سید مدثر حسین retweeted
جو سفر ہم نے پونے تین سال قبل ایک کٹھن امتحان سمجھ کر شروع کیا تھا، آج ملتان اسٹیڈیم میں ایک ناقابلِ فراموش منظر بن گیا، جہاں جنوبی پنجاب سے 25 سے 26 ہزار مستفید خاندانوں کی آمد کے باعث جگہ کم پڑ گئی۔ لاکھوں اور خاندان تقریب میں شامل نہیں ہو سکے کیونکہ کوئی جگہ اتنی بڑی تھی ہی نہیں!
ان خاندانوں کے ہاتھوں میں اپنے نئے گھروں کی تصاویر اور چہروں پر تشکر کی مسکراہٹیں دیکھ کر دل ربِ کریم کے حضور شکر سے بھر گیا۔ یہ محض گھروں کی تصاویر نہیں تھیں بلکہ برسوں کی محرومی، بے یقینی اور انتظار کے بعد پورے ہونے والے خوابوں کی علامت تھیں۔
میں نے ان خاندانوں کی تکلیف کو قریب سے محسوس کیا ہے جن کی زندگی بھر کی جمع پونجی ہر ماہ کرائے کی نذر ہو جاتی تھی اور جن کے سروں پر ہر وقت بے دخلی کا خوف منڈلاتا رہتا تھا۔ آج جب ہماری مائیں، بہنیں، بزرگ اور بچے اپنے ذاتی گھروں میں سکون اور تحفظ کے ساتھ زندگی کا نیا سفر شروع کر رہے ہیں تو اس سے بڑھ کر اطمینان اور خوشی میرے لیے کچھ نہیں۔
اپنا گھر محض چار دیواری نہیں، یہ عزتِ نفس، تحفظ اور سکون کا نام ہے۔
ان شاء اللہ، یہ کارواں رکے گا نہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ پنجاب کے ہر بے گھر خاندان کو اپنی چھت اور اپنے آنگن کی خوشی نصیب ہونے تک یہ سفر جاری رہے گا!
سید مدثر حسین retweeted
میرا آپ سے وعدہ تھا کہ پنجاب کے ہر شہر کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالیں گے اسی تسلسل میں راولپنڈی کے شہریوں کے لیے جدید ٹرانسپورٹ کا دائرہ مزید وسیع کرنے کے ساتھ ساتھ تاریخی بازاروں کی بحالی کا کام بھی پایہ تکمیل تک پہنچا دیا گیا ہے۔ بارانی یونیورسٹی کے پرجوش طلبہ کے ہمراہ گرین الیکٹرو بس سروس کا افتتاح کر دیا ہے جس کے تحت شہر میں مزید 80 سے زائد الیکٹرک بسیں چلائی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ 47 کروڑ روپے سے کمرشل مارکیٹ جبکہ 69 کروڑ روپے کی لاگت سے راجہ بازار کو قدیمی محرابی دیواروں، پلانٹرز، جدید لائٹس اور خصوصی افراد سمیت تمام شہریوں کی ضروریات کے مطابق نکھارا گیا ہے انشاءاللہ ترقی و خوشحالی کا یہ سفر آنے والے کل کے روشن پنجاب کی تعمیر تک پوری رفتار سے جاری رہے گا۔
سید مدثر حسین retweeted
Punjab has stepped into a new era of futuristic development and next-generation progress! The arrival of the track-less SRT tram, set to hit the streets of Lahore next week, is another exciting milestone in our journey towards a modern, future-ready Punjab.
Every passing day will take our province to new heights of innovation, progress and prosperity, Insha’Allah.
Punjab is leading the way!
سید مدثر حسین retweeted
علیمہ خانم اڈیالہ کے باہر دوہائیاں دیتی رہی کہ میرے پائی جان کیلئے پہنچیں
اطہر من اللہ عوام سے اپیل کرتا رہا کہ اس کے محبوب قائد کیلئے پہنچیں
لیکن مورخ نے یہ منظر اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھا کہ چار پانچ یوٹیوبروں کے علاوہ کوئی نہیں آیا
اطہر من اللہ صاحب اڑیا جے فیر
سید مدثر حسین retweeted
ہسپتال تو بنا دیا لیکن جو ضروری چیزیں تھی وہ تو بنائی نہیں اس ہسپتال میں دو چیزیں بلکل موجود نہیں ہیں۔
1۔ ایک تو پیمنٹ کاؤنٹر نہیں ہوگا۔ (یعنی علاج بلکل مفت ہو گا)
2۔ دوسرا وہ کاؤنٹر نہیں ہوگا جس میں بتایا جائے کہ کس کو ایڈمٹ کرنا ہے کس کو نہیں۔
(بلا تفریق سب کا علاج ہوگا)
#1000DaysOfProgress
سید مدثر حسین retweeted
جدید مشینوں کے ذریعے سڑکوں کی صفائی
صاف ستھرے اور چمکتے ہوئے روڈز
سڑکوں پر کچرے کے ڈھیر نظر نہیں آئے
سڑکوں پر پانی کھڑا نظر نہیں آیا
رات گئے پنجاب کی سڑکوں پر صفائی کا خوبصورت منظر
کراچی سے آۓ شہری دیکھ کر حیران ۔!!
سید مدثر حسین retweeted
یہ لاہور ریلوے اسٹیشن کے بیرونی حصے کے مناظر ہیں.!!
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تجاوزات اور گندگی کا شکار یہ علاقہ ایک خوبصورت اور بین الاقوامی معیار کے پارکنگ ایریا اور پارک میں تبدیل ❤️👏
سید مدثر حسین retweeted
آواز ِ دروں —••—
اطلاعات کیمطابق وفاقی حکومت نے سول سروس سٹرکچر میں بنیادی تبدیلیوں اور اصلاحات کیلئے جناب احسن اقبال کی سربراھی میں اپنا ھوم ورک کافی حد تک مکمل کرلیا ھے
انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمنٹ کی کمیٹی کی تشکیل کی گونج بھی سنائ دے رھی ھے
وفاقی حکومت سے گزراش ھے کہ
یہ دونوں مبارک کام جلد از جلد سرنجام دیے جائیں ، اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی اصلاحات کے معاملہ پر لازماً آن بورڈ کیا جاۓ ، اپوزیشن جماعتیں دیگر معاملات پر اپنا اختلافی سٹینڈ برقرار رکھتے ھوۓ قومی مفاد کی قانون سازی میں آزادانہ حصہ لیں اور اس موقع کو ضائع نہ ھونے دیں
مقامی حکومتوں کا با اختیار نظام ، مالی خود مختاری اور مئیر کے ڈائریکٹ الیکشن کے ساتھ ، لا اینڈ آرڈر سمیت تمام ضلعی محکمہ جات کی کمان اور کنٹرول انھیں سونپ کر تشکیل دیا جاۓ
صوبوں کے سائز چھوٹا کرنا تبھی بارآور ھو گا اگر بنیادی اصلاحات پہلے کی جائیں ،
اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کی شاکی سیاسی جماعتیں آنکھیں اور دماغ بند رکھنے کی بجاۓ اصلاحات کا پیکج از خود سامنے کیوں نہیں لاتیں ؟
راقم الحروف اس حوالے سے اپنی معروضات اعلٰی ترین حکومتی سطح پر بارھا پیش کر چکا ھے
کیا سیاسی جماعتوں کا کام محض نعرہ دینا ، نظام کو ایڈھاک بنیادوں پر چلانا ، patch work کرنا اور ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنا ھی رہ گیا ھے یا
طرز ِ حکمرانی کی تبدیلی پر بھی توجہ دینا ھے ؟؟
ھم تکرار سے کہتے رھیں گے کہ سیاست اور پارلیمانی اداروں کو
تعلیم یافتہ ، مہذب ، دیانتدار ، نظریاتی اور تربیت یافتہ مڈل کلاس قیادت درکار ھے ، اسکے لئے موقع پرست ، چاپلوس اور اقتدار پرست electable , s کی سرمایہ دارانہ جمہوریت سے جان چھڑانا پڑے گی
چھوٹے صوبے بنانے کی خواھشمند مقتدرہ سے بھی سوال ھے کہ ۔۔۔
اگر آپ اصلاح کے خواھشمند ھیں تو باری بار ی مختلف شخصیتوں کو لیڈر بنانے ، سیاسی جماعتوں کے بیچ اقتدار کی ادل بدل کرنے یا مارشل لا لگانے کی بجاۓ طرز ِ انتخاب میں تبدیلی لانے ، سیاست اور انتخابی عمل کو سستا اور شفاف بنانے اور باصلاحیت تعلیم یافتہ مڈل کلاس کو قومی قیادت کے مواقع فراھم کرنے پر کام کیوں نہیں کر لیتے ؟؟
اپنی ھی بنائ ھوئ عمارتوں کو بنانے اور گرانے پر توانائ صرف کرنیکی بجاۓ انتخابات ، گورننس ، سول سروس ری سڑکچرنگ ، جوڈیشل سروس ریفارمز ، سستا ، فوری و ذمہ دار نظام ِ عدل اور پالیسی سازی میں تعلیم یافتہ مڈل کلاس لیڈر شپ کی شمولیت زیادہ موثر اور پائیدار نتائج دے سکتی ھے ۔۔
اسکے لئے شارٹ کٹس چھوڑ کر لانگ ٹرم پلان بنانا اور اسپر دل و جان سے عملدرآمد کرنا اور کروانا پڑے گا ۔۔۔
اگے تہاڈی مرضی ۔۔۔!!!
سید مدثر حسین retweeted
🥰❤️ ان معصوم بچوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے لیے ایک خصوصی گیت تیار کیا ہے اور ان کی دلی خواہش ہے کہ انہیں اپنی پسندیدہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کا موقع ملے۔ بچوں کی یہ محبت واقعی دل جیت لینے والی ہے۔ 🌸❤️✨
@MaryamNSharif
سید مدثر حسین retweeted
Dear Prime Minister @CMShehbaz humbled by your thoughtful phone call and comforting words of condolence for me and my family during this difficult time. Your kindness, compassion and remembrance mean a great deal to us. I am deeply grateful for your support, prayers and the warmth you extended to my family.
سید مدثر حسین retweeted
اگر صوبے ہی بنانے ہیں تو سب سے پہلے سندھ کے صوبے بنائیں جہاں پیپلز پارٹی کے کھرب/ارب پتی جاگیردار/سرمایہ دار آج تک بھٹو کا نام لے لے کر میرے غریب سندھی ہم وطنوں کا مسلسل استحصال کر رہی ہے۔
سید مدثر حسین retweeted
ابھی بس "درِ نجات" کے حوالے سے یہ ویڈیو دیکھی ہے اور سچ کہوں تو اندر سے ایک عجیب سا فخر محسوس ہو رہا ہے۔ یہ دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے کہ کس طرح ہمارے پاکستانی ڈرامے اب صرف اپنے ملک تک محدود نہیں رہے، بلکہ بین الاقوامی سطح پر دھوم مچا رہے ہیں۔خاص طور پر ہمارے ملک کے مایہ ناز لکھاریوں (مثلاً عمیرہ احمد صاحبہ جیسے نامور قلم کاروں) کی زبردست ذہانت اور بصیرت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہمارے تخلیقی لوگ بین الاقوامی سطح پر دنیا کو متاثر کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔یہ پاکستان کے لیے فخر کا وہ لمحہ ہے جو ہمارے آرٹ اور کلچر کو پوری دنیا میں ایک نئی شناخت دے رہا ہے۔
پاکستان کے معروف اور مقبول ترین ڈرامے "درِ نجات" نے اپنی منفرد کہانی، گہرے سماجی موضوعات اور شاندار تخلیقی پیشکش کی بدولت ناظرین کے دلوں میں ایک خاص مقام بنا لیا ہے۔ اس کی کہانی کا تانا بانا اس مہارت سے بنا گیا ہے کہ ناظرین ہر کردار کے دکھ سکھ کو خود پر طاری محسوس کرتے ہیں۔ نامور لکھاری عمیرہ احمد کے قلم کا جادو اس ڈرامے میں بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے،
ویڈیو میں جب یہ سنا کہ ڈرامہ ابھی مکمل بھی نہیں ہوا اور اس کے مجموعی ویوز تین ارب (300 کروڑ) سے تجاوز کر چکے ہیں، تو اندازہ ہوا کہ ہمارے فنکاروں اور تخلیقی ذہنوں کی محنت اب رنگ لا رہی ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ یہ مقبولیت صرف سوشل میڈیا تک محدود نہیں ہے، بلکہ یو اے ای، انڈیا، ترکی اور امریکہ (USA) جیسے ممالک میں لوگ بڑے ذوق و شوق سے سینما گھروں اور بڑی سکرینز پر اس کی نئی قسط کا انتظار کرتے ہیں اور دوست احباب کے ساتھ اکٹھے ہو کر اسے دیکھتے ہیں۔
عمیرہ احمد کے قلم کا جادو اور اس ڈرامے کی پوری ٹیم کی شاندار محنت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اگر ہمارے لوگوں کو صحیح پلیٹ فارم اور آزادی ملے، تو وہ عالمی سطح پر بھی اپنی کہانیوں سے پوری دنیا کو تسخیر کر سکتے ہیں۔ اس طرح کی کامیابیاں واقعی پاکستان کے سافٹ امیج اور ہمارے کلچر کی ترویج کے لیے بہت معنی رکھتی ہیں۔
















