اکثر بزنس کسٹمر تک پہنچنے کیکیے ای میل لسٹیں خریدتے ہیں جن میں آدھے سے زیادہ تو ناکارہ نکلتی ہیں
ہم نے بجائے خریدنے کے AI کو استعمال کرتے ہوئے خود بنالیں۔ ہمیں ڈیلس اور مضافاتی شہروں کے medical spa کی لسٹیں درکار تھیں
سب سے پہلے تو گوگل لوکیشن کی API لی اور پھر کلاڈ کی مدد سے ایک اسکرپٹ لکھا جو ڈیلس اور مضافاتی شہروں کے medical spa کی فہرست نکال لایا۔ اس اسکرپٹ میں یہ بھی لکھاتھا کہ صرف ان spa کو فہرست میں شامل کرے جو ابھی بزنس میں ایکٹیو ہیں۔
پھر کلاڈ کی مدد سے ایک اور اسکرپٹ لکھا کہ ایسے spa کی چھانٹی کرو جن کی ویب سائٹ پرانی ہو، انکے پاس آن لائن بکنگ کی سہولت نا ہو یا وہ چیٹ باٹ نا استعمال کرتے ہوں۔
چھانٹی کے بعد تقریباً ڈیڑھ ہزار spa نکلے۔ پھر کلاڈ ہی کی مدد سے ایک خوبصورت dashboard بنوایا جس میں یہ تمام ڈیٹا ڈسپلے ہوتا ہے۔ اس ڈیش بورڈ پر مختلف سرچ فلٹر بھی لگائے اور sorting آپشن بھی لگائے۔ بہترین ڈیٹا مل گیا، پیسے بھی نہیں خرچ ہوئے اور ڈیٹا بھی سارا کام کا ہے۔ دنوں کا کام گھنٹوں میں ہو گیا
asad karim retweeted
Here’s the truth nobody tells you:
Institutions don’t have a magic formula. They just have discipline, data, and a system.
You have access to the same oil prices, the same global markets, the same FIPI data.
The only difference? They check before the market opens. You check after it falls.
Start tonight. Build your checklist. Trade like an institution, not a gambler.
If this thread helped you, repost the first tweet so others can learn too. 🔁
Follow for market analysis. 🔔 Thank you.
#PSX #KSE100 #StockMarket #Pakistan #Trading #Investing #MutualFunds #MarketAnalysis #FinancialLiteracy #PakistanStockExchange
asad karim retweeted
پاک بھارت جنگ دوران عمر ڈار نے یہ اعلان کیا تھا کہ میری مما کو توپ کے گولے سے باندھ کر ہندوستان پر پھینک دیں ہم تیار ہیں اور انسانی تاریخ میں کسی بیٹے کا ایسا بیان نہیں سنا اور اسی عمر ڈار نے اپنی مما کو مادر ملت آف سیالکوٹ کا خطاب دے دیا ہے
سناؤ فیر
asad karim retweeted
Smart Money Concepts (SMC) — Trade Like Institutions 🧠🧵
Tired of late entries, fake breakouts & random indicators?
Time to learn Smart Money Concepts (SMC) — the trading style used by institutions, banks & prop firms.
In this advanced thread:
✅ What is SMC
✅ All key concepts
✅ Strategies & setups
✅ SL, targets, examples
✅ FVG, OB, Liquidity, BOS
👇
#Wipro
asad karim retweeted
رؤف کلاسرہ لکھتا ہے کہ لطیف کھوسہ ایک دفعہ ایک ملزم کی ضمانت کے لیے عدالت پیش ہوئے تو جج نے دیکھتے ہی ضمانت دے دی.
لطیف کھوسہ نے کہا مائی لارڈ میں دلائل دینا چاہتا ہوں.
جج صاحب نے کہا آپکو ضمانت مطلوب تھی مل گئی تو دلائل کی کیا ضرورت ہے؟
کھوسہ صاحب چونکہ سائل سے بھاری فیس لے چکے تھے انہیں لگا کہ اتنی آسانی سے ضمانت مل گئی ہے تو سائل سمجھے گا کہ کیس معمولی تھا.
کھوسہ صاحب نے کہا کہ میں دلائل دوں گا.
گھنٹوں دلائل دیئے اور جج صاحب نے سنجیدگی سے سنے.
جب دلائل مکمل ہوگئے تو جج صاحب نے آرڈر دیا کہ ضمانت کینسل
asad karim retweeted
𝗣𝗔𝗙 𝘃𝘀 𝗜𝗔𝗙: 𝗧𝗵𝗲 𝗠𝗼𝘀𝘁 𝗠𝗼𝗱𝗲𝗿𝗻 𝗔𝗲𝗿𝗶𝗮𝗹 𝗖𝗹𝗮𝘀𝗵 𝗼𝗳 𝘁𝗵𝗲 𝗖𝗲𝗻𝘁𝘂𝗿𝘆 (A minute by minute breakdown)
On the night of May 07, the world witnessed the most modern aerial combat of the 21st century in which Pakistan Air Force fighter jets shot down six aircraft of Indian Air Force .
This aerial clash featured most advanced 4.5-generation fighter jets of the world and lasted around 1 hour.
As i predicted yesterday...🤣🤣
Replying to @MazherArshad
Can you share the stats of babar when he cm to bat next day,most of the time he lost his wicket in early 3,4 ours, he 'll do the same will lost his wicket early, or just score a fifty & out...100 not possible
284
میں نے تو بس سوال پوچھا تھا موصوف چور کی داڑھی میں تنکا والا حساب سمجھ کر بلاک کر گئے۔۔۔اس کا مطلب وہ رپورٹنگ جعلی ہی تھی۔۔۔
5
412
asad karim retweeted
#Afghanistan
A Brave man with a cup of tea 🍵 👌
He & his cousin Bajwah was the beneficiary dragging people to 🇵🇰 for 1000 USD to 2000 USD for visas, kept 💰 🤑 💸 in the safe pockets of Malik Bostan, buying assets in Dubai, Sharjah & Ajman...
Now we Pakistanis are paying back with interest in the shape of Blood & Blood Pressure.
All main trading was also part of the deal...
Nobody dares to ask questions?
The most disappointing thing is that new team is upset 😡 that where we stand in those benefits.
But we have a very good tradition and trend to cry 😢 😭 not at the time of rape, even not after the rape but after many years 🤔 😉
And above all the rapists will ✍️ ✍️ ✍️ the whole b.. St.
asad karim retweeted
دہلی کا یہ ڈاکٹر دکھا رہا ہے کہ کس طرح اس نے گھٹنوں کے جوڑوں کے درد میں مبتلا ہزاروں مریضوں کو ٹھیک کیا اور بچایا۔ اب اس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے اور گھٹنوں کے ہزاروں مریض اس کلپ کو تلاش کر رہے ہیں۔ تو یہ کلپ دیکھیں اور تیاری دیکھیں، پھر آزمائیں یا ان لوگوں کو تجویز کریں جن کو گھٹنے/کمر میں درد ہے۔ بہت سے لوگوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی کمر اور گھٹنوں کا درد صرف 7 دنوں میں ختم ہو گیا ہے۔
asad karim retweeted
گزشتہ ساڑھے پانچ صدیوں میں کوئی شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک تک نہیں جا سکا ہے۔
وہ حجرہ شریف جس میں آپ اور آپ کے دو اصحاب کی قبریں ہیں، اس کے گرد ایک چار دیواری ہے، اس چار دیواری سے متصل ایک اور دیوار ہے جو پانچ دیواروں پر مشتمل ہے۔
یہ پانچ کونوں والی دیوار حضرت عمر بن عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ نے بنوائی تھی۔ اور اس کے پانچ کونے رکھنے کا مقصد اسے خانہ کعبہ کی مشابہت سے بچانا تھا۔
اس پنج دیواری کے گرد ایک اور پانچ دیواروں والی فصیل ہے۔ اس پانچ کونوں والی فصیل پر ایک بڑا سا پردہ یا غلاف ڈالا گیا ہے۔ یہ سب دیواریں بغیر دروازے کے ہیں،
لہذا کسی کے ان دیواروں کے اندر جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
روضہ رسولؐ کی اندر سے زیارت کرنے والے بھی اس پانچ کونوں والی دیوار پر پڑے پردے تک ہی جا پاتے ہیں۔
روضہ رسولؐ پر سلام عرض کرنے والے عام زائرین جب سنہری جالیوں کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں تو جالیوں کے سوراخوں سے انہیں بس وہ پردہ ہی نظر آ سکتا ہے، جو حجرہ شریف کی پنج دیواری پر پڑا ہوا ہے۔
اس طرح سلام پیش کرنے والے زائرین اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر اطہر کے درمیان گو کہ چند گز کا فاصلہ ہوتا ہے لیکن درمیان میں کل چار دیواریں حائل ہوتی ہیں۔
ایک سنہری جالیوں والی دیوار، دوسری پانچ کونوں والی دیوار، تیسری ایک اور پنج دیواری، اور چوتھی وہ چار دیواری جو کہ اصل حجرے کی دیوار تھی۔
گزشتہ تیرہ سو سال سے اس پنج دیواری حجرے کے اندر کوئی نہیں جا سکا ہے سوائے دو مواقع کے۔
ایک بار 91 ہجری میں حضرت عمر بن عبد العزیز رحمتہ اللہ علیہ کے دور میں ان کا غلام
اور دوسری بار 881 ہجری میں معروف مورخ علامہ نور الدین ابو الحسن السمہودی کے بیان کے مطابق وہ خود۔
مسجد نبوی میں قبلہ کا رخ جنوب کی جانب ہے۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا روضہ مبارک ایک بڑے ہال کمرے میں ہے۔
بڑے ہال کمرے کے اندر جانے کا دروازہ مشرقی جانب ہے یعنی جنت البقیع کی سمت۔
یہ دروازہ صرف خاص شخصیات کے لیے کھولا جاتا ہے۔ اس دروازے سے اندر داخل ہوں تو بائیں جانب حضرت فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ تعالی عنہا کی محراب ہے۔ اس کے پیچھے ان کی چارپائی (سریر) ہے۔
العربیہ ویب سائٹ نے محقق محی الدین الہاشمی کے حوالے سے بتایا کہ ہال کمرے میں روضہ مبارک کی طرف جائیں تو سبز غلاف سے ڈھکی ہوئی ایک دیوار نظر آتی ہے۔
1406 ہجری میں شاہ فہد کے دور میں اس غلاف کو تبدیل کیا گیا۔
اس سے قبل ڈھانپا جانے والا پردہ 1370 ہجری میں شاہ عبد العزیز آل سعود کے زمانے میں تیار کیا گیا تھا۔
مذکورہ دیوار 881 ہجری میں اُس دیوار کے اطراف تعمیر کی گئی جو 91 ہجری میں حضرت عمر بن عبدالعزیز نے تعمیر کی تھی۔ اس بند دیوار میں کوئی دروازہ نہیں ہے۔ قبلے کی سمت اس کی لمبائی 8 میٹر، مشرق اور مغرب کی سمت 6.5 میٹر اور شمال کی جانب دونوں دیواروں کی لمبائی ملا کر 14 میٹر ہے۔
کہا جاتا ہے کہ 91 ہجری سے لے کر 881 ہجری تک تقریباً آٹھ صدیاں کوئی شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کو نہیں دیکھ پایا۔
اس کے بعد 881 ہجری میں حجرہ مبارک کی دیواروں کے بوسیدہ ہو جانے کے باعث ان کی تعمیر نو کرنا پڑی۔ اس وقت نامور مورخ اور فقیہ علّامہ نور الدین ابو الحسن السمہودی مدینہ منورہ میں موجود تھے، جنہیں ان دیواروں کی تعمیر نو کے کام میں حصہ لینے کی سعادت حاصل ہوئی۔
وہ لکھتے ہیں 14 شعبان 881 ھ کو پانچ دیواری مکمل طور پر ڈھا دی گئی۔ دیکھا تو اندرونی چار دیواری میں بھی دراڑیں پڑی ہوئی تھیں، چنانچہ وہ بھی ڈھا دی گئی۔ ہماری آنکھوں کے سامنے اب مقدس حجرہ تھا۔ مجھے داخلے کی سعادت ملی۔ میں شمالی سمت سے داخل ہوا۔ خوشبو کی ایسی لپٹ آئی جو زندگی میں کبھی محسوس نہیں ہوئی تھی۔
میں نے رسول اللہ اور آپ کے دونوں خلفاء کی خدمت میں ادب سے سلام پیش کیا۔ مقدس حجرہ مربع شکل کا تھا۔ اس کی چار دیواری سیاہ رنگ کے پتھروں سے بنی تھی، جیسے خانہ کعبہ کی دیواروں میں استعمال ہوئے ہیں۔ چار دیواری میں کوئی دروازہ نہ تھا۔
میری پوری توجہ تین قبروں پر مرکوز تھی۔ تینوں سطح زمین کے تقریباً برابر تھیں۔ صرف ایک جگہ ذرا سا ابھار تھا۔ یہ شاید حضرت عمر کی قبر تھی۔ قبروں پر عام سی مٹی پڑی تھی۔ اس بات کو پانچ صدیاں بیت چکی ہیں، جن کے دوران کوئی انسان ان مہر بند اور مستحکم دیواروں کے اندر داخل نہیں ہوا۔
علامہ نور الدین ابو الحسن سمہودی نے اپنی کتاب (وفاءالوفاء) میں حجرہ نبوی کا ذکر کرتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ ”اس کا فرش سرخ رنگ کی ریت پر مبنی ہے۔
حجرہ نبوی کا فرش مسجد نبوی کے فرش سے تقریبا 60 سینٹی میٹر نیچے ہے۔
1/2
asad karim retweeted
کیا واقعی سپریم کورٹ نے قادیانیت کے حوالے سے کوئی ایسا فیصلہ دیا؟
حقیقت کیا ہے؟
قادیانی شہری کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کا کیس:
فیصلے کی تفصیل میں جانے سے پہلے کیس کے مختصر حقائق کچھ یوں ہیں کہ :
ملزم کے خلاف مجموعہ تعزیرات پاکستان کے دفعہ C-295, 298 اور پنجاب کے اشاعت قرآن ایکٹ کے دفعہ سات اور نو کے تحت چھ دسمبر دو ہزار بائیس کو اس وجہ سے ایف آئی آر درج کرائی جاتی ہے کہ ملزم پر یہ الزام تھا کہ وہ قادیانی مذہب کی مشہور تفسیر " تفسیر صغیر " کی تقسیم میں ملوث ہے۔ خلاصہ کلام یہ ہوا کہ ملزم پر بنیادی طور پر تین الزامات تھے جو کہ زیل ہیں :
الف ) پنجاب قرآن ( پرنٹنگ اینڈ ریکارڈنگ ) ایکٹ دو ہزار دس کے دفعہ سات اور نو کے تحت تفسیر صغیر کی تقسیم کا الزام۔
ب ) مجموعہ تعزیرات پاکستان کے دفعہ دو سو پچانوے-بی کے تحت توہین قرآن کا الزام۔
ج ) مجموعہ تعزیرات پاکستان کے دفعہ دو سو اٹھانوے-سی کے تحت قادیانی مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کا خود کو مسلمان ظاہر کرنے کا الزام۔
مندرجہ بالا الزامات کے تحت چھ دسمبر دو ہزار بائیس کو ایف آئی آر کے اندراج کے بعد بالآخر ملزم کو سات جنوری دو ہزار تئیس کو گرفتار کر دیا جاتا ہے جس کے بعد بالترتیب دس جون اور ستائیس نومبر کو ایڈیشنل سیشن جج اور لاہور ہائی کورٹ سے ملزم کی ضمانت خارج کردی جاتی ہے جس کے بعد اس کیس کی ابتدا سپریم کورٹ میں ہوتی ہے اور سپریم کورٹ میں یہ کیس چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صاحب اور جسٹس مسرت ہلالی صاحبہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کے سامنے مقرر ہوتا ہے جس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
نوٹ :یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے سامنے اس کیس میں دو سوالات تھے جن میں پہلا تو ملزم کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست تھی اور دوسرا معاملہ ملزم پر جو فرد جرم عائد کیا گیا تھا تو اس فرد جرم سے مختلف جرائم کو حذف کرنے کی درخواست تھی۔
سپریم کورٹ میں اس کیس کی ابتدا ملزم کے وکیل کی جانب سے دلائل پر ہوا جو کہ زیل ہیں:
ملزم کے وکیل نے پہلا نکتہ یہ اٹھایا کہ ملزم کے خلاف چھ دسمبر دو ہزار بائیس کو جو ایف آئی آر کاٹی گئی ہے تو اس کے مطابق ملزم نے پر الزام یہ ہے کہ اس نے دو ہزار انیس میں تفسیر صغیر تقسیم کیا ہے جو کہ پنجاب کے اشاعت قرآن قانون کے تحت جرم ہے لیکن یاد رہے کہ ایسی کوئی تفسیر تقسیم کرنے پر پابندی دو ہزار اکیس میں لگی ہے یعنی اگر دو ہزار اکیس کے بعد اگر کوئ ایسی تفسیر تقسیم کرے گا تو وہ جرم کے ضمرے میں آئے گا تو یہاں پر دو مسئلے آئے۔ پہلا تو یہ کہ ملزم پر الزام یہ تھا کہ اس نے تفسیر صغیر دو ہزار انیس میں تقسیم کی ہے تو تب یہ جرم نہیں تھا اور دوسرا یہ کہ فوجداری مقدمات میں مقدمہ بروقت دائر کرنا بہت زیادہ اہمیت کا متقاضی ہوتا ہے لیکن اس کیس میں دو ہزار انیس کے الزام کی بابت ایف آئی آر دو ہزار بائیس کے آخر میں درج کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اس حوالے سے آئین پاکستان کا آرٹیکل بارہ نہایت ہی واضح ہے جو کہ صراحت کے ساتھ یہ کہتا ہے کہ کسی کو بھی کسی ایسے جرم کی سزا نہیں دی جا سکتی کے کرتے وقت وہ کام کسی قانون کے تحت جرم کی تعریف میں نہ ہو تو اس لئے چونکہ تفسیر صغیر دو ہزار انیس میں تقسیم کرنا جرم نہیں تھا تو اس لئے پنجاب اشاعت قرآن قانون کے تحت ملزم کے خلاف فرد جرم نہیں عائد کیا جا سکتا تھا۔
تفسیر صغیر کی تقسیم کا معاملہ واضح کرنے کے بعد سپریم کورٹ نے بقیہ دو الزامات یعنی توہین قرآن اور خود کو مسلمان ظاہر کرنا تو اس حوالے سے ملزم کے خلاف نہ تو ایف آئی آر اور نہ ہی پولیس کے چالان میں مندرجہ بالا الزامات کے بابت کوئ بات ہے، اس وجہ عدالت نے مندرجہ بالا دونوں دفعات فرد جرم سے حذف کرنے کا فیصلہ کیا۔
سپریم کورٹ کے سامنے چونکہ دو سوالات تھے تو پہلا معاملہ واضح کرنے کے بعد فیصلے میں قرآن مجید کے مندرجہ ذیل آیات کا حوالہ دیا گیا ہے:
الف ) سورة البقرة کی آیت نمبر دو سو چھپن۔
ب ) سورة الرعد کی آیت نمبر چالیس۔
ج ) سورة یونس کی آیت نمبر ننانوے۔
سپریم کورٹ نے اس کے بعد ملزم کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کا رخ کیا ہے جس کا آغاز سپریم کورٹ نے یوں کیا ہے کہ ملزم پر فرد جرم تو فوجداری قانون ترمیمی ایکٹ انیس سو بتیس کے دفعہ پانچ کے تحت تو عائد نہیں کی گئ لیکن ایف آئی آر اور چالان کے مندرجات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ملزم نے یہ مندرجہ بالا دفعہ کے تحت جرم کیا ہے جس کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا چھ مہینے ہے اور ملزم نے پہلے سے ہی تقریباً تیرہ ماہ سے جیل میں ہے تو اس لئے عدالت نے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
سپریم کورٹ نے فیصلے کے آخر میں نہایت ہی اہم بات لکھی ہے کہ اس طرح کے کیسز کا بنیادی تعلق کسی عام آدمی یا اس کی پراپرٹی کے ساتھ نہیں بلکہ ریاست کے ساتھ ہے۔
تحریر: ذوالقرنین ایڈوکیٹ - ٹیم ممبر قانون دان
asad karim retweeted
اگر آپ نے عمران خان کے حوالے سے @ideas2025
کی یہ بہترین تحقیقاتی رپورٹ نہیں پڑھی تو فوراً پڑھیں اور شئیر بھی کریں۔humsub.com.pk/536966/imran-d…
asad karim retweeted
بلا کیسے گیا، بہترین بہترین ویڈیو
چیف جسٹس کو گالیاں دینے والے مبینہ اینکرز، مبینہ تجزیہ کار، یوتھیوبرز صرف 4 منٹ 47 سیکنڈز کی یہ ویڈیو دیکھ لیں، کس طرح PTI کے نااہل، نکمے، ڈفر، جاہل وکلاء نے خود کو لائیو برہنہ کیا. دو ٹکے کے وکیل نہیں، کیس لڑنے کے قابل نہیں اور گالیاں چیف جسٹس کو نکال رہے ہیں
asad karim retweeted
مصر میں مسلمانوں کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعة الازہر جانے کا اتفاق ہوا۔
ہر لیکچر کے آخر میں کانفرنس کے شرکا علماء سے اس سے بھی زیادہ سخت سوال کر رہے تھے
جو بچپن سے میرے دل میں تھے
اور عالم جو دراصل جامعۃ الازہر کے پروفیسرز تھے
ہر سوال کا خندہ پیشانی سے جواب دے رہے تھے۔
ایک صاحب نے وہی سوال پوچھ لیا
جس کی بنیاد پر میرے علاقے کے مولانا نے محمود صاحب کو گستاخ قرار دے دیا تھا۔
میری حیرت کی انتہاء نہ رہی جب پروفیسر نے کہا میری خواہش تھی کوئی یہ سوال کرے
اور پھر قرآن کی آیات سے سوال کا جواب دیا۔
اب میری بھی ہمت بڑھی
میں نے پوچھا
جناب جب خدا جسے چاہے عزت دے جسے چاہے ذلت دے جسے چاہے ہدایت دے
جسے چاہے گمراہی میں مبتلا کر دے
تو میں اسے مانوں نہ مانوں کیا فرق پڑتا ہے۔
پروفیسر صاحب تھوڑے سے مسکرائے اور بولے
قُرآن میں احکامات دو طرح کے ہیں
ایک مُحکمات
اور دوسرے مُتشابہات۔
ضروری ہے کہ مُتشابہات کو مُحکمات کے ساتھ ملا کر دیکھا جائے
جن آیات میں یشا ء اور تشاء آتا ہے
ان کا ترجمہ آپکے ہاں مُتشابہات و مُحکمات کے عام اُصول کے تحت نہیں کیا جاتا
اس لئے انڈیا اور پاکستان کےمسلمان خدا کے تصور کو غلط سمجھتے ہیں۔
اس کا عربی مفہوم یہ ہے کہ *جو چاہتا ہے اللہ اسے عزت دیتا ہے*
*اور جو چاہتا ہے اللہ اسے ذلت دیتا ہے*۔
*جو چاہتا ہے اللہ اسے ہدایت دیتا ہے*۔
انہوں نے کہا اس آیت کو آپ ایک اور آیت کے مطابق دیکھیں جو مُحکمات میں سے ہے
جس کا مطلب ہے کہ *انسان کو وہی کچھ ملتا ہےجس کے لئے وہ کوشش کرے*۔
میں نے پھر بودا سا سوال کیا کہ
میں نے تو ہمیشہ عُلماء سے یہی سُنا ہے کہ اللہ توفیق دے تو ہی مُجھ سے کوئی نیکی ہو سکتی ہے۔
کانفرنس روم میں قہقہہ گُونجا
پھر پروفیسر صاحب نے سورہ رعد کی آیت پڑھی کہ
*اللہ لوگوں میں کُچھ نہیں بدلتا جب تک وہ خود میں تبدیلی نہ لائیں*۔
میں پروفیسر صاحب کا جُملہ مُکمل ہونے سے پہلے بول پڑا کہ
یہ سب جو میں اس کانفرنس میں دو دن سے سُن رہا ہوں
اُس اسلام سے بالکُل مُختلف ہے جو میں آج تک عُلماء سے سُنتا آیا ہوں۔
اس پر پروفیسر صاحب نے سورہ بقرہ کی آیت پڑھی
*اور جب اُن سے کہا جائے اللہ کے اُتارے پر چلو تو کہیں گے ہم تو اُس پرچلیں گے جس پر اپنے باپ دادا کو پایا۔ چاہے اُن کے باپ دادا نہ کُچھ عقل رکھتے ہوں نہ ہدایت*
کہنے لگے قرآن اللہ نے میرے اور تُمہارے لیے ہی اُتارا ہے
اسے خود پڑھتے اور سمجھتے کیوں نہیں
میرے یا کسی بھی مولوی کے محتاج کیوں ہوتے ہو۔
قرآن عین انسانی عقل کے مُطابق بات کرتا ہے۔
میں نے پھر سوال کیا کہ مُجھے تو آج تک علماء نے یہی بتایا ہے کہ
ایمان اور استدلال یعنی ریزن (reason) الگ الگ چیزیں ہیں
اور ریزنگ بھٹکا دیتی ہے۔
اس بار پروفیسر صاحب نے انڈین اور پاکستانی عُلماء کی کم علمی اور تنگ نظری کی وجوہات پر بات کی
اور سورہ انفال کی ایک آیت پڑھی کہ
*اللہ کی نظر میں وہ جانوروں سے بھی بد تر ہیں جو گُونگے بہرے بنے رہتے ہیں اور استدلال نہیں کرتے۔*
*بس پھر میں جیسے گُونگا ہو گیا۔*
*میرے سامنے سےجیسے اندھیرے چھٹ گئے۔*
میں نے بڑے خلوصِ دل سےکلمہ پڑھا کہ واقعی میرا خدا تو بالکل ویسا ہے
جیسا ایک خالق کو ہونا چاہیے ۔
کانفرنس کے اختتام پر پروفیسر صاحب نے قرآن کی انگلش ترجُمے والی کاپی گفٹ کی ۔
ہر آیت مُجھے خود سے مُکالمہ کرتی سنائی دیتی۔
کچھ عرصہ بعد ایک نو مسلم گورے سےکینیڈا کی ایک یونیورسٹی میں ملاقات ہوئی۔
وہ اسلام کی پہلی دو صدیوں کے حوالے سے پی ایچ ڈی کر رہا تھا۔
اُس کے ساتھ مل کر کُچھ سال اسلام کی ابتدائی اُٹھان
اور پھر اس میں فرقے بنتے ٹُکرے ہوتے تاریخ کی نظر سے دیکھا۔
یہ بھی دیکھا کہ کیسے لوگ قُرآن جیسا خزانہ چھوڑ کر روایات کی تلاش میں دہائیوں تک بھٹکتے پھرے۔
آج شیعہ کروڑوں میں ہیں
اور کروڑوں ہی سنّی
کہیں مالکی ہیں
کہیں حنبلی اور کہیں شافعی۔
ہر فرقے میں مزید تقسیم اور فرقے در فرقے ہیں۔
افسوس کہ ایسے لوگ کہیں مُشکل سے نظر آتے ہیں
جو وہابی ہوں نہ دیو بندی،
بریلوی ہوں نہ اہل حدیث
جن کا دین صرف اسلام ہو۔
جو قرآن و سُنّت میں استدلال کریں۔
سورہ یونس کی سویں آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ *عقل کا استعمال اور استدلال ایمان کی بُنیادی شرط ہے* ۔
اب میں فرقوں میں بٹے اپنی اپنی انا میں مدہوش مُسلمانوں کو دیکھ کر سوچتا ہوں کہ
کیا یہ دُنیا بھر میں ہوتی اپنی ذلّت کو نہیں دیکھتے
کیا یہ اب بھی نہیں جان پائے کہ اللہ کی رسی چھوڑ کر یہ ٹُکروں میں بٹ چُکے ہیں۔
شاید دل مُردہ ہونے سے اپنی ذلّت کا احساس ہی نہ ہوتا ہو۔
جاری ہے
asad karim retweeted
ایڈوب ایکسپریس گرافِک ڈیزائن ایپ،
ایڈوب ایکسپریس گرافِک ڈیزائن ایپ شاندار گرافکس بنانے کے لیے ایک طاقتور ڈیزائن ایپ ہے۔ یہ ایپ iOS اور Android دونوں کے لیے دستیاب ہے۔ ایڈوب ایکسپریس ڈیزائن ایپ ڈیزائنرز، سوشل میڈیا مینیجرز، مارکیٹرز، اور ہر ایسے شخص کے لیے بہترین ہے جسے جلد اور آسانی سے بصری طور پر دلکش گرافکس بنانے کی ضرورت ہے۔
ایڈوب ایکسپریس گرافِک ڈیزائن ایپ کے ساتھ، آپ کو پیشہ ورانہ گرافکس بنانے کے لیے ڈیزائن کا ماہر بننے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ ایپ صارف دوست انٹرفیس اور متعدد ٹیمپلیٹس فراہم کرتی ہے، لہذا آپ صرف چند کلکس میں سوشل میڈیا پوسٹس، فلائر، پوسٹرز اور بہت کچھ بنا سکتے ہیں۔ آپ اپنی تصاویر، متن اور فونٹس شامل کرکے اپنے ڈیزائن کو بھی اپنی مرضی کے مطابق بنا سکتے ہیں۔
ایڈوب ایکسپریس کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک خصوصیت اس کی اعلیٰ معیار کی تصاویر اور گرافکس کی وسیع لائبریری ہے۔ ایپ میں لاکھوں مفت اسٹاک تصاویر، شبیہیں (icons)، اور عکاسی (illustrations) شامل ہیں جنہیں آپ اپنے ڈیزائن میں استعمال کر سکتے ہیں۔ ان تمام اثاثوں (assets) کو تھیم (theme) کے لحاظ سے ترتیب دیا گیا ہے، لہذا آپ آسانی سے اپنے پروجیکٹ کے لیے بہترین تصویر تلاش کر سکتے ہیں۔ آپ ایپ میں اپنی تصاویر بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور انہیں اپنے ڈیزائن میں استعمال کر سکتے ہیں۔
ایک اور خصوصیت جو ایڈوب ایکسپریس کو دیگر ڈیزائن ایپس سے ممتاز کرتی ہے وہ اس کے جدید ٹیکسٹ کنٹرولز ہیں۔ Adobe Express Graphic design app کے ساتھ، آپ اپنے متن کے فونٹ، سائز، رنگ، alignment، اور spacing کو اپنی مرضی کے مطابق بنا سکتے ہیں۔ آپ اپنے متن کو نمایاں کرنے کے لیے ڈراپ شیڈو اور آؤٹ لائنز جیسے ٹیکسٹ ایفیکٹس بھی شامل کر سکتے ہیں۔
ایڈوب ایکسپریس آپ کو اینیمیٹڈ ڈیزائن اور ویڈیوز بنانے کی بھی اجازت دیتا ہے۔ آپ مختلف قسم کے اینیمیشن اسٹائلز منتخب کر سکتے ہیں اور اپنی اینیمیشن کی رفتار اور سمت کو حسب ضرورت بنا سکتے ہیں۔ یہ فیچر خاص طور پر پرکشش سوشل میڈیا پوسٹس اور اشتہارات بنانے کے لیے مفید ہے۔
اس ایپ میں اپنا ڈیزائن بنانے کے بعد، آپ اسے آسانی سے سوشل میڈیا پر شیئر کر سکتے ہیں یا اسے بطور تصویر یا ویڈیو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ایپ تجزیات بھی فراہم کرتی ہے، تاکہ آپ اپنے ڈیزائنوں کی کارکردگی کو ٹریک کر سکیں اور دیکھ سکیں کہ کتنے لوگوں نے انہیں دیکھا۔
مجموعی طور پر، ایڈوب ایکسپریس گرافک ڈیزائن ایپ ہر اس شخص کے لیے ایک بہترین ٹول ہے جسے جلدی اور آسانی سے اعلیٰ معیار کے گرافکس بنانے کی ضرورت ہے۔ اپنے انٹرفیس، اثاثوں کی وسیع لائبریری، جدید ٹیکسٹ کنٹرولز، اور اینیمیشن فیچرز کے ساتھ، ایڈوب ایکسپریس ڈیزائنرز اور مارکیٹرز کے لیے اہم ایپ ہے۔ چاہے آپ سوشل میڈیا پوسٹس، فلائر، یا ویڈیوز بنا رہے ہوں، Adobe Express آپ کے ڈیزائن کو نمایاں کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
ایڈوب ایکسپریس گرافِک ڈیزائن ایپ کا استعمال کیسے کریں؟
ایڈوب ایکسپریس گرافِک ڈیزائن ایپ کو استعمال کرنے سے متعلق یہاں مرحلہ وار راہنمائی دی گئی ہے:
1. ایڈوب ایکسپریس ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کریں: ایڈوب ایکسپریس iOS اور Android دونوں ڈیوائسز پر مفت دستیاب ہے۔ آپ اسے ایپ اسٹور یا گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
2. پروجیکٹ کی قسم کا انتخاب کریں: جب آپ Adobe Express کھولتے ہیں، تو آپ کو پروجیکٹ کی قسم منتخب کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ آپ متعدد اختیارات میں سے انتخاب کر سکتے ہیں، جیسے کہ سوشل میڈیا پوسٹس، فلائیرز، پوسٹرز، یا اینیمیٹڈ ویڈیوز۔
3. ایک ٹیمپلیٹ کا انتخاب کریں: ایک بار جب آپ پروجیکٹ کی قسم منتخب کر لیتے ہیں، تو آپ کو منتخب کرنے کے لیے پہلے سے ڈیزائن کردہ متعدد ٹیمپلیٹس پیش کی جائیں گی۔ آپ اپنی ضرورت کے مطابق ایک ٹیمپلیٹ منتخب کر سکتے ہیں یا شروع سے نیاڈیزائن بنا سکے۔
1/3
asad karim retweeted
حماد ڈیر۔آپ بلوچستان کسانوں کے ٹیوب ویل پر مفت بجلی پر اعتراض کرتے ہو، آپ کے دور میں گندم،چینی، دالیں، کاٹن آئل باہر سے خریدی گئیں۔10ارب ڈالرز آپ نے غیرملکی کسانوں کو دیے دیے۔مہنگے قرض لے کرگندم چینی دالیں کاٹن منگواتے رہے.زرعی رقبے رئیل اسٹیٹ کھاتا رہا۔مقصد فرح گوگی احسن جمیل گجر ہاوسنگ سوسائٹیز کو پروموٹ کرنا تھا۔جس وقت پاکستان دس ارب ڈالرز کی گندم چینی کاٹن دالیں ائل وغیرہ ایک سال میں امپورٹ کررہا تھا PTI حکومت نے اس وقت لاہور راوی دریا کنارے پانچ اضلاع کی سوا لاکھ ایکٹر سونا اگلتی زمین اپنے دس بلڈرز کو دی جن میں اکثر آپ کی پارٹی کے ڈونر تھے۔آپ نے رئیل اسٹیٹ کو پروموٹ کیا۔زراعت کو تباہ کیا۔آپ نے پہلے گندم چینی چار ارب روپے کی سسبسڈی دے کر باہر بھجوا دی۔کچھ دن بعد احساس ہوا کہ ملک میں نہ چینی ہے اور نہ گندم اور پھر وہی سستی بیچی گئی چینی گندم اپ نے مہنگے ڈالروں میں واپس منگوائی۔ ملک کو اربوں کا نقصان ہوا۔چینی کی قیمت باون روپے سے ایک بیس روپے تک گئی۔شوگر مل مالکان عوام سے اربوں کما گئے۔امپورٹ پر ڈالرز الگ ضائع کیے۔زرعی زمینیں میں گندم کاٹن کی بجائے سریا سمینٹ ٹھوک دیا گیا اور پلاٹس ابھی بھی خالی پڑے ہیں اس پر آپ کو کوئی تکلیف نہیں۔عثمان بزدار، ہاشم بخت، اسد عمر اور رازاق دائود کسی کے خلاف کاروائی نہ ہوئی جو ذمہ دار تھے۔ ائی پی پی ایز کی لوٹ مار کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں دبا دی۔ اس لوٹ مار کو سیکریٹ ڈیکلیر کر دیا گیا۔ لیکن آپ کو تکلیف بلوچستان کے کسانوں کو فری بجلی ملنے پر ہے جو آپ کے ڈالرز بچاتے ہیں۔ وہ صوبہ جہاں سے آپ لمبا پیسہ ڈالروں میں کماتے رہے ہیں۔ جن کے وسائل پر ہم سب چینی، اسٹریلیا، دیگر کمپنیوں کو کنٹریکٹ دیتے رہے ہیں۔ بلوچستان کی گیس کا ریٹ ہم سستا لگاتے ہیں اور پنجاب کا مہنگا ریٹ۔ اپ فارن کسان کو اربوں ڈالر دے دیتے ہیں اپنے کسان کو چند ارب کی فری بجلی نہیں دیتے جو آپ کے ڈالرز بچا سکتا ہے جو اپ گندم چینی کاٹن دالوں پر ضائع کر رہے ہیں ۔
ویسے جس مہنگی بجلی کا آپ رونا رو رہے ہیں اس بارے سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں وزارت نے بتایا جس وقت عالمی مارکیٹ میں تین ڈالر کے حساب سے مل رہی تھی، آپ کے ذہین وزیر اسد عمر نے منع کر دیا ابھی نہیں لینی۔وہی گیس بعد میں 41 ڈالرز کے حساب سے لی گئی۔ اندازہ کر لیں ایک کارگو شپ پر کتنے ملین ڈالرز زیادہ خرچ ہوا اور یہ گیس بجلی بنانے کے لیے امپورٹ ہورہی تھی۔ یہ تھی آپ کی سستا بجلی پیدا کرنے کی ترکیب۔ اپنے شوگر چینی گندم اور ایل این جی کارگو کے بوگس فیصلوں سے اربوں ڈالرز ضائع کیے اس کا کہیں ذکر یا افسوس تک نہیں لیکن بلوچستان کے کسانوں کو ملنے والی بجلی پر اعتراض ہے۔ آپ کس کے ساتھ ہیں؟ پاکستانی کسانوں کے ساتھ ہیں یا یوکرائین، کینڈا یا اسٹریلیا یا برازیل کے کسانوں کے وکیل ہیں جہاں سے سب کچھ امپورٹ ہورہا ہے اور ہمارے زرعی رقبے رئیل اسٹیٹ مافیا اور آپ کی پارٹی کے ڈونرز ہڑپ کر گئے ہیں۔
بجلی کی چورری کے خلاف آپریشن کی حقیقت۔ بجلی کے یونٹ کا صرف ایک روپیہ نرخ کم کرنے کے لئے 115 ارب کی چوری روکنا درکار ہے۔ فلحال 1 ارب کی ریکوری ہوئی ہے وہ بھی اکثریت چوری پکڑ کر نہیں بلکہ دو حکومتی محکموں کے سے ان کے بقایا جات موصول کر کے۔
چوری کا سب اے بڑا ذرعیہ بلوچستان کے اندر وہ 50,000 ٹیوب ویل ہیں جو بل نہیں ادا کرتے۔ لیکن ان میں سے ابھی تک ایک بھی نہیں بند ہوا۔ باقی جو 25 کڑور روپے چوری پکڑی ہے وہ معمول کی بات ہے۔ اس سے دگنا بل ایک بڑی صنعت کا ماہانہ آتا ہے آج کل۔
تحریک انصاف دور میں بل کی ریکوری %93 سے زیادہ بڑھ گئی تھی جو تاریخ کی بلند ترین تھی۔ اب محکمہ آج کل کی نئی figure نہیں دے رہا۔
بجلی چوری کے خلاف ایکشن ضرور لیں لیکن پوری قوم کو ماموں نا بنائیں۔




















