میری زندگی کے چراغ کا یہ مزاج کوئی نیا نھیں
کبھی روشنی کبھی تیرگی نہ جلا ہوا نہ بجھا ہوا
مجھے آپ کیوں نہ سمجھ سکے یہ اپنے دل سے پوچھئے
میری داستان حیات کا ورق ورق ہے کھلا ہوا
یہ جو نظر چرا کر گزر گئے میرے سامنے سے ابھی ابھی
یہ لوگ ہیں میرے شہر کے میرے گھر سے گھر ہے ملا ہوا