غنیاء (@fd7861) header
غنیاء (@fd7861) profile picture

Be the change that you wish to see in the world 💚 ❌ No DM ❌

Joined July 2022
Photo by غنیاء (@fd7861)Photo by غنیاء (@fd7861)Photo by غنیاء (@fd7861)Photo by غنیاء (@fd7861)Photo by غنیاء (@fd7861)Photo by غنیاء (@fd7861)Photo by غنیاء (@fd7861)Photo by غنیاء (@fd7861)Photo by غنیاء (@fd7861)Photo by غنیاء (@fd7861)
43
18
1
136
15,586
سامان باندھ لیا ہے میں نے اب بتاؤ___ غالب! کہاں رہتے ہیں وہ لوگ جو کہیں کے نہیں رہتے!!!
3
63
یہ جو ہر موڑ پے آ مِلتا ہے مُجھ سے دوستو! بُرا نصیب بھی کِہیں میرا دیوانہ تو نہیں
1
66
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دینا بھی صدقہ ہے۔اللہ ہمیں ہر چھوٹی بڑی نیکی کرنے اور دوسروں کے لیے آسانی پیدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
6
24
220
کچھ باتوں کے جواب قدرت دیتی ہے۔
7
187
اپنی بھوک پر اتنا قابو تو رکھیں کہ دوسروں کی خوشیاں کھانے کی نوبت نہ آۓ۔
1
2
70
گنو نہ زخم نہ دِل سے اَذیّتیں پوچھو جو ہو سکے تو حریفوں کی نیتیں پوچھو ہوا کی سَمت نہ دیکھو اُسے تو آنا ہے چراغِ آخرِ شب سے وصیتیں پوچھو اُجڑ چُکے ہو تو اب خُود پہ سوچنا کیسا؟ کہا تھا کس نے کہ اُس کی مشیّتیں پوچھو سناں پہ سج گئے لیکن جھکے نہ سر اپنے ستمگروں سے ہماری حمیتیں پوچھو ہزار زخم سہو پھر بھی چُپ رہو محسنؔ نہیں ضُرور کہ یاروں کی نیتیں پوچھو #اردو_زبان
2
7
147
اگر لوگوں کو معلوم ہوتا کہ ان کی باتیں لکھی جا رہی ہیں تو وہ کم بولتے۔
2
8
189
باقیؔ جو چپ رہوگے تو اٹھیں گی انگلیاں ہے بولنا بھی رسم جہاں بولتے رہو باقی صدیقی
1
5
119
اپنی خبر نہیں ہے ترے انتظار میں بس میں بہار ہے نہ خزاں اختیار میں جو بدگماں تھے وہ ابھی بھی بد گمان ہیں جن کو تھا اعتبار وہ ہیں اعتبار میں گلشن میں اپنا کون تھا ساتھی نہ آشیاں رکھ لی قفس نے آبرو فصل بہار میں راہ طلب میں ہم سے کوئی بھول ہو گئی اغیار آ رہے ہیں نظر کوئے یار میں مایوسیوں نے ساتھ دیا لا مکان تک امید سو گئی تھی تری رہ گذار میں بیباکی اور چیز ہے گستاخی اور شئے لازم ہے احتیاط سو ہے مےگسار میں واصفؔ جہان عشق میں سوداگری ہے جرم کب جیت کو خبر ہے جو ہے لطف ہار میں شاعر: واصف علی واصفؔ
2
2
6
109
ہر کوئی مستِ مئے ذوقِ تن آسانی ہے تم مسلماں ہو! یہ اندازِ مسلمانی ہے! حیدری فقر ہے نے دولتِ عثمانی ہے تم کو اسلاف سے کیا نسبتِ روحانی ہے؟ وہ زمانے میں معزّز تھے مسلماں ہو کر اور تم خوار ہوئے تارکِ قُرآں ہو کر علامہ اقبال
1
54
اس آیتِ مبارکہ میں اللہ تعالیٰ ہمیں نصیحت فرماتے ہیں کہ لوگوں کے خوف یا دنیاوی فائدے کی خاطر حق کو نہ چھوڑیں۔ اللہ کا حکم سب سے بلند ہے اور حق بات پر ثابت قدم رہنا ایمان کا تقاضا ہے۔ قرآنی حوالہ: سورۃ المائدہ، آیت 44۔ کیا ہم لوگوں کو خوش کرنے کے لیے کبھی اللہ کی رضا کو نظر انداز کر دیتے ہیں؟ یاد رکھیں! دنیا کی مخالفت سے گھبرانے کے بجائے اللہ تعالیٰ کی ناراضی سے بچنے کی فکر کریں۔ حق بات پر قائم رہیں، چاہے راستہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو۔ اللہ تعالیٰ ہمیں حق کو پہچاننے، اس پر عمل کرنے اور ہر حال میں اپنے رب سے ڈرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲
1
1
1
63
اسلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ اپنے قریب اُن لوگوں کو رکھیں جن کا اخلاق صرف محبت کے دنوں میں نہیں، اختلاف کے دنوں میں بھی سلامت رہتا ہے۔🖤
2
68
جنہیں توبہ کی توفیق نصیب ہوتی ہے وہ اللّٰہ کے پسندیدہ ہوتے ہیں۔🖤 شب بخیر 💫
1
2
16
294
غنیاء retweeted
Replying to @fd7861
جالبؔ کا یہ کلام پڑھ کر محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کوئی بوڑھا درویش سامنے بیٹھا ہو اور ہر شعر کے بعد ایک لمبا سانس لے کر آپ کی آنکھوں میں دیکھ رہا ہو۔ یہ اشعار وہ ہیں جن میں غصہ بھی ہے اور رحم بھی، الزام بھی ہے اور حیرت بھی۔ اردو غزل میں احتجاج کا یہ انداز جالبؔ کا خاصہ ہے کہ وہ تلخی کو بھی ترنم میں ڈھال دیتے ہیں۔ ❞جھوٹی خبریں گھڑنے والے جھوٹے شعر سنانے والے لوگو! صبر کہ اپنے کئے کی جلد سزا ہیں پانے والے❝ پہلے ہی شعر میں جالبؔ نے ایک عجیب سی بات کہی۔ وہ جھوٹے خبری اور جھوٹے شعر سنانے والوں کو صبر کی تلقین کرتے ہیں، یعنی کہا کہ تم اپنے کیے کی سزا سے بچ نہیں سکو گے، ذرا ٹھہرو، وہ وقت قریب ہے۔ یہ صبر کی تلقین اصل میں ایک پیش گوئی ہے، ایک خاموش دھمکی ہے جو شاعر کے اندر کی سچائی سے نکلتی ہے۔ اور آج کے دور میں یہ شعر کتنا بامعنی ہے، جہاں خبر بھی گھڑی جاتی ہے اور شعر بھی۔ ❞درد آنکھوں سے بہتا ہے اور چہرہ سب کچھ کہتا ہے یہ مت لکھو وہ مت لکھو آئے بڑے سمجھانے والے❝ یہاں جالبؔ نے ایک بہت نازک منظر کھینچا۔ ایک طرف آنکھوں سے بہتا درد ہے اور چہرے کی سچی زبان ہے، دوسری طرف وہ لوگ ہیں جو قلم کو روکتے ہیں اور لکھنے سے منع کرتے ہیں۔ ❞یہ مت لکھو، وہ مت لکھو❝ میں اُن تمام سرپرستوں، اُن تمام ناصحین کی آواز ہے جو سچ کو سنا نہیں سکتے اور اُسے سانسوں کو روک کر خاموش کر دیتے ہیں۔ اور جالبؔ کا انداز دیکھیے کہ انھوں نے اس کو مذمت سے نہیں بلکہ ایک سرد افسوس سے کہا ہے۔ ❞خود کاٹیں گے اپنی مشکل خود پائیں گے اپنی منزل راہزنوں سے بھی بد تر ہیں راہنما کہلانے والے❝ یہ شعر تو گویا ایک مکمل بیانیہ ہے۔ جالبؔ نے راہزن اور راہنما میں ایک باریک سی لکیر کھینچی ہے۔ راہزن کم از کم سامنے آتا ہے اور تم جانتے ہو کہ وہ دشمن ہے۔ مگر راہنما کہلانے والا، جو ہاتھ پکڑ کر راستے سے بھٹکا دے، وہ کہیں زیادہ خطرناک ہے۔ ❞خود کاٹیں گے، خود پائیں گے❝ کی تکرار میں ایک سکون بھی ہے، یعنی جیسے شاعر جانتا ہے کہ حساب تو ہو کر رہے گا۔ یہ اعتماد جو صرف حقیقت پر ایمان سے آتا ہے۔ ❞ان سے پیار کیا ہے ہم نے ان کی راہ میں ہم بیٹھے ہیں نا ممکن ہے جن کا ملنا اور نہیں جو آنے والے❝ یہاں کلام کا رنگ بدلتا ہے۔ غزل کے اس مقام پر جالبؔ کا دل کھل جاتا ہے۔ اوپر تک جو تلخی اور احتجاج تھا، یہاں وہ ایک حسرت میں بدل جاتا ہے۔ ❞ان کی راہ میں ہم بیٹھے ہیں❝ یہ عاشق کا وہ انتظار ہے جسے وہ خود جانتا ہے کہ کبھی پورا نہ ہوگا۔ اور ❞نا ممکن ہے جن کا ملنا❝ میں وہ سچ ہے جسے تسلیم کر لینے کے بعد بھی دل مانتا نہیں۔ یہ آخری مرحلہ ہے عشق کا، جہاں انسان جان کر بھی امید میں بیٹھا رہتا ہے۔ ❞ان پر بھی ہنستی تھی دنیا آوازیں کستی تھی دنیا جالبؔ اپنی ہی صورت تھے عشق میں جاں سے جانے والے❝ اور یہ مقطع تو جالبؔ کا شاہکار ہے۔ جسے دنیا ہنسی کا نشانہ بناتی تھی، آوازیں کستی تھی، وہی عشق میں جانے والے تھے۔ ❞جالبؔ اپنی ہی صورت تھے❝ میں ایک گہری خود شناسی ہے۔ شاعر کو معلوم ہے کہ وہ بھی اُنہی میں سے ہے جنہیں دنیا ہنستی ہے۔ اور یہی اس غزل کی سب سے بڑی خوبصورتی ہے کہ احتجاج اور عشق دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ نکلتے ہیں۔ ایک عاجزانہ بات عرض کرنا چاہوں گا۔ جالبؔ کی یہ غزل بحر میں ہے مگر جہاں وہ قافیے کے قریب آتے ہیں، وہاں کبھی کبھی بحر کو سچائی پر قربان کر دیتے ہیں۔ ❞سانے والے❝ کو اگر ❞سُنانے والے❝ کی جگہ پڑھیں تو بحر زیادہ سنورتی ہے، مگر جالبؔ جانتے تھے کہ عوامی لہجہ ہی اُن کی پہچان ہے۔ اسی لیے وہ ❞سانے❝ لکھتے ہیں اور یہی اُن کی سچائی ہے۔ یہ غزل وہ آئینہ ہے جس میں جالبؔ نے اپنا عہد دیکھا، اور ہمیں بھی دکھا دیا۔ اور آج کے دور میں یہ اشعار پڑھ کر لگتا ہے کہ وقت بدلا ہے، مگر جالبؔ کا کہا ہوا کچھ بھی پرانا نہیں ہوا۔ #AdhouraAks
1
1
1
113
ستون دار پہ رکھتے چلو سروں کے چراغ جہاں تلک یہ ستم کی سیاہ رات چلے
1
11
252
عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کی حقیقت ✨ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان پر بنیادی الزام یہ تھا کہ انہوں نے برطانیہ سے آنے والے 190 ملین پاؤنڈ ریاست کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کی بجائے ملک ریاض کے 460 ارب روپے جرمانے والے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل کروانے میں معاونت کی جس کے بدلے میں انہوں نے سستی زمین سمیت دیگر مالی فوائد سمیٹے تھے جس کی بنیاد پر عمران خان کو 14 سال قید 10 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ بشریٰ بی بی کو معاونت کے الزام میں سات سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ سنایا گیا تھا۔ حیران کن طور پر جو بنیادی الزام عمران خان پر لگایا گیا اور جس کے تحت انہیں 17 جنوری 2025 کے روز سزا سنائی گئی وہ الزام نیب کے اپنے گواہ اور القادر یونیورسٹی کے چیف فنانشل آفیسر محمد زاہد نے خود رد کر دیا- جون 2022 میں منظور ہونے والی نیب ترامیم جنہیں جون 2024 میں قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم بینچ نے بحال کر دیا تھا ان نیب ترامیم کے سیکشن 4 میں یہ واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ نیب وفاقی یا صوبائی کابینہ سمیت دیگر حکومتی اداروں کے فیصلوں کا جائزہ لینے کا مجاز نہیں ہوگا۔ نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ اور ایسٹ ریکوری یونٹ پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدے کی منظوری کابینہ نے دی تھی۔ اگر عمران خان، مرزا شہزاد اکبر اور زلفی بخاری اس میں ملزم بنتے ہیں تو پھر کابینہ کے دیگر تمام ارکان کے خلاف مقدمہ کیوں نہیں بنایا گیا کیونکہ منظوری تمام کابینہ اراکین نے دی تھی تو کیس میں ملزمان بھی پوری کابینہ ارکان کو ہونا چاہیے تھا تو صرف عمران خان اور دیگر ان کے قریبی ساتھیوں کو ہی کیوں ملزم بنایا گیا؟ کیا اس رقم کا فائدہ ملزم کو نہیں ملنا چاہیے تھا؟ جو کہ نہیں دیا گیا۔ اس سے اہم بات کہ نیب ترامیم بحال ہونے کے بعد تو نیب یہ کیس آگے چلا ہی نہیں سکتا تھا کیونکہ وفاقی کابینہ کے فیصلوں کو تحفظ حاصل ہو چکا تھا- دوسرا اہم نکتہ یہ ہے کہ مئی 2024 میں القادر ٹرسٹ ضمانت کیس میں نیب کے گواہ اور القادر یونیورسٹی کے چیف فنانشل آفیسر محمد زاہد مرکزی ملزم عمران خان کے حق میں گواہی دے چکے ہیں کہ القادر یونیورسٹی یا اس کے مالی معاملات یا زمین سے عمران خان نے کوئی مالی فائدہ حاصل نہیں کیا اور اگر مستقبل میں القادر ٹرسٹ تحلیل کر دیا جاتا ہے تو اس کی زمین کسی دوسرے ٹرسٹ کو منتقل ہو جائے گی عمران خان یا بشریٰ بی بی کو ٹرانسفر نہیں ہوگی۔ اس کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر بنیادی الزام یہ تھا کہ انہوں نے مالی فوائد حاصل کیے جبکہ نیب کا مرکزی گواہ یہ کہہ رہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے کوئی مالی فوائد حاصل نہیں کیے اور نہ القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کی زمین سے کسی قسم کا کوئی فائدہ مستقبل میں حاصل کر سکتے ہیں تو پھر اس کیس کی آئینی اور قانونی حیثیت کیا رہ جاتی ہے؟؟ اس کے علاوہ ضمانت کیس میں جسٹس عامر فاروق نے یہ بھی قرار دیا کہ نیب گواہ محمد زاہد کی عمران خان کے حق میں گواہی کے بعد اب تک کی تحقیقات سے تو عمران خان پر مالی فوائد کے الزام ثابت نہیں ہوتے اس کیس پر مزید تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ نئے شواہد سامنے آ سکیں اور اس کیس کی کاروائی آگے بڑھائی جائے لیکن نیب نے مزید تحقیقات کرنے کی بجائے 2024 والے شواہد کی بنیاد پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزائیں سنوا دیں-
1
2
5
181
عشق کی اِک جَست نے طے کر دیا قصّہ تمام اس زمین و آسماں کو بےکراں سمجھا تھا میں جست: چھلانگ، قصہ تمام: بات ختم کر دی، بے کراں: لا انتہا اور بے کنارہ شرح : عشق نے مجھے پرِ دیے اور ایک ہی جست میں تمام منزلیں طے کر گیا۔ میں پہلے بے خبری کے باعث زمین اور آسمان کو لاانتہا اور بے کنارہ سمجھ رہا تھا، اب معلوم ہوا کہ نہیں ان سے آگے بھی جا سکتے ہیں۔ غلام رسول مہر عشق ہی وہ قوت تھی جس نے مجھ پر ساری حقیقت کھول کر رکھ دی ورنہ قبل ازیں اپنی کم علمی کے سبب ز میں اور آسماں کو لا انتہا اور وسیع تر سمجھ رہا تھا یعنی عشق ہی وہ قوت ہے جو شعور ذات اور شعور کائنات سے روشناس کراتی ہے پروفیسر حمید اللہ ہاشمی غزل: اپنی جولاں‌گاہ زیرِ آسماں سمجھا تھا میں کتاب: بالِ جبریل
1
4
632
اور ہم نے لقمان کو دانائی عطا کی تھی، (اور اُن سے کہا تھا) کہ اللہ کا شکر کرتے رہو۔ اور جو کوئی اللہ کا شکر اَدا کرتا ہے، وہ خود اپنے فائدے کے لئے شکر کرتا ہے، اور اگر کوئی ناشکری کرے تو اللہ بڑا بے نیاز ہے، بذاتِ خود قابلِ تعریف۔ ﴿سورۃ لقمان ، ۱۲﴾
122
554
4,760