تھور میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے، عوام پُرامن رہیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔
سیکورٹی ادارے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے قابلِ تحسین اقدامات کر رہے ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داری، مستعدی اور بروقت اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔
9
گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے 432 جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
مناور گیریژن گلگت میں گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی 18ویں بیچ کے 432 جوانوں نے 24 ہفتوں کی بنیادی فوجی تربیت مکمل کر لی۔ مہمانِ خصوصی میجر جنرل عابد مظہر نے جوانوں کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
12
چلاس: حلقہ دو تھور کے تین پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ سخت سیکیورٹی میں جاری
چلاس: حلقہ جی بی اے 16 دیامر دو تھور کے تین پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا عمل سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت جاری ہے۔ پولنگ اسٹیشنز کے اطراف سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
14
دانش اسکولز وفاقی حکومت کا ایک اہم تعلیمی منصوبہ ہے، جس کے تحت گلگت بلتستان کے بچوں، خصوصاً یتیم اور مستحق طلبہ کو مفت معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔ سکردو گانچھے جگلوٹ ڈموٹ اور نومل میں ان اسکولوں کا قیام علاقے کے بچوں کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
16
نئے انتظامی یونٹس سے خوف اُنہیں ہے جنہوں نے برسوں قومی وسائل پر اپنا اختیار قائم رکھا، مگر عوام کو ان کا جائز حق دینے سے گریز کیا۔
7
پاکستان کی معدنی دولت، ملکی معیشت کی ترقی کا نیا راستہ!
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان معدنی وسائل کو قومی ترقی، صنعتی فروغ اور طویل مدتی سرمایہ کاری میں تبدیل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
14
الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے واضح کیا کہ حالات جیسے بھی ہوں، انتخابی شیڈول پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ’’آسمان اوپر سے نیچے آ جائے یا پورا گلگت بلتستان ہجرت کر جائے، میں نے 5 دسمبر کو میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کرانے ہیں۔‘‘
15
گلگت بلتستان کی ترقی، عوام کی خوشحالی!
گلگت بلتستان اب ترقی کی طرف جا رہا ہے۔
معدنیات اور کان کنی، سیاحت، ٹرانسپورٹ اور کاروبار میں بڑی سرمایہ کاری سے ہمارے مقامی نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔
13
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ہدایات پر وزیراعظم پاکستان کے پروگرام برائے انسدادِ ہیپاٹائٹس کے تحت وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے افسران اور ملازمین کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ کی جا رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ہیپاٹائٹس کی بروقت تشخیص،
13
گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لیے مفت آئی ٹی کورسز کا شاندار موقع!
گلگت: بنو قابل (Bano Qabil) گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لیے مفت آئی ٹی تربیت کے مواقع فراہم کر رہا ہے، جس کے ذریعے نوجوان جدید ڈیجیٹل مہارتیں سیکھ کر اپنے لیے روزگار اور ایک روشن مستقبل کی راہیں ہموار کر سکتے ہیں۔
9
اسلام آباد: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کی تقریب۔
وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین کی شرکت اور گلگت بلتستان کی نمائندگی ۔
26
غذر: ہیپاٹائٹس سی کی مفت اسکریننگ اور علاج کے پروگرام کا آغاز
وزیراعظم شہباز شریف کے قومی پروگرام کے تحت ضلع غذر میں 12 سال سے زائد عمر کے تمام مرد و خواتین کی ہیپاٹائٹس سی اسکریننگ کی جائے گی۔ مرض کی تصدیق ہونے پر مریضوں کو حکومت پاکستان کی جانب سے مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔
32
سست میں 3.3 میگاواٹ سولر پاور منصوبے پر اہم پیش رفت
سست، بالائی ہنزہ: 3.3 میگاواٹ سولر پاور منصوبے کے لیے ضروری مشینری اور آلات سے لدے پانچ ٹرک منصوبے کی سائٹ پر پہنچ گئے۔
این پی اے کے انرجی کے زیرِ انتظام منصوبے پر تنصیب کا کام جلد شروع ہوگا
1
29
نئے صوبوں کی مخالفت دراصل غریب عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے دور رکھنے کے مترادف ہے۔
نئے صوبوں کا قیام عوام کو سہولیات، بہتر انتظامی نظام اور انصاف کی دہلیز تک رسائی دے سکتا ہے۔
جو لوگ اس عمل کی مخالفت کر رہے ہیں، انہیں عوامی مشکلات اور محرومیوں کا بھی احساس کرنا چاہیے۔
17
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت زرعی اصلاحات کا اجلاس، کسان کارڈ کے اجرا، ون ویلیج ون پروڈکٹ پروگرام، مشروم فارمنگ اور مقامی نامیاتی مصنوعات کے فروغ کا فیصلہ۔ نوجوان زرعی گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام بھی متعارف کرایا جائے گا۔
14
گلگت بلتستان میں تین ماہ کے دوران 6 لاکھ افراد کی ہیپاٹائٹس سی اسکریننگ ہوگی: وزیراعلیٰ امجد حسین
وزیراعلیٰ امجد حسین کی وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے وسیع مہم شروع کرنے کا فیصلہ۔ مہم کے تحت 6 لاکھ افراد، 60 ہزار سرکاری ملازمین
22
وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین محکمہ برقیات میں ضروری اصلاحات کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
20
گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام ایک اہم تعلیمی منصوبہ ہے، جس کے تحت غریب اور یتیم بچوں کو مفت تعلیم، رہائش اور بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاکہ مستحق بچوں کو بھی معیاری تعلیم کے یکساں مواقع میسر آ سکیں۔
19
16 میگاواٹ نلتر پاور ہاؤس کا ایک یونٹ آزمائشی بنیادوں پر چلا دیا گیا۔
چینی انجینئرز کی نگرانی میں ایک یونٹ 5.3 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے۔ آزمائشی عمل رات 10 بجے تک جاری رہے گا، جس کے بعد یونٹ بند کر دیا جائے گا۔
21



















