برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کی عمران خان کی صحت سے متعلق اہم رپورٹ: عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردار کیا ہے کہ اگر عمران خان کو آئندہ چند روز میں ماہر امراض قلب یا گردوں کے اسپیشلسٹ کو نہ دکھایا گیا تو مسلسل بلند فشار خون ان کے دل، گردوں اور آنکھوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹیلیگراف سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کا بلڈ پریشر فوری طور پر کنٹرول کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے حکام سے اپنے دیرینہ مریض تک فوری رسائی دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان نے اپنے خط میں دائیں آنکھ کی 85 فیصد بینائی متاثر ہونے اور شدید ہائی بلڈ پریشر کی شکایت کی تھی۔ طارق متین
#pakistan @tariqmateen
خبر کا سورس لنک جاننے کیلئے QR Code سکین کریں۔۔





























