انوکھا لاڈلا retweeted
کسی شخص کی صحت کو سیاسی اختلافات سے جوڑنا درست نہیں۔ عمران خان کے لیے فوری طبی سہولیات اور شفاف علاج کا انتظام کیا جائے۔#ImranKhanWantsJustice
انوکھا لاڈلا retweeted
کسی کی بہت خوبصورت بات !
زندگی جیتنے کا نام نہیں جینے کا نام ہے اس لیے ہر وقت خود کو ثابت کرنے کی دوڑ میں مت بھاگو تھوڑا رک کر زندگی کو محسوس بھی کرو کیونکہ آخر میں جیتی ہوئی بازیاں نہیں جئے ہوئے پل یاد رہتے ہیں ۔۔۔
#wednesdayvibes
انوکھا لاڈلا retweeted
کون بچائے گا پاکستان؟
وطنِ عزیز شدید سیاسی بحران کی لپیٹ میں ہے۔ بحران کے حل کا واحد راستہ باہمی قومی مفاہمت اور قومی سیاستدانوں کی عمران خان تک رسائی سے ہو کر گزرتا ہے۔ ٹریفک سارجنٹ (سارجنٹ ایٹ آرمز) سے مودبانہ گزارش ہے کہ پلیز ملاقاتوں کو راستہ دیں،پابندی نہ لگائیں۔
میاں نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان، حافظ نعیم الرحمان، محمود خان اچکزئی اور دیگر قومی جماعتوں کی قیادت عمران خان سے ملاقات کریں، سر جوڑ کر بیٹھیں اور دلدل سے نکلنے کا حل نکالیں۔ عمران خان کو پیرول پر رہا کریں یا پھرسب سیاسی قائدین کو جیل اندر رسائی دیں ۔ جیسے شیخ مجیب الرحمن کو فروری 1969ء میں فیلڈ مارشل ایوب خان کی بلائی گئی گول میز کانفرنس میں شرکت کے لیے رہا کیا گیا تھا۔
عمران خان کو سیاسی عمل سے باہر رکھ کر قومی بحران سے نبرد آزما ہونا ناممکن عمل رہے گا کیونکہ عوام الناس عمران خان کے قبضہ میں ہیں۔چنانچہ غصہ تھوکیں اور معافی تلافی سے اگے بڑھیں۔
گزشتہ روز آصف علی زرداری صاحب ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف کے گھر ملاقات کے لیے پہنچے تو دونوں طرف سے پیپلز پارٹی اور حکومت کی جو سیاسی شخصیات ملاقات میں موجود تھیں، ان میں تمام وہ لوگ تھے جنہوں نے چھبیسویں اور ستائیسویں آئینی ترامیم کو آئین کا حصہ بنانے میں تن من دھن لگایا تھا یعنی کہ اپنے پاؤں پر کلہاڑا چلایا ہے۔ اج 26ویں اور 27ویں ترامیم انہی لوگوں کے اپنے گوڈے گٹوں میں بیٹھ چکی ہیں۔
یہی لوگ تھے جو اسمبلی میں ان ترامیم کے فضائل بیان کرتے نہیں تھکتے تھے۔ میں نے اُس وقت بھی لکھا تھا کہ یہ آئینی ترمیم ایک دن آپ ہی کے گلے کا پھندا بنے گی۔اب حکومت کے سامنے اٹھائیسویں آئینی ترمیم یا ریفرنڈم جیسا بڑا آئینی مسئلہ کھڑا ہے اور یہ مسئلہ آئینی بینچ جسے آپ نے خود اپنے ہاتھوں سے تشکیل دیا تھا اور جس کے سربراہ چیف جسٹس امین الدین خان کو میاں شہباز شریف نے اپنے مقدس ہاتھوں سے اس مسند پر بٹھایا تھا ، کے دامنے ریفرنڈم کا مودمہ پیش ہوناہے۔ یہی آئینی بینچ شہباز حکومت اور اتحادی پارٹیوں پر گھیر ا تنگ کرے ، ان کو ہانکا گا ، مطلب ہے کہ ہور چوپو۔
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان جو وکیل بھی ہیں ، کے حالیہ مؤقف پربھی توجہ چاہیے۔ انہوں تفسیر اور تفہیم کا نیا کٹا کھول دیا ہے۔ فرماتے ہیں کہ ’’ریفرنڈم کے ذریعے سامنے آنے والی عوامی رائے کو منتخب نمائندوں کی رائے پر فوقیت رہے گی‘‘۔ تاہم ان کی گفتگو کا زیادہ اہم پہلو کہ "ریفرنڈم کی آئینی حیثیت کا حتمی فیصلہ آئینی بینچ ہی کرے گا"۔ جی ہاں وہی آئینی بینچ جس کے اوصاف حمیدہ کے بیان میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اسمبلی میں جوش وخروش سے ربطاللسان تھے اج اس بوئے کاپہلا پھل ضود کھانا ہے۔
مجھے آصف علی زرداری صاحب سے قدرے امید ہے۔ وطنی سیاست میں ایسی مثالیں موجود ہیں جب انہوں نے اپنے سیاسی مفادات کے تحفظ کے لیے بازی پلٹ دی یا کسی نہ کسی درمیانی راستے یا وقتی سمجھوتے کی گنجائش نکال کر اسٹیبلشمنٹ کو بیک فٹ پر ڈالا۔ میری رائے میں وہ اس مرتبہ بھی شاید کوئی ایسا راستہ نکالنے کی کوشش کریں جس کے ذریعے اس معاملے کو فی الحال ملتوی کیا جا سکے۔ یوں وقت حاصل کرکے فوری سیاسی تصادم سے شایدبچا جا سکے۔
مجھے اس بارے میں کوئی ابہام نہیں کہ اقتدار کا موجودہ دور اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔ ایک دن اختتام پذیر ہوگا۔ کلاس کے بعد آج کے حکمرانوں اور مقتدر حلقوں میں شامل بہت سے لوگوں کے لیے عوامی زندگی میں پہلے کی طرح نمودار ہونا آسان نہیں ہوگا، بلکہ عوام سے بچ بچ کر نکلنا ئو گا۔ ہماری تاریخ گواہ ہے کہ بڑے بڑے جرنیل، چیف جسٹس اور وزرائے اعظم اقتدار سے رخصت ہونے کے بعد عوامی منظرنامے سے تقریباً غائب ہو گئے۔ جن لوگوں نے اپنے عہدِ اقتدار میں طاقت کے بل پر فیصلے کیے، وقت گزرنے کے بعد پھر انہیں عوام کے سامنے آنے کی گنجائش کم ہی ملی۔
خدا کے واسطہ اج اپنی دنیا اور اخرت سنوار لیں اور سیاسی قوتوں کو ایک دوسرے سے بات کرنے کا موقع دیں ، وہ حل نکال لیں گی۔ عمران خان سیاسی مکالمے کا حصہ بنے گا تو سیاسی بیل کسی منڈھ چڑھے گی اور بحران کا حل نکلے گا عمران خان کو باہر رکھ کر بحران دوچند تو ہو سکتا ہے، پائیدار سیاسی حل تاحدِ نگاہ ناممکن رہےگا۔
عسکری ذہنیت (Mindset) کے ساتھ عمران خان کو ٹھکانے لگانے کا سوچناعوامی حمائت سے محرومی اور عوام کے دلوں کی نفرت بڑھنی ہے۔ 25 کروڑ لوگوں کی واضح اکثریت عمران کے پئچھے کھڑی ہے جبکہ حکومت کے پاس ملک کا صرف جغرافیہ ہے۔ عوام اور جغرافیہ کے تال میل، ہم آہنگی (یعنی Sync )کیے بغیر ملک دلدل سے نہیں نکلے گا۔
کیا ایسا ہو پائے گا؟
سیاست دان تو تیار ہیں مگر سگنل پر کھڑا سارجنٹ اجازت دینے پر قطعاً تیار نہیں ہے، چاہے سارجنٹ کی جان جائے،چاہے سارا ملک خرچ ہو جائے۔
انوکھا لاڈلا retweeted
BREAKING NEWS: Neverrrrrrrr... Neverrrrrrrr... Neverrrrrrrrrrrrrrrrrrrr look desperate in life. Remain calm during hard times. Understand it's just your time to suffer like every great man before you. You're a man.
انوکھا لاڈلا retweeted
عمران خان کی صحت کوئی سیاسی بحث نہیں، یہ انسانی زندگی کا معاملہ ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر انہیں ہسپتال منتقل کیا جائے۔ ان کی صحت اور سلامتی کی ذمہ داری پوری کی جائے #ShiftKhanToHospitalNow
انوکھا لاڈلا retweeted
مایوسی گناہ ہے، مگر خاموشی اختیار کرنا بھی درست نہیں۔ عمران خان کی صحت کے معاملے پر ہر باشعور شہری کو آواز اٹھانی چاہیے۔ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے: فوری ہسپتال منتقلی اور بہترین طبی سہولیات #ShiftKhanToHospitalNow
انوکھا لاڈلا retweeted
ہم اپنے قائد کی صحت کے معاملے پر کوئی ابہام نہیں چاہتے۔ قوم کو حقائق بتائے جائیں، طبی رپورٹس سامنے لائی جائیں اور فوری طور پر مناسب علاج یقینی بنایا جائے #ShiftKhanToHospitalNow
Twitter is not the same as it used to be 5 years ago. Since X began, life on twitter has become fake…
135
Watching England batting on the same pitch clearly tells that Pak’s batting is below average. #EnglandVsSrilanka
1
299
May she get well soon. Allah will reward your entire family an unlimited respect within this world Inshallah
عمران خان کی بہن نورین نیازی کی طبیعت خراب، کوٹ لکھپت جیل سے پی آئی سی منتقلی:
""جیو نیوز کے مطابق، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کو دل میں تکلیف کے باعث فوری طور پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، لاہور منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے ابتدائی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ نورین نیازی لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں نظربند ہیں۔""
عمران خان کی بہن نورین نیازی طبیعت بگڑنے پر کوٹ لکھپت جیل سے ہنگامی طور پر دل کے ہسپتال پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ دو دن سے ان کی صحت کے بارے میں تشویشناک خبریں گردش کر رہی تھیں۔ ایک اطلاع دل کی تکلیف کی ہے، جبکہ دوسری کے مطابق ان کا بلڈ پریشر چند دنوں سے مسلسل بلند تھا۔
کوٹ لکھپت جیل میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران چار قیدیوں کی پُراسرار اموات کی اطلاعات کے پس منظر میں یہ خبر اہلِ خانہ کے لیے مزید اضطراب کا باعث ہے۔
اہلِ خانہ کے مطابق، وہاں نظربند عمران خان کی تینوں بہنوں، نورین نیازی، علیمہ خان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کو اب تک کسی فیملی ممبر یا وکیل سے نہیں ملوایا گیا۔ ظلم کی انتہا، اس حالت میں بھی نورین نیازی کو اسی جیل میں قید اپنے اکلوتے بیٹے، حسان خان نیازی، سے نہیں ملوایا گیا ، نہ ہی بیٹے کو ماں کی طبیعت بگڑنے اور ہسپتال منتقلی کی اطلاع دی گئی، نہ ان کی دونوں بیٹیوں کو آگاہ کیا گیا۔
اطلاعات ہیں کہ لاہور کی انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری نے پی آئی سی کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ ایک گھریلو خاتون، وہ بھی بیمار حالت میں ،سے ایسا خوف کہ ہسپتال کے سینکڑوں کی تعداد میں ہسپتال اندر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں! شنید ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور بھی بنفسِ نفیس ہسپتال میں موجود ،کیا دل کے عارضے میں مبتلا نظربند خاتون کے فرار کا اندیشہ ہے؟
یہی مملکت:
بنوں جیل: 15 اپریل 2012، علی الصبح 384 قیدی فرار ہوئے۔😂
ڈیرہ اسماعیل خان جیل: 29 اور 30 جولائی 2013 کی درمیانی رات 253 قیدی فرار ہوئے۔😂
احسان اللہ احسان: 11 جنوری 2020 کو فوجی حصار کو توڑ کر فرار ہوگیا😂
مگر ایک بیمار خاتون کے لیے اس قدر مستعدی، اتنے پہرے اور ایسا حصارکہ دودھ کی جلی ریاست۔
عمران خان کا سیاسی خوف ریاست کے اعصاب پر اس حد تک سوار ہے کہ اسکی بہن کی علالت بھی اہلِ خانہ کو اطلاع دینے اور ملاقات کرانے کے بجائے پہرے بڑھانے پر توجہ مرکوز کہ ریادت خوفزدہ ہے۔
کوٹ لکھپت جیل جس میں پچھلے چند ہفتوں دوران چار قیدیوں کی پُراسرار موت کی خبریں آ چکی ہوں، وہاں کسی عزیزہ کی بیماری کی اطلاع اہلِ خانہ میں سے کسی کو نہ دینا اور میڈیا کے ذریعہ معلوم ہونا ، گھر والوں پر کیا قیامت ڈھاتا ہے، اس کا اندازہ بالم نہیں کر سکتا؟ اقتدار کی لالچ اعر نشہ وقتی تسکین کے سامنےآئین ، اقدار، جان، رشتے اور بنیادی حقوق سب بے وقعت ہیں؟
اے سہل اقتدار! اپنا انجام دیوار پر لکھا دیکھو پڑھو۔ آج شاید دکھائی نہ دے تو بھی تاریخ کا حساب مٹ نہیں جاتا۔ اللہ مجھے اتنی زندگی دے کہ ظلم کرنے والوں کو اپنے کیے کا حساب دیتے اپنی آنکھوں سے دیکھ سکوں۔ پہلوں کا ہم سب دن دھاڑے دیکھ چکا ہوں، ماضی میں بُرے انجام کو پہنچنے والوں کے نام نہیں لیتا کہ پھر بات ذاتیات تک جا پہنچے گی۔
جب مشرف کے خلاف نعرہ بلند ہوا، مکیا تیرا شو، تب جنرل مشرف کے تب وہم وگمان میں نہ ہو گا کہ 2008 اور وفات تک اُن پر کیا بیتنے وسلی تھی۔
باقی رہے نام اللہ کا۔۔
170
انوکھا لاڈلا retweeted
A Public Service message
As a matter of principle never pick up or use a data USB which you accidentally find on a roadside. This can either corrupt your files/data or land you in trouble big time.
Thank you for your attention.
If the economy is doing so well, as the Government of Pakistan and the architects of the regime change claim, why is the stock market failing to reflect that optimism?
1
78
بدقسمتی سے ہم پاکستان جیسے بدقسمت اور غلام ملک میں پیدا ہوئے۔ شرم محسوس ہوتی ہے اب کہ ہم واقعی اسی قابل ہیں جس قابل دنیا ہمیں سمجھتی ہے۔
لعنت ہو ان تمام لوگوں پر جنہوں نے اس ملک کو حلیہ ایسا بنا دیا۔
1
4
156
کیا بات ہے یار پی ٹی آئی مزاکرات ٹیم کی- عمران خان کی رہائی سے شروع ہونے والے مزاکرات نہنوں کی رہائی اور محض ملاقات پر ختم-
@PTIofficial
بے کار لیڈرشپ
148
Usman Khan wicket keeper is a big parchi… He is playing continuously without any performance … Hats off to the selectors and Mike Hessen
215









