m Azam (@RehanAz42) header
m Azam (@RehanAz42) profile picture

بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

Pakistan
Joined July 2020
Photo by m Azam (@RehanAz42)Photo by m Azam (@RehanAz42)Photo by m Azam (@RehanAz42)Photo by m Azam (@RehanAz42)Photo by m Azam (@RehanAz42)Photo by m Azam (@RehanAz42)Photo by m Azam (@RehanAz42)Photo by m Azam (@RehanAz42)Photo by m Azam (@RehanAz42)Photo by m Azam (@RehanAz42)
زندگی کا ہر وہ دور جو آپ کو مضبوط، باشعور اور بہتر انسان بنانے آتا ہے، پہلے آپ سے کچھ نہ کچھ ضرور چھینتا ہے۔ کبھی سکون، کبھی خوش فہمیاں، کبھی کچھ رشتے اور کبھی وہ خواب جنہیں آپ نے بڑی محبت سے سنبھال رکھا ہوتا ہے۔
2
25
107
2,484
تحمل سب سے بڑا ہتھیار ہے..!! برداشت زرہ ہے. زندگی جنگ ہے. جیتے گا وہ جو یہ آلات حرب زبان کو روک لگانے پر استعال کرے گا. ان سے حروف کا کٹاؤ کر کے باتوں کو جملوں تک تراش کر محدود کرنا جملوں کو لفظوں تک اور لفظوں کو تاثرات تک محصور کر دینا. بات بے بات نہ بولنا ہی اس جنگ کی جیت ہے.
3
10
64
1,852
m Azam retweeted
ہم ایک عمر سے واقف ھیں اب نہ سمجھاؤ کہ لطف کیا ہے مرے مہرباں ، ستم کیا ہے فیض احمد فیض
14
11
43
639
ﯾﮧ ﺟُﮭﻮﭦ ﻣُﻮﭦ ﮐﺎ ﮨَﻨﺴﻨﺎ ﺑﮭﯽ ﮐﯿﺎ ﺍﺫﯾﺖ ﮨﮯ ﮐﮧ اب ﺗَﮭﮏ تو چکے ہیں ﺧَﺪﻭﺧﺎﻝ میرے ﭼﮩﺮﮮ ﮐﮯ
4
15
521
فکر و پریشانی آنے والے کل کے درد کو نہیں روکتی بلکہ یہ آج کی خوشی کو چھین لیتی ہے۔۔۔!
1
16
121
3,971
بندے کی اصل خوبی تین عادات میں ہے: "اپنی تنگدستی کو اس حد تک چھپانا کہ لوگ آپ کی خود داری کی وجہ سے آپ کو امیر سمجھیں، غصے کو اتنا دبانا کہ لوگ سمجھیں کہ آپ راضی ہیں، اور اپنی تکلیف و پریشانی کو اس حد تک پوشیدہ رکھنا کہ لوگ سمجھیں کہ آپ بڑے عیش و آرام میں ہیں"
1
35
145
2,956
جس ذات نے اندھیروں میں چراغ بے قراری میں سکون اور ٹوٹے ہوئے دلوں کے لیے امید رکھی۔ اُس ربِ کریم کی رحمت سے کون مایوس ہو سکتا ہے؟ اور ہمارے محبوب محمد ﷺ جنکی آمد نے انسانیت کو محبت، رحمت اور حسنِ کردار کا راستہ دکھایا۔ اُن پر بےشمار درود و سلام اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ ✨ #خاتم_الرسلﷺ یا اللہ! ہماری زندگی کے اُن حالات میں بھی اپنی روشنی اتار دے جہاں ہم خود پہنچنے سے تھک گئے ہیں ۔ جو دل کسی فکر میں ڈوبا ہے اُسے اطمینان دے اور جو تیری رحمت کے انتظار میں ہے اُسے خیر کی خبر دے۔ جسکی امید بار بار ٹوٹی ہے اُسے اپنی قدرت کا ایسا یقین عطا فرما جو کسی حال میں کم نہ ہو۔ یاربّ! ہمارے لیے وہ رستے چن جنکے انجام میں سکون ہو رکے ہوئے کاموں میں آسانی رزق میں وسعت و فراوانی اور رشتوں میں سچائی اور نصیب میں خیر لکھ دے۔ جنہیں ہم دل سے چاہتے ہیں اُنہیں اپنی حفاظت میں رکھ ۔ ہر چھپی ہوئی تکلیف کو اپنی رحمت سے دور فرما دے ۔ اے ہمارے رب! ہمیں اتنا عطا کر کہ دل شکر سے بھر جائے اتنا صبر دے کہ آزمائش گزر جائے اتنا توکل دے کہ آنے والے کل کا کوئی خوف نہ رہے ۔ ہماری خاموش دعاؤں کو قبولیت دے ہماری زندگی کو ایسی خوشخبری سے روشن فرما جسکے بعد ہم بےاختیار کہہ اٹھیں: یااللہ تیرا فیصلہ واقعی ہمارے گمان سےکہیں زیادہ خوب صورت اور بہترین ہے 🕋✨
11
13
34
614
ایک ایسا سچا قصہ جسے پڑھ آنکھیں نم ہو جائیں ہم 1988 میں جب نویں کلاس میں پڑھتے تھے ، اس وقت اسکول یونیفارم میں کیمل کے شلوار قمیض اور سفید جوتے ہوتے تھے ۔ ہیڈ ماسٹر صاحب یونیفارم کے معاملے میں بہت سختی سے پیش آتے تھے اس لئے تمام طلباء یونیفارم پہن کر آتے تھے سوائے دو ایک کے جو غریب ہوتے تھے۔ ایک دن صبح کی اسمبلی کے دوران میٹرک کے طالب علم بیکھو مل بغیر یونیفارم کے اسمبلی کی قطار میں کھڑا تھا ، جیسے ہی ہیڈ ماسٹر کی نظر اس پر پڑی بہت ہی غصے میں بیکھو مل کو کالر سے پکڑ کر باہر لیکر آیا ، ہیڈ ماسٹر کا غصہ دیکھتے ہوئے بیکھو مل نے زور زور سے کہنے لگا سائیں میری بات سنیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میری بات سنیں میرا باپ باسو مل غریب آدمی ہے وہ مجھے کہاں سے یونیفارم اور جوتے لیکر دے سکتا ہے ؟ مجھے آپ ماریں نہیں میں کل سے اسکول نہیں آؤں گا ۔ ہیڈ ماسٹر استاد غلام حیدر کھوکھر نے اسے چھوڑ دیا اور اسٹیج پر چڑھ کر تمام طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کے بعد بیکھو مل ایک ایک کلاس میں آئے گا ، آج اس آپ کو جو خرچی ملی ہے وہ آپ بیکھو مل کو دے دینا تاکہ وہ یونیفارم خرید کر سکے۔ میرے پاس حسب معمول آٹھ آنے جیب خرچ ملتا تھا سوچا آج کے دن سموسہ نہیں کھاؤں گا وہ میں بیکھو مل کو دے دوں گا ۔ کلاس میں ابھی بیٹھے ہی تھے کہ کلاس کے ٹیچر استاد فقیر محمد حیات ہسبانی کلاس میں آ گئے ، تھوڑی دیر بعد بیکھو مل بھی استاد سے اجازت لیکر ہماری کلاس میں داخل ہوا ۔ اس کے ہاتھ میں ایک ایک روپے چند نوٹ اور کچھ سکے تھے جو شاید اس نے اپنی کلاس سے جمع کئے تھے ۔ استاد فقیر محمد حیات ہسبانی بہت غصے میں ہم سب کو منع کیا کہ کوئی بھی اس کو پیسے نہیں دے گا اور بیکھو مل کی جانب دیکھتے ہوئے غصے میں کہا کہ ڈوب نہیں مرتے جو بھیک مانگتے پھرتے ہو کیا ابھی غربت کی آڑ میں ساری زندگی بھیک مانگتے پھرو گے ؟ واپس اپنے کلاس میں جاؤ اور جن جن سے پیسے لئے ہیں ان کو واپس کر کے آؤ میں تمہیں یونیفارم لیکر دوں گا بیکھو مل استاد کے کہنے پر واپس اپنی کلاس میں گیا اور سب کو ان کے پیسے واپس کر کے آ گیا ۔ استاد فقیر محمد حیات ہسبانی نے پوچھا کہ شام کے وقت کون سا کام کر سکتے ہو ؟ بیکھو مل نے جواب دیا کہ میرا باپ موچی ہے ، میں بوٹ پالش کرنا اور جوتوں کی مرمت کا کام کر سکتا ہوں مگر میرے پاس سامان خرید کرنے کیلئے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے استاد نے پوچھا کتنے پیسے لگتے ہیں ؟ اس نے کہا ایک لکڑی کی پیٹی اور چند برش ، پالش سب ملا کر کوئی ڈیڑھ سو روپے میں سب سامان آ جائے گا استاد نے اپنی جیب میں ہاتھ ڈالا اور ڈیڑھ سو روپے گن کر دیئے اور کہا کہ یہ ادھار ہے ، تم مجھے روز کے حساب سے ہر ہفتے سات روپے واپس کرنا۔ اس کے بعد مجھ سے کاپی مانگی اور اس کے تین کورے صفحات پھاڑ کر نکال لئے اور ان پر کچھ لکھنے لگے تینوں چٹھیاں بیکھو مل کو دیتے ہوئے کہا ایک چٹھی رشید پنجابی کو دینا وہ تمہیں کپڑا دے گا اور تمہیں ایک روپے روزانہ کے حساب سے اس کا قرض واپس کرنا ہے ، دوسری چٹھی خالق دینا منگی دینا وہ تجھے بوٹ دے گا اسے بھی ایک روپیہ روز کے حساب سے قرضہ واپس کرنا ہے ، یہ تیسری چٹھی یوسف درزی کو دینا وہ تمہیں یونیفارم سی کر دے گا اسے بھی ایک روپے روزانہ دینے ہیں، چار روپے قرضہ اتارنے کیلئے تمہیں ہر صورت میں اتنا کمانا ہیں تاکہ تم قرضہ چکا سکو اور اسے کے بعد تمہیں اپنی محنت کے ذریعے آگے بڑھنا ہے ایک بار بھیک مانگنے کی عادت پڑ گئی تو ساری زندگی بھیک مانگتے ہی گزرے گی بیکھو مل وعدہ کر کے چلا گیا بعد میں استاد نے ہمیں کہا کہ آپ لوگ اپنے جوتوں کی مرمت اور بوٹ پالش ہمیشہ بیکھو مل سے کروایا کریں وقت تیزی سے گزر گیا 12 سال پلک جھپکتے گزر گئے 1999 میں ہائے اسکول کرونڈی میں دسویں کلاس کے طلباء کی الوداعی پارٹی ہو رہی تھی ، استادوں کے ساتھ شہر کی معززین کو بھی دعوت تھی۔ تقریر کرنے کیلئے شہر کی ایک بڑی فلور مل کے معزز جنرل مینیجر بیکھو مل کو دعوت دی گئی ، کاٹن کے سوٹ میں ملبوس ، ماتھے پر ری بین کا چشمہ رکھے اپنی تقریر میں اسی اسکول میں پیش آئے 1988 کا قصہ سناتے ہوئے زار و قطار روتے ہوئے اسٹیج پر بیٹھے اپنے استاد فقیر محمد حیات ہسبانی کے پیروں کو چھوتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ایک کامل استاد نے مجھے بھیک مانگنے سے بچایا اور محنت کا سبق دیا ۔ محترم محمد ایوب قمبرانی کی سندھی تحریر کا اردو ترجمہ
7
34
1
178
9,411
*کچرا دان نہ بنیں معروف عرب مفکر ڈاکٹر علی طنطاوی مرحوم لکھتے ہیں ایک دن میں ٹیکسی سے ائیرپورٹ جا رہا تھا،ہم سڑک پر اپنی لائن پر جا رہے تھے کہ اچانک کار پارکنگ سے ایک شخص انتہائی سرعت کے ساتھ گاڑی لیکر روڈ پر چڑھا قریب تھا کہ ان کی گاڑی ہماری ٹیکسی سے ٹکرائے لیکن ٹیکسی ڈرائیور نے لمحوں میں بریک لگائی اور ہم کسی بڑے حادثے سے بچ گیے،ہم ابھی سنبھلے نہیں تھے کہ خلاف توقع وہ گاڑی والا الٹا ہم پر چیخنے چلانے لگ گیا اور ٹیکسی ڈرائیور کو خوب کوسا،ٹیکسی ڈرائیور نے اپنا غصہ روک کر اس سے معذرت کرلی اور مسکرا کر گاڑی آگے بڑھا دی. مجھے ٹیکسی ڈرائیور کے اس عمل پر حیرت ہوئی میں نے ان سے پوچھا کہ غلطی اس کی تھی اور غلطی بھی ایسی کہ ہم کسی بڑے حادثے سے دو چار ہوسکتے تھے،ہماری جان بھی جاسکتی تھی پھر آپ نے ان سے معافی کیوں مانگی؟ ٹیکسی ڈرائیور کا جواب میرے لیے ایک سبق تھا وہ کہنے لگے کہ کچھ لوگ کچرے سے بھرے ٹرک کی طرح ہوتے ہیں،وہ گندگی اور کچرا لدھا گھوم رہے ہوتے ہیں،وہ غصہ،مایوسی ،ناکامی اور طرح طرح کے داخلی مسائل سے بھرے پڑے ہوتے ہیں،انہیں اپنے اندر جمع اس کچرے کو خالی کرنا ہوتا ہے،وہ جگہ کی تلاش میں ہوتے ہیں،جہاں جگہ ملی یہ اپنے اندر جمع سب گندگی کو انڈیل دیتے ہیں لہذا ہم ان کے لئے ڈیسٹ بین اور کچرا دان کیوں بنیں؟ اس قبیل کے کسی فرد سے زندگی میں کبھی واسطہ پڑ جائے تو ان کے منہ نہ لگیں بلکہ مسکرا کر گزر جائیں اور اللہ تعالی سے ان کی ہدایت کے لئے دعا کریں. عربی سے ترجمہ فردوس جمال!!!
4
20
119
9,038
کسی کالج یا یونیورسٹی کے فرصت کے لمحات میں ایک بہت اچھے مُوڈ میں گائی گئی فیض کی لازوال نَظم۔ اگر اقبال بانو سنتیں تو شاید اس لڑکی کے ماتھے پر بوسہ دیتیں، گذشتہ دس سالوں کے دوران اس لڑکی کی آواز میں یہ نظم بیس پچیس دفعہ تو ضرور سنی ہوگی اور یقین کیجئے ہر بار پہلے سے زیادہ لطف آیا، آپ بھی لطف اٹھائیے ❞شُعلہ سا لپک جائے ہے، آواز تو دیکھو❝ دَشتِ تنہائی میں اے جانِ جہاں لَرزاں ہیں تیری آواز کے سائے تیرے ہونٹوں کے سَراب دَشتِ تنہائی میں دُوری کے خس و خاک تلے کِھل رہے ہیں تیرے پہلو کے سَمن٫ اور گلاب اُٹھ رہی ہے ٫ کہیں قُربت سے تیری سانس کی آنچ اپنی خُوشبو میں ٫ سُلگتی ہوئی مَدھم مَدھم دُور اُفق پار چَمکتی ہوئی قطرہ قطرہ گِر رہی ہے تیری دِلدار نَظر کی شبنم اِس قدر پیار سے اے جانِ جہاں رکھا ہے دِل کے رُخسار پہ اِس وقت تیری یاد نے ہاتھ یُوں گماں ہوتا ہے گرچہ ھے ابھی صُبحِ فِراق ڈَھل گیا ہجر کا دن آ بھی گئی وَصل کی رات دَشتِ تنہائی میں اے جانِ جہاں لَرزاں ہیں تیری آواز کے سائے تیرے ہونٹوں کے سَراب (فیض احمّد فیض)
21
264
11
819
50,717
نبھانے والے جان پر کھیل کر نبھا جاتے ہیں بات ساری جرت اور غیرت کی ہے 💫🤌
97
350
10
3,426
540,642
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ صبح بخیر 💞🌄🌞 جب تک آپ کائنات کے خالق اور زندگی صحت اور رزق حلال دینے والے رب سے نہیں جڑ جاتے بے چینی پیچھا نہیں چھوڑے گی۔ جب ذہنی انتشار، خوف یا زندگی کی بے سکونی آپ کو گھیر لے تو اسکو پکاریں یا سلام! تو ہی سلامتی اور امن دینے والا ہے۔ میری زندگی میرے گھر، میرے ایمان اور میری آخرت کو ہر آفت اور شر سے محفوظ رکھ۔ اے میرے رب تڑپتے ہوئے دل کو اپنا ابدی سکون عطا فرما۔ آمین یارب العالمین
71
41
1
164
1,693
اپنے رویے اور اعمال الفاظ نرمی اختیار کیجیے... ہر انسان اپنے حصے کی ایک ان دیکھی جنگ لڑ رہا ہوتا ہے۔ آپ کے منہ سے نکلنے والا ایک سخت لفظ کسی کے دل میں ایسی دراڑ ڈال سکتا ہے جو برسوں بعد بھی نہ بھرے اور وہ جیتے جی زندگی ہار دے سوچیں ذرا اس طرح کسی کی دل آزاری کر کے اسکی زندگی برباد کر کے آپ کیسے سکون سے جی سکتے ہیں؟؟؟ اگر آپ کے الفاظ کسی کے دل اور روح میں ایسے سوراخ کر دیں جن سے وقت بے وقت تاحیات لہو رستا رہے اور انہیں بھرنے میں زمانے لگ جائیں تو کیا آپکی دنیا اور آخرت میں بخشش ہو پائے گی؟؟؟
14
9
20
1,001
زندگی میں کوئی ایسا غم ضرور ہونا چاہیے. جو بار بار آپ کو کھینچ کر اپنے رب کے سامنے لا کھڑا کرے۔ ایسی تکلیف، جس کا مرہم صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہو۔ ایسا درد جس میں سب سے پہلے اللہ تعالیٰ ہی یاد آئے اور پھر یقین ایسا ہو کہ وہ رب ہے ناں؟؟؟
52
32
1
109
961
m Azam retweeted
اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ سائبر فراڈ سے محفوظ رکھیں! صرف چند آسان حفاظتی اقدامات کے ذریعے آپ اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیکنگ اور مالی فراڈ سے محفوظ کر سکتے ہیں۔آپ کی ایک چھوٹی سی احتیاط آپ کو بڑے نقصان سے بچا سکتی ہے۔ ⁦#WhatsAppSecurity⁩ ⁦#CyberSecurity⁩ ⁦#CyberFraud⁩ ⁦#OnlineSafety⁩ ⁦#StaySafeOnline⁩ ⁦#DigitalSafety⁩ ⁦#ScamAlert⁩ ⁦#CyberAwareness⁩ ⁦#AccountSecurity⁩ ⁦#TwoStepVerification⁩ ⁦#PTA⁩ ⁦#SafeInternet⁩ ⁦#ProtectYourAccount⁩ ⁦#ThinkBeforeYouClick⁩
9
282
4
515
63,596
استغفار کے زریعے اپنی زندگی کی رونقیں بحال رکھیں اللہ تعالیٰ کی پکڑ سے محفوظ رہیں گے
3
31
130
1,485
زندگی من چاہی منزل کا نام نہیں...!! یہ سفر مسلسل ہے جس میں جا بجا پڑاؤ آتے ہیں. کچھ پڑاؤ اچھے ہوتے کچھ برے. تمہارا کام ہے بنا پراگندہ ہوۓ بس چلتے جانا. پہاڑیوں سے بہتے پانی کی طرح جو کبھی چشمہ کبھی آبشار کبھی ندی تو کبھی دریا کی صورت لیتا اور آخر میں سمندر میں مل کر گم ہو جاتا.
5
7
63
3,121
کچھ خواہشیں بارش کی بوندوں کی طرح ہوتی ہیں ،جنہیں پانے کے لیے ہتھیلیاں تو بھیگ جاتی ہیں، لیکن ہاتھ ہمیشہ خالی ہی رہتے ہیں۔
1
31
146
9,555
تجربات عمروں کے محتاج نہیں ہوتے کوئی بڑھاپے تک نہیں سمجھ پاتا کوئی جوانی میں دنیا پرکھ لیتا ہے
1
21
129
3,577
"مخلص کو دھوکہ اور منافق کو موقع نہیں دینا چاہیے."
3
53
212
3,476