انسان کی زندگی میں سب سے طاقتور اثر دوستی کا ہوتا ہے، ہم جس کے ساتھ بیٹھتے ہیں جس کی سوچ سُنتے ہیں،جس کی ترجیحات اپناتے ہیں دھیرے دھیرے ویسے ہی بنتے چلے جاتے ہیں کچھ رفاقتیں توڑ دیتی ہیں اور کچھ رفاقتیں جوڑ لیتی ہیں🤍
9
142
اظہار کے سو رنگ ہیں اک رنگ ہے ان میں
خاموش نگاہوں سے خطابت کا طریقہ
تم اہلِ نظر ہو ، تو تمہیں کیوں نہیں آتا
نظروں کی گزارش کو سمجھنے کا سلیقہ
1
10
161
یہ بد قماش جو اہلِ عطاء بنے ہوئے ہیں
بشر تو بن نہیں سکتے خدا بنے ہوئے ہیں
تُو خلوتوں میں انہیں دیکھ لے تو ڈر جائے
یہ جتنے لوگ یہاں پارسا بنے ہوئے ہیں
2
44


