فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ بلوچستان، جوانوں کے عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تربت میں شہداء کی یادگار پر حاضری دی اور مشکل آپریشنل حالات میں وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے جوانوں کے غیرمتزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تربت میں شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
دورے کے دوران فیلڈ مارشل کو بلوچستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں صوبے میں جاری سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے مشکل حالات میں ان کی اعلیٰ آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن کے دفاع کے لیے غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔
انہوں نے امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
#FieldMarshalAsimMunir #Balochistan #PakistanArmy #ISPR #Turbat #PakistanNews #ThePostDigital
8
کراچی کے نوجوانوں کی ذہنی صحت کیوں متاثر ہو رہی ہے؟
ایم پی اے ایم کیو ایم شاریق جمال نے دی پوسٹ ڈیجیٹل کے پوڈکاسٹ میں کراچی کے شہریوں کو درپیش مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں پانی، گیس اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات میسر نہیں۔ جگہ جگہ پانی کے ٹینکر نظر آتے ہیں،
شاریق جمال کی اس گفتگو کی مزید تفصیلات مکمل پوڈکاسٹ میں دیکھیے۔
مکمل پوڈکاسٹ دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔ youtu.be/hivmVtcbZ4E
#ShariqJamal #MQM #Karachi #MentalHealth #YouthMentalHealth #KarachiIssues #ThePostDigital
13
سندھ بار کونسل نے سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف علی خورشیدی کی جانب سے جامعہ کراچی کے ڈین فیکلٹی آف لا بیرسٹر محمد سرفراز علی میتلو کی تعلیمی قابلیت اور تعیناتی پر اٹھائے گئے اعتراضات کی سخت مذمت کی ہے۔
سیکرٹری سندھ بار کونسل پرویز علی میمن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرسٹر سرفراز علی میتلو سپریم کورٹ آف پاکستان کے تجربہ کار وکیل ہیں اور ملکی و غیر ملکی معتبر تعلیمی اداروں سے قانون کی اعلیٰ تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔ بیان کے مطابق ان کی بطور ڈین تعیناتی حکومت سندھ نے تمام قانونی تقاضے اور مقررہ طریقہ کار پورا کرنے کے بعد کی ہے۔
سندھ بار کونسل نے علی خورشیدی کے ریمارکس کو غیر ذمہ دارانہ اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی عوامی نمائندے کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ مجاز اتھارٹی کے سامنے ثبوت پیش کیے بغیر قانونی برادری کے سینئر رکن کی پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچائے۔
بیان میں مزید الزام عائد کیا گیا کہ علی خورشیدی نے کراچی کی مختلف قومیتوں کے درمیان دراڑ ڈالنے اور لسانی منافرت پھیلانے کی کوشش کی ہے۔ سندھ بار کونسل کے مطابق سندھ امن، محبت اور بھائی چارے کی سرزمین ہے۔
سندھ بار کونسل نے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ایسے بیانات سے گریز کریں اور بیرسٹر سرفراز علی میتلو کے خلاف دیے گئے ریمارکس پر فوری طور پر غیر مشروط معافی مانگیں۔
#SindhBarCouncil #AliKhursheedi #SarfarazAliMetlo #UniversityOfKarachi #SindhPolitics #ThePostDigital
22
میں دھمکی نہیں دے رہا تھا، صرف خطرے کی گھنٹی بجا رہا تھا: بلاول بھٹو
زبردستی کی گئی تو حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں، آگ بجھانے میں مزید تین دہائیاں لگ سکتی ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی
چئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کی تقسیم اور نئے صوبوں سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد کسی کو قتل کی دھمکی دینا نہیں بلکہ ممکنہ خطرات سے خبردار کرنا تھا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کیا وہ ان کی والدہ یا جماعت کو جانتے ہیں؟ کیا انہوں نے کبھی کسی کو قتل کی دھمکی دی؟ انہوں نے کہا کہ وہ دھمکی نہیں دے رہے تھے بلکہ خطرے کی گھنٹی بجا رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر زور زبردستی کی گئی تو حالات ویسے ہی ہو سکتے ہیں جن کا انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا۔ پیپلز پارٹی کا کوئی کارکن ہتھیار نہیں اٹھائے گا، لیکن حالات ان کے قابو سے باہر ہو سکتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ صورتحال بگڑنے پر محسن نقوی بھی ان کے پاس حالات سنبھالنے کی درخواست لے کر آئیں گے، مگر اس وقت وہ بھی بے بس ہوں گے۔ ان کے مطابق اس آگ کو بجھانے میں مزید تین دہائیاں لگ سکتی ہیں۔
#BilawalBhutto #SindhPolitics #NewProvinces #MohsinNaqvi #PPP #ThePostDigital
7
تھرپارکر کی تحصیل چیلھار میں مسلح افراد کے مبینہ حملے کے نتیجے میں میگھواڑ برادری سے تعلق رکھنے والے باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوسا برادری سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے مبینہ طور پر میگھواڑ برادری کے گھروں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں سریش کمار اور ان کے بیٹے لو کمار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے حیدرآباد منتقل کردیا گیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال مٹھی پہنچا دی گئیں۔
واقعے کے چار سے پانچ گھنٹے گزرنے کے باوجود ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے پر مقتولین کے ورثاء اور برادری کے افراد نے چیلھار پولیس اسٹیشن کے سامنے دھرنا دے دیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو فوری گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔
رپورٹ: راحیل ساگر، دی پوسٹ ڈیجیٹل، مٹھی تھرپارکر
#Tharparkar #Chachro #Chilhar #SindhNews #CrimeNews #JusticeForVictims #ThePostDigital
12
محسن نقوی صاحب! سندھ کی تقسیم کی بات کرنے سے پہلے سندھ کی تاریخ تو معلوم کریں۔ ٹنڈو الہیار، خیرپور اور نوابشاہ آ کر اس معاملے پر بات کریں!
بیرسٹر فیاض علی میتلو نے ابوذر غفاری کے ساتھ خصوصی پوڈکاسٹ میں سندھ کی تاریخ، صوبوں کی تشکیل اور سندھ کی تقسیم سے متعلق جاری بحث پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
کیا سندھ کی تقسیم کا معاملہ اتنا آسان ہے؟ بیرسٹر فیاض علی میتلو نے کیا مؤقف اختیار کیا؟ مکمل گفتگو دیکھیے۔
ویڈیو پسند آئے تو: youtu.be/th-XWo3Po-k
Subscribe | Share | Comment
مزید اہم خبروں اور خصوصی پوڈکاسٹس کے لیے The Post Digital کو سبسکرائب کریں۔
#FayyazAliMetlo #MohsinNaqvi #Sindh #SindhHistory #NewProvinces #SindhDivision #PakistanPolitics #AbuzarGhaffari #Podcast #ThePostDigital
9
مصطفیٰ کمال نے بلاول بھٹو زرداری کے سندھ میں خونریزی سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں دھمکیوں کے بجائے اپنی جماعت کی 18 سالہ حکومتی کارکردگی پر بات کرنی چاہیے۔ انہوں نے کراچی میں ماضی کے جلاؤ گھیراؤ اور مہاجر برادری کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات کا حوالہ بھی دیا۔ صوبوں کی تشکیل کے معاملے پر انہوں نے عوامی ریفرنڈم کو بہترین راستہ قرار دیا۔
#MustafaKamal #BilawalBhutto #MQMPakistan #SindhPolitics #NewProvinces #Karachi #ThePostDigital
10
کراچی میں ٹریفک پولیس کی پٹرولنگ کار کو ٹکر مارنے کے واقعے میں ملوث ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سندھ پولیس کے اعلامیے کے مطابق سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کراچی ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ڈرائیور کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ڈیفنس کے حوالے کردیا گیا ہے، جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد ٹریفک پولیس افسران نے ڈرائیور کو روکنے اور گرفتار کرنے کے لیے اس کا تعاقب بھی کیا تھا، تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
#ElectricityPrice #NEPRA #PowerTariff #PakistanNews #ElectricityBills #ThePostDigital
1
43
کراچی میں ٹریفک پولیس کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا ٹرک ڈرائیور گرفتار
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈرائیور کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
#Karachi #TrafficPolice #SindhPolice #TruckDriver #PoliceAction #ThePostDigital
1
53
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے سندھ کی تقسیم سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں خون خرابے کی باتیں کرنے کے بجائے سندھ میں پیپلزپارٹی کی 18 سالہ حکمرانی کی کارکردگی کا جواب دینا چاہیے۔
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ صوبے کے سرکاری اسکولوں میں تعلیم اور اسپتالوں میں علاج کی مناسب سہولیات دستیاب نہیں، جبکہ ان کے بقول کرپشن اور لوٹ مار عروج پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سانحہ پکا قلعہ اور 27 دسمبر جیسے واقعات کا حوالہ دے کر خوف و ہراس پھیلانے سے گریز کریں۔ اب مہاجر اور سندھی عوام ایک دوسرے کے خلاف نہیں لڑنا چاہتے بلکہ دونوں برادریاں امن، بھائی چارے اور ترقی کی خواہشمند ہیں۔
ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ نئے انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے جدوجہد آئینی اور قانونی دائرے میں رہتے ہوئے جاری رکھی جائے گی۔
#WasimAkhtar #MQMPakistan #BilawalBhutto #SindhPolitics #NewAdministrativeUnits #Karachi #ThePostDigital @allaboutmqm
2
35
کراچی : کسٹمز حکام کے مطابق شہر کے تین مقامات آر سی ڈی ہائی وے، سپر ہائی وے اور نمائش چورنگی پر کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 14 کروڑ 53 لاکھ 76 ہزار روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ضبط کیے گئے سامان میں 20 ہزار کلوگرام کٹی ہوئی چھالیہ، بھارتی ساختہ گٹکا، تمباکو مصنوعات، شیشہ فلیورز اور شیشے کے مختلف لوازمات شامل ہیں۔
کسٹمز حکام کے مطابق اسمگل شدہ اشیا مختلف مقامات پر کنٹینرز کے اندر چھپا کر ذخیرہ کی گئی تھیں، جنہیں کارروائیوں کے دوران تحویل میں لے لیا گیا۔
#PakistanCustoms #Karachi #Smuggling #CustomsEnforcement #KarachiNews #ThePostDigital
1
38
27ویں ترمیم پر بلاول کا بیان، نااہلی کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے: رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر بلاول بھٹو زرداری یہ مؤقف اختیار کرتے ہیں کہ انہوں نے دباؤ میں آکر آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تو اس کے قانونی نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق کہا کہ فیصلہ پارلیمنٹ میں بحث اور اتفاقِ رائے سے ہوگا، جبکہ عوامی رائے کے لیے ریفرنڈم بھی زیرِ غور آسکتا ہے۔
#RanaSanaullah #BilawalBhutto #27thAmendment #PPP #PMLN #PakistanPolitics #ThePostDigital
1
24
سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ہیں یا کسی جامعہ کے اپوزیشن لیڈر؟
بیرسٹر سرفراز علی میتلو، ڈین فیکلٹی آف لا، جامعہ کراچی کا اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کے بیان پر ردعمل۔
دی پوسٹ ڈیجیٹل کے ساتھ خصوصی گفتگو۔
#ThePostDigital #SarfarazAliMetlo #AliKhursheedi #UniversityOfKarachi #SindhAssembly
@SarfarazMaitlo @BBhuttoZardari @murtazawahab1 @KarUniversity @alikhurshidi @MediaCellPPP @PPP_Org
سندھ کی تقسیم کا ساتھ دینے والوں سے الیکشن میں مقابلہ ہوگا، بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کے موجودہ اراکین کے بزرگوں نے قراردادِ پاکستان کی حمایت کی تھی۔ اگر آج وہی لوگ سندھ کی تقسیم کا ساتھ دیں گے تو آئندہ انتخابات میں سیاسی مقابلہ ہوگا۔
#BilawalBhutto #PPP #SindhAssembly #SindhPolitics #SindhDivision #PakistanPolitics #ThePostDigital
@BBhuttoZardari @MediaCellPPP @PPP_Org @CMSindh @SindhCMHouse
9
سندھ کی زبردستی تقسیم ہوئی تو بھائی بھائی کا دشمن بن جائے گا، بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کی تقسیم زبردستی مسلط کرنے سے صوبے میں خونریزی اور معاشرتی دشمنی جنم لے سکتی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی عوامی خواہشات اور آئین کے مطابق نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کرتی ہے، لیکن زبردستی کوئی فیصلہ قبول نہیں ہوگا۔
#BilawalBhutto #Sindh #SindhDivision #NewProvinces #PPP #PakistanPolitics #ThePostDigital #MQMPakistan #BilawalBhutto #NewProvinces #SindhPolitics #Karachi #ThePostDigital
@BBhuttoZardari @MediaCellPPP @PPP_Org @AAliZardari @CMSindh @SindhCMHouse @sindhinfodepart
8
صوبوں سے متعلق بحث نہیں روک سکتے، خون بہانے کی بات سمجھ سے بالاتر ہے: عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے صوبوں اور گڈ گورننس سے متعلق بحث جمہوری حق ہے، اسے روکا نہیں جاسکتا۔
عطا تارڑ کے مطابق عوام کی رائے جاننے کے لیے ریفرنڈم آئینی طریقہ کار ہے، جبکہ عوام کی مرضی کے بغیر کوئی فیصلہ مسلط نہیں کیا جاسکتا۔
#AttaullahTarar #BilawalBhutto #NewProvinces #SindhPolitics #PakistanPolitics #ThePostDigital
13
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ملک میں عوام کی خواہشات، آئین و قانون کے مطابق صوبے بننےکی حمایتی ہے، زور زبردستی اگر سندھ کی تقسیم ہوتی ہے تو کراچی کی سڑکوں پر جو خون بہے گا اس پر سوال پوچھےجائیں گے، زور زبردستی صوبےکی تقسیم کریں گے تو معاشرے میں تقسیم ہوگی اور وہ دشمنی تک جائے گی، عام آدمی ہتھیار اٹھائیں گے اور یہ خون خرابا ایک خون تک محدود نہیں رہےگا، اگر یہ زور زبردستی کریں گے تو سندھ میں بھائی بھائی کو قتل کرے گا، میں خون خرابہ نہیں دیکھ سکتا ہوں،عوام کی تائید سے جو صوبہ بنایا جاتاہے ہم اس کے ساتھ ہیں۔ریفرنڈم کی بات نہیں، نیت کی بات ہوتی ہے، پاکستان کی تاریخ میں غیر جمہوری کام کے لیے ریفرنڈم کرایا گیا، آئین میں طریقہ کارموجود ہے، یہ تجویز دینا بھی ایسا ہےکہ آپ غیر آئینی طریقہ کار تلاش کر رہے ہیں۔
#BilawalBhutto #Sindh #SindhDivision #NewProvinces #PPP #PakistanPolitics #ThePostDigital
8
قدرتی وسائل سے مالا مال ہے سندھ، گیس، معدنیات، سمندر اور زرخیز زمینیں ہماری طاقت ہیں، سید شارق جمال
دی پوسٹ ڈیجیٹل کے پوڈکاسٹ میں رکن سندھ اسمبلی سید شارق جمال کی میزبان ابوذر غفاری کے ساتھ خصوصی گفتگو، جس میں انہوں نے سندھ کے قدرتی وسائل اور صوبے کی معاشی صلاحیتوں پر اظہارِ خیال کیا۔
مکمل پوڈکاسٹ دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔youtu.be/Lb5-DdWmuc0
#SyedShariqJamal #Sindh #SindhResources #NaturalResources #AbuzarGhaffari #Podcast #ThePostDigital
نوجوانوں کی ذہنی بحالی، پاکستان کی مضبوط معیشت کی بنیاد!
پاکستان کی نوجوان نسل ملک کا سب سے بڑا سرمایہ ہے، لیکن بے روزگاری، غربت، ذہنی دباؤ اور سماجی مسائل نوجوانوں کی صلاحیتوں کو متاثر کر رہے ہیں۔
نوجوانوں کو صرف تعلیم اور ہنر ہی نہیں بلکہ ذہنی و نفسیاتی معاونت، بہتر مواقع اور مثبت ماحول کی بھی ضرورت ہے۔ نوجوانوں کی ذہنی صحت پر سرمایہ کاری دراصل پاکستان کے روشن مستقبل اور مضبوط معیشت میں سرمایہ کاری ہے۔
مکمل تحریر پڑھیں اور اپنی رائے کا اظہار کریں۔ thepostdigital.net/article/s…
#YouthDevelopment #MentalHealth #EconomicGrowth #PakistanYouth #YouthEmpowerment #ThePostDigital















