Nudrat Ul Ain Fatima (@UlNudrat) header
Nudrat Ul Ain Fatima (@UlNudrat) profile picture
Joined April 2020
Photo by Nudrat Ul Ain Fatima (@UlNudrat)Photo by Nudrat Ul Ain Fatima (@UlNudrat)Photo by Nudrat Ul Ain Fatima (@UlNudrat)Photo by Nudrat Ul Ain Fatima (@UlNudrat)Photo by Nudrat Ul Ain Fatima (@UlNudrat)Photo by Nudrat Ul Ain Fatima (@UlNudrat)Photo by Nudrat Ul Ain Fatima (@UlNudrat)Photo by Nudrat Ul Ain Fatima (@UlNudrat)Photo by Nudrat Ul Ain Fatima (@UlNudrat)Photo by Nudrat Ul Ain Fatima (@UlNudrat)
میں احساس لکھتی ہوں پرندوں کے پروں پر آزادی کے خواب لکھتی ہوں میں احساس لکھتی ہوں محبت کی کہانی کے سبھی عنوان لکھتی ہوں جو ہم پے بیت جاتے ہیں وہ سارے عذاب لکھتی ہوں میں احساس لکھتی ہوں ادھوری سی کہانی کے پورے خواب لکھتی ہوں منصف کے ترازو کو میں انصاف نساء #قومى_زبان
2
4
11
439
دل کو زیادہ حساسیت سے روکیے اپنے لیے جییں اپنے وجود کو کسی کا تابع مت بنائیں محبت بھی مزدوری ہے احساسات کی جذبات کی کب تک کریں گے یہاں مزدور کو اس کا حق نہیں ملتا محبتوں کا بوجھ اٹھاتے اٹھاتے جب تھک جائیں گےتو اپنے لیے وقت نہیں بچےگا #قومی_زبان #ردائے_سخن
5
3
76
دل اتنی بار ٹوٹا کے پھر ٹوٹ ہی گیا اور میں نے اسے اس کے حال پر چھوڑ دیا مجھ میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ اسے جوڑتی #قومی_زبان #رداےسخن
1
5
4
76
بچھڑتے لمحوں کو الوداع کہہ دو وہ اس کی یاد کو الوداع کہہ دو جو بچھڑ گیا کہیں راہ میں جو نہیں رہا تیری چاہ میں اسے الوداع کہہ دو عمر بھر کی مسافت کو مختصر کر دو یادوں کی کتابوں پر زرا دھول رہنے دو میری بات مانو تو ان اجڑی شاموں کو الوداع کہہ دو #قومی_زبان #ردائے_سخن
1
6
4
103
میں خوش ہوں اپنی دنیا میں اب التفات مجھے گوارہ نہیں میں اس کو کیسے یاد رکھوں وہ پل جو میں نے گذارا نہیں تم جس دریا میں بہتے ہو اس کا تو کوئی کنارہ نہیں اب اس کے ذکر کو جانے دو وہ شخص تو اب ہمارا نہیں تم خود کو فاتح کہتے ہو ؟ یہ کھیل تو میں نے ہارا نہیں #قومى_زبان
2
45
ساری زندگی دوسروں کے لیے جینے کے بعد جب سمجھ آئی تو جینے کا وقت ہی نہیں رہا #قومی_زبان #ردائے_سخن #سحرالبیاں
6
7
106
زندگی کی جب سب پرتیں کھلیں تو پتا چلا کہ محبت کا دکھ تو سب سے ہلکا تھا جسے سہہ بھی لیا جی بھی لیا #قومی_زبان #رداےسخن
5
9
123
زندگی جو رنگ دکھائے دیکھنا اور اوڑھنا پڑتا ہے عداوتوں کے سازشوں کے رنگ بڑے گہرے ہوتے ہیں پھیکا پڑنے میں بڑا وقت لگتا ہے محبتوں کے رنگ نجانے کیوں کچے ہوتے ہیں کبھی ٹھہرے نہیں بس اڑ جاتے ہیں #قومی_زبان #رداےسخن
4
6
10
181
نوازش
25
: کیا سانس لینا زندگی ہے؟ اپنے لیے ہی جینا زندگی ہے کبھی فرصت ملے تو سوچنا ٹھٹھرتی ہوئی زندگی کو محبت سے جلا دینا کبھی بے خواب آنکھوں میں کوئی اپنا خواب دے دینا کسی بے چراغ رات میں کوئی چراغ سا جلا دینا کسی ٹوٹے سے لمحے میں خود کو جوڑ کے رکھنا زندگی ہے #قومى_زبان
1
2
73
کیا سانس لینا زندگی ہے؟ اپنے لیے ہی جینا زندگی ہے ؟ کبھی فرصت ملے تو سوچنا کسی چوراہے پے کھڑے کسی معصوم بچے سے پھول لینا زندگی ہے بنا رشتے بنا ناطے کسی کے دکھ کو بانٹنا کسی گرتے کو تھام لینا خوشیوں کو بانٹ دینا زندگی ہے #قومی_زبان #ردائے_سخن
6
4
97
جب جذبے مر جائیں تو دل قبرستان بن جاتا ہے بے چراغ بے نشان ایک خون کا لوتھڑا جو سانس تو لیتا ہے مگر جیتا نہیں #قومی_زبان #ردائے_سخن
6
3
91
یادوں کی جلتی دھوپ میں اٹھتا ہوا غبار سا چھو کر گذر گیا پل تیرے قرار کا کبھی تو جو آے روبرو اقرار کے حصار میں کتنا حسین خیال ہو وہ وصل کے خمار کا خواب وخیال ہو گئیں وہ چاہتیں وہ راحتیں آنکھوں میں رہ گیا لمحہ انتظار کا #قومی_زبان #رداےسخن
6
4
120
بوسیدہ کتابیں بوسیدہ جذبے خاموش موسم مجھے اچھے لگتے ہیں جانے کیوں یہ ادھوری آسیب ذدہ کہانیاں پڑھنے کو جی چاہتا ہے بےجان جذبوں کو محسوس کرنے کو جی چاہتا ہے خاموش موسم کی یخ بستہ خاموشیوں سے کچھ کہنے کو جی چاہتا ہے کہانیوں پر پڑی دھول وقت کی بے رحم رفتار بتاتی ہے کیسے کردار ہوں گے جو وقت کے ساتھ کہیں کھو گئے ادھوری محبتیں ان کہے جذبے ان کتابوں میں شائید اب بھی کہیں سانس لیتے ہوں ان کی مہک اب بھی کہیں زندہ ہو کسی ادھورے خط میں کسی بےنام تحریر میں کسی پرانی تصویر میں ان دھول زدہ کتابوں میں کتنی کہانیاں ہوں گی کتنے پرسرار لمحے کتنی محبتیں ہوں گی خاموش موسم کی اذیتیں ہوں گی ہجر فراق کے موسم درد ملال کے موسم شکستہ خواب ادھوری حسرتیں بارش کی بوندوں میں چھپا کوئی نوحہ زرد پتوں کی خاموشی پر لکھی کوئی صدا ان کتابوں میں سوئی نامکمل کہانیاں خاموش درد بھرے موسم زندگی کی بے رحم لمحوں کا فسانہ سناتے ہیں اور دنیا کی بے ثباتی کا احساس یہ ایک پیغام ہے مگر ہر آنے والا یہ کہانی پڑھتا ہے سمجھتا نہیں اور پھر خود کہانی بن جاتا ہے #قومی_زبان #ردائے_سخن
1
1
6
165
وہ رات بے چراغ تھی وہ شام بے نشان تھی چاند بھی خاموش تھا چاندنی ویران تھی رکی رکی سی زندگی ٹھہری ہوئی ہر بات تھی دل تھا کہ یوں جلا جلا بجھی بجھی ہر سانس تھی جدائیوں کے پہر میں تنہائیوں کے قہر میں ہر سمت تیری یاد تھی ہر سو تیری ہی بات تھی #قومی_زبان #رداےسخن
1
6
5
183
محبت کے فسانے چھوڑ محبت کے زمانے چھوڑ جو تجھ کو راس ہی نہیں وہ چاہت کے ٹھکانے چھوڑ عداوتوں کے دیس میں عنایتوں کے بھیس میں جو تجھ کو لوٹتے رہے وہ سارے آشیانے چھوڑ میں اس کو بھول جاوں گا میں اس کو چھوڑ جاوں گا جب تجھ سے یہ ہو گا نہیں تو پھریہ سارے بہانے چھوڑ #قومى_زبان #ردائے_سخن
1
8
153
تمھاری کچھ نشانیاں اب بھی میرے پاس ہیں وہ رنگ برنگی چوڑیاں کچھ ٹوٹی ہوئی سی بالیاں وہ سیپ سے بنی ہوئی چند معصوم سی انگوٹھیاں یادوں کے صندوق میں کچھ خط بھی ہیں پڑے ہوئے تحریر ہے میرے نام کی تیرے ہاتھ سے لکھی ہوئی محبتوں کی چاشنی جا بجا گھلی ہوئی کچھ حسرتیں ناتمام سی وہ ہجر کی وصال کی ان کہی سی داستاں ہر لفظ میں اک خوف ہے ہجر کا فراق کا وہ اپنی وفا پے یقین کا خیال کتنا حسین تھا وہ مجھ کو کھو کر نہ جینے کا وعدہ بھی دل فریب تھا محبتوں کے وصال پر تمہیں کس قدر یقین تھا مگر یہ تو تمھارا خیال تھا تقدیر کی جو آندھیاں چلی تو پھر رکی نہیں وہ ریت سی محبتں اڑ کے خاک ہو گئیں نہیں معلوم تم کہاں کس حال میں مگر تمھاری نشانیاں اب بھی میرے پاس ہیں یادوں کے صندوق کی بوسیدہ سی چابیاں اب بھی میرے پاس ہیں #قومی_زبان #رداےسخن #سحرالںیاں
3
97
میں تو عشق کی راہ پر چل رہا تھا سر جھکائے انجام سے بے خبر منزل کی تمنا کے بنا فنا کی جستجو میں مجھے نہیں خبر نجانے کب چلتے چلتے میں مجاز سے حقیقی کی جانب مڑ گیا دل کی بے چینی سکون میں بدلنے لگی عجیب سا قرار تھا یوں لک رہا تھا جیسے میرے وجود کو کسی نے رہائی دے دی ہو میرا دل اس کیفیت سے نا آشنا تھا محبت میں ہجر اور وصال کشمکش پانے اور کھونے کی اذیت میں جینے والا یہ دل حیران تھا اور میں جان چکا تھا اب اس دل کی منزل مجاز نہیں رہی میرے سامنے رب کی زات تھی #قومی_زبان #ردسےسخن
5
194
میرے چارہ گر میرے ہم نفس میری وحشتوں کی ہے خبر تجھے میرے دردو غم کو سمیٹ دے میری تیرہ شبی کو چراغ دے میں تیری تلاش میں ہوں رات دن میری الجھنوں کو خیال دے بے سبب سی مسافتیں بے ثمر سی وہ کاوشیں میں تھک گیا ہوں اس راہ میں مجھے اس جنوں سے نکال دے #قومی_زبان #رداےسخن
4
5
151
Happy Birthday to one of the most beautiful souls in my life! 🥹❤️🎂✨ You are beautiful not only on the outside, but also on the inside. You have such a pure heart, a gentle soul, and the sweetest nature that makes you so special to me. 🫶🏻💗 And your voice… 🎶❤️ It’s honestly so beautiful and soothing. The way you sing is truly magical, . You have a special kind of beauty that goes beyond words, and I feel so lucky to know someone as wonderful as you. 🥹💕 I want you to know how much I love you and how incredibly special you are to me. You deserve all the happiness, love, peace, and beautiful things this world has to offer. May Allah always protect your beautiful heart, bless you with endless happiness, grant you perfect health, a long and healthy life, and fill every chapter of your life with peace, success, and countless reasons to smile. Ameen. 🤲🏻❤️ 🎶🩷 🥹💖 🫂💕 Happy birthday Crown
1
117
ساری زندگی محبت پر لٹانے کے بعد پتا چلا کہ محبت تو کبھی ہوئی ہی نہیں محبت کے لیے تو ولی کا دل چاہیے تھا جو نہیں تھا #قومی_زبان #رداےسخن
5
5
145