سیدہ ام ہانی (@_SUM_786_) header
سیدہ ام ہانی (@_SUM_786_) profile picture

لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدُ رَّسُولُ اللہ

Location
Joined July 2021
Photo by سیدہ ام ہانی (@_SUM_786_)Photo by سیدہ ام ہانی (@_SUM_786_)Photo by سیدہ ام ہانی (@_SUM_786_)Photo by سیدہ ام ہانی (@_SUM_786_)Photo by سیدہ ام ہانی (@_SUM_786_)Photo by سیدہ ام ہانی (@_SUM_786_)Photo by سیدہ ام ہانی (@_SUM_786_)Photo by سیدہ ام ہانی (@_SUM_786_)Photo by سیدہ ام ہانی (@_SUM_786_)Photo by سیدہ ام ہانی (@_SUM_786_)
.
وَٱصْبِرْ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَٱهْجُرْهُمْ هَجْرًا جَمِيلًا — المزمل، ١٠ :: وَإِذَا سَمِعُوا ٱللَّغْوَ أَعْرَضُوا۟ عَنْهُ وَقَالُوا۟ لَنَآ أَعْمَٰلُنَا وَلَكُمْ أَعْمَٰلُكُمْ سَلَٰمٌ عَلَيْكُمْ لَا نَبْتَغِي ٱلْجَٰهِلِين — القصص، ۵۵
2
6
1,952
سیدہ ام ہانی retweeted
ازقلم : سیدہ ام ہانی @_SUM_786_ جس معاشرے میں کتابیں سڑک کنارے بینچوں پر بے یار و مددگار پڑی ہوں اور جوتے شیشوں کے پیچھے بڑی حفاظت سے سجائے جاتے ہوں، وہاں معاشرے کی ترجیحات کا اندازہ لگانے کے لیے کسی تحقیق یا سروے کی ضرورت نہیں رہتی۔ یہ منظر بظاہر ایک دکان کا ہے، مگر اپنے اندر ایک پوری قوم کی سوچ کا عکس سموئے ہوئے ہے۔ ایک طرف کتابیں ہیں، جن میں علم، شعور، تہذیب، تاریخ اور نسلوں کی رہنمائی کا خزانہ موجود ہے، مگر وہ دھول اور بے توجہی کے سپرد ہیں۔ دوسری طرف جوتے ہیں، جنہیں شیشوں کے پیچھے اس اہتمام سے رکھا گیا ہے جیسے ان کی حفاظت ہی سب سے اہم ذمہ داری ہو۔ بات جوتوں کی اہمیت کم کرنے کی نہیں، بات اس فرق کی ہے جو ہم نے اپنی ترجیحات میں پیدا کر لیا ہے۔ ہم اپنے قدموں کو محفوظ رکھنے کے لیے تو ہر ممکن اہتمام کرتے ہیں، مگر ان ذہنوں کی فکر کم کرتے ہیں جنہیں علم کی روشنی درکار ہے۔ جوتے انسان کے قدموں کو منزل تک پہنچانے میں مدد دیتے ہیں، مگر کتابیں اسے یہ شعور دیتی ہیں کہ منزل کون سی ہونی چاہیے۔ کتابیں علم کی علامت ہیں اور جوتے ضرورت کی، مگر افسوس کہ ہم نے ضرورت کو حفاظت اور علم کو بے قدری کے حوالے کر دیا ہے۔🙂 #قرطاس
2
6
7
216
تمام احباب سے گزارش ہے کہ آج رات 11 بجے قرطاس کی اس خوبصورت ادبی نشست میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آئیے، لفظوں کی اس محفل کا حصہ بنیں اور اپنے قلم کاروں کی حوصلہ افزائی کریں۔ منتظر رہیں گے❤️📚
قرطاس کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے تحریری مقابلہ نمبر 8 بعنوان "بھیڑیا" میں قلم کاروں نے اپنے منفرد اسلوب، اچھوتے خیالات اور گہرے جذبات سے لفظوں کی ایک نئی دنیا آباد کی۔ اب وقت ہے ان تمام کاوشوں کو سراہنے اور فاتحین کا نام جاننے کا! آئیے، اس ادبی نشست کا حصہ بنیں اور ابھرتے ہوئے قلم کاروں کی حوصلہ افزائی کریں۔ 🎙️ سپیس کے اہم نکات: موصول ہونے والی تحاریر اور ان کے منفرد اسلوب پر گفتگو پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان 🏆 نئے لکھنے والوں کے لیے اہم اور مفید مشورے 🗓️ تاریخ: آج رات، 20 نومبر 2026 ⏰ وقت: رات ٹھیک 11:00 بجے چائے کا کپ تھامیے اور اس سرد رات میں لفظوں کی گرمائش محسوس کرنے کے لیے ہمارے ساتھ جڑ جائیے! رابطے اور مزید اپڈیٹس کے لیے ہمیں ٹیگ یا فالو کریں: @QirtasWrites #Qirtas #QirtasWrites #WritingContest #ResultsAnnouncement #UrduLiterature #TwitterSpace #بھیڑیا #قرطاس #اردو_ادب
5
1
11
372
دعوے تمہارے تم سے تو ثابت نہ ہو سکے ہم نے کیا جو کر دیا دعوی نہیں کیا
3
4
28
399
میری رکھوالی شاہ کرتے ہیں میری عزت علی سنبھالتا ہے کون مومن ہے کون کافر ہے پانچ کا در سبھی کو پالتا ہے جس کو منظر سمجھ نہیں آتا بات شیرِ خدا پہ ڈالتا ہے 🙂🙃
2
23
270
ہوا کا رُخ بدلنے میں ذرا سی دیر لگتی ہے
5
2
26
764
سیدہ ام ہانی retweeted
لفظوں سے جہاں بسانے والے 📃 ازقلم : سیدہ ام ہانی @_SUM_786_ ہر چہرے کے پیچھے ایک چہرہ ہے، ہر قلم کے پیچھے ایک داستان، اور ہر نام کے ساتھ ایک احساس وابستہ ہے۔ ہم سب اپنے اپنے لفظوں کے مسافر ہیں، مگر قرطاس نے ہمیں ایک ہی آسمان تلے جمع کر دیا۔ یہاں ہم محض لکھتے ہی نہیں،اپنے وجود کا کچھ حصہ لفظوں میں چھوڑ جاتے ہے۔ یہ تصویر چند چہروں کا مجموعہ نہیں، ان آوازوں کی ایک یادگار ہے جنہوں نے مل کر قرطاس کو قرطاس بنایا۔ اور یہ سفر ابھی تمام کہاں ہوا ہے! اس تصویر میں کچھ جگہیں ابھی بھی اُن لوگوں کی منتظر ہیں جو لفظوں سے محبت کرتے ہیں، احساسات کو قرطاس پر اتارتے ہیں اور اپنی ایک الگ پہچان بنانا چاہتے ہیں۔ کیا خبر، اس تصویر میں اگلا چہرہ آپ کا ہو؟ تو آئیے، قرطاس کے اس خوبصورت سفر کا حصہ بنیے، اپنی آواز کو لفظ دیجیے اور اس ادبی جہاں میں اپنی جگہ بنائیے۔ 🖋️🤍
3
7
1
14
797
سیدہ ام ہانی retweeted
کردار کی خوشبو ازقلم : سیدہ ام ہانی @_SUM_786_ انسان کی اصل پہچان اس کے الفاظ، لباس یا ظاہری حلیے سے نہیں بلکہ اس کے کردار سے ہوتی ہے۔ اچھا کردار صرف وہ نہیں جو محفل میں خوبصورت گفتگو کرے، بلکہ وہ ہے جو تنہائی میں بھی اپنے اصولوں سے سمجھوتہ نہ کرے۔ جو اختیار ملنے پر ظلم نہ کرے، اختلاف ہونے پر بدتمیزی نہ کرے اور کسی کی کمزوری کو اپنی طاقت نہ سمجھے۔ یاد رکھیے! عزت مانگنے سے نہیں، اپنے کردار سے کمائی جاتی ہے۔ کیونکہ الفاظ تو وقت کے ساتھ بھلا دیے جاتے ہیں، مگر کردار لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لیتا ہے۔
3
5
1
11
553
سالگرہ مبارک ہو! 🎂✨ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی کو خوشیوں، کامیابیوں اور سکون سے بھر دے۔ آپ کو زندگی میں وہ سب کچھ حاصل ہو جس کی آپ خواہش رکھتے ہیں، اور آپ کا ہر آنے والا دن پہلے سے بہتر ہو۔ کچھ رشتے اور دوستیاں ہماری زندگی میں خاص مقام رکھتے ہیں، اور آپ بھی اُن لوگوں میں سے ایک ہیں۔ آپ کی دوستی میرے لیے قابلِ قدر ہے، اور میں شکر گزار ہوں کہ آپ میری زندگی کا حصہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے تمام جائز خوابوں اور خواہشات کو پورا فرمائے، آپ کو صحت، عزت، کامیابی اور لمبی عمر عطا کرے، اور ہر مشکل میں آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ آمین 🤲🏻 دعا ہے کہ آپ کی مسکراہٹ ہمیشہ قائم رہے اور زندگی آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔ Once again, Happy Birthday 🎉 اللہ آپ کو ہمیشہ خوش و آباد رکھے۔ @Amr_xAmr
1
1
10
872
تیرا شجرہ کسی طائف کسی مکے سے ہے لڑنے والے تو مدینے سے نہیں ہو سکتا
2
1
19
539
سیدہ ام ہانی retweeted
از قلم سیدہ ام ہانی @_SUM_786_ موضوع : بھیڑیا عنوان : دائرہ از قلم : سیدہ اُم ہانی کچن میں دال کی دیگچی دھیمی آنچ پر سسک رہی تھی جب لاؤنج میں رکھے ٹی وی کے اسپیکر سے نیوز کاسٹر کی سپاٹ، سنسنی خیز آواز ابھری:’...دو روز قبل لاپتہ ہونے والی چودہ سالہ بسمہ کی لاش نالے سے برآمد... زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر...‘چمچ کڑاہی کے کنارے سے پھسل کر سنگِ مرمر کے فرش پر گرا۔ چھن کی دھیمی آواز سناٹے میں تڑخ اٹھی۔ ماں نے جلدی سے چولہا بند کیا۔ اس کے ہاتھ کانپ رہے تھے اور گلے میں پسینے کا ایک نمکین قطرہ سرک آیا۔ اس نے کچن کی دہلیز سے گردن نکال کر دیکھا۔ نیلی برقی اسکرین پر ایک گدلے نالے کے گرد جمع ہجوم کا شور ابل رہا تھا۔ ایمبولینس کی نیلی بتی گلی کی کچی دیواروں پر اس طرح گھوم رہی تھی جیسے کوئی بھٹکتی ہوئی روح ہو۔سامنے والے کمرے میں بارہ سالہ مریم کھلی کتاب کے اوپر جھکی پنسل سے لکیر کھینچ رہی تھی۔ اس کی صاف شفاف پیشانی پر لٹکتی بالوں کی لٹ بے فکر تھی۔"مریم!" ماں کی آواز اپنے ہی کانوں کو پرائی لگی۔"جی امی؟""کمرے کی کنڈی چڑھا لو بیٹا۔ اور جب تک میں نہ کہوں، باہر مت آنا۔"مریم نے قلم روک کر پلکیں اٹھائیں۔ اس کی کٹوری جیسی آنکھوں میں معصوم سا سوال ابھرا: "امی... خیریت؟" بس جو کہا ہے وہ کرو۔۔۔۔کنڈی گرنے کی ’ٹک‘ ایک لوہے کی میخ کی طرح ماں کے سینے میں گڑ گئی۔ اس نے صوفے کی پشت کا سہارا لیا۔ اس کے اپنے ہی گھر کی دیواریں، جو صبح تک پناہ گاہ لگتی تھیں، اچانک بے اعتبار اور جھوٹی لگنے لگیں۔ اگلی صبح محلے کی گلیوں پر ایکعجیبدھند جمی تھی۔اسکول کے گیٹ کے سامنے اور گلی کے موڑ پر لوگوں کا ہجوم تھا۔ ہر چہرہ تفتیشی بنا ہوا تھا اور ہر زبان پر ایک ہی سوال تھا: آخر وہ تھا کون؟کوئی گلی کے کونے پر بیٹھنے والے نشئی پر شک کر رہا تھا، کوئی کچرا اٹھانے والے اجنبیوں کو دوش دے رہا تھا۔ سب کے ذہنوں میں درندے کی وہی پرانی گھسی پٹی تصویر تھی۔بکھرے بال، میلے چیتھڑے اور خونخوار آنکھیں۔ کوئی یہ ماننے کو تیار نہیں تھا کہ درندگی کسی اجلے لباس اور شائستہ مسکراہٹ کے نیچے بھی پل سکتی ہے؛ گناہ کو ہمیشہ ایک گھناؤنے حلیے کا محتاج سمجھا جا رہا تھا۔ پولیس کی گاڑیاں آ جا رہی تھیں، محلے کے دکانداروں سے پوچھ گچھ ہو رہی تھی اور ہر شخص دوسرے کو مشکوک نظروں سے ناپ رہا تھا۔اسی بھیڑ کے بیچ بسمہ کا باپ دیوار سے ٹیک لگائے کھڑا تھا؛ چہرہ آنسوؤں سے سوجا ہوا اور ماتھے پر شکست کی دھول۔ اس نے اپنے بال نوچتے ہوئے گھٹی ہوئی آواز میں دہائی دی:"میں نے تو اسے کبھی گلی کی نکڑ تک اکیلے جانے نہیں دیا تھا... نہ کھڑکی سے جھانکنے دیا۔ گھر کی چاردیواری میں قید رکھی میری بچی! پھر یہ سب کیسے ہو گیا؟"بھیڑ میں سرگوشیاں تھم گئیں۔ تب پاس کھڑی ایک سفید سر والی بوڑھی عورت نے، جس کی اپنی چادر آنسوؤں سے بھیگی تھی، آگے بڑھ کر لرزتے ہاتھ سے اس کے شانے کو چھوا:"بیٹا! گھر میں بند رکھنے سے دنیا کے سب دروازے بند نہیں ہو جاتے۔ بچوں کو چاردیواری کے اندر چھپانے کے ساتھ ساتھ خطرے پہچاننا بھی سکھانا پڑتا ہے۔"باپ نے تڑپ کر جھٹکے سے سر اٹھایا۔ اس کی آنکھوں میں بے پناہ دکھ اور خفت کا انگارہ دہک اٹھا، وہ تقریباً چیخ پڑا:"تو کیا قصور ہمارا تھا؟ آپ ہم پر انگلی اٹھا رہی ہیں؟" نہیں پتر،" بوڑھی عورت کی آواز میں ملامت نہیں، روح چیر دینے والا درد تھا، "قصور صرف اسی کا ہے جس نے یہ درندگی کی۔ مگر اب ہمیں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ ہم نے اپنی اولاد کو اندھیرے سے بچانے کے لیے کیا سکھایا، اور کیا سکھانا ہم نے شرم اور لحاظ کے پردے میں چھوڑ دیا۔ یہ جملہ اس ہجوم کے سروں پر دیر تک کسی بھاری وزنی پتھر کی طرح معلق رہا۔ باپ کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، اس کا سر دوبارہ سینے پر ڈھلک گیا۔اور پھر، شام ہوتے ہی ٹیلی ویژن کی اسکرین پر سرخ رنگ کی پٹی بجلی بن کر کوند اٹھی۔نیوز کاسٹر کے ایک ایک لفظ نے پورے محلے کے پیروں تلے سے زمین کھینچ لی:’14 سالہ بسمہ قتل کیس میں اہم پیش رفت: پولیس نے شواہد کی بنیاد پر ملزم کو گرفتار کر لیا... ملزم کوئی اجنبی نہیں، مقتولہ کا سگا پھوپھا نکلا۔‘اسکرین کی اس سرخ روشنی نے بستی کے سارے قیاس، ساری تہمتیں اور سارے مفروضے پل بھر میں راکھ کر دیے۔ وہ شخص... جو کل رات تک باپ کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر اسے صبر کی تلقین کر رہا تھا، جس کی متانت اور خاندانی رعب پر پورا گھرانہ فخر کرتا تھا، جس کے آگے بچی کو جھک کر سلام کرنے کی تربیت دی گئی تھی۔وہی بھیڑیا تھا۔ تفتیش نے ثابت کر دیا تھا کہ خون کی ہولی کسی غیر نے نہیں، اسی مانوس سائے نے کھیلی تھی جس پر سوال اٹھانا اس گھرانے میں گستاخی سمجھا جاتا تھا۔ اس خبر کے نشر ہوتے ہی لاؤنج کے صوفے پر بیٹھی ماں کے جسم سے روح تک کانپ اٹھی۔ اس نے سن ہو کر ٹی وی کی اسکرین کو دیکھا جہاں اب اس پھوپھا کی گرفتاری کے مناظر چل رہے تھے، اور پھر اس کی نظر برابر میں بیٹھی مریم پر پڑی، جس کی آنکھوں میں ایک ان دیکھا، خوفزدہ سوال تیر رہا تھا۔ ٹیلی ویژن کی اسکرین پر سرخ پٹی کا خونی عکس لاؤنج کی دیواروں پر لرز رہا تھا۔ اینکر کی آواز میں وہی سنسنی خیز تیزی تھی، مگر اب کمرے میں موجود دونوں وجودوں کے لیے وہ محض ایک خبر نہیں، ایک زندہ عذاب بن چکی تھی۔ ملزم کی وہ تصویر، جس میں وہ سفید شلوار قمیص پہنے کسی خاندانی تقریب میں مسکرا رہا تھا، ہتھکڑیوں کے ساتھ بار بار اسکرین پر گھوم رہی تھی۔مریم صوفے کے کونے میں سمٹی بیٹھی تھی۔ اس کے گھٹنے سینے سے لگے ہوئے تھے اور دونوں ہاتھ اپنی فراک کے گھیر کو اتنی سختی سے مروڑ رہے تھے کہ انگلیوں کے ناخن سفید پڑ چکے تھے۔ اس کی پتھرائی ہوئی آنکھیں اسکرین پر جمے اس چہرے کو دیکھ رہی تھیں جسے اس نے جانے کتنی بار اپنے ہی گھر کے ڈرائنگ روم میں چائے پیتے، ہنستے اور اس کے سر پر ہاتھ پھیرتے دیکھا تھا۔ اس کا سانس رک رک کر چل رہا تھا، جیسے کوئی بوجھل یاد اس کے ننھے گلے کو اندر سے دبا رہی ہو۔کمرے میں فینائل اور شام کے باسی حبس کی بو اتنی گاڑھی ہو چکی تھی کہ سانس لینا دشوار لگ رہا تھا۔تبھی، اس گھٹن زدہ سناٹے کو چیرتی ہوئی مریم کی سوکھی، کپکپاتی سرگوشی ابھری:"امی؟" ماں نے چونک کر نظریں ٹی وی سے ہٹائیں۔ اس کا اپنا دل پچھلے ایک گھنٹے سے کسی انجانے خوف سے ڈوب رہا تھا۔"ہاں مریم؟"مریم نے سر نہیں اٹھایا۔ اس کی نگاہیں بدستور قالین کے ایک دھاگے پر جمی تھیں جسے وہ اپنے کانپتے انگوٹھے سے کھرچ رہی تھی۔ اس کے ہونٹ بری طرح لرزے۔"امی... اگر کوئی بڑا آدمی... کوئی اپنا... یہ کہے کہ یہ بات کسی کو مت بتانا، ورنہ گناہ ہوگا... تو کیا وہ بات بھی آپ کو بتا سکتے ہیں؟"یہ سوال کمرے کی فضا پر کسی بم کی طرح گرا۔ ایک لمحے کے لیے ماں کی نبض تھم گئی۔ خون نے جیسے رگوں میں دوڑنا چھوڑ دیا۔ پچھلے بارہ سالوں میں گھر آنے والا ہر رشتہ دار، گلی کا ہر دکاندار، اسکول کا ہر ڈرائیور، اور ڈرائنگ روم میں بیٹھنے والا ہر "محترم" بزرگ ماں کی آنکھوں کے سامنے ایک ہیولے کی طرح گھوم گیا۔ماں صوفے سے پھسل کر گھٹنوں کے بل قالین پر آ گری۔ اس کے ہاتھ بری طرح کانپ رہے تھے جب اس نے مریم کے گھٹنوں کو تھاما۔ آواز اس کے حلق میں آنسوؤں اور دہشت سے پھنس چکی تھی۔"مریم! میری طرف دیکھو!" ماں نے اس کا چہرہ اپنے لرزتے ہاتھوں کے پیالے میں بھر کر اوپر اٹھایا۔ "کس نے کہا تم سے یہ؟ ماں کی آنکھوں میں وحشت دیکھ کر مریم بری طرح سہم گئی۔ وہ پیچھے ہٹنے لگی، اس کی آنکھوں سے آنسو ٹوٹ کر گالوں پر بہہ نکلے اور وہ ہکلانے لگی:"نہیں... نہیں امی! کسی نے نہیں... میں تو بس... بس ٹی وی دیکھ کر پوچھ رہی تھی..." مگر اس کا جھوٹ اتنا شفاف اور کچا تھا کہ ماں کے اندر بچ جانے والی آخری امید بھی ٹوٹ کر بکھر گئی۔ بچی کے چہرے کا رنگ پیلا پڑ چکا تھا اور اس کی ٹھوڑی اس خوف سے کانپ رہی تھی کہ سچ بولتے ہی قیامت آ جائے گی۔ماں نے اپنی گھبراہٹ کو اپنے اندر اتارا۔ وہ جان گئی کہ اگر اس نے اس وقت اپنی وحشت باہر آنے دی تو یہ بچی ہمیشہ کے لیے اپنے خول میں بند ہو جائے گی اور یہ خاموشی اسے نگل جائے گی۔ اس نے ایک گہرا، دم گھٹتا ہوا سانس لیا، اپنے آنسو پونچھے اور مریم کے دونوں ٹھنڈے، پسینے میں بھیگے ہاتھ اپنے سینے پر رکھ لیے۔وہاں جہاں دل دیوانہ وار دھڑک رہا تھا۔"مریم، میری گڑیا... میری بات سنو،" ماں کی آواز غیر معمولی حد تک دھیمی ہو گئی، "اس دنیا میں کوئی راز ایسا نہیں ہے جو ماں سے چھپایا جائے۔ اگر کوئی تمہیں پیار کے بہانے ڈرائے... اگر کوئی کہے کہ یہ ہمارا سیکرٹ ہے... اگر کوئی ایسا ہاتھ تمہارے جسم کو چھوئے جو تمہیں ناگوار لگے، گندا لگے، اور وہ تمہیں تمہارے پاپا کی یا میری قسم دے کر چپ کرائے... تو وہ جھوٹ بول رہا ہوتا ہے۔ وہ اچھا انسان نہیں ہوتاہے مریم! چاہے وہ دنیا کا کتنا ہی بڑا نیک آدمی بنتا ہو، چاہے وہ ہمارا کتنا ہی قریبی رشتہ دار کیوں نہ ہو جس پر تمہارے باپ کو بھی ناز ہو۔ تم نے بھاگ کر میرے پاس آنا ہے۔"مریم کی ہچکی بندھ گئی۔ اس نے ماں کی بھیگی ہوئی آنکھوں میں جھانکا، اور پھر ایک ایسا سوال پوچھا جس نے اس ماں کی روح کو کچل کر رکھ دیا:"اور اگر... اور اگر میں آپ کو بتاؤں... اور آپ کو میری بات پر یقین نہ آیا تو؟ آپ نے کہا کہ وہ تو اتنے اچھے ہیں، تم جھوٹ بول رہی ہو... تو پھر؟" ماں کا دل کٹ کر رہ گیا۔ یہ وہ دیوار تھی جو اس معاشرے نے نسل در نسل اپنے ہی بچوں کے گرد کھڑی کر رکھی تھی۔بڑوں کا احترام اور جھوٹی عزت کا وہ بت جس کے سامنے بچوں کا سچ ہمیشہ ہار جاتا تھا۔ ماں نے آگے بڑھ کر مریم کو اپنے گلے سے بھینچ لیا۔ اس نے اپنا چہرہ بیٹی کے گیلے بالوں میں چھپا لیا اور سسکتے ہوئے بولی:"تو تم مجھے تب تک بتانا جب تک میں مان نہ لوں، مریم! اگر میں اندھی ہو جاؤں، تو میرا گریبان پکڑ لینا، پر خاموش مت رہنا۔ تمہاری عزت، تمہاری سانسیں، اس دنیا کے ہر رشتے، ہر لحاظ اور ہر خاندان کی پگڑی سے ہزار گنا زیادہ قیمتی ہیں۔ تمہاری ماں مر جائے گی، پر تمہیں کسی بھیڑیے کے آگے نہیں چھوڑے گی۔" مریم نے دونوں بازو ماں کی گردن میں ڈال دیے اور اس کے سینے سے لگ کر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی۔ اس کا روتا ہوا وجود آہستہ آہستہ ڈھیلا پڑنے لگا، جیسے اس گھٹن زدہ کمرے میں پہلی بار اسے سانس لینے کے لیے ہوا ملی ہو۔ٹیلی ویژن پر سرخ پٹی بدستور چیخ رہی تھی، مگر اس کمرے کے اندر ایک ماں نے اپنی بیٹی کے گرد صدیوں پرانے بزدلانہ سکوت کا وہ طوق اپنے ہاتھوں سے توڑ دیا تھا جس میں روز ایک نیا بچہ قربان ہو جاتا تھا۔ مریم نے اپنا چہرہ ماں کے سینے میں چھپا لیا اور سو گئی۔ مگر ماں کی آنکھیں چھت کے اندھیرے کو تکتی رہیں۔چند دن بعد، گلی کا نالہ اسی طرح بہہ رہا تھا۔ چائے کے ہوٹل پر قہقہے لوٹ آئے تھے۔ دکانوں کے شٹر وقت پر اٹھتے، اسکول کی وین اسی طرح ہارن بجاتی، اور لوگ گرم چائے کی چسکیاں لیتے ہوئے اب ملک کی سیاست پر بحث کر رہے تھے۔ زندگی اتنی ہی سفاکی سے معمول پر آ چکی تھی جتنی سفاکی سے وہ ہر ساتویں لاش کے بعد آتی تھی۔وہ درندہ تو سلاخوں کے پیچھے چلا گیا تھا، مگر گلی میں پھر بچے اچھل کود رہے تھے۔ اور کچن کی جالی دار کھڑکی سے ان کھیلتے معصوموں کو دیکھتی ہوئی ماں جانتی تھی کہ بھیڑیا مرا نہیں ہے۔ وہ صرف انتظار کر رہا ہے۔کسی بند کواڑ کے کھلنے کا، کسی ماں کے غافل ہونے کا، اور کسی معصوم کی زبان پر 'لحاظ' اور 'خوف' کا نیا قفل پڑنے کا۔
قرطاس تحریری مقابلہ نمبر 8 موضوع: بھیڑیا اے خیال کے شکاریو! "قرطاس" ایک بار پھر قلم کاروں، سوچ کے شناوروں اور نو آموز مسافروں کی تخلیقی توانائی کو مہمیز دینے کے لیے میدان سجا چکا ہے! ہمارا مقصد ہر اس دل کی آواز بننا ہے جو کاغذ پر دھڑکنا جانتا ہو۔ ہم لکیر کے فقیر قواعد یا روایتی لغزشوں سے بڑھ کر آپ کے انوکھے زاویۂ نظر، شدتِ احساس، استعاراتی ندرت اور تخلیقی جرأت کو مانتے ہیں۔ چاہے یہ علامت ہو تنہائی کی، درندگی کی، جبلتِ بقا کی، آزادی کی یا معاشرتی سفاکی کی اپنے قلم کو آزادی دیجیے اور لفظوں کا روپ بخشیے! مقابلے کے بنیادی اصول و ضوابط اکاؤنٹ اور فالو: انتظامیہ کے آفیشل ہینڈل (@QirtasWrites) کو فالو کرنا لازمی ہے تاکہ مقابلے سے متعلق تمام اعلانات اور نتائج آپ تک بروقت پہنچ سکیں۔ اکاؤنٹ کی قسم: امیدوار کی پروفائل "پبلک" ہونی چاہیے؛ پرائیویٹ اکاؤنٹس کی تخلیقات جیوری تک نہیں پہنچ پاتیں۔ تخلیق کی اصلیت: تحریر مکمل طور پر غیر مطبوعہ اور صرف امیدوار کی اپنی فکر کی پیداوار ہو۔ سرقہ و نقل: کسی بھی دوسری تحریر کی چربہ سازی، سرقہ یا نقل ثابت ہونے پر فوری اور غیر مشروط نااہلی (Disqualification) ہوگی۔ موضوع کی گرفت: تحریر دیئے گئے مرکزی موضوع (بھیڑیا) کے گرد گھومتی ہو خواہ انداز علامتی ہو، فکری یا داستانی۔ اخلاقی تقاضے: مذہبی، لسانی، سیاسی تعصب، نفرت انگیزی یا غیر اخلاقی مواد پر مبنی تحاریر قطعی قابلِ قبول نہیں۔ نتائج کا معیار: ججز کا پینل تحریروں کو تخیل کی تازگی، موضوع پر گرفت، اسلوبِ بیان اور احساس کی سچائی کی بنیاد پر پرکھے گا۔ حتمی فیصلہ: جیوری کا فیصلہ حتمی اور ناقابلِ تنسیخ ہوگا جسے کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔ آخری تاریخ: تحریر جمع کروانے کی آخری مہلت 20 اکتوبر 2026 (رات 12:00 بجے، بوقت پاکستان) ہے۔ ارسال و ٹیگ: اپنی تحریر پوسٹ کر کے ٹیگ کریں: @QirtasWrites
5
6
12
761
The Ones You Proudly Call Loyel are Actually Traitors We Have Already Cast Out of Our Circle
1
1
12
776
تمہیں یاد ہو کے نا یاد ہو کچھ باتیں وقت کے ساتھ ختم نہیں ہوتیں وہ بس خاموشی کی تہہ میں اتر جاتی ہیں۔ کبھی کسی دعا کے لیے جس گھر کی حرمت کو وسیلہ بنایا گیا ہو، پھر اُسی دعا سے وابستہ حقیقتوں کو اپنے مطلب کے لفظوں میں ڈھالنے سے پہلے ایک لمحہ ٹھہر جانا چاہیے۔ کیونکہ رب کے گھر کی چوکھٹ پر اٹھے ہوئے ہاتھ صرف دعا کے گواہ نہیں ہوتے، وہ نیتوں کے بھی گواہ ہوتے ہیں۔ اور جو لوگ سمجھتے ہیں کہ چند لفظ، چند کہانیاں اور چند الزام حقیقت کا چہرہ بدل سکتے ہیں، انہیں شاید یہ یاد نہیں رہتا کہ لوگوں سے حقیقت چھپائی جا سکتی ہے، اُس ذات سے نہیں جو دلوں کے بھید تک جانتی ہے۔ قرآن کا مفہوم ہے: "تم اسے معمولی سمجھتے ہو، حالانکہ اللہ کے نزدیک وہ بہت بڑی بات ہے۔ سورۃ النور، 24:15 اس لیے الفاظ سنبھال کر خرچ کرو؛ کیونکہ ہر لفظ صرف سننے والوں تک نہیں پہنچتا، کچھ لفظ حساب کے دفتر میں بھی لکھے جاتے ہیں۔ کچھ لوگ جواب نہیں دیتے کیونکہ انہیں جواب دینا نہیں آتا لوگ خاموش رہتے ہیں کہ وہ جانتے ہیں، وقت جب جواب دیتا ہے تو آواز کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ہر حقیقت کو زبان تک لانا ضروری نہیں کبھی کبھی صرف اتنا کافی ہوتا ہے کہ اوپر والا سب جانتا ہے۔
2
23
658
تم تو نظروں سے گرانے کے بھی لائق نہیں ہو تم سمجھتے ہو کسی جنگ میں مارے گے تمہیں Carry on..........
2
2
2
14
1,009
جو کہنا ہے، بےجھجک کہہ دو 👇👇👇 ngl.link/_sum_786_
1
1
15
770
وقت مہلت نہ دے گا پھر تم کو تیر جس دم کمان سے نکلا داغؔ دہلوی
take the shot, sagittarius.
2
15
666
سیدہ ام ہانی retweeted
بازگشت🖋️ ازقلم : سیدہ اّم ہانی @_SUM_786_ میں اور قرطاس📃 زندگی کے اوراق بھی عجب مزاج رکھتے ہیں کچھ نام وقت کی گرد میں گم ہو جاتے ہیں، اور کچھ ملاقاتیں پوری داستان کا رخ بدل دیتی ہیں کچھ لوگ اس کے صفحات پر چند سطریں لکھ کر گزر جاتے ہیں کچھ حاشیوں میں اپنے نشان چھوڑ جاتے ہیں، اور کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے رویّوں سے انسان کو اپنی ہی ذات کے کسی باب سے بےدخل کر دیتے ہیں۔ میں نے بھی زندگی کے اس سفر میں لوگوں کو آتے دیکھا، جاتے دیکھا کہیں الفاظ کی قدر نہ ہوئی، کہیں خلوص کو کم مائیگی سمجھا گیا، کہیں اپنائیت کے پردے میں منافقت کے چہرے دکھائی دیے۔ رفتہ رفتہ دل پر ایسی پژمردگی طاری ہوئی کہ جن چیزوں سے کبھی اُنس تھا، اُنہی سے کنارہ کشی اختیار کرنے لگی۔ لکھنا بھی انہی چیزوں میں سے ایک تھا۔ قلم میرے لیے فقط اظہارِ خیال کا وسیلہ نہ تھا میرا بہترین رفیق تھا۔ الفاظ آتے تھے تو میں انہیں کاغذ پر اتار دیتی تھی احساس جاگتا تھا تو اسے تحریر کا پیرہن عطا کر دیتی تھی۔ مگر پھر ایک ایسا وقت آیا جب لوگوں کے رویّوں نے مجھے اپنے ہی ہنر کے بارے میں متذبذب کر دیا۔ لوگوں کے رویّوں نے میرے اندر یہ گمان اتار دیا کہ شاید میرے الفاظ اب وہ تاثیر نہیں رکھتے جو کسی دل کی دہلیز تک پہنچ سکیں؛ شاید میری تحریر کے بین السطور چھپا احساس کسی کی نگاہِ فہم سے گزرنے کے قابل نہیں رہا۔ شاید میرے الفاظ اتنے معتبر نہیں۔ شاید میری تحریر میں وہ تاثیر نہیں جس کا میں گمان کیے بیٹھی ہوں۔ اور انسان جب بارہا اپنے ہونے پر سوال سنتا ہے تو ایک وقت آتا ہے جب وہ خود بھی اپنے آپ سے سوال کرنے لگتا ہے۔ سو میں نے قلم رکھ دیا۔ الفاظ مرے نہیں تھے، بس اُنہیں آواز دینے والا حوصلہ کہیں تہِ دل میں دب گیا تھا۔ پھر ایک روز، جانے کس ساعتِ قبول میں، میرے خاموش الفاظ کو قرطاس کا پتا مل گیا اور یہی وہ آشنائی تھی جس نے مجھے پھر سے میرے اندر چھپے ہوئے لکھاری سے ملا دیا۔ وقت نے ایک ایسا ورق پلٹا، جس کے دوسری جانب میرا سامنا قرطاس سے تھا اور مجھے کیا خبر تھی کہ یہ محض ایک ملاقات نہیں میرے بچھڑے ہوئے الفاظ سے میری دوبارہ شناسائی کا آغاز ہے۔ نہ معلوم یہ محض ایک اتفاق تھا یا میرے بکھرے ہوئے الفاظ کی کوئی دیرینہ دعا کہ قرطاس کے دروازے سے گزرتے ہی مجھے پہلی بار "جنگ" کے موضوع پر لکھنے کا موقع ملا۔ میں نے لکھا۔ شاید مجھے خود بھی خبر نہ تھی کہ اس ایک لفظ کے پردے میں میرے اندر کتنے برسوں سے جمع ایک جہانِ معنی سانس لے رہا ہے۔ میں نے وہ تحریر قرطاس کے حوالے کی اور پھر شاید پہلی بار مدتوں بعد کسی نے میرے الفاظ کو محض پڑھا نہیں، سمجھا۔ میری تحریر کی پذیرائی ہوئی۔ مجھے سراہا گیا۔ اور یہ محض چند تعریفی الفاظ نہ تھے یہ میرے لیے اُس یقین کی واپسی تھی جسے میں لوگوں کے رویّوں کے ہاتھوں کہیں کھو بیٹھی تھی۔ قرطاس نے مجھے باور کرایا کہ میرے اندر وہی قلم ابھی زندہ ہے جسے میں مدت سے خاموش سمجھ بیٹھی تھی۔ اس نے میرے الفاظ میں وہ صلاحیت دیکھی جسے میں خود لوگوں کی باتوں کے زیرِ اثر بھلا چکی تھی۔ پھر مجھے میری تحریر پر سندِ امتیاز ملی۔ میں اوّل آئی۔ یہ کامیابی صرف ایک پوزیشن نہ تھی میرے لیے یہ اُس خاموش سوال کا جواب تھی جو مدت سے میرے اندر گونج رہا تھا کہ کیا میرے الفاظ کی تاثیر اب کسی دل کی دہلیز تک پہنچنے سے قاصر تھی؟ پھر قرطاس نے میرے الفاظ کو یوں تھاما کہ مدتوں سے سویا ہوا یقین پھر سے جاگ اٹھا۔ اور پھر میں لکھتی چلی گئی۔ ایک موضوع سے دوسرے موضوع تک، ایک لفظ سے دوسرے لفظ تک، میں اپنے ہی اندر کے اُن دریچوں کو کھولتی چلی گئی جن پر مدتوں سے خاموشی کی تہہ جمی تھی۔ ہر تحریر کے ساتھ قلم میں اعتماد بڑھتا گیا، الفاظ میں پختگی اترتی گئی اور مجھے اپنے اُس ہنر کا ادراک ہونے لگا جسے میں نے دوسروں کی بےقدری کے سبب اپنے ہی وجود سے منقطع کر دیا تھا۔ قرطاس نے میرے اندر کے لکھاری کو محض دریافت نہیں کیا، اسے نکھارا، سنوارا اور اظہار کا قرینہ عطا کیا۔ اور شاید کسی پلیٹ فارم کی سب سے بڑی عطا یہی ہوتی ہے کہ وہ آپ کو وہ دکھا دے جو دنیا کی نگاہوں سے اوجھل رہ گیا ہو۔ وقت گزرتا گیا۔ وہی قلم جسے میں نے کبھی خاموشی کے سپرد کر دیا تھا، قرطاس پر پھر سے رواں ہوا۔ تحریریں سفر کرتی رہیں، لفظ اپنا راستہ بناتے رہے، اور میں انجانے میں اُس راستے پر آگے بڑھتی گئی جہاں ایک دن مجھے احساس ہوا کہ میں محض قرطاس پر لکھنے والی نہیں رہی میں قرطاس کا حصہ بن چکی ہوں۔ آج جب ماضی کے ان اوراق کو پلٹتی ہوں تو محسوس ہوتا ہے کہ بعض ملاقاتیں محض ملاقاتیں نہیں ہوتیں؛ وہ انسان کی سمت بدل دیتی ہیں۔ کچھ لوگ ہمیں ہمارے ہونے پر شک میں مبتلا کر جاتے ہیں، اور کچھ ایسے مل جاتے ہیں جو ہمیں ہمارے ہی وجود کا وہ روشن پہلو دکھا دیتے ہیں جس سے ہم بےخبر ہو چکے ہوتے ہیں۔ میرے لیے قرطاس بھی شاید ایسی ہی ایک ملاقات ہے۔ اس نے مجھے کوئی نیا ہنر نہیں دیا؛ اس نے تو بس میرے اندر چھپے اُس ہنر پر سے غفلت کی گرد جھاڑ دی۔ اس نے میرے ہاتھ میں قلم نہیں تھمایا، مجھے میرے قلم کا یقین واپس دیا۔ اور شاید اسی لیے قرطاس سے میری وابستگی کسی ادارے، کسی پلیٹ فارم یا کسی پینل کا حصہ بن جانے تک محدود نہیں۔ یہ اُس سفر کی وابستگی ہے جس میں میں نے دوسروں کی دی ہوئی خاموشیوں سے نکل کر اپنے الفاظ کی آواز دوبارہ سنی۔ یہ اُس یقین کی وابستگی ہے جو کبھی لوگوں کے رویّوں میں کہیں گم ہوگیا تھا۔ اور یہ اُس قرطاس کی وابستگی ہے 🫶🏻🫀🤌🏻
2
5
13
450
اور ثابت ہوا کہ اس لہجے میں بھی بات سمجھائی جا سکتی ہے 😍🫶🏻🙏🏻
3
1
20
590
AURA +9999 شکریہ شکریہ 😂🙏🏻
2
1
21
1,137