جبر نا روا سے لڑنے کا نام ہے مولانا فضل الرحمن، تم نے جھکانے کی کوشش کی لیکن قائد نے آج گرفتاری دے کر قوم کو درس دے دیا کہ ہماری تاریخ غلامی کی نہیں ہم اصول پر مر مٹنے کو تیار ہیں پھر قوم کے مفادات اور ان کے وسائل پر سودا کرکے جرنیلوں کی غلامی کا طوق گردن میں ڈال کر زندگی گزارنا
ہمیں قبول نہیں، آج مجھ سمیت جمعیت علماء کے ہر کارکن کا سر فخر سے بلند ہے کہ ہمیں قید وبند اور تختہ دار پر لٹکنا پسند ہے ، پر بوٹ کے سائے میں جینا نا منظور۔ ہمارا عزم مستحکم ہے مولانا صاحب کا ہر کارکن شیخ الہند اور
جمعیت علمائے اسلام کے سیاسی اجتماعات کو روکنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو آلۂ کار بنا کر ریاستی اداروں اور قوانین کا جس بھونڈے انداز میں غلط استعمال کر رہی ہے، وہ جمہوریت، آئین اور قانون کی صریح توہین ہے۔
ہا ہے؟
نہ محسن نقوی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ آئینِ پاکستان اور قانون کو اپنی مرضی کے تابع سمجھیں، نہ ہی مسلم لیگ (ن) کی اس نمائشی حکومت میں اتنی سیاسی و انتظامی جرأت ہے کہ وہ اپنے طور پر ایسے فیصلے کر سکے۔
تو پھر سوال یہ ہے کہ اس تمام کھیل کے پیچھے کون ہے؟ وہ کون سے پردہ نشین ہیں
پنجاب کے حکمرانو اس قدر خوف زدہ کیوں ہو؟ کب تک خیرات میں ملی ہوئی کرسیوں پر بیٹھے رہو گے؟ مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے ایک پیغام سے پنجاب کے محلات میں یہ کھلبلی کیوں مچ گئی ہے؟ کل تک قوم کے سامنے ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے لگانے والے، آج ووٹ کو عزت دلانے والے سے خوف زدہ کیوں ہیں؟
اگر حکومت وقت عوامی ریفرنڈم پر یقین رکھتی ہے تو پھر ایک ریفرنڈم اس سوال پر بھی کروا لیا جائے کہ کیا عوام 2024ء کے انتخابات کے نتائج سے مطمئن ہیں؟ اور اگر واقعی عوامی رائے پر بھروسا ہے تو یہ سوال بھی عوام کے سامنے رکھا جائے
مولانا فضل الرحمن صاحب ایک قومی رہنما، رکنِ قومی اسمبلی اور اپوزیشن کا مؤثر و متحرک کردار ہیں معدنیات کی خفیہ سودے بازی اور این ایف سی ایوارڈ کے حوالے پر سوالات اٹھانے کی پاداش میں انہیں وطن دشمن قرار دیا جا رہا ہے، قومی میڈیا پر کردار کشی کی مہم چلائی گئی
انسان جب اپنے آپ کو پاور فل سمجھ کر فرعونیت کا نعرہ انا ربکم الاعلی بلند کرتا ہے، پھر موسی کو ان سے لڑنے کی ضرورت نہیں رہتی، وہ خود اپنی تباہی کا ساماں کرتا ہے۔
كان لنفس أن تموت إلا بإذن الله كتابا مؤجلا۔
وتعز من تشاء وتذل من تشاء۔
جب زندگی اور موت، عزت اور ذلت کا مالک اللہ تعالیٰ ہے تو پھر ڈر کس بات کا؟ قوم کی آزادی، خودمختاری اور قومی وسائل پر ڈاکہ ڈالا جائے گا تو ہم اس ظلم اور استحصال کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔
یہ ان کی کل اوقات ہے کہ سامنے آنے کی جرأت نہیں، پسِ پردہ رہ کر ریاستی اداروں کو اپنے انتقام اور سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ جب ملکی ادارے کسی طاقت ور ٹولے کے ذاتی مفادات کے تابع ہو جائیں تو قوم کی نظر میں ان کی ساکھ اور وقعت کیا باقی رہ جاتی ہے؟
ان میں قوم کے نوجوان ہی بھرتی ہوں گے۔ ہم نے بھرتیاں کی ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔ یہ ملک صرف اسٹیبلشمنٹ اور اس کے حاشیہ برداروں کی جاگیر نہیں کہ ملازمتوں پر صرف ان کے فرمانبرداروں کا حق ہو
جب تک نیب جیسے ادارے اس طاقت ور ٹولے کے زیرِ اثر رہیں گے،


