Xeeshan retweeted
زومبیز کے اس ہجوم اندر صرف سندھ میں انسان بستے نظر آئے،
مُلا گردی کے خلاف کھڑے ہونے والے ہر انسانیت نواز سندھی کو اس پنجابی کا سرخ سلام❤️
Xeeshan retweeted
کل لاہور واقعہ کے بعد علامہ ضمیر اختر کی یہ تقریر بہت شدّت سے یاد آئی، ایک بار ضرور غور کیجئے!
Xeeshan retweeted
ایک دن میں نیکر پہن کر سپارہ پڑھنے مسجد چلا گیا مولوی صاحب غصے میں آ گئے ، بولے. ارے نالائق تم مسجد میں نیکر پہن کر کیوں آ گئے؟ بے وقوف ایسے مسجد میں آؤ گے تو جہنم میں جاؤ گے۔
میں نے گھر آ کر ماں جی کو بتایا تو ماں جی بولیں ، "پتر مولوی صاحب غصے میں ھوں گے جو انہوں نے ایسا کہہ دیا ورنہ بیٹا جہنم میں جانے کے لیے تو بڑی سخت محنت کی ضرورت ھوتی ھے"۔
جہنم حاصل کرنے کے لیے پتھر دل ھونا پڑتا ھے۔ جہنم لینے کے لیے دوسروں کا حق مارنا پڑتا ھے. قاتل اور ڈاکو بننا پڑتا ھے، فساد پھیلانا پڑتا ھے، مخلوقِ خدا کو اذیت دینی پڑتی ھے،
نہتے انسانوں پر آگ اور بارود کی بارش کرنا پڑتی ھے. محبت سے نفرت کرنا پڑتی ھے۔ اس کے لیے ماؤں کی گودیں اجاڑنی پڑتی ھیں. رب العالمین اور رحمت العالمین سے تعلقات توڑنے پڑتے ھیں۔ تب کہیں جا کر جہنم ملتی ھے۔
تُو تو اتنا کاھِل ھے کہ پانی بھی خود نہیں پیتا۔ تجھ سے یہ محنت کیونکر ھو سکے گی؟؟ تُو تو چڑیا کی موت پر ھفتوں روتا رھتا ھے پھر تُو اتنا پتھر دل کیسے بن سکتا ھے؟
آخر میں ماں جی بولیں ، "بیٹا مولوی صاحب کی باتوں پر دھیان مت دینا ورنہ تمھارے اندر خدا کا صِرف ڈر بیٹھے گا محبت نہیں”
"اشفاق احمّد"
"زاویہ" سے اقتباس














