
📰 Journalist from A-J&K | Based in Islamabad 🇵🇰| Formerly with Geo, Bol, 92, Neo, Suno News | Global storyteller 🌍 | Unfolding narratives! 🎙️ #MediaLife
ISLAMABAD
Joined May 2009
- Tweets9.8K
- Following581
- Followers5.9K
- Likes9.7K
اگر اختیارات کا ناجائز استعمال،بیوروکریسی کی مراعات،حکومتی شاہ خرچیاں اور سرکاری اہلکاروں کی لاقانونیت ختم نہیں ہوتی؛افسران کے احتساب کا آزاد نظام نہیں بنتا، ترقی کارکردگی سے مشروط نہیں ہوتی اور عوام کو ووٹ کا حقیقی حق نہیں ملتا۔
تو 12 نہیں، ہزار صوبے بنا لیں، نظام نہیں بدلے گا!
پاکستان میں عمل الُٹا ہو سکتا ہے۔
ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کا پروٹوکول 50 گاڑیوں کا ہے، تو باقی بھی یہی کریں گے۔ ایک نے بڑا جہاز لیا تو باقی بھی۔
جیسے اب بلیو پاسپورٹ کا ہوا ہے۔ پہلے وفاقی اور صوبائی وزراء بیوروکریٹس کا پروٹول اور مراعات ختم کرائیں، پھر جتنے چاہے صوبے بنا لیں۔
شاہ جی! محترمہ ستونت کور کے فرمودات کے بعد کچھ اپنے ارشادات لڑکوں اور ان کے والدین کے بارے میں بھی فرما دیجیے، کہ وہ کن "ریڈ فلیگز" سے محتاط رہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
لڑکیاں اور ان کے والدین۔۔۔۔ان مخفی ریڈ فلیگز 🚩 کو ہرگز نظر انداز مت کریں!!
ایک تباہ کن غلطی جو لڑکیاں خود بھی اور ان کے والدین بھی رشتہ کرتے وقت کرتے ہیں اور جن کی وجہ سے لاکھوں لڑکیوں کی زندگیاں اجیرن ہو چکی ہیں اور ان کی شادی شدہ زندگی کسی بارودی سرنگوں سے بھرے میدان میں چلتے رہنے جیسے ہو چکی ہے ایک انچ غلط پاؤں پڑا تو ڈاززززز۔۔۔۔
تو وہ غلطی ہے کامن سینس کا استعمال نہ کرنا اور صریح و واضح ریڈ فلیگز کو نظر انداز کرنا۔۔۔
چاہے آپ کا رشتہ آپ کی مرضی سے ہورہا ہے۔ آپ کو کوئی کولیگ ہے ، کزن ہے، کوئی کلاس فیلو ہے کوئی دوست واٹ ایور۔۔۔
یا بھلے ارینج میرج ہے۔ لڑکے کے ساتھ پہلے سے کوئی براہ راست تعلق نہیں۔ پھر بھی رشتے راتوں رات تو نہیں ہوجاتے دونوں خاندانوں کا آپس میں آٹھ دس مرتبہ تو آنا جانا ہوتا ہی ہے چند ماہ سے چند سال لگ جاتے ہیں رشتہ ہونے اور شادی ہونے کے دوران۔
چنانچہ۔۔۔ اگر اس دوران آپ لڑکے، یا اس کے اہل خانہ کی جانب سے اس طرح کے جملے سنیں تو فوراً الرٹ ہو جائیں۔۔۔
اصل جملے اور ان کا ترجمہ کچھ یوں ہوسکتا ہے۔
جملہ : ( لڑکے کی ماں) تھوڑا غصے کا تیز ہے مگر دل کا بہت اچھا ہے ہمارا حمزہ۔۔۔۔
ترجمہ : ایک نمبر کا جھگڑالو، لڑاکا، گرم دماغ اور لڑائی جھگڑے کا تگڑا ہے۔
جملہ : تھوڑا لیزی ہے پر وقت کے ساتھ ٹھیک ہوجائے گا۔
ترجمہ : ایک نمبر کا ہڈ حرام ہے۔ دن بارہ ایک بجے جاگنا اور باقی ٹائم بستر پر ہی لیٹے لیٹے ریلز دیکھنے اور موبائل سکرول کرنے کے سوا اور کوئی کام نہیں شہزادہ حضور کا۔
جملہ : میں زرا پیسے کے معاملے میں محتاط اور سینسیٹو ہوں۔
ترجمہ : میں کنجوسی بخل اور خست کا شاہکار ہوں اور شادی کے بعد تمہیں ایک ایک پیسے کو ترساؤں گا۔
جملہ : میں زرا سٹریٹ فارورڈ اور سٹرکٹ ہوں۔ لگی لپٹی کہنے کا عادی نہیں۔
ترجمہ :میرے منہ کے ساتھ کتے بندھے ہیں ۔ نرم لہجے میں اور پیار سے بات کرنا میری فطرت کا حصہ نہیں۔ ہر وقت بیزار رہنا اور جلی کٹی بولنا میری عادت ہے۔
جملہ : میں کبھی کبھار دو چار مہینے میں ایک دفعہ دوستوں کے ساتھ ایک آدھ دفعہ ڈرنک کر لیتا ہوں۔۔۔ اور مہینے میں ایک آدھ دفعہ سموکنگ بھی کرلیتا ہوں۔ تاہم اب کوشش کررہا ہوں کہ اسے بھی چھوڑ دوں۔
ترجمہ : میں ایک عادی شرابی اور سگرٹی ہوں۔۔۔ میرا " مہینہ " ایک دن کا ہوتا ہے۔
جملہ : ہمارے حمزہ کا سوشل سرکل کافی ہے۔ اکثر دوستوں کے ساتھ گھومتا پھرتا رہتا ہے۔ خیر یہی عمر ہے آگے بھلا کب وقت ملنا۔
ترجمہ : ہمارا حمزہ ایک نمبر کا لوفر اور آوارہ ہے۔گھر میں قدم رکھنا صاحب زادے کو اچھا نہیں لگتا۔ آوارہ گردی کرنا۔رات دیر سے گھر آنا محترم کا وطیرہ ہے۔
جملہ : میں تھوڑا اوور کیئرنگ ہوں۔
ترجمہ : میں انتہائی نفسیاتی حد تک کنٹرولنگ ہوں۔
۔۔۔۔۔۔
یہ تو خیر بس چند مثالیں تھیں۔ ایسے ریڈ فلیگز ہوسکتے ہیں کہ جنہیں نظر انداز کرنا لڑکی کی آئیندہ کی زندگی کو جہنم بنا سکتا ہے۔ چنانچہ اپنے کان، آنکھیں، دماغ سب کھلا رکھیں۔
آفکورس کوئی انسان پرفیکٹ نہیں ہوسکتا اور پرفیکٹ رشتہ ڈھونڈتے ڈھونڈتے پوری عمر بھی نہیں گزاری جا سکتی۔۔۔۔ لیکن۔۔۔۔ بیٹی کو کسی سائیکوپیتھ کا پنچنگ بیگ بنا دینا بھی کسی ورت معقول نہیں!!
( ستونت کور )
#ستی
مریم نواز کی حکومت کے جانے کی فلحال کوئی مستند بات سامنے نہیں آئی ہے۔
البتہ کھوسہ صاحب قطعی ناقابل اعتبار انسان ہیں۔ ان کے ماضی کے بیانات دیکھ کر کوئی بھی ان پر یقین نہیں کر سکتا۔ عمران خان کے باہر آنے ہی ہی جتنی تاریخیں یہ دے چکے ہیں، اتنے تو مچھلی انڈے نہیں دیتی۔
اسلام آباد کا ٹینتھ ایونیو (10th Avenue) کے کام کا آغاز مارچ 2022ء میں کیا گیا تھا۔
یہ منصوبہ ساڑھے چار سال گزرنے کے بعد بعد بھی نامکمل ہے۔۔۔ 60 دن کا کریڈٹ لینے والے وزیر داخلہ صاحب کو اس بد انتظامی اور تعطل کی ذمہ داری بھی لینی ہوگی۔
@MohsinnaqviC42
بلآخر ۔۔۔ 'آپریشن رجیم چینج' کامیاب تو ہوا،
مگر تہران میں نہیں۔۔۔ تل ابیب اور واشنگٹن کے تخت الٹ گئے!
فاعتبروا یا ابصار
جنوبی ایشیا اور خلیجی ممالک مستقبل کے عسکری حقائق کے پیشِ نظر اپنی روایتی پالیسیوں کی ازسرِنو تشکیل کر رہے ہیں۔ جس سے مسلکی انتہا پسندوں کی بے چینی کی لہر ہے۔
سعودی اور ایرانی ریال بند ہوئے تو سب سے پہلے مسلک کے نام پر بیرونی مفادات کے ٹھیکے دار دیوالیہ ہوں گے۔
شیخ!
وہابی ہوں یا دیوبندی، سمجھنا ہوگا کہ سیاست مناظرے کا میدان نہیں۔
علم الکلام اور منطق کی فتح مناظرے میں ہوتی ہے، سیاست میں نہیں۔
مناظرے میں مخالف کو لاجواب کرنے اور سیاست میں مخالف کو بے اثر کرنے۔
دونوں کے اصول الگ ہیں، اور انہیں خلط ملط کرنے والے تاریخ کے حاشیے پر ملتے ہیں۔
جب آپ سامنے ہونے والے ظلم پر ذاتی مفاد کو مصلحت قرار دے کر خاموشی اختیار کر لیں۔۔۔۔ تو اس کی قیمت رسوائی کی شکل میں صرف آپ نہیں آپ کے بعد کی کئی نسلیں بھی ادا کرتی ہیں۔
کاش جب جسٹس (ر) شوکت صدیقی کو فیض حمید نے نشانہ بنایا تھا۔ تب "کالے، نیلے، پیلے بھونڈ" بولے ہوتے۔
پاکستان غالبا واحد ملک ہے، جس میں "فرضی آئیڈی" سے صحافی کو قانونی کاروائی کی دھمکی دی جاتی ہے۔
ویسے اس خبر کی تصدیق شوگر ملز ایسوسی ایشن کے اعلامیے سے بھی ہوتی ہے، جس میں ڈیرہ اسماعیل خان شوگر مل کے 17 ملازمین کے اغواہ کی مذمت کی ہے۔
17 افراد کا اغواہ ہی معمولی واقعہ ہے؟؟
زاہد گشکوری صاحب ایک معمولی واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں جو کہ فیک نیوز کے زمرے میں آتا ہے۔ اگر زاہد گشکوری صاحب نے پوسٹ ڈیلیٹ کر کے وضاحت نہیں دی تو قانونی کاروائی ہو گی۔ شکریہ
#NCCIA
@zahidgishkori
کیا پی آئی اے نے اپنے "کیبن کریو" کے یونیفارم سے دوپٹہ ختم کر دیا ہے؟
یہ اقدام درحقیقت پاکستانی ثقافت اور قومی شناخت سے دستبرداری ہے۔
پاکستان میں محدود مغرب زدہ طبقے کے علاوہ، دوپٹہ بلا تفریقِ مذہب، زبان اور جغرافیہ ملک بھر کی خواتین کے لباس کا ایک لازمی اور معتبر حصہ ہے۔
سعودی عرب میں مسجد میں حرام کا ارتکاب کرنے پر شرعی سزا کا اطلاق بالکل درست ہے۔
لیکن اس سزا کا زور شور سے دفاع کرنے والے مولوی حضرات مسجد کے اندر بچوں کے ساتھ حرام فعل کرنے والوں کے بارے میں انہی جذبات کا اظہار کیوں نہیں کرتے؟؟
کیا سعودیہ اور پاکستانی مساجد کی تقدیس میں فرق ہے؟
ڈفر کون ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ ؟؟؟
جنہیں کبھی عمران خان اور شہباز گل پسند آتے ہیں
اور کبھی فیصل ووڈا ۔۔۔۔۔۔۔
البتہ فواد چوہدری ہر بار جگہ بنا لیا ہے
مخالفت میں اس بربریت کی حمایت نری جہالت ہے۔ جبر اور تشدد کے نتیجیے میں جوابی تشدد اور دہشت گردی جنم لیتی ہے۔
فورسز کا کام انتقام نہیں قانون کا نفاظ ہے۔ غیر قانونی کام جب کی قانون نافذ کرنے والے کرتے ہیں تو نتیجہ بدامنی اور انتشار کی صورت میں نکلتا ہے۔
حکام کو نوٹس لینا چاہیے۔
ذوالفقار علی بھٹو جلسے سے خطاب میں اچانک پیچھے مڑ کر مرتضٰی بھٹو پر چیخے:
"تم کرسی پہ اور قوم کے بیٹے زمین پر، کرسی چھوڑ کر زمین پہ بیٹھو" بھٹو نے جلسہ لوٹ لیا،
شام مرتضٰی کو منہ پھلائے بیٹھے دیکھ کر ماں نے پوچھا:
تم کُرسی پر کیوں بیٹھنے تھے؟
وہ بولا ڈیڈی نے کہا تھا۔
سوشل میڈیا پر تو انقلاب آ چکا ہے،
گونر ہاوس پر قبضہ، گورنر مستعفیٰ، عملہ فرار ہو گیا ہے،
پورے صوبے کی عوام اس وقت سٹرکوں پر ہے۔ عوام راج قائم ہے۔
لیکن زمینی صورتحال کیا ہے؟؟
محترم کافی دنوں سے مجھے مینشن کر کے طالبان کی حمایت میں زمین آسمان کے قلابے ملا رہے ہیں۔
لیکن آج تو حد ہی کر دی، ریفرنس کے لیے، اسرائیل کے پے رول پر موجود ٹرول کا انتخاب کیا ہے۔
ہم دعا ہی دے سکتے ہیں کہ طالبان کی ہندوتوا، اور صہیونیوں سے محبت جاری رہے۔
Yeh Tumhaari napaaak fauj hai…
@arif_zarrar
teapaw.org/_ahmedquraishi/status/…
لہو نہ ہو تو قلم ترجماں نہیں ہوتا
ہمارے دور میں آنسو زباں نہیں ہوتا
جہاں رہے گا وہیں روشنی لٹائے گا
کسی چراغ کا اپنا مکاں نہیں ہوتا
وسیمؔ صدیوں کی آنکھوں سے دیکھیے مجھ کو
وہ لفظ ہوں جو کبھی داستاں نہیں ہوتا
کلام: وسیم بریلوی
جب سہیل آفریدی کی جماعت وفاق کے اندر اقتدار میں تھی، تب میڈیا اور عدلیہ کے لیے بدترین وقت تھا۔
جنرلُ آصف غور آن ریکارڈ صرف مثبت رپورٹنگ کا حکم دیتے تھے۔
جنرل فیس حمید جج کے گھر جا کر ٹانگیں توڑنے کی دھمکی دیتے تھے۔
لیکن حامل میر صاحب اُس پر بات نہیں کریں گے، ویوز کا چکر ہے
سہیل آفریدی کہہ رہے ہیں کہ عدلیہ اور میڈیا کو آزادی دلانے کے لئے باہر نکلو ، اسکا مطلب ہے کہ انکے خیال میں عدلیہ اور میڈیا دونوں آزاد نہیں ہیں ، انکا دعویٰ حکومت وقت کے لئے ایک چیلینج ہے کیونکہ حکومت کہتی ہے کہ عدلیہ اور میڈیا آزاد ہیں اب سوال یہ ہے کہ عدلیہ اور میڈیا کیسے ثابت کریں کہ وہ آزاد ہیں؟ اگر سہیل آفریدی کا دعویٰ غلط ہے تو کیا آج رات شاہد خٹک یا شفیع جان کسی چینل پر نظر آ سکتے ہیں؟















