Ahmad Butt retweeted
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی روانگی کی تاریخی تقریب میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ گیا ہوں۔ ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کرنے پر سی جی ڈبلیو آئی سی (CGWIC) کے نائب صدر یانگ یونلی اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
کل خلائی مشن کے مرکز روانہ ہوں گا، جہاں تربیت مکمل کرنے والے دونوں پاکستانی خلا نوردوں سے ملاقات کروں گا، جن میں سے ایک کا حتمی انتخاب پرواز سے قبل کیا جائے گا۔ یہ خلائی پرواز پوری قوم کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ پاکستان کا پہلا خلا نورد چینی خلائی اسٹیشن کا پہلا غیر ملکی مہمان ہوگا۔ یہ اڑان ہمارے نوجوانوں کے خوابوں کو خلا تک لے جائے گی اور ہمالیہ سے بلند پاک چین دوستی اس پرواز کے ساتھ آسمانوں سے بھی بلند ہو جائے گی۔
Ahmad Butt retweeted
I extend my warmest greetings to the people of Gilgit-Baltistan on Independence Day. I pay tribute to the men and women whose courage and sacrifice brought the region freedom from Dogra rule in 1947. We remember their struggle with gratitude and honour the place it holds in our shared history.
Independence is a legacy we must carry forward with purpose. I want the young people of Gilgit-Baltistan to see a future in which their abilities can flourish, whether they choose to serve their communities, pursue higher learning, build an enterprise or develop new skills. I want its women and girls to have the confidence and opportunity to shape that future alongside them.
Gilgit-Baltistan’s mountains, rivers and living traditions give the region a character found nowhere else.
The Federal Government is carrying this commitment forward through the Public Sector Development Programme. In 2026–27, development allocations for Gilgit-Baltistan have been increased, with work focused on stronger power supply, connectivity and essential services. Among the initiatives under way are the Gilgit-Baltistan Regional Grid and distributed solar power projects. These investments must translate into more reliable services and greater opportunity for the people of the region.
#GilgitBaltistan #IndependenceDay
My article in Oxford’s Dimensions explores how poverty evidence can shape public investment.
Grateful for @betterpakistan’s vision & mentorship as @PlanComPakistan and @ophi_oxford advance MPI 2027, emerging dimensions & constituency-level analysis.
mppn.org/from-counting-depri…
A generation that can see the world, but cannot shape its future.
Inspired by Amartya Sen and my OPHI Summer School experience, I explore how denied agency fuels political discontent.
My article, “Expectation, Agency and Opportunity,” in The News:
share.google/wbCMNNZvqfxpla8…
2
76
Ahmad Butt retweeted
چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات میں انکی والدہ کی وفات پہ تعزیت اور مغفرت کی دعا کی۔
اللہ تعالیٰ ان کو اعلی درجات عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین!
Ahmad Butt retweeted
Some people have rightly pointed out that there are not enough gallantry awards recognising the extraordinary courage and sacrifices of the KP and Balochistan Police, who are fighting terrorism on the frontlines. Since nominations for these awards are submitted by the respective provincial governments, I have asked the Cabinet Secretary to seek additional nominations from the KP and Balochistan governments so that deserving police officers and personnel receive the national recognition their bravery and sacrifice merit.
Ahmad Butt retweeted
In Orlando, Florida, connecting with the heartbeat of our Pakistani-American business community.
Thank you to Adnan Asad, President of the Pakistan America Business Council, for hosting a phenomenal community gathering. Bringing business leaders and the diaspora together under a shared purpose always sparks incredible potential. The meaningful conversations we shared have laid a solid foundation for stronger, long-term partnerships.
Moving forward together to turn these ideas into impactful action!
#BusinessLeaders #GlobalPartnerships #Orlando #CommunityEngagement
Ahmad Butt retweeted
پاکستان کی اصل طاقت صرف اس کی جغرافیائی حیثیت نہیں بلکہ اس کے باصلاحیت لوگ ہیں—خواہ وہ ملک کے اندر ہوں یا دنیا کے کسی بھی کونے میں۔
آج 'اڑان پاکستان' کے تحت "مٹی کی پکار" اوورسیز سمر اسکالرز پروگرام 2026 کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے 45 غیر معمولی اوورسیز پاکستانی اسکالرز کا خیرمقدم کیا، جن کا انتخاب دنیا کے 54 ممالک سے موصول ہونے والی تقریباً 2,000 درخواستوں میں سے سخت میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا۔ یہ نوجوان دنیا کی ممتاز جامعات کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس سال ہمارے لیے باعثِ مسرت یہ بھی ہے کہ بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور قازقستان سے تعلق رکھنے والے 3 بین الاقوامی اسکالرز بھی اس پروگرام کا حصہ بنے ہیں، جو اس اقدام کے عالمی اعتماد اور بڑھتے ہوئے دائرۂ اثر کی عکاسی کرتا ہے۔
آئندہ دو ماہ کے دوران یہ نوجوان وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کی سینئر قیادت کے ساتھ مل کر URAAN Pakistan کے 5Es—Exports، E-Pakistan، Energy، Environment، اور Equity & Empowerment—کے تحت پالیسی سازی میں عملی کردار ادا کریں گے، تاکہ علم، جدت اور عالمی تجربات کو قومی ترقی کے لیے مؤثر حل میں تبدیل کیا جا سکے۔
میرا ہمیشہ یہ یقین رہا ہے کہ کسی بھی قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ اس کے نوجوان اور ان کی صلاحیتیں ہوتی ہیں۔ اسی لیے اڑان پاکستان صرف ایک ترقیاتی پروگرام نہیں بلکہ ٹیلنٹ، میرٹ اور قومی تعمیر کی ایک تحریک ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں موجود پاکستانی ذہانت کو پاکستان کی ترقی کے سفر سے جوڑنا ہے۔
ہم نے معاشی استحکام کی بنیاد رکھ دی ہے۔ اب اگلا مرحلہ پائیدار ترقی، عالمی مسابقت اور علم پر مبنی معیشت کی تشکیل ہے۔ اور اس سفر کے ہراول دستے یہی نوجوان ہیں، جو پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت بنیں گے۔
پاکستان کا مستقبل انہی ذہین، باصلاحیت اور پرعزم نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔ یہی ہماری اصل طاقت ہیں، یہی ہماری امید، اور یہی اڑان پاکستان کی حقیقی روح ہیں۔
#URAANPakistan #MittiKiPukaar #OverseasPakistanis #YouthLeadership #YouthEmpowerment #PublicPolicy #KnowledgeEconomy #PlanningPakistan #PakistanDevelopment #5EsFramework
Ahmad Butt retweeted
جب مجھے The Wharton School میں داخلہ ملا تو میرے پاس اتنے وسائل نہیں تھے کہ وہاں کی تعلیم کے اخراجات برداشت کر سکتا۔ اُس وقت پاکستان بینکنگ کونسل کی قرضِ حسنہ اسکیم موجود تھی، جس کے تحت مجھے بلا سود تعلیمی قرضہ ملا، اور اسی کی بدولت میں دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں میں سے ایک سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا خواب پورا کر سکا۔
اسی ذاتی تجربے نے مجھے National Endowment Scholarships for Talent (موجودہ PakEEF) کے قیام کی ترغیب دی، تاکہ مالی مشکلات کسی بھی باصلاحیت پاکستانی نوجوان کے خوابوں اور دنیا کی بہترین جامعات تک رسائی میں رکاوٹ نہ بنیں۔
بدقسمتی سے 2018 کے بعد یہ اسکالرشپس بند کر دی گئیں، تاہم مجھے خوشی ہے کہ اب ان کا دوبارہ اجراء کر دیا گیا ہے۔ آج مجھے تین ہونہار نوجوانوں سے ملاقات کا موقع ملا جو University of Chicago، University of Oxford اور Yale University میں اس سکیم سے فائدہ اٹھا کر اپنے تعلیمی سفر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔
میں نے انہیں تلقین کی کہ وہ دنیا کی بہترین جامعات سے علم، مہارت، تحقیق اور قیادت کے جدید تقاضے سیکھ کر وطن واپس آئیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں قائدانہ کردار ادا کریں۔ ہماری حقیقی قومی دولت ہمارے نوجوان ہیں، اور پاکستان کا روشن مستقبل انہی باصلاحیت، محنتی اور پُرعزم نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔ ان کی کامیابی ہی پاکستان کی کامیابی ہے۔
Ahmad Butt retweeted
"اگر ہم نے آبادی میں بے ہنگم اضافے پر قابو نہ پایا تو پاکستان کی معاشی ترقی، انسانی سلامتی اور قومی مستقبل شدید دباؤ کا شکار رہے گا۔"
اسلام آباد میں آئی پی آر آئی کی کتاب "پاکستان میں آبادی میں اضافے کے انسانی سلامتی پر اثرات" کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبادی کا مسئلہ محض اعداد و شمار کا نہیں بلکہ قومی سلامتی، انسانی ترقی اور معاشی استحکام کا بنیادی چیلنج بن چکا ہے۔ ہمیں بیمار، لاغر اور ذہنی طور پہ کند بچوں کی فوج پیدا کرنے کی بجائے صحت مند، ذہین اور تعلیم یافتہ نسل پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
📍وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت نے اس قومی چیلنج سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس قائم کی ہے،
📍تمام صوبوں اور متعلقہ اداروں کو شامل کرتے ہوئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،
📍مانع حمل اشیا پر عائد ڈیوٹی ختم کی جا چکی ہے،
📍ملک بھر میں آگاہی اور مربوط پالیسی اقدامات کے ذریعے آبادی میں توازن لانے کی کوششیں جاری ہیں۔
اس حقیقت پر زور دیا کہ معرکۂ معیشت جیتنے کے لیے آبادی میں توازن ناگزیر ہے۔ تعلیم، صحت، غذائیت، خواتین کی تعلیم و معاشی شمولیت اور انسانی وسائل میں سرمایہ کاری ہی پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور باوقار ریاست بنا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آبادی کا مسئلہ صرف حکومت کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مشترکہ چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کے لیے ریاست، میڈیا، تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی اور ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
#PopulationManagement #HumanSecurity #HumanCapital #SustainableDevelopment
Ahmad Butt retweeted
Heartiest congratulations to Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif and Field Marshal Syed Asim Munir on successfully facilitating the historic Islamabad Memorandum of Understanding between the United States and Iran.
The #IslamabadMoU has averted a potentially devastating conflict, reopened vital regional trade routes, and reaffirmed the power of diplomacy over confrontation.
Pakistan did not merely host the dialogue—it helped lead a path to peace through wisdom, neutrality, and constructive engagement.
This landmark achievement is a proud moment for Pakistan and a testament to the leadership, vision, and statesmanship of Prime Minister Shehbaz Sharif and Field Marshal Asim Munir.
@CMShehbaz @OfficialDGISPR
🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰
#PeaceFromPakistan #PakistanZindabad
Ahmad Butt retweeted
لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقدہ "پاکستان کیمیکل ایکسپو 2026" میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت اور خطاب کا موقع ملا۔
کیمیکل انڈسٹری دراصل دنیا بھر میں ’’تمام صنعتوں کی ماں‘‘ کہلاتی ہے— چاہے وہ زراعت ہو، ٹیکسٹائل، ادویات یا تعمیرات؛ ہر شعبے کی بنیاد اسی صنعت پر استوار ہے۔ اگر فولاد صنعتی ترقی کا ڈھانچہ ہے تو کیمیکل صنعت اس کے جسم میں دوڑنے والا خون ہے۔
آج عالمی کیمیکل صنعت کا حجم 6 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔ چین، جرمنی اور سنگاپور جیسے ممالک نے اپنی معاشی ترقی کی بنیاد اسی شعبے پر رکھی۔ پاکستان ہر سال اربوں ڈالر کا خام مال درآمد کرتا ہے، جبکہ یہ تمام مواقع مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ اور روزگار پیدا کرنے کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔
اگر ہمیں 2035 تک 100 ارب ڈالر کی برآمدات کے ہدف کو حاصل کرنا ہے، تو ہمیں روایتی طریقوں سے ہٹ کر ویلیو ایڈڈ مصنوعات، گرین کیمسٹری، آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) اور چوتھے صنعتی انقلاب کے تقاضوں کو اپنانا ہوگا۔ پاکستان کی ترقی کی نئی داستان اب کھپت پر نہیں بلکہ پیداوار پر، اور قرضوں پر نہیں بلکہ جدت، سرمایہ کاری اور برآمدات پر لکھی جائے گی۔
اس موقع پر میں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ دور میں جنگیں صرف سرحدوں پر نہیں، بلکہ بیانیوں اور ذہنوں کے میدان میں لڑی جاتی ہیں۔ دشمن کا سب سے بڑا ہتھیار قوم کے اعتماد اور امید کو توڑنا ہے۔ ہمیں مایوسی کے ہر بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں اور "پاکستانیت" کے جذبے پر پختہ یقین رکھنا ہوگا۔
آئیے مل کر پاکستان کو تحقیق، صنعت اور خوشحالی کی نئی منزلوں تک پہنچانے کے لیے اپنا اجتماعی کردار ادا کریں۔
#AhsanIqbal #PakistanChemicalExpo2026 #ExportLedGrowth #UdaanPakistan #IndustrialInnovation #PakistanZindabad
Ahmad Butt retweeted
جب ترقیاتی بجٹ (PSDP) اتنا کم ہو، تو ملک کیسے ترقی کر سکتا ہے؟
اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارا ترقیاتی بجٹ سکڑ چکا ہے، لیکن محدود وسائل کے دور میں سب سے اہم بات یہ ہوتی ہے کہ سرمائے کو صرف انتہائی اہم اور کلیدی منصوبوں پر لگایا جائے۔
1126 ارب روپے کے موجودہ پی ایس ڈی پی (PSDP) میں سے غیر اہم منصوبوں کو بڑی حد تک خارج کر دیا گیا ہے، اور وہ منصوبے جو صوبائی نوعیت کے تھے انہیں صوبوں کے حوالے کر دیا گیا ہے کیونکہ اب ان کے پاس زیادہ فنڈز موجود ہیں۔ اب اس ترقیاتی بجٹ کا پورا رخ صرف اعلیٰ ترین ترجیحی منصوبوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے تاکہ کم وسائل کے باوجود ملک کو درست سمت میں آگے بڑھایا جا سکے۔
#AskTheMinister #EconomicGrowth #PSDP #UraanPakistan
Ahmad Butt retweeted
آپ نے برآمدات (Exports) کی بات کی ہے، حکومت اس سلسلے میں عملی طور پر کیا اقدامات کر رہی ہے؟
حکومت بجٹ میں برآمد کنندگان کے لیے خصوصی مراعات اور پیکیج لا رہی ہے تاکہ ان کے انتظامی مسائل ختم کیے جا سکیں۔
لیکن بنیادی طور پر ہمیں بطور قوم اپنی سوچ بدلنی ہوگی؛ بزنس مین صرف ملکی مارکیٹ تک محدود رہنے کے بجائے بین الاقوامی منڈیوں کا رخ کریں اور 'میڈ ان پاکستان' کو ایک عالمی برانڈ بنائیں۔
اس مقصد کے لیے حکومت ہر ضلع کی سطح پر ایک 'ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ پلان' تیار کر رہی ہے، کیونکہ پاکستان کے ہر ضلع میں زرعی مصنوعات، ہینڈی کرافٹس یا صنعتی اشیاء کا ایسا پورٹ فولیو موجود ہے جسے پروسیسنگ، ویلیو ایڈیشن اور برانڈنگ کے ذریعے ایکسپورٹ کیا جا سکتا ہے۔
#AskTheMinister #ExportLedGrowth #MadeInPakistan #ValueAddition #EconomicRevival #URAANPakistan
Ahmad Butt retweeted
I am glad to share the Report of the “Committee to Review and Formulate ICT Governance Model” constituted by Hon’ble Prime Minister @CMShehbaz. The report envisages a Capital that is democratic, efficient, environmentally sustainable, technologically advanced and responsive to the aspirations of its Citizens.
As the Chairman of the Committee, I am grateful to the Members of the Committee for their time and efforts on this important task as well as the technical team at the Planning Commission for putting this document together.
On the directions of the Prime Minister, we are now sharing this report for public feedback and obtaining suggestions on further refinement. Please use the link below to download the report and use the feedback form to provide you input. Together, we can ensure that Islamabad stands as an example of transformative governance for the entire nation.
pc.gov.pk/ict-governance
Ahmad Butt retweeted
وفاقی ترقیاتی بجٹ کی تقسیم یوں ہے:
پختونخوا پر افسوس کیوں؟؟
انتہائی افسوس کی بات ھے کہ پختونخوا سے منتخب صوبائی اور قومی اسمبلی کے ممبران عمران خان سے ملاقات کیلئے تو بجٹ کے دن پارلمینٹ کے سامنے تو احتجاج کریں گے۔۔۔ لیکن کسی میں اتنا شعور نہی کہ وفاقی ترقیاتی منصوبوں میں پختونخوا کو مکمل نظر انداز کیا ان پر دو جملے احتجاجاً بولیں۔۔
پختونخوا والوں زرا ھوش سے کام لو۔ ورنہ بہت بہت دیر ھو جائے گی۔۔۔۔۔
@PTIofficial @pmln_org @ANPMarkaz @MediaCellPPP
Ahmad Butt retweeted
پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے بڑے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے، لیکن اس کے لیے درکار وسائل ہمارے کل ترقیاتی بجٹ سے بھی کہیں زیادہ ہیں۔ اگر ہم ملک کا پورا بجٹ بھی اٹھا کر صرف دیامر بھاشا اور داسو جیسے ڈیموں پر لگا دیں، تب بھی ان کی ضرورت پوری نہیں ہوگی اور باقی تمام وزارتوں کے کام ٹھپ ہو جائیں گے۔
دوسری طرف، ہم ان منصوبوں کو روک بھی نہیں سکتے کیونکہ یہ ہماری پانی کی بقا کا معاملہ ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں اور پڑوسی ملک کی طرف سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے خطرات کے پیشِ نظر، ہمیں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو ہر حال میں بڑھانا ہوگا۔ یہ ہم سب کے لیے سوچنے کا مقام ہے کہ روایتی بجٹ سے ہٹ کر ان بڑے قومی منصوبوں کو وقت پر پورا کرنے کے لیے وسائل کہاں سے لائے جائیں۔
#APCC2026 #ExportLedGrowth #Budget2026 #HumanDevelopment #PakistanEconomy #UraanPakistan
Ahmad Butt retweeted
عام رائے یہ ہے کہ وزارتِ منصوبہ بندی فنڈز روک لیتی ہے، لیکن ہماری اصل مجبوری کوئی نہیں دیکھتا۔ مثال کے طور پر، صرف نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے اس سال ہم سے چودہ سو چالیس (1440) ارب روپے مانگے ہیں۔
اب حقیقت یہ ہے کہ اگر ہم ملک کا پورا ترقیاتی بجٹ بھی اٹھا کر صرف سڑکوں کو دے دیں، تب بھی ان کی ضرورت پوری نہیں ہو سکتی۔ اسی کٹھن صورتحال کی وجہ سے ہمیں مجبوراً سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔
#APCC2026 #ExportLedGrowth #Budget2026 #HumanDevelopment #PakistanEconomy #UraanPakistan
Ahmad Butt retweeted
آج ہمارے پاس نئے منصوبوں کے لیے بالکل جگہ نہیں ہے، اور کسی بھی قوم کے لیے یہ کوئی خوش آئند صورتحال نہیں ہوتی۔
اس محدود فنڈنگ میں ترقیاتی بجٹ (PSDP) کو فائدہ مند بنانے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ہم نئے منصوبے شروع کرنے کے بجائے اپنے تمام وسائل ان ہائی امپیکٹ پراجیکٹس پر لگائیں گے جو آخری مراحل میں ہیں اور مکمل ہونے کے قریب ہیں۔ باقی منصوبوں کو کچھ وقت کے لیے پیچھے روکنا ہوگا تاکہ جو پیسہ بھی لگے، اس کا ملک کو فوری اور بھرپور فائدہ مل سکے۔
#APCC2026 #ExportLedGrowth #Budget2026 #HumanDevelopment #PakistanEconomy #UraanPakistan


















