Follow the Voice for Baloch Missing Persons (VBMP) channel on WhatsApp: whatsapp.com/channel/0029Vb7…
وی بی ایم پی کی طویل، پرامن اور انسانی حقوق پر مبنی جدوجہد کا بنیادی مقصد بلوچستان سمیت ملک بھر میں جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات کا خاتمہ، تمام لاپتہ افراد کی بازیابی اور ان کے اہلِ خانہ کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ thebalochistanpost.com/2026/…
Nasrullah Baloch, chairman of Voice for Baloch Missing Persons (VBMP), has said the government and the courts have failed the families of two University of Balochistan students who were forcibly disappeared on November 1, 2021۔
#EndEnforcedDisappearances
english.zrumbesh.com/16142
وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6407ویں روز بھی جاری۔
نصراللہ بلوچ نے کہا کہ تنظیم کی طویل اور پرامن جدوجہد کا مقصد جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کا خاتمہ اور لاپتہ افراد کی بازیابی ہے۔ مطالبہ کیا کہ تمام لاپتہ افراد کو بازیاب، اور زیرِ الزام افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے
وی بی ایم پی نے بلوچ طالب علم ثقلین بلوچ کی جبری گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔
ثقلین بلوچ کو 29 اکتوبر 2026 کو سہ پہر 3 بجے حاصل پور روڈ، بہاولپور پر جاپان ٹاؤن کے سامنے سے مبینہ طور پر حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کا احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6405ویں روز بھی جاری رہا۔
تنظیم نے ظفر بلوچ، سہیل احمد اور فصیح اللہ کی تاحال عدم بازیابی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔ thebalochistanpost.com/2026/…
بلوچستان یونیورسٹی کے طالب علم سہیل اور فصیح کی جبری گمشدگی کو پانچ سال مکمل، تاحال عدم بازیابی باعثِ تشویش ہے۔
وی بی ایم پی نے حکومت، عدلیہ اور کمیشن سے مطالبہ کیا کہ دونوں طالب علموں کو بازیاب کرایا جائے، اگر ان پر کوئی الزام ہے تو آئین و قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے۔
وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6405ویں روز جاری۔
ثناء بلوچ نے اپنے بھائی ظفر بلوچ کی جبری گمشدگی کی تفصیلات VBMP کو فراہم کیں۔ ان کے مطابق ظفر کو 16 اکتوبر کو کوئٹہ سے جبری لاپتہ کیا گیا۔
نصراللہ بلوچ نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ظفر کا کیس کمیشن اور حکومت کو فراہم کیا جائے گا۔
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6404ویں روز بھی جاری رہا، جبری لاپتہ محمد رفیق، ٹکری واحد کرد اور داد محمد کرد کے لواحقین کا تنظیم سے رابطہ
#EndEnforcedDisappearances
urdu.zrumbesh.com/26789/
ثناء بلوچ کے مطابق ان کے بھائی ظفر بلوچ کو 16 اکتوبر کو سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے کرانی روڈ، کوئٹہ سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ظفر بلوچ اس سے قبل بھی 4 سال جبری گمشدگی کے بعد 2018 میں رہا ہوئے تھے۔ ان کی بحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے۔
وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6404ویں روز جاری.
جبری لاپتہ محمد رفیق، ٹکری واحد کرد اور داد محمد کرد کے لواحقین نے تنظیم سے رابطہ کرکے اپنے پیاروں کی بازیابی کی اپیل کی۔
نصراللہ بلوچ نے مطالبہ کیا کہ رفیق، واحد کرد اور داد محمد سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی بنائی جائے۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ آج 6403ویں روز بھی جاری رہا۔
اس موقع پر بی ایس او کے سابق چیئرمین مہیم خان بلوچ اور جبری طور پر لاپتہ محمود علی لانگو کی والدہ نے کیمپ میں شرکت کی۔ thebalochistanpost.com/2026/…
آدم اکرم کی جبری گمشدگی پر وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ( وی بی ایم پی) کا اظہارِ تشویش، لواحقین کی اعلیٰ حکام سے معلومات کی فراہمی کی اپیل
#EndEnforcedDisappearances
urdu.zrumbesh.com/26755/
لواحقین کے مطابق آدم اکرم ولد اکرم علی کو 9 اگست کی رات تربت کے علاقے شے تگر گھنہ میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب سے سکیورٹی فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ لواحقین نے اعلیٰ حکام سے ان کی بحفاظت بازیابی یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔
#EndEnforcedDisappearances
Voice For Baloch Missing Persons (VBMP) protest camp enters 6,402nd day; Mehlab Baloch submits details of disappeared father Wahid Kambar.
#EndEnforcedDisappearances
english.zrumbesh.com/16084
وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6402ویں روز جاری۔
مہلب بلوچ نے اپنے والد واحد کمبر، جو 19 جولائی 2024 سے جبری لاپتہ ہیں، کے کوائف تنظیم کو فراہم کیے۔
نصراللہ بلوچ نے کیس متعلقہ اداروں کو بھیجنے اور بازیابی کے لیے آواز بلند کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
#EndEnforcedDisappearances
The Commission of Inquiry on Enforced Disappearances has ordered the registration of a first information report (FIR) and the arrest of Counter Terrorism Department (CTD) personnel over the alleged extrajudicial killing of Muhammad Sudais Langove. thebalochistanpost.net/2026/…
کمیشن کے بلوچستان چیپٹر کے سربراہ جسٹس امان اللہ پسین زئی کے حکم پر جبری لاپتہ محمد سدیس کے ماورائے عدالت قتل کے معاملے میں سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور متعلقہ اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا۔ thebalochistanpost.com/2026/…














