Pinned Tweet
اگر ہماری post آپ کے دل کو لگتی ہیں اور آپ کو اپنی اصلاح کی طرف متوجہ کرتی ہے تو مزید ایسی باتوں کے لیے ہمارے اکاؤنٹ کو فالو ضرور کریں شاید ہماری کوئی بات آپ کی زندگی میں ایک خوبصورت تبدیلی کا سبب بن جائے❤️🥰
کسی کے لیے خود کو برباد مت کرو جو لوگ آپ کی قدر کرتے ہیں وہ کبھی آپ کو ٹوٹنے نہیں دیتے اپنی خوشی عزتِ نفس اور ذہنی سکون کو کسی کی بےقدری پر قربان نہ کریں خود سے محبت کریں کیونکہ آپ کی زندگی اور سکون سب سے زیادہ قیمتی ہیں۔
دنیا کے سب سے بڑے جھوٹوں میں سے ایک یہ ہے کہ خون کے رشتے ہی سب کچھ ہوتے ہیں حقیقت یہ ہے کہ خون صرف آپ کو رشتہ دار بناتا ہے لیکن وفاداری محبت عزت اور بھروسہ آپ کو ایک حقیقی خاندان بناتے ہیں۔
بیٹی کو یہ مت کہو کہ "تیری ڈولی چلی اے تے واپس تیرا جنازہ آوے" بیٹیاں بانٹنے کے لیے نہیں ہیں کہ اٹھا کہ ہر ایرے غیرے کو دے دیں سوچ سمجھ کے دیکھ کر شادی کیا کریں۔
110
میری تمام والدین سے گزارش ہے کہ بیٹیوں کی شادی کرتے وقت دکھاوے دولت گھر بار اور ذات برادری سے زیادہ لڑکے کے اخلاق اور کردار کو اہمیت دیں اونچے خاندان اور مال و دولت دیکھتے ہوئے یہ بھی ضرور دیکھ لیا کریں کہ جس انسان کے ساتھ اپنی بیٹی کی پوری زندگی جوڑنے جا رہے ہیں وہ انسان ہے بھی
رشتہ طے کرنے سے پہلے لڑکے کے کردار معاملات دوستوں اور لوگوں کے ساتھ برتاؤ کے بارے میں اچھی طرح تحقیق کریں صرف خاندان کی تعریفوں اور چند ملاقاتوں پر بھروسا نہ کریں کیونکہ شادی ایک دن کا فیصلہ نہیں بلکہ پوری زندگی کا معاملہ ہے۔
والدین اپنی بیٹی کے لیے امیر داماد تلاش کرتے کرتے اس کے نصیب میں ظالم انسان نہ لکھ دیں کیونکہ بیٹی کو قیمتی گھر گاڑی اور زیورات سے زیادہ ایک ایسا شوہر چاہیے جو اس کی عزت کرے اس کا خیال رکھے اور مشکل وقت میں اس کا ساتھ دے۔
6
316
بیٹی کی شادی کرتے وقت جس اہم پہلو کو والدین نظر انداز کرتے ہیں وہ ہے ایک مرد کی ذہنی صحت جس کا پرکھنا اور ادراک ہونا بہت ضروری ہے باقی باتیں ثانوی حیثیت رکھتی ہیں اس موضوع پر ہمارے سماج میں نہ تو کوئئ بات کرتا ہے اور نہ ہی سمجھنا چاہتا ہے۔
119
اس دنیا میں اس سے بڑھ کر آنکھوں کی ٹھنڈک کیا ہو سکتی ہے کہ کسی عابد کو اپنی عبادت میں لذت نصیب ہو جائے۔
(الزاهد يزيد الرقاشي رحمه اللّٰه | تفسير ابن رجب: ١٨٦/٢)
مستقل دُعاؤں میں بہت طاقت ہوتی ہے اور مستقل دُعائیں وہ ہوتی ہیں جب تم سب ختم ہو جانے کے بعد بھی اللہ کو پکارتے ہو اور اس یقین کے ساتھ پکارتے ہو کے وہ نصیب کا پابند نہیں ہے اور جب چاہے جو چاہے سب بدل سکتا ہے جب تم ضد سے نہیں عاجزی سے مانگتے ہو۔
