12 دسمبر، پشاور: حکومتی پالیسیوں کے خلاف جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام احتجاجی جلسہ عام منعقد ہوگا، جس میں صوبہ بھر سے عوام شرکت کریں گے۔
گورنر راج میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3700 روپے اور ایل پی جی 620 روپے میں مل رہی ہے۔
کیا گورنر راج کے ذمہ داران تجاوزات کے خلاف آپریشن سے فارغ ہو کر مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کی طرف بھی توجہ فرمائیں گے؟
تجاوزات کے خلاف آپریشن تو جاری ہے، مہنگائی کے خلاف آپریشن کب ہوگا؟
1
54
خیبرپختونخوا میں آٹے کا بحران میں پنجاب حکومت ملوث ہے۔ عنایت اللہ خان امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی
جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی مشترکہ اتحادی حکومت نے ملاکنڈڈویژن پر ٹیکس نہیں لگایا۔ عنایت اللہ خان امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی
حافظ نعیم الرحمٰن کا کوئٹہ میں خطاب، کسی کو نہیں بخشا!
مسٹر ہوں یا مولانا، یہ قوم کے مجرم ہیں، انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
اسلامی جمعیت طلبہ و جمعیت طلبہ عربیہ ملاکنڈ ڈویژن کے سابقین کیساتھ امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی اور قیم جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی حلیم باچا کی نشست۔
امیرِ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا شمالی، محترم عنایت اللّٰہ خان صاحب کی زیرِ صدارت صوبائی نظم اور ضلعی ذمہ داران کا اجلاس صوبائی دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی امور اور موجودہ سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، جبکہ آئندہ کے لائحۂ عمل کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔
جماعت اسلامی نے آئل ریفائنریوں کے ناجائز منافع خوری کی نشاندہی کرکے عوامی مفاد کا اہم مسئلہ اجاگر کیا، جس کے نتیجے میں عوام کو ریلیف ملا۔ یہ جماعت اسلامی کی عوام دوست جدوجہد کا ثبوت ہے۔
عنایت اللہ خان
امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی
جماعت اسلامی کی سیاست کا محور اقتدار نہیں بلکہ عوامی مفاد، حقوق کا تحفظ اور مسائل کا حل ہے۔ جماعت اسلامی ہر محاذ پر عوام کی ترجمانی اور ان کے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔
عنایت اللہ خان
امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی
اللَّهُمَّ أَحْسِنْ عَاقِبَتَنَا فِي الْأُمُورِ كُلِّهَا، وَأَجِرْنَا مِنْ خِزْيِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الْآخِرَةِ۔
ترجمہ:
اے اللہ! ہمارے تمام معاملات کا انجام بخیر فرما، اور ہمیں دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے محفوظ فرما۔
آمین یا رب العالمین
49
جماعت اسلامی کی ٹیم نے آئل ریفائنریوں کی لوٹ مار اور عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا سراغ لگایا اور ان کے حقائق قوم کے سامنے بے نقاب کیے۔ یہ عوام کے حقوق کے تحفظ اور ان کے وسائل کی حفاظت کی جدوجہد ہے۔
حافظ نعیم الرحمن
امیر جماعت اسلامی پاکستان
عالمِ دین کا مقام، کردار اور ذمہ داریاں کیا ہیں؟ مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی فکر سے ایک اہم رہنمائی۔
اسلام آباد : وزارت خارجہ میں پٹرولیم لیوی کے حوالے سے جماعت اسلامی اور حکومت میں مذاکرات کے آخری دور کا آغاز!










