Pinned Tweet
السلام عليكم ورحمته الله وبركاته
صبح بخیر💐💞
اے بہت جلد راضی ہو
جانے والے رب العزت
مجھے اور ہر اس شخص
کو بخش دے
جس کےاختیارمیں
سوائے دعا کے کچھ نہیں
مولا تو وہ بھی دعا سنتا ہے
جو ہمارے دل میں ہوتی ہے
اے خاموش دعاؤں کے سننے والے
ہم سب کی دعائیں قبول فرما
آمین یارب العالمین
ترے دیدار کی ہمیشہ رھیں تمنائی آنکھیں
تم نہ دکھتے تو ہمیشہ ھی بھر آئ آنکھیں
ہائے کیا دن تھے جب تم سے لڑائی آنکھیں
ٹکٹکی باندھ تمھیں تکتی یہ شیدائی آنکھیں
بات تم سے بنی تو راہ میں بچھائ آنکھیں
بات جو بگڑی ھے تو تم نے چرائی آنکھیں
شام بخیر
#متاعِ_دل
ابھی اک نظم لکھی ہے
جس میں میں نے بتایا ہے
تمہاری ذات سےمنسوب
اک قصہ سنایا ہے
کہ جب تم ساتھ تھےہمدم
بہاروں کے سبھی موسم
میسر تھے مجھے جاناں
تمہارے لمس کی خوشبو سے
ہوائیں بھی مہکتی تھیں
مگر میں کس طرح بھولوں
وصل کے وہ آخری لمحے
مری انگلی کی پوروں سے
تمہارا ہاتھ جب چھوٹا
#متاعِ_دل
اب کوئی اشارہ ہے نہ پیغام نہ آہٹ
بام و در و دیوار بڑی دیر سے چپ ہیں
ساقی یہ خموشی بھی تو کچھ غور طلب ہے
ساقی ترے میخوار بڑی دیر سے چپ ہیں
یہ برق نشیمن پہ گری تھی کہ قفس پر
مرغانِ گرفتار بڑی دیر سےچپ ہیں
پھر نعرۂ مستانہ فراز آؤ لگائیں
اہلِ رسن و دار بڑی دیر سے چپ ہیں
#متاعِ_دل
.
"آئیں محبت عقیدت اور اخلاص کے ساتھ درود شریف پڑھ لیں."
#خاتم_النبیین_محمدﷺ پر #درود_وسلام
"اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِكْ عَلٰی سَیَّدِنَا وَ نَبِيِّنَـــا مُحَمَّد وَعَلٰی آلِهِ وَصَحْبِهِ وَبَارِكْ وَسَلِّمْ وَسَلِّمْو تَسْلِيمًا کَثِیْرَا."
درودِ پاک وہ مبارک عمل ہےجودل کو محبت سے اور زندگی کو نیکی کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ آئیے! اپنے شب و روز کو ذکرِ مصطفیٰ ﷺ سے معطر کریں
#خاتم_النبیین_محمدﷺ پر #درود_وسلام
اللّٰهُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِكْ عَلٰى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِهِ وَصَحْبِهِ أَجْمَعِينَ
تجھ لمس سے مرجھائے ہوئے پھول تھے کھلتے
سوکھے ہوئے پھولوں کو ہَرا کون کرے گا؟
اب وقتِ پریشاں میں سنبھالے گا مجھے کون
"ایسے نہیں کہتے" یہ کہا کون کرے گا؟
شب بخیر
#متاعِ_دل
دردِ فرقت ہی سہی، رنجِ محبت ہی سہی
کچھ تو آنگن میں گرےسنگ ملامت ہی سہی
ڈوب جانےسےرہامہرِ تمنادل کا
تیرگی میں کوئی شمع شب فرقت ہی سہی
آج بھی تیری ہی یادوں میں کٹےگی یہ رات
دلِ بےتاب چل اک اور قیامت ہی سہی
یادآؤ کہ کسی طورسنبھل جائیں ہم
ایک لمحےکوفقط قرب کی راحت ہی سہی
#متاعِ_دل
کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے
سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے
خراب صدیوں کی بے خوابیاں تھیں آنکھوں میں
اب ان بے انت خلاؤں میں خواب کیا دیتے
شراب دل کی طلب تھی شرع کے پہرے میں
ہم اتنی تنگی میں اس کو شراب کیا دیتے
#متاعِ_دل
کچھ اتنے یاد ماضی کے فسانے ہم کو آئے ہیں
کہ جن راہوں میں اجڑے تھے انہی پر لوٹ آئے ہیں
بڑا پیارا ہے وہ غم جس کو تیرے چاہنے والے
زمانے بھر کی خوشیوں کے تصدق مانگ لائے ہیں
دہکتا ہے کلیجے میں کسک کا کوئلہ اب تک
ابھی تک دل کے بام و در پہ ہجر و غم کے سائے ہیں
#متاعِ_دل
السلام عليكم ورحمته الله وبركاته
صبح بخير 💐💞
اےمیرےاللہ
ہم تیرے بہت کمزور اور عاجز بندے ہیں
ہم کسی امتحان یا آزمائش کے قابل نہیں
ہم جن مشکلات اور پریشانیوں میں مبتلا ہیں
تو انہیں اپنی شانِ کریمی سے حل کر دے آمین
الصلاة والسلام عليك يارسول الله
سب بتاتی ہیں ان کہی، آنکھیں
دل کی کرتی ہیں مخبری، آنکھیں
جھانک لیتی ہیں دل کے اندر تک
جب بھی ملتی ہیں باہمی آنکھیں
اک غزل آج اُن پہ کہہ ڈالوں
کہہ رہی ہیں وہ جھیل سی آنکھیں
ہے خبر، لوٹنا نہیں اُس کو
پھر بھی ہیں راہ دیکھتی، آنکھیں
شب بخیر
#متاعِ_دل
آج تنہائی کسی ھمدمِ دیریں کی طرح
کرنے آئی ھے مری ساقی گری شام ڈھلے
منتظر بیٹھے ھیں ھم دونوں کہ مہتاب ابھرے
اور ترا عکس جھلکنے لگے ھر سائے تلے
فیض احمد فیض
شام بخیر
#متاعِ_دل
گُزرےہوئےطویل زمانےکےبعد بھی
دِل میں رہاوہ چھوڑکےجانےکےبعد بھی
پہلومیں رہ کےدل نےدیاہے بہت فریب
رکھاہےاس کویاد بُھلانےکےبعد بھی
وہ حسن ہےکسی میں نہیں تابِ دِید کی
پنہاں ہے وہ نقاب اُٹھانےکےبعد بھی
قُربت کےبعد اور بھی قُربت کی ہےتلاش
دِل مطمئں نہیں تیرےآنے کے بعد بھی
#متاعِ_دل
دَردِ عِشقِ تو بُوالْعَجَب دَردیست
که چو دَرمان کُنَم بَتَر گَردَد
(خاقانی شِروانی)
تُمہارے عِشق کا دَرد اِک عجِیب و غرِیب دَرد ہے کہ جب اُس کی دوا کرُوں تو بدتر ہو جاتا ہے۔۔۔
#متاعِ_دل
آئیں محبت عقیدت اور اخلاص کے ساتھ درود شریف پڑھ لیں
#خاتم_النبیین_محمدﷺ پر #درود_وسلام
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّد وَعَلٰی آلِ مُحَمَّد
جَزَیﷲُ عَنَّا سَيِّدِنَا مُحَمَّدًا ( ﷺ ) مَا ھُوَأَھْلُهُ
الصلاۃ والسلام علیک یارسول اللہ
الصلاة والسلام عليك ياحبيب الله
یَا رَسُولَ ﷲ(ﷺ)اُنْظُر حَالَنَا
یَاحَبِیْبَ ﷲ(ﷺ)اِسْمَعْ قَالَنَا
انَّنِی فِی بَحْرِ ھَمٍّ مُّغْرَقٗ
خُذْ یَدِیْ سَھِّلْ لَّنَا اَشّکَالَنَا
#خاتم_النبیین_محمدﷺ پر #درود_وسلام
الصلاة والسلام عليك يارسول الله
الصلاة والسلام عليك ياحبيب الله
وہ ناز، وہ ادا، وہ نگاہِ نیم وا
عجب کشش ہے صنم آپ کی نگاہوں میں
حیا بھی رقص کرے، شوخیاں بھی مسکائیں
عجیب رنگ بھرے ہیں تری اداؤں میں
لبوں پہ مہرِ تبسم، نگاہ میں جادو
ہزار راز چھپے ہیں تری نگاہوں میں
کبھی وفا کی جھلک، کبھی جفا کا عالم
عجب تضاد نظر آتا ہے وفاؤں میں
#متاعِ_دل




















