Pinned Tweet
اے خاکِ وطن ہم تجھے رسوا نہ کریں گے
ہم تیرے لیئے جان کی پرواہ نہ کریں گے
🇵🇰💗🇵🇰💗🇵🇰💗🇵🇰💗🇵🇰💗🇵🇰
Muhammad Hanif retweeted
عوام پاکستان پارٹی کے زیرِ اہتمام رئیس امروہوی ، اورنگی ٹاؤن میں کارنر میٹنگ کا انعقاد
عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کراچی کے علاقے رئیس امروہوی ، اورنگی ٹاؤن میں کارنر میٹنگ میں شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔
ڈاکٹر مفتاح اسمٰعیل نے کہاکہ کراچی کے شہری مسائل تمام علاقوں میں کم و بیش ایک ہی جیسے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک کے عوام بڑھتی ہوئی مہنگائی، معاشی مشکلات، بچوں کی تعلیم کے لیے اسکولوں کی بھاری فیسوں، گیس اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ معاشی حالات میں ایک عام پاکستانی کے لیے اپنے خاندان کی کفالت کرنا، بچوں کو معیاری تعلیم دلانا اور بنیادی ضروریات پوری کرنا دن بدن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر مفتاح اسمٰعیل نے کراچی کے دیرینہ مسائل، بالخصوص پانی کی قلت، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور بنیادی شہری سہولیات کی عدم فراہمی پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ اگر کراچی کے عوام نے ہمیں موقع دیا تو یہ تمام مسائل ایک سال کے اندر اندر حل کر دیئے جائیں گے۔
اس موقع پر سندھ کے جنرل سیکریٹری ناصر الدین محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی کے عوام بنیادی شہری سہولیات سے یکسر محروم ہیں ۔ جس کی دو ہی وجوہات ہو سکتی ہیں اول نااہلی اور دوئم کرپشن۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے مسائل اور ان کی مشکلات کے حل کے لیے کراچی کے شہریوں کو ایک ایسی قیادت کے شانہ بشانہ خود آگے آنا ہوگا جن کا ماضی بے داغ ہو اور جن کو عوام کے مسائل کے حل کا ادراک ہو۔
محمد علی لغاری ایڈووکیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی ترقی کے لیے عام آدمی کے مسائل کو سمجھنا اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ عوام پاکستان پارٹی سمجھتی ہے کہ عوام کی آواز سنے بغیر ایک بہتر معاشرے اور مضبوط پاکستان کی تعمیر ممکن نہیں۔
کارنر میٹنگ کے آرگنائزر شیخ شبیر احمد نے مہمسنوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور عام شہری کو بنیادی سہولیات کی فراہمی عوام پاکستان پارٹی کی جدوجہد کا بنیادی مقصد ہے۔ انہوں نے اورنگی ٹاؤن کے عوام کو عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔
کارنر میٹنگ میں مرکزی جوائنٹ سیکریٹری شارق چاؤلہ ، نوشاد اختر ، قمر شہزاد، واجد عباسی ، فرحان فاروق ، محمد منیر ، سلیمان شیوانی، ذین العابدین اور ڈاکٹر فہیم سمیت بہت بڑی تعداد میں علاقے کے عوام نے شرکت کی۔
Muhammad Hanif retweeted
اج شام عوام پاکستان کراچی کی اورنگی ٹاؤن کی تنظیم کے زیر اہتمام ایک کارنر میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شریک ہونے کا موقع ملا
بشیر میمن صاحب، آپ کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور آپ کو اس مشکل گھڑی میں صبر و استقامت دے۔ آمین۔
1
106
Muhammad Hanif retweeted
عوام پاکستان کے زیرِ اہتمام لیاقت آباد کراچی میں خواتین کی اہم نشست کا انعقاد
عوام پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں خواتین کے ایک اہم اجلاس میں شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔
اس موقع پر علاقے کی خواتین نے اپنے روزمرہ مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ خواتین نے بالخصوص بڑھتی ہوئی مہنگائی، معاشی مشکلات، بچوں کی تعلیم کے لیے اسکولوں کی بھاری فیسوں، گیس اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
خواتین کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی حالات میں ایک عام پاکستانی کے لیے اپنے خاندان کی کفالت کرنا، بچوں کو معیاری تعلیم دلانا اور بنیادی ضروریات پوری کرنا دن بدن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
اس موقع پر کراچی کے دیرینہ مسائل، بالخصوص پانی کی قلت، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور بنیادی شہری سہولیات کی عدم فراہمی پر بھی گفتگو ہوئی۔
مفتاح اسماعیل نے خواتین کے مسائل اور ان کی مشکلات کو سنا اور اس بات پر زور دیا کہ ملک کی ترقی کے لیے عام آدمی کے مسائل کو سمجھنا اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ضروری ہے۔
عوام پاکستان سمجھتی ہے کہ خواتین کی آواز سنے بغیر ایک بہتر معاشرے اور مضبوط پاکستان کی تعمیر ممکن نہیں۔ عوامی مسائل کے حل اور عام شہری کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری جدوجہد کا بنیادی مقصد ہے۔
Muhammad Hanif retweeted
Why Pakistan was put under “Additional Safeguard Policy” by the Global Fund to Fight HIV, TB & Malaria and what measures we must take to shed it off. If Cuba, Myanmar and Côte d’Ivoire can do it, why we cannot? Why it is important that Pakistan takes financial responsibility for taking care of people suffering with these diseases? Read my recent column in @Dawn_News
dawn.com/news/2044221/constr…
Muhammad Hanif retweeted
Shahid Khaqan Abbasi, former prime minister of Pakistan, told China Daily that China has consistently upheld a people-centered philosophy and achieved the remarkable goal of poverty alleviation. Watch the video! #China #Pakistan #PovertyAlleviation
Muhammad Hanif retweeted
عوام پاکستان پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ، مومن آباد ٹاؤن کے زیرِ اہتمام ورکرز کنونشن کے سلسلے میں کل رات کارنر میٹنگ کا انعقاد-
عوام پاکستان پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ، مومن آباد ٹاؤن کی جانب سے ورکرز کنونشن کی تیاریوں اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ایک اہم کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی کارکنان، مقامی ذمہ داران اور دیگر رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب سے جنرل سیکرٹری سندھ، جناب ناصر الدین محمود صاحب نے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے اغراض و مقاصد، تنظیمی سرگرمیوں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جاری جدوجہد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کارکنان کے کردار کو سراہتے ہوئے تنظیم کو نچلی سطح تک مزید فعال اور مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
بعد ازاں عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل، جناب مفتاح اسماعیل صاحب نے شرکاء اور اہلِ علاقہ سے خصوصی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ملک کو درپیش معاشی، سیاسی اور انتظامی چیلنجز کے ساتھ ساتھ عوام کو روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے مسائل، مہنگائی، بے روزگاری، بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور ناقص طرزِ حکمرانی جیسے اہم معاملات کو اجاگر کیا۔
مفتاح اسماعیل صاحب نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ان کے پائیدار اور عملی حل بھی پیش کیے جائیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام پاکستان عام شہریوں کی آواز بن کر عوامی مسائل کو ہر سطح پر اجاگر کرے گی اور ان کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
اس موقع پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنانے، تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور عوام کو پارٹی کے منشور اور وژن سے آگاہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
عوام پاکستان — عوام کی آواز، عوام کے مسائل کا حل۔
Muhammad Hanif retweeted
آج شام میری ملاقات پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی (MNA) جناب عبدالشکور شاد سے ہوئی، جنہوں نے لیاری سے بلاول بھٹو زرداری کو شکست دی تھی۔ ہم نے کراچی کے شہریوں—بشمول لیاری کے رہائشیوں—کو درپیش متعدد مسائل پر گفتگو کی، جن میں لوڈ شیڈنگ، پانی کی قلت، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور اسٹریٹ کرائم وغیرہ شامل ہیں۔
بلکل مفتاح اسماعیل صاحب اس وقت پاکستان کی تاریخ کے بدترین معاشی حالات ہیں، لوگان حالات کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں، کراچی میں ایک فیملی نے کل ہی خودکشی کی ہے میاں، بیوی، دو بچوں اور ایک اس شخص کی بہن نے، ایسے کتنے واقعات رونما ہوتے ہیں، لیکن ان شاہی خاندانوں کو کیا پتہ!؟
Planning Minister Ahsan Iqbal sb calls Pakistan’s economic stability “borrowed and stunted”. He could have added that this stability is at the cost of destroying the middle class and further impoverishing the poor.
In the 3 decades I have been observing our economy, I have not seen such economic hardship and hopelessness
This government has failed to undertake a single significant measure that brings about economic growth.
Pakistan today has the highest rate of petrol, diesel, electricity, gas and wheat flour in the region. Even our taxes, interest rates and inflation are the highest in the region.
After watching them for more than 4 years, we can safely say that this government has failed on the economy.
@81ShahbazRana @betterpakistan
tribune.com.pk/story/2634132…
30
Muhammad Hanif retweeted
عوام پاکستان کی صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی مذمت
پریس ریلیز
11 اکتوبر 2026ء
عوام پاکستان کے صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدم جمہوریت آئین اور صوبے کے عوامی مینڈیٹ کی مکمل نفی ہے۔
پاکستان کی موجودہ معاشی، سیاسی اور سکیورٹی صورتحال میں اس نوعیت کا غیر جمہوری فیصلہ ملک کے لیے مزید خطرات پیدا کرے گا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ امر مزید تشویش ناک اور شرمناک ھے کہ ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی، جو بظاہر جمہوری روایات کی دعویدار ھیں، اس قدم کے عمل درآمد میں شریک ہیں۔
یقینا” خیبر پختونخواہ میں امن عامہ کی صورتحال اور بیرونی دہشتگردی پر قابو پانا ازحد ضروری ہے لیکن جمہوری نظام میں سیکیورٹی، سیاسی اور انتظامی مسائل کا حل آئینی، پارلیمانی اور جمہوری طریقۂ کار کے ذریعے تلاش کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت کے پاس خیبر پختونخواہ میں ایمرجنسی کے نفاذ کے حق میں ٹھوس وجوہات اور شواہد موجود ہیں تو اسے چاہیے تھا کہ وہ اپنا مؤقف پاکستانی عوام کے سامنے پیش کرتی، پارلیمان میں تفصیلی بحث کرواتی اور عوامی تائید حاصل کرتی۔
اقتدار کے زعم میں شہری آزادیاں سلب کرنا اور دو تہائی اکثریت سے منتخب شدہ صوبائی حکومت کو بے اختیار کرنا پاکستان کے جمہوری نظام اور آئینی بالادستی کی تلخ تاریخ میں ایک اور بدنما داغ ثابت ھو گا۔
عوام پاکستان اس سوچ اور اس غیر آینی قدم کی سخت مخالفت کرتی ہے اور پاکستان کی عدلیہ سے اُمید کرتی ہے کہ وہ آئین پاکستان کی روشنی میں ان اقدامات کی قانونی حیثیت کا تعین کرے گی۔
آج جمہوری اقدار اور عوامی مینڈیٹ کی نفی کرنے کے بجاے ملک کو محاذ آرائی سے بچانے کے لیے سیاسی تدبر، آئینی بالادستی، پارلیمانی مشاورت اور قومی اتفاقِ رائے کی ضرورت ہے ۔
ڈاکٹر ظفر مرزا
مرکزی سیکرٹری اطلاعات
@AwaamPakistan
Muhammad Hanif retweeted
More than 2.5 crore or 39% of all children are out of school in Pakistan. A video of some of the lucky ones who are in school.





























