یوں بھلا چھوڑ دیا کرتے ہیں اپنا کر کے؟
تو نے تو مار دیا ہے مجھے تنہا کر کے
#اختر_شمار
نیند کیا کیجیئے، کہ آنکھوں میں
اِک نئی جنگ خیر و شر کی ہے
ہجر کی شب گزر ہی جائے گی
یہ اُداسی تو عُمر بھر کی ہے
#رسا_چغتائی
رات بھر جاری رہے گا ایک ہی خط پر سفر
صبحِ دم قدموں کے نیچے دائرے رہ جائیں گے
ٹوٹ جائیں گے ادُھورے خواب کچی نیند کے
صبحِ دم آنکھوں میں جن کے ذائقے رہ جائیں گے
#مبارک_شاہ
میں یہاں رہوں کہ وہاں رہوں ، میں جہان میں چاہے جہاں رہوں
مجھے آ ملیں گے عقیدتاً ، مجھے غم کہاں نہیں جانتے؟
#ارسلان_عباس
میری صدا ہوا میں ٫ بہت دُور تک گئی
پر میں بُلا رہا تھا جسے ٫ بے خبر رہا
اُس آخری نظر میں ٫ عجب درد تھا مُنیر
جانے کا اُس کے رنج ٫ مجھے عُمر بھر رہا
#منیر_نیازی
لاؤں کہاں سے ڈُھونڈ کے اے قلبِ نامراد
تسکینِ اضطراب کی صُورت کہیں جِسے
#عبدالحمید_عدم
شعر و سخن retweeted
کس کی تحویل میں تھے کس کے حوالے ہوئے لوگ
چشمِ گریہ میں رہے دل سے نکالے ہوئے لوگ
کب سے راہوں میں تیری گرد بنے بیٹھے ہیں
تجھ سے ملنے کے لئے وقت کو ٹالے ہوئے لوگ
سلیم کوثر
شعر و سخن retweeted
کھو دینے کا ،دل بھرنے کا ،تھک جانے کا خوف
ایک ترے ہونے سے چکھا کیسا کیسا خوف
فریحہ نقوی
شعر و سخن retweeted
گزر چکی ہے جو شب اضطراب کیسا ہے
افق پہ ہوش ربا التہاب کیسا ہے
رہیں گے مرحلے تعزیر کے جو مر کر بھی
یہ زندگی کا مسلسل عذاب کیسا ہے
وہ حال پوچھنے آئے تو میں خاموش رہا
سوال خوب تھا لیکن جواب کیسا ہے!!
شعر و سخن retweeted
اب عمر نہ موسم
نہ وہ رستے کہ
وہ پلٹے,
اس دل کی مگر خام خیالی نہیں جاتی !!
آۓ کوئی آ کر
ترے درد سنبھالے،
ہم سے تو یہ جاگیر سنبھالی نہیں جاتی!!
ہم جان سے جائیں
گے تبھی بات
بنے گی,
تم سے تو کوئی راہ نکالی نہیں جاتی !!
شعر و سخن retweeted
تو بخت کے ہاتھوں سے اٹھایا ہوا مصرع
میں کرب کی وحشت میں گرایا ہوا مصرع
تو میر تقی میر کی معروف غزل سی
متروک غزل کا میں بھلایا ہوا مصرع
تو داد کے نقشے میں ابھرتا ہوا مطلع
میں بزمِ خموشاں میں گنوایا ہوا مصرع
تو لوحِ محبت پہ رقم ہوتی غزل ہے
میں قبر کے کتبے پہ سجایا ہوا مصرع
شعر و سخن retweeted
ممکن ہے بے وفائی پہ ہوتا وہ شرم سار
میں نے ہی کہہ دیا کہ مری جان خیر ہے
ساجد رحیم
شعر و سخن retweeted
بہت نزدیک ہو کر بھی، وہ اتنا دور ہے ہم سے
اشارہ ہو نہیں سکتا، پُکارا جا نہیں سکتا
#اردو_زبان
شعر و سخن retweeted
کُنجِ تنہائی میں خاموش پڑا رہتا ہُوں
شُغلِ وَحشت نہیں، احباب کی کِل کِل بھی نہیں
اب تو وہ بارِ گراں اُٹھ بھی چُکا کیا کیجئے
اب تو سینے پہ کوئی دَرد بھری سِل بھی نہیں
شعر و سخن retweeted
اب کوئی آئے چلا جائے میں خوش رہتا ہوں
اب کسی شخص کی عادت نہیں ہوتی مجھ کو
شاہد ذکی












