Diyah (@binteiqbal) header
Diyah (@binteiqbal) profile picture
Karachi
Joined August 2010
Photo by Diyah (@binteiqbal)Photo by Diyah (@binteiqbal)Photo by Diyah (@binteiqbal)Photo by Diyah (@binteiqbal)Photo by Diyah (@binteiqbal)Photo by Diyah (@binteiqbal)Photo by Diyah (@binteiqbal)Photo by Diyah (@binteiqbal)Photo by Diyah (@binteiqbal)Photo by Diyah (@binteiqbal)
علامہ اقبال کی بعض باتیں انکی سیاسی بصیرت اور تجزیاتی صلاحیت کی منہ بولتی تصویر ہوتی ہی ہیں لیکن بعض پشین گوئیاں ایسی حیران کن ہوتی ہیں کہ سمجھ نہیں آتی کہ یہ بات کیسے کہی جا سکتی تھی؟ ایسی باتوں کے بارے میں یہی گمان ہوتا ہے کہ یہ الہامی نوعیت کی ہیں۔جیسے تقریباً ایک صدی پہلے یہ دعویٰ کرنا کہ مستقبل کی جنگوں کی رزمگاہ خطہ پنجاب بنے گا۔آج جب دیکھتے ہیں تو لیبیا و صومالیہ ہوں،شام و لبنان ہوں،قطر و بحرین ہوں یا ترکیہ و سعودیہ ہوں سب دفاعی ضرورت کیلئے پاکستان ہی کی طرف دیکھتے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ پاکستان کی عسکری صلاحیتوں سے شاید ابنائے وطن اتنے آشنا نہیں ہیں جتنے دیگر مسلمان ممالک ہیں۔دوسری طرف آج سے دو سال پہلے تک کسی بڑے سے بڑے پاکستانی دانشور کے وہم و گمان میں بھی پاکستان کی اس صلاحیت کا کوئی شائبہ بھی نہیں تھا جبکہ علامہ اقبال پاکستان بننے سے بھی بارہ سال پہلے اس امکان کا اظہار کر رہے ہیں کہ پنجاب کو مسلمانوں کے دفاع میں مرکزی کردار ادا کرنا ہو گا۔۔۔!!! اسی سے اندازہ لگائیں کہ مسلمانوں سے دشمنی رکھنے والی قوتوں کے دل و دماغ میں پاکستان کیسے کانٹے کی طرح کھٹکتا ہو گا؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔اور وہ پاکستان کے خلاف کون کون سی سازشیں کرنے اور منصوبے بنانے میں مصروف نہیں ہونگے؟ اسی سے یہ اندازہ بھی لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستانی فوج کو پنجاب کے نام پر گالی دینے اور پاکستان کو طاغوتی ریاست قرار دینے والوں کیلئے کون زمین ہموار اور حالات سازگار کر رہا ہے اور انھیں کہاں سے مدد مل رہی ہے؟ خود حکومتی مشینری کے اندر کتنے ابن علقمی، میر جعفر اور میر صادق ہونگے جو آستین کے سانپ کا کردار ادا کر رہے ہونگے؟ قصہ مختصر جہاں امت مسلمہ نے آس لگا رکھی ہے وہیں شیطان نے گھات لگائی ہوئی ہے۔۔۔!! ان حالات میں ہماری گزارش ہر سمجھدار اور مخلص فرد سے یہ ہے کہ اپنے پاؤ بھر حقوق کے نام پر امت مسلمہ کے اونٹ کو ذبح کرنے کا جتن کرنے والوں کا ساتھ ہر گز نہیں دینا چاہیے!
35
95
7
246
11,875
💙💙
5
77
1
338
3,828
سوشل میڈیا پر وائرل نعت شریف کی اوریجنل ویڈیو ! ضرور سنیں ، شئیر کرنا ! پاس آئے خوشی، دور ہو جائے غم تجھ کو بھیجا گیا ہے، کرم کیلئے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
145
3,433
52
12,181
153,131
نعتِ رسولِ مقبول ﷺ نبیؐ کی بزم میں بے جانے پہچانے نہیں ہوتے حقیقت جس جگہ ہوتی ہے افسانے نہیں ہوتے نظر آدابِ محفل پر، یہ مے خانہ ہے یثرب کا یہاں آنکھوں سے پی جاتی ہے پیمانے نہیں ہوتی مئے حُبِّ نبیؐ کیسے پلا لاؤں تجھے واعظ جہاں جاتا ہوں مَیں وہ عام مے خانے نہیں ہوتے بتاؤ اب تم ہی آقاؐ، اِنہیں جنت بھی سمجھا دی مدینے کے سِوا راضی یہ دیوانے نہیں ہوتے قمر ہر حُسن سے ایک عشق کو نسبت نہیں ہوتی منور کس قدر ہے چاند، پروانے نہیں ہوتے استاد قمر جلالوی
15
68
411
16,935
نعت رسول مقبول ﷺ میرا پیمبر ﷺ عظیم تر ہے، کمال خلّاق ذات اس کی، جمال ہستی حیات اس کی، بشر نہیں عظمت بشر ہے، میرا پیمبر ﷺ عظیم تر ہے وہ شرح احکام حق تعالٰی، وہ خود ہی قانون خود حوالہ، وہ خود ہی قرآن خود ہی قاری، وہ آپ مہتاب آپ ہالہ، وہ عکس بھی اور آئینہ بھی، وہ خط بھی نقطہ بھی دائرہ بھی، وہ خود نظارہ ہے خود نظر ہے، میرا پیمبر ﷺ عظیم تر ہے شعور لایا کتاب لایا، وہ حشر تک کا نصاب لایا، دیا بھی کامل نظام اس نے، اور آپ ہی انقلاب لایا، وہ علم کی اور عمل کی حد بھی، ازل بھی اس کا ہے اور ابد بھی، وہ ہر زمانے کا راہبر ہے، میرا پیمبر ﷺ عظیم تر ہے وہ آدم و نوح سے زیادہ، بلند ہمت بلند ارادہ، وہ زہد عیسی سے کوسوں آگے، جو سب کی منزل وہ اس کا جادہ، ہر اک پیمبر نہاں ہے اس میں، ہجوم پیغمبراں ہے اس میں، وہ جس طرف ہے خدا ادھر ہے، میرا پیمبر ﷺ عظیم تر ہے بس ایک مشکیزہ اک چٹائی، ذرا سے جو ایک چارپائی، بدن پہ کپڑے بھی واجبی سے، نہ خوش لباسی نہ خوش قبائی، یہی ہے کل کائنات جس کی، گنی نہ جائیں صفات جس کی، وہی تو سلطان بحروبر ہے، میرا پیمبر ﷺ عظیم تر ہے جو اپنا دامن لہو سے بھر لے، مصیبتیں اپنی جان پر لے، جو تیخ زن سے لڑے نہتا، جو غالب آ کر بھی صلح کر لے، اسیر دشمن کی چاہ میں بھی، مخالفوں کی نگاہ میں بھی، امیں ہے صادق ہے معتبر ہے میرا پیمبر ﷺ عظیم تر ہے جسے شہ شش جہات دیکھوں، اسے غریبوں کے ساتھ دیکھوں، عنان کون و مکاں جو تھامے، کدال پر بھی وہ ہاتھ دیکھوں، لگے جو مزدور شاہ ایسا، نہ زر نہ دھن سربراہ ایسا، فلک نشیں کا زمیں پہ گھر ہے میرا پیمبر ﷺ عظیم تر ہے وہ خلوتوں میں بھی صف بہ صف بھی، وہ اس طرف بھی وہ اس طرف بھی، محاز و منبر ٹھکانے اس کے، وہ سر بسجدہ بھی سر بکف بھی، کہیں وہ موتی کہیں ستارہ، وہ جامعیت کا استعارہ، وہ صبح تہزیب کا گجر (صبح صادق) ہے میرا پیمبر ﷺ عظیم تر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مظفر وارثی
36
346
5
1,368
23,521
کشمیر کا درد ہمیں پکار رہا ہے: بھائی کو بھائی سے نہ لڑاؤ، اختلاف کو خون تک نہ لے جاؤ، اور امن کو ہر سیاسی مصلحت پر مقدم رکھو۔ #StandWithKashmir #PeaceForKashmir
21
کشمیر کی دھڑکن کو مزید بے چین نہ کیجیے۔ ایسے فیصلے کیجیے جو لوگوں کے دلوں میں خوف نہیں، اعتماد پیدا کریں۔ #StandWithKashmir #PeaceForKashmir
1
20
حقوق کی آواز کو اگر سن لیا جائے تو فاصلے کم ہوتے ہیں، اور اگر مسلسل دبایا جائے تو دل دور ہوتے جاتے ہیں۔ کشمیر کو دلوں کے درمیان پل چاہیے۔ #PeaceForKashmir
1
14
Human dignity knows no borders. Kashmiris too deserve to live with honor and self-respect. #StandWithKashmir #RightsMovementAJK #PeaceForKashmir ٤٤٤٤٤
2
4
43
True peace in Kashmir will only come through respect for human rights and the will of its people. #StandWithKashmir #RightsMovementAJK #PeaceForKashmir 092019
2
5
63
مسلمانوں کے درمیان کشمیر میں بہتا خون امت کی سب سے بڑی رسوائی ہے۔ یہ دردناک حقیقت ہم سب کو شرمندہ کر رہی ہے۔۔۔ #StandWithKashmir #RightsMovementAJK #PeaceForKashmir
5
5
41
جس نے حق کربلا میں ادا کر دیا اپنے نانا ﷺ کا وعدہ وفا کر دیا گھر کا گھر سب سپرد خدا کر دیا جس نے امت کی خاطر فدا کر دیا اس حسین علیہ السلام پر لاکھوں سلام #ہر_زمانہ_میرے_حسین_کا #یوم_عاشورہ #سلام_یاحسینؑ
1
2
93
بی ایل اے سے کیا گلہ کرنا لیکن اسلام کے نام پر جدوجہد کرنے والوں میں اگر کوئی کسی غلط فہمی میں مبتلاء ہے تو اسے خبر ہو کہ قندھاری رجیم کا کھرا دہلی اور دبئی کے رستے یروشلم تک پہنچتا ہے۔ سوچیے گا کہ خراسان سے اگر مہدی کی مدد کو لشکر جانے کا ذکر ہے تو روایات میں یہاں سے دجال کے نکلنے کا بھی ذکر موجود ہے۔چنانچہ جب معاملہ مشکوک ہو تو منقول بھی یہی ہے اور معقول بھی یہی رویہ ہوتا ہے کہ دوڑنے والے سے چلنے والا اور چلنے والے سے کھڑا اور کھڑے سے بیٹھا بہتر ہے۔ اگر کوئی اپنے جذبہ جہاد اور بے لوثی و اخلاص کے باوجود "دین سے یوں نکلا ہوا نہیں جیسے تیر کمان سے" یا اس کے خوش الحان قاری اور تہجد گزار متقی ہونے کے باوجود "قرآن اس کے حلق سے نیچے نہ اترتا ہو" تو وہ ضرور درج بالا نکات کو حالات و واقعات کی روشنی میں سوچے گا کہ اس وقت میری محنت کا فائیدہ کسے پہنچ رہا ہے ۔ ضرور سوچیے گا کہ آخر یہ فہم اسلام کی کون سی قسم ہے جو بندہ خدا کے جہاد کو مودی اور نیتن یاہو کے منصوبوں سے ہم آہنگ کر دے اور انکے مقاصد کی تکمیل کا ذریعہ و وسیلہ بنا دے ! "ربنا آتنا من لدنک رحمۃ و ھیئ لنا من امرنا رشدا"
25
93
5
277
7,935
آج صدر راولپنڈی، GPO چوک پر ایک عجیب منظر دیکھا، جو ہمارے معاشرے کا آئینہ ہے میں بائیک پر کھڑا تھا کہ دو خواتین نے رکشہ بُک کیا۔ کرایہ طے ہونے لگا۔ رکشہ والے نے کہا: 250 روپے لگیں گے باجی خواتین: نہیں بھائی، 200 سے ایک روپیہ اوپر نہیں دیں گی، بس! کافی بحث کے بعد غریب رکشے والا 200 پر مان گیا۔ پسینہ بہا کر، محنت سے کمانے والا 50 روپے ہار گیا۔ خواتین رکشے میں بیٹھی ہی تھیں کہ ایک بھکاری آ گیا۔ ہاتھ پھیلایا۔ اور بنا ایک لمحہ سوچے، اُن میں سے ایک خاتون نے پرس سے 100 کا نوٹ نکال کر اُسے دے دیا۔ میں یہ سب دیکھ کر بس سوچتا رہ گیا... جس رکشے والے نے دھوپ میں جل کر آپ کو منزل تک پہنچانا تھا، اُس سے 50 روپے کے لیے جھگڑا کر لیا۔ اور جس نے صرف ہاتھ پھیلایا، اُسے 100 روپے فوراً دے دیے؟ یہ کیسی سوچ بن گئی ہے ہماری؟ محنت کی قیمت کم اور بھیک کی قیمت زیادہ کیوں ہو گئی ہے؟ کیا وہ رکشہ ڈرائیور اُس 100 روپے کا زیادہ حقدار نہیں تھا جس نے پسینہ بہانا تھا؟ کبھی کبھی لگتا ہے ہم ہمدردی غلط جگہ دکھا رہے ہیں۔ محنت کش کو اُس کا حق دو، عزت دو۔ بھیک نہیں، روزگار کو فروغ دو۔ منقول
41
139
8
531
21,783
Very fruitful visit to Pakistan, whose good offices and brotherly efforts to bring back peace to our region we very much value. Shared Iran's position concerning workable framework to permanently end the war on Iran. Have yet to see if the U.S. is truly serious about diplomacy.
2,051
9,230
404
47,968
2,086,017
How was the ceasefire extended? The video is getting viral in Iran.
568
7,515
498
31,283
2,186,924
📢🇺🇸 NEVER FORGET WIPED HISTORY: U.S. soldiers stealing gold from the central Bank in Iraq in the name of democracy. This video is BANNED 🚫
663
23,622
482
48,247
798,259
علامہ محمد اقبالؒ سے منسوب سوشل میڈیا پر غلط اشعار۔ وہ اشعار جو علامہ اقبال کے نہیں ہیں مگر ان کے نام سے منسوب ہیں ۔ تحریر لازمی پڑھیں اور جس حد تک ممکن ہے شئیر بھی کریں اور کاپی پیسٹ بھی کر سکتے ہیں: ہم سب چونکہ گلوبل ورلڈ سے وابستہ لوگ ہیں اور انٹرنیٹ کی دُنیا میں اور بالخصوص فیس بُک پر علامہ اقبالؒ کے نام سے بہت سے ایسے اشعار گردِش کرتے ہیں جن کا اقبال کے اندازِ فکر اور اندازِ سُخن سے دُور دُور کا تعلق نہیں۔ کلامِ اقبال اور پیامِ اقبال سے محبت کا تقاضا ہے، اور اقبال کا حق ہے کہ ہم ایسے اشعار کو ہرگز اقبال سے منسوب نہ کریں جو اقبال نے نہیں کہے۔ ذیل میں باقاعدہ گروہ بندی کر کے ایسے اشعار کی مختلف اقسام اور مثالیں پیشِ کی جا رہی ہیں 1۔ گروہِ اول: پہلی قسم ایسے اشعار کی ہے جو ہیں تو معیاری اور کسی اچھے شاعر کے، مگر اُنہیں غلطی سے اقبال سے منسوب کر دیا جاتا ہے۔ ایسے اشعار میں عموماََ عقاب، قوم، اور خودی جیسے الفاظ کے استعمال سے قاری کو یہی لگتا ہے کہ شعر اقبال کا ہی ہے۔ مثال کے طور پہ تندیِ بادِ مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کیلئے - سید صادق حسین اسلام کے دامن میں اور اِس کے سِوا کیا ہے اک ضرب یَدّ اللہ اک سجدہِ شبیری - وقار انبالوی خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا - ظفر علی خان 2۔ گروہِ دوئم: پھر ایسے اشعار ہیں جو ہیں تو وزن میں مگر الفاظ کے چناؤ کے لحاظ سے کوئی خاص معیار نہیں رکھتے یا کم از کم اقبال کے معیار/اسلوب کے قریب نہیں ہیں۔ مثالیں عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟ سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟ -سرفراز بزمی تِری رحمتوں پہ ہے منحصر میرے ہر عمل کی قبولیت نہ مجھے سلیقہِ التجا، نہ مجھے شعورِ نماز ہے - نامعلوم سجدوں کے عوض فردوس مِلے، یہ بات مجھے منظور نہیں بے لوث عبادت کرتا ہوں، بندہ ہُوں تِرا، مزدور نہیں - نامعلوم 3۔ گروہِ سوئم بعض اوقات لوگ اپنی بات کو معتبر بنانے کے لئے واضح طور پر من گھڑت اشعار اقبال سے منسوب کر دیتے ہیں۔ مثلاََ یہ اشعار غالباََ شدت پسندوں کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف اقبال کے پیغام کے طور پر استعمال کئے جاتے ہیں مثلاً ایسے اشعار اللہ سے کرے دور ، تو تعلیم بھی فتنہ املاک بھی اولاد بھی جاگیر بھی فتنہ ناحق کے لیے اٹھے تو شمشیر بھی فتنہ شمشیر ہی کیا نعرہ تکبیر بھی فتنہ - سرفراز بزمی 4۔ گروہِ چہارم: اِسی طرح اقبال کو اپنا حمایتی بنانے کی کوشش مختلف مذہبی و مسلکی جہتوں سے بھی کی جاتی ہے۔ جبکہ اِن کا اقبال سے دُور دُور تک کوئی تعلق بھی نہیں ہے بلکہ افکارِ اقبالؒ سے ظلم ہے ۔ مثلاََ وہ روئیں جو منکر ہیں شہادتِ حسین کے ہم زندہ وجاوید کا ماتم نہیں کرتے - نامعلوم بیاں سِرِ شہادت کی اگر تفسیر ہو جائے مسلمانوں کا کعبہ روضہء شبیر ہو جائے - نامعلوم نہ عشقِ حُسین، نہ ذوقِ شہادت غافل سمجھ بیٹھا ہے ماتم کو عبادت - نامعلوم 5۔ گروہِ پنجم پانچواں گروپ 'اے اقبال' قسم کے اشعار کا ہے جن میں عموماََ انتہائی بے وزن اور بے تُکی باتوں پر انتہائی ڈھٹائی سے 'اقبال' یا 'اے اقبال' وغیرہ لگا کر یا اِس کے بغیر ہی اقبال کے نام سے منسوب کر دیا جاتا ہے۔ اِس قسم کو پہچاننا سب سے آسان ہے کیونکہ اِس میں شامل 'اشعار' دراصل کسی لحاظ سے بھی شعری معیار نہیں رکھتے اور زیادہ تر اشعار کہلانے کے لائق بھی نہیں ہیں۔ مثالیں کیوں منتیں مانگتا ہے اوروں کے دربار سے اقبال وہ کون سا کام ہے جو ہوتا نہیں تیرے پروردگار سے؟ تیرے سجدے کہیں تجھے کافر نہ کر دیں اقبال تُو جُھکتا کہیں اور ہے اور سوچتا کہیں اور ہے! دل پاک نہیں ہے تو پاک ہو سکتا نہیں انساں ورنہ ابلیس کو بھی آتے تھے وضو کے فرائض بہت مسجد خدا کا گھر ہے، پینے کی جگہ نہیں کافر کے دل میں جا، وہاں خدا نہیں کرتے ہیں لوگ مال جمع کس لئے یہاں اقبال سلتا ہے آدمی کا کفن جیب کے بغیر میرے بچپن کے دِن بھی کیا خوب تھے اقبال بے نمازی بھی تھا، بے گناہ بھی وہ سو رہا ہے تو اُسے سونے دو اقبال ہو سکتا ہے غلامی کی نیند میں وہ خواب آزادی کے دیکھ رہا ہو گونگی ہو گئی آج زباں کچھ کہتے کہتے ہچکچا گیا میں خود کو مسلماں کہتے کہتے یہ سن کہ چپ سادھ لی اقبال اس نے یوں لگا جیسے رک گیا ہو مجھے حیواں کہتے کہتے آخر دو گروہ شرارتی ہیں جو نچلی سوچ کے ساتھ اقبال پر حملہ آور ہیں- آپ ہمیشہ دیکھیں گے کہ یہ ایک خاص گروہ کے لوگ شئیر کر رہے ہوتے ہیں جو تصحیح کے بعد بھی نہیں ہٹاتے اور کچھ وقفہ کے بعد پھر شئیر کرتے ہیں- کچھ بے چارے اقبال کو نہ جاننے کی وجہ سے ان آخری اشعار کو اقبال کا کلام سمجھ کر شئیر کرتے ہیں مگر تصحیح کرنے پر ہٹا بھی لیتے ہیں- منقول
3
19
1
50
3,745
UAE commentator Abdulkhaleq Abdulla: It is time to think about closing the American bases, as they are a burden and not a strategic asset. We should focus on acquiring advanced military systems instead of hosting foreign bases.
132
717
23
4,091
62,356