Pinned Tweet
آن قدر گرم است بازار مکافاتِ عمل
چشم اگر بینا بود، ہر روز روزِ محشر است
- صائب تبریزے رح
چشمِ بینا retweeted
اور تمہارے پروردگار نے یہ حکم دیا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو، اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ اگر والدین میں سے کوئی ایک یا دونوں تمہارے پاس بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں اف تک نہ کہو، اور نہ انہیں جھڑکو۔ بلکہ ان سے عزت کے ساتھ بات کیا کرو۔
سورۃ الاسراء
چشمِ بینا retweeted
کیا تمہیں یہ بات نظر نہیں آتی کہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو برحق مقصد سے پیدا کیا ہے۔ اگر وہ چاہے تو تم سب کو فنا کردے، اور ایک نئی مخلوق وجود میں لے آئے۔
اور یہ بات اللہ کے لئے کچھ بھی مشکل نہیں ہے۔
﴿سورۃ ابراہیم، ۱۹-۲۰﴾
چشمِ بینا retweeted
اور جو کوئی اللہ سے ڈرے گا، اللہ اُس کے لیے مشکل سے نکلنے کا کوئی راستہ پیدا کر دے گا، اور اُسے ایسی جگہ سے رزق عطا کرے گا جہاں سے اُسے گمان بھی نہیں ہوگا۔ اور جو کوئی اللہ پر بھروسہ کرے، تو اللہ اُس (کا کام بنانے) کے لیے کافی ہے۔
سورۃ الطلاق
چشمِ بینا retweeted
فاعتبرو یا اولو الابصار
آج تک کسی اور سیاسی شخصیت نے یہ بھیک نہیں مانگی
یہ دوسروں کی بیماریوں کا مذاق اڑاتے اور ان پر تبری کرتے
اور اب سب سے ہلکے طریقے سے گڑگڑا رہا ہے
اللہ اس کی جسمانی اور ذہنی حالت پر رحم فرمائے
"ان کو موت نہیں آنی جب تک سارا تھوکا چاٹ نہیں لیتے"
چشمِ بینا retweeted
مکافاتِ عمل بھی کیا عجیب چیز ہے!
کل تک جو شخص جیل میں قید سیاسی مخالفین کی بیماریوں کا مذاق اڑاتا تھا، طنز کرتا تھا، اور سختیاں کرنے کے دعوے کرتا تھا، آج وقت کا پہیہ گھوم کر اسی دہلیز پر آ کھڑا ہوا ہے۔
اقتدار کے نشے میں دوسروں کی تکلیف پر قہقہے لگانے والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔ آج اپنے لیے طبی سہولیات اور ذاتی معالجین کی دہائی دیتے ہوئے ماضی کے وہ تقاریر ضرور یاد آتی ہوں گی۔
جیل میں جاکر عمران خان کی اسکی تقریریں سنوائیں اور دکھائیں اور اس کے حواری جو اسمبلی میں اور میڈیا میں بیماری کا بیانیا اور سیاپا سناتے ھیں ۔ انکو بھی سنائیں اور ساتھ کہیں۔۔۔۔۔ کوئی شرم کرو کوئ حیا کرو
چشمِ بینا retweeted
ایک صاحب نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا:
اسلام کی کون سی حالت افضل ہے؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ کہ ( اللہ کی مخلوق کو ) کھانا کھلاؤ اور سلام کرو، اسے بھی جسے تم پہچانتے ہو اور اسے بھی جسے نہیں پہچانتے۔
(صحیح بخاری ،٦٢٣٦)
چشمِ بینا retweeted
لہٰذا اللہ کی تسبیح کرو اُس وقت بھی جب تمہارے پاس شام آتی ہے، اور اُس وقت بھی جب تم پر صبح طلوع ہوتی ہے اور اُسی کی حمد ہوتی ہے آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی اور سورج ڈھلنے کے وقت بھی (اُس کی تسبیح کرو) اور اُس وقت بھی جب تم پر ظہر کا وقت آتا ہے۔
﴿سورۃ الروم،۱۷-۱۸﴾
چشمِ بینا retweeted
Replying to @bkausar37
اللھم صل علی محمد و علی آل محمد کما صلیت علی ابراھیم و علی آل ابراھیم انک حمید مجید،
اللھم بارک علی محمد و علی آل محمد کما بارکت علی ابراھیم و علی آل ابراھیم انک حمید مجید،























