باختر نیوز ایجنسی (@bnaurdu) header
باختر نیوز ایجنسی (@bnaurdu) profile picture

باختر نیوز ایجنسی، مستند خبروں کا معتبر ذریعہ @bnapashto @bnaarabic @bnaenglish @bnadari1 @bnachinese @bnarussian @bnafrench1

Afghanistan, Kabul
Joined December 2022
Photo by باختر نیوز ایجنسی (@bnaurdu)Photo by باختر نیوز ایجنسی (@bnaurdu)Photo by باختر نیوز ایجنسی (@bnaurdu)Photo by باختر نیوز ایجنسی (@bnaurdu)Photo by باختر نیوز ایجنسی (@bnaurdu)Photo by باختر نیوز ایجنسی (@bnaurdu)Photo by باختر نیوز ایجنسی (@bnaurdu)Photo by باختر نیوز ایجنسی (@bnaurdu)Photo by باختر نیوز ایجنسی (@bnaurdu)Photo by باختر نیوز ایجنسی (@bnaurdu)
امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر دفاع میجر جنرل مولوی محمد یعقوب مجاہد نے نجی ٹی وی طلوع نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی فوجی رجیم کی حالیہ جارحیت کے حوالے سے کہا کہ اگر کابل غیر محفوظ ہو گا تو اسلام آباد بھی غیر محفوظ رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان جنگ کو طول دیتا ہے تو امارت اسلامیہ دس سال تک لڑنے کے لیے تیار ہے۔ مجاہد نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امارت اسلامیہ کی سفارت کاری کے دروازے اب بھی کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حملہ آور نہیں، بلکہ اپنے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مولوی یعقوب مجاہد نے مزید کہا کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ افغانستان آباد اور خودمختار ہو اور وہ اسے ہمیشہ اپنا محتاج دیکھنا چاہتے ہیں۔
1
3
34
7,896
ہیکرز نے امریکی فضائیہ کے "کلاؤڈ ون" کمپیوٹر سسٹم پر حملہ کیا ہے، جس سے یہ خدشات پیدا ہو گئے ہیں کہ حساس فوجی اہلکاروں اور سپلائی ڈیٹا کو بے نقاب کیا جا سکتا ہے۔ رائٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ حملے نے نظام کے مختلف حصوں کو درہم برہم کر دیا ہے، تاہم ابھی تک حملہ آوروں کی شناخت ظاہر
1
62
ہائی کمیشن برائے حل مسائل مہاجرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران مزید 211 خاندان، جن میں کل 961 افراد تھے، وطن واپس لوٹ آئے۔ رپورٹ کے مطابق 61 خاندانوں کو ان کے اصل علاقوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 114 خاندانوں کو نقد امداد دی گئی۔ اس کے علاوہ مفت سم کارڈز کی تقسیم، صحت، 1/2
1
2
254
خوراک اور عوامی آگاہی کی خدمات بھی جاری رہیں۔ #باختراژانس
30
ہرات پولیس ہیڈ کوارٹر کا کہنا ہے کہ 428 سارجنٹس دو ماہ پر مشتمل پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرکے فارغ ہوگئے۔ اس عرصے کے دوران اہلکاروں نے اسلامی علوم، سیرت نبوی، دستے کی حکمت عملی، آپریشنل مہارت، ہتھیاروں کے استعمال اور دیگر پیشہ ورانہ شعبوں میں تربیت حاصل کی۔ #باختراژانس
2
137
امیرالمؤمنین شیخ الاسلام حفظہ اللہ کی زیرصدارت سیکیورٹی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں سابقہ فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، رپورٹس پیش کی گئیں، مجوزہ منصوبوں کی منظوری دی گئی اورمتعلقہ اداروں کو ان پر مناسب عملدرآمد اورضروری اقدامات کی ہدایات دی گئیں۔1/2
1
5
413
امیرالمؤمنین حفظہ نے ذمہ داروں کو غفلت سے بچنے، تفویض شدہ فرائض کو بخوبی انجام دینے، مجاہدین کے حالات سے خود کو باخبر رکھنے اور لوگوں کے ساتھ بہتر اخلاق کے دائرے میں رہنے کی نصیحتیں کیں۔ #باختراژانس
2
34
افغانستان اور ترکی نے حلال معیارات اور سرٹیفکیٹس کے شعبے میں تکنیکی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ وزارت صنعت و تجارت کے نائب مولوی شہاب الدین ثاقب نے ترکی کے دورے کے دوران ترک ادارہ برائے حلال ایکریڈیٹیشن (HAK) کے سربراہ سے ملاقات کی، جس میں حلال معیارات اور سرٹیفکیٹس کے1/3
1
2
11
289
شعبے میں تکنیکی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ترک حکام نے افغانستان کو اسلامی ممالک کے ادارہ برائے معیارات و پیمائش (SMIIC) کی رکنیت دینے کی تجویز پیش کی۔ اس موقع پر دونوں فریقوں نے متعلقہ نمائندے مقرر کرنے، مشترکہ طریقۂ کار وضع کرنے اور عملی تعاون کو وسعت 2/3
1
37
دینے پر اتفاق کیا۔ دوسری جانب افغانستان کے سینکڑوں تاجروں نے ترکی کے شہر استنبول میں منعقدہ بین الاقوامی حلال نمائش اور تجارتی اجلاس میں شرکت کی ہے۔ نمائش 25 سے 28 نومبر 2026 تک جاری رہے گی۔ #باختراژانس
20
صوبہ کنڑ کے ضلع پیج درہ میں اقوام کو متحد کرنے اور امیرالمؤمنین شیخ الاسلام حفظہ اللہ کے فرامین کی تائید کے لیے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقائی عمائدین اور علمائے کرام نے شرکت کی۔ #باختراژانس
10
216
امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت برائے امور مہاجرین کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 295 افغان مہاجرین پاکستانی جیلوں سے رہا ہو کر وطن واپس پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق اس قیدیوں میں سے 32 سپین بولدک اور 263 طورخم کے راستے سے آئے۔ حکام کے مطابق مذکورہ افراد کی رجسٹریشن امداد کے بعد انہیں
1
6
239
اپنے علاقوں کی طرف بھیج دیا گیا۔
27
روسی نائب وزیر اعظم الیکسی اوچاروک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امارت اسلامیہ نے مؤثر طریقے سے ایسے گروہوں پر قابو پایا ہے جو روس اور وسطی ایشیا کے لیے خطرہ تھے۔ انہوں نے TASS نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ نے اپنے خرچ پر سیکیورٹی کو مضبوط کیا ہے اور اپنا کام 1/2
1
1
14
593
بخوبی انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس کے شکر گزار ہیں۔ #باختراژانس
2
66
امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت اطلاعات و ثقافت کے محکمہ نگرانی میڈیا نے دستاویزات کو محفوظ بنانے اور ان وسائل تک آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے سمعی، بصری اور پرنٹ میڈیا کے فزیکل دستاویزات کو ڈیجیٹائز کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔ اس موقع پر نائب وزیر اطلاعات و ثقافت مولوی مہاجر 1/2
1
1
10
231
فراہی نے کہا کہ میڈیا دستاویزات اور ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کرنے سے قیمتی تاریخی وسائل کا بہتر تحفظ ہو گا، دستاویزات کو نقصان سے بچاکر محققین کو ان کا موثر استعمال کرنے کے قابل بنایا جا سکے گا۔ #باختراژانس
30
غزنی میں سلطان محمود غزنوی انڈسٹریل پارک کی تعمیر کا آغاز اعلیٰ حکام کی موجودگی میں کردیا گیا۔ اس موقع پرحکام نے اپنی تقاریرمیں ملک کی اقتصادی ترقی میں نجی شعبے کے کردار، ملکی و غیرملکی سرمایہ کاری کی ترقی اور سرمایہ کاروں کودستیاب سہولیات اورمراعات پرتبادلہ خیال کیا۔ #باختراژانس
3
180
امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت اطلاعات و ثقافت نے کہا ہے کہ صوبہ ہرات میں پہلا "گل زعفران" مشاعرہ ہوا ہے۔ مشاعرے میں ہرات کے صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت کے ڈائریکٹر مولوی عتیق اللہ عزیزی نے کہا کہ امارت اسلامیہ شعر و شاعری کے خلاف نہیں ہے اور شعراء قائم کردہ قوانین اور
1
6
232
اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ادبی اور ثقافتی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ برسوں میں اس پروگرام کو مزید شاندار اور وسیع شکل میں منعقد کرنے اور ہرات کے شاعروں اور ادیبوں کی صلاحیتوں کی ترقی و تقویت کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ #باختراژانس
29