحال کیا ہے؟
پنجاب کے کسان، مزدور، تاجر اور تنخواہ دار طبقہ شدید معاشی دباؤ کا شکار ہے۔ بجلی، گیس، پٹرول، اشیائے خورونوش اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔ ان حالات میں ترقی کے بلند و بانگ دعوے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں۔
مریم نواز کو یہ بھی بتانا چاہیے کہ پنجاب میں اظہارِ رائے کی آزادی کہاں ہے؟ سیاسی کارکنوں کے خلاف مقدمات، گرفتاریوں، سیاسی انتقام اور مخالف آوازوں کو دبانے کے الزامات کا جواب کون دے گا؟ کیا جمہوریت صرف حکمران جماعت کے لیے ہے؟
خواتین اور بچوں کے تحفظ کے دعوے اپنی جگہ، لیکن عوام کو اشتہارات اور تقریروں کے بجائے ایسا نظام چاہیے جہاں ہر شہری کو بلاامتیاز تحفظ، انصاف اور فوری داد رسی حاصل ہو۔
مریم نواز نوجوانوں کو پاکستان کا مستقبل قرار دیتی ہیں، لیکن نوجوانوں کا مستقبل محض لیپ ٹاپ تقسیم کرنے سے روشن نہیں ہوگا۔ انہیں میرٹ، روزگار، کاروبار، سیاسی آزادی اور اپنے ملک میں باعزت زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔
مریم نواز ایک ہزار دن کی حکمرانی کا جشن منانے کے بجائے پنجاب کے عوام کو ایک ہزار دن کی کارکردگی کا حساب دیں۔ عوام کو بتایا جائے کہ ان کی زندگی میں کیا بہتری آئی، ان کی قوتِ خرید کتنی بڑھی اور کتنے خاندان غربت سے باہر نکلے؟
پنجاب کسی خاندان کی جاگیر نہیں، یہ کروڑوں عوام کا صوبہ ہے۔ حکمران عارضی ہوتے ہیں، عوام کے وسائل اور ان کے حقوق مستقل ہیں۔
تحریک انصاف نے فلاحی ریاست کا تصور دیا، عوام کو صحت، تعلیم، روزگار اور سماجی تحفظ فراہم کرنے کے عملی منصوبے شروع کیے۔ پنجاب کے عوام آج بھی ایسی حکمرانی چاہتے ہیں جو ان کے مسائل حل کرے، نہ کہ اپنی تشہیر میں مصروف رہے۔
مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ
پاکستان تحریک انصاف





















