Urdu retweeted
یوں بھی اک روز اِسےچھوڑ کےجانا ہی تو ہے
خوف پھر کیا ہو زمانے کا زمانہ ہی تو ہے
زندگی اتنی بھی دشوار نہیں تیرے بعد
تجھ کو ہر روز سرِ شام بُھلانا ہی تو ہے
نعیم ضرار
Urdu retweeted
میں نیل کرائیاں نیلکاں، میرا تن من نیلو نیل
🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀
🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷
#Situation #usamidterms 🇺🇲
Urdu retweeted
— معافی —
یہ محبت کی شادی تھی۔ لاہور میں قیام تھا۔ بیوی کا مائیکہ پشاور تھا۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب ڈائیوو بس سروس کا آغاز ہو چکا تھا اور بٹن والے موبائل فون آ چکے تھے۔
شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی ہم دونوں میں ایک معمولی سا جھگڑا ہو گیا۔ غلطی بھی اس کی تھی، اور روٹھ بھی وہی گئی۔
میں غصے کا تیز آدمی ہوں، چنانچہ میں نے فون ملائے بغیر دکھاوے کیلئے کچھ بٹن دبا کر فون کان سے لگایا، اور پوچھا کہ آپ ڈائیوو سے بول رہے ہیں۔ پھر کہا کہ پشاور کیلئے سائرہ نعیم کے نام پر ایک سیٹ بک کریں۔ غصہ زیادہ تھا، اس لیے نام کی فوراً تصحیح کروائی کہ سائرہ نعیم مت لکھو، سائرہ زمان لکھو۔ (شادی سے پہلے اس کا نام یہی تھا)۔ 😂
میں اس جھوٹ موٹ کی کال کو جلد ختم کرنا چاہتا تھا۔ خدشہ یہ تھا کہ اس دوران میں اگر کسی کی سچ مچ کال آ گئی تو فون کی گھنٹی بجنے سے، اس جعلی کال کا پول کھل جائے گا۔ بدقسمتی سے ایسا ہی ہوا۔ گھنٹی بج اٹھی۔ میری اوپر کی سانس اوپر اور نیچے کی نیچے رہ گئی۔ میں ہکا بکا فون کو دیکھنے لگا۔ میرا فریب آشکار ہو چکا تھا۔
وہ منہ دوسری طرف کر کے بیٹھی سب سن رہی تھی، گھنٹی بجنے پر وہ اچانک میری طرف مڑی، اس نے مجھے حیران نظروں سے، اور میں نے اسے پریشان نظروں سے دیکھا، میری پریشانی ندامت میں، اور اس کی حیرانی غصے میں بدلتی گئی۔ بس پھر کیا تھا، اس نے سارے تکیوں کی روئی مجھ پر نکال دی۔ خود کو بچاتے ہوئے میرے شرمندہ قہقہے اور اس کے حملے ہماری صلح پر منتج ہوئے۔
اس واقعے کے بعد ہم نے ایک اصول طے کیا کہ "آئیندہ جھگڑے میں جس کی غلطی نہیں ہو گی، وہ معذرت کرے گا"۔
چنانچہ پچھلی دو تین دہائیوں سے میں ہی معافی مانگتا آ رہا ہوں۔
نعیم ضرار
Urdu retweeted
ایک ناقابلِ فراموش ملاقات — محمد علی، ایک عہد، ایک آواز، ایک حسین یاد!
30 جنوری 2005ء، لاہور۔
لاہور کی تاریخ کی پہلی میراتھن کا دن تھا۔ ریسکیو 1122 کے سپرد ہنگامی طبی امداد اور انتظامی ذمہ داریاں تھیں۔ بطور ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر، میں بھی ان انتظامات کی نگرانی پر مامور تھا۔ خلافِ معمول، سوٹ کے بجائے مکمل یونیفارم پہنے، قذافی اسٹیڈیم کے باہر فیروزپور روڈ پر کھڑا تھا۔ اردگرد نوجوان ریسکیو افسران اور عملہ موجود تھا۔ سڑک عام ٹریفک کے لیے بند تھی اور خلقت تھی کہ امڈی چلی آ رہی تھی۔ یوں لگتا تھا جیسے لاہور کی سڑکوں پر عید اتر آئی ہو۔
اسی ہنگامۂ شوق میں ایک دراز قد، عمر رسیدہ شخص آہستگی سے میرے قریب آ کھڑا ہوا۔ سرسری نگاہ پڑی تو چہرہ کچھ شناسا لگا۔ اگلے ہی لمحے دل جیسے دھڑکنا بھول گیا!
یہ تو محمد علی تھے!
پاکستان کی فلمی تاریخ کا وہ درخشاں ستارہ، وہ بے مثال اداکار، وہ طلسماتی آواز، جس کی فلمیں دیکھتے اور جس کی شخصیت کے سحر میں گرفتار رہتے میرا بچپن اور لڑکپن گزرا تھا، آج میرے سامنے، تنہا، خاموش کھڑا تھا!
میں نے قریب ہو کر سلام کیا۔ جواب میں وہی گونج دار، مانوس اور دل میں اتر جانے والی آواز سنائی دی۔ ہلکا سا مسکرائے اور پوچھا:
’’گویا آپ نے مجھے پہچان لیا؟‘‘
میں نے بے ساختہ عرض کیا:
’’علی صاحب! آپ کو اور مہدی حسن صاحب کو تو میں سات پردوں کے پیچھے سے بھی پہچان سکتا ہوں!‘‘
وہ مسکرا دیے۔
سن گلاسز، مفلر اور کیپ کی اوٹ میں اپنی شناخت چھپائے، گلبرگ سے اکیلے اس جشن کی رونق دیکھنے چلے آئے تھے۔ یہ ان کی زندگی کے وہ ایام تھے جب صحت کے سنگین مسائل نے انہیں گھیر رکھا تھا۔
کہنے لگے کہ بس کچھ دیر لوگوں کی خوشیاں دیکھنے آیا ہوں، مگر میڈیا اور انتظامیہ کی نظروں سے دور رہنا چاہتا ہوں۔
پھر تقریباً ایک گھنٹہ ان کی رفاقت نصیب ہوئی۔ انہیں اسٹیڈیم بھی لے گیا۔ کتنی ہی باتیں ہوئیں، کتنی ہی یادیں تازہ ہوئیں۔ نہ کوئی کیمرہ، نہ کوئی رسمی تقریب، نہ شہرت کا کوئی تکلف۔ بس ایک عظیم فنکار اور اس کی شخصیت سے والہانہ عقیدت رکھنے والا ایک شخص۔
بالآخر اپنی گاڑی کے ذریعے انہیں واپس بھجوا دیا۔
آج اس واقعے کو دو دہائیوں سے زیادہ گزر چکے ہیں۔ محمد علی بھی رخصت ہو گئے، وہ زمانہ بھی بیت گیا، وہ منظر بھی وقت کی گرد میں کہیں کھو گیا۔
مگر آج بھی جب آنکھیں بند کرتا ہوں تو فیروزپور روڈ کا وہ ہجوم، وہ دراز قد شخصیت، وہ دھیمی مسکراہٹ اور وہ پُروقار آواز پھر سے زندہ ہو اٹھتے ہیں:
’’گویا آپ نے مجھے پہچان لیا؟‘‘
کاش! انہیں بتا پاتا کہ بعض چہرے پہچانے نہیں جاتے، دلوں پر نقش ہوتے ہیں۔ اور بعض آوازیں کانوں سے نہیں، روح سے سنی جاتی ہیں۔
زندگی کی سب سے قیمتی یادگاریں تصویریں نہیں ہوتیں؛ بعض اوقات وہ محض ایک ملاقات، ایک مسکراہٹ اور چند لمحوں کی رفاقت ہوتی ہیں، جنہیں وقت بھی مٹا نہیں پاتا۔
اللہ تعالیٰ محمد علی صاحب کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔
نعیم ضرار
Urdu retweeted
بہت رَسا تھا اگرچہ دماغ اندر سے
نہ مل سکا اُسے میرا سراغ اندر سے
*ہتھیلیوں نے ہواؤں کو روک رکھا تھا*
*جلا رہا تھا انہی کو چراغ اندر سے*
یہ کھو گیا تھا زمانے کی دھول میں لیکن
ہرا بھرا ہے محبت کا داغ اندر سے
خیالِ یار کی دل سے مہک نہیں جاتی
اجڑ گیا ہے اگرچہ یہ باغ اندر سے
نعیم ضرار
Urdu retweeted
نہیں تھا خوف اُسے عارضی خداؤں سے
چراغ لڑتا رہا رات بھر ہواؤں سے
عجیب شخص ہے مایوس ہی نہیں ہوتا
وفا کی اُس کو ہے امید بیوفاؤں سے
رہائی مل نہ سکی فکر کے غلاموں کو
ہٹا تو دی گئی زنجیر اُن کے پاؤں سے
خراج مانگتا ہے انقلاب کا رستہ
یہ التجاؤں سے آتا ہے نہ دعاؤں سے
زباں حسینی مگر دل یزید کا قائل
مجھے بچائے کوئی میرے پیشواؤں سے
نعیم ضرار
Urdu retweeted
علامہ اقبال سے منسوب یہ خط جعلی ہے۔ اس پر 1934 کا سال درج ہے۔ جبکہ علامہ اقبال کی وفات کے سال 1938 تک لفظ "پاکستان" کا وجود تک نہیں تھا۔ پاکستان کا نام قرارداد لاہور 1940 کے بعد سامنے آیا۔
علامہ اقبال کے اس خط کے منظر پر آنے کے بعد مطالعہ پاکستان دوبارہ لکھنا پڑے گا۔
علامہ اقبال 1934 کے اس خط میں کہہ رہے ہیں کہ یار پروفیسر ٹامسن میں نے پاکستان کا خواب نہيں دیکھا۔ مجھ پر یہ خواب نہ ڈالیں۔ میں نے تو تجویز دی تھی کہ انڈین فیڈریشن کے اندر شمال مغرب میں ایک صوبہ مسلمانوں کا بنایا جائے۔ یہ صوبہ انڈین فیڈریشن کا حصہ ہوگا۔
علیحدہ ملک پاکستان کا تصور کیمرج والوں نے پیش کیا تھا۔ میرا اس سے کچھ لینا دینا نہيں ہے۔
آپ کا مخلص،
محمد اقبال
Urdu retweeted
گذرے منظر اٹھا کے لے آیا
وقت خنجر اٹھا کے لے آیا
میں نے دو اشک اس کے کیا پونچھے
وہ سمندر اٹھا کے لے آیا
جانے کیا گل فروش پر گذری
آج پت جھڑ اٹھا کے لے آیا
میں کہ چنتا رہا پرائے غم
پھر انہیں گھر اٹھا کے لے آیا
کب سے رکھا ہُوا تھا میں باہر
خود کو اندر اٹھا کے لے آیا
نعیم ضرار
Urdu retweeted
بچھی ہوئی میرے اطرف آبگینیں ہیں
میری حیات پر نگران خوردبینیں ہیں
میں خود کفیل ہوں مسموم خود فریبی میں
مِرے خیال کی اپنی بھی آستینیں
دل و نظر کی ضرورت نہیں رہی باقی
کہ ارضِ خاک پر اب خاک کی مشینیں ہیں
ابھی تجاوزِ نسبت کا میں نہیں قائل
مِرا علاقہ ابھی داخلی زمینیں ہیں
سنا ہے ارضِ عدم پر ہے ایسی بستی بھی
جہاں جفا سے تہی ناز آفرینیں ہیں
نعیم ضرار
Urdu retweeted
دانش کا تقاضا چند مثالی سکول بنانا نہیں، پورے نظامِ تعلیم کو مثالی بنانا تھا۔
کاش! شہباز شریف اپنے ادوارِ وزارتِ اعلیٰ میں 16 دانش سکولوں کے بجائے پنجاب کے 48 ہزار سے زائد سرکاری سکولوں کی اصلاحِ و بنیاد پر توجہ دیتے تو آج ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد بچوں کا مستقبل کہیں زیادہ روشن ہوتا۔ کسی بھی قوم کا مستقبل، اس کے اسکولوں میں زیرِ تعلیم بچوں کی عمدہ تعلیمی سہولتوں سے وابستہ ہوتا ہے۔ کئی بار پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ رہنے والے نے پنجاب کے سرکاری اسکولز کیلئے جو کچھ کیا، اس کی حالتِ زار اور ابتری سے کون واقف نہیں ہے؟
چراغ تلے اندھیرا تو سنا تھا، مگر لاکھوں بچوں کے تعلیمی اندھیروں پر صرف چند چراغوں کی روشنی کا جشن منانا، آخر کہاں کی دانش ہے؟
2010 میں جب اس وقت کے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے دانش سکولز کی بنیاد رکھی تو مجھ سمیت بہت سے لوگوں نے اسے دیوانے کا خواب سمجھا۔ خیال یہی کیا گیا کہ ایسا کوئی سکول ہو ہی نئی سکتا جہاں underprivileged مگر لائق اور محنتی طلبا کو پرائیویٹ اور مہنگے سکولز جیسی بہترین تعلیم مل سکے۔
آج دانش سکولز نیٹورک سے تعلیم یافتہ پہلی ڈاکٹر پاکستان کے لئے ایک اور چمکتا ہوا ستارہ ہے۔ آج ان بچوں کی success stories دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
یہ اور آنے والے دور میں اس جیسے بے شمار بچے پاکستان کی پہچان بنیں گے۔ انشاللہ۔
شکریہ وزیراعظم شہباز شریف۔ شکریہ۔ 👍🙌 👏 🇵🇰
Urdu retweeted
غزل
حسین ثاقب
اب بھی ہر اک ادا سے نمایاں ہے بے رخی
میرے لئے تو آج بھی ارزاں ہے بے رخی
سوچا تھا ہم بھی ترکی بہ ترکی جواب دیں
پر کیا کریں کہ ہم سے گریزاں ہے بے رخی
کیا چل رہا ہے دل میں ترے یہ خبر نہیں
لیکن سرِ جبیں سرِ مژگاں ہے بے رخی
چاہیں تو پل میں توڑ دیں اک تارِ التفات
ان کے لئے تو اس قدر آساں ہے بے رخی
الفت نہیں ہے اس بتِ کافر کے دین میں
لگتا ہے اس کا دین ہے ایماں ہے بے رخی
چلتا ہے حکم جن کا بھی اقلیمِ حسن پر
ثاقب انہی کی شان کے شایاں ہے بے رخی
Urdu retweeted
رکھی ہے مقابل پسِ دالان نہیں کی
اک تیری طلب داخلِ سامان نہیں کی
لفظوں کو برتنے کا سلیقہ نہیں آیا
سو چشمِ تماشا کوئی حیران نہیں کی
اوروں کی طرح میں نے ابھی اپنی جوانی
ڈھلتی ہوئی اِس عمر پہ قربان نہیں کی
بچوں کو سہاروں کے بِنا چلنا سکھایا
اُن کی کوئی مشکل کبھی آسان نہیں کی
اک ہم ہیں کہ ابلاغ کو ابلاغ ہی رکھا
حیرانی کبھی واصلِ ہیجان نہیں کی
مَیں شوقِ سفر میں کبھی تھک کر نہیں بیٹھا
منزل کوئی شرمندہِ امکان نہیں کی
نعیم ضرار









