Mian Muhammad Shafique retweeted
خیبر پختونخوا میں آئین و قانون اور عدالتیں کہاں ہیں؟
صوبائی وزیر فضل شکور کو اغوا ہوئے ایک مہینہ مکمل ہو چکا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سواتی اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر کو جبری طور پر لاپتہ کیے ہوئے تیرہ دن گزر چکے ہیں۔ کیا اس صوبے میں کوئی عدالت، کوئی قانون یا کوئی آئینی حق باقی ہے؟ شہباز شریف صاحب! یہ شرمناک ہے،آپ اور آپ کے سرپرستوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ نظرئیے /مزاحمت کو اس طرح کے ننگی جبر سے ختم نہیں کیا جاسکتا،دہشت گردی کے خلاف جنگ اور معیشت اور امن کی جنگ منتخب حکومت کو ختم کر کے اور عوام کے منتخب نمائندوں کو جبری طور پر لاپتہ کر کے نہیں جیتی جا سکتی۔
Mian Muhammad Shafique retweeted
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا خیبر پختونخوا میں پارٹی کے تنظیمی امور سے متعلق اہم نوٹیفکیشن جاری۔
خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جنید اکبر خان بدستور صوبائی صدر رہیں گے۔ ان کی عدم موجودگی میں سینیٹر نورالحق قادری پارٹی اجلاسوں کی صدارت کریں گے اور آئین کے مطابق اپنے فرائض انجام دینگے- جبکہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری علی اصغر خان تمام تنظیمی امور کی مجموعی نگرانی کریں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پارٹی کے موجودہ تنظیمی ڈھانچے میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائیگی-
24 اکتوبر آزاد جموں و کشمیر کی تاریخ کا ایک اہم اور ناقابلِ فراموش دن ہے۔ یہ دن اُن عظیم کشمیری رہنماؤں، مجاہدین، شہداء اور عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے آزادی، عزت اور حقِ خودارادیت کے لیے تاریخ رقم کی۔
21
Mian Muhammad Shafique retweeted
انسان بھی عجیب ہے،
دعا کے وقت سمجھتا ہے کہ اللہ بہت قریب ہے،
اور گناہ کے وقت سمجھتا ہے کہ اللہ بہت دور ہے
Mian Muhammad Shafique retweeted
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی اپوزیشن چیمبر قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی سے ملاقات-علامہ راجہ ناصر عباس ،سلمان اکرم راجہ اور حسین احمد یوسفزئی بھی شریک ہیں۔
ملاقات میں خیبر پختونخوا میں گورنر و ایمرجنسی نفاذ اور اس کے بعد کی صورتحال پر غور
Mian Muhammad Shafique retweeted
شرمناک
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ہے۔ جس صوبے کے دو تہائی مینڈیٹ کو چرایا نہ جا سکا، اسے اسلام آباد کی غیر نمائندہ اور جعلی حکومت نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ اس حکومت کو ہٹانے کا حق صرف خیبر پختونخوا کے عوام کو تھا، اسلام آباد کے غیر منتخب اور بندوق کے بل پر مسلط غاصبوں کو نہیں۔
تمام اطلاعات کے مطابق واحد رکاوٹ عوام کے محبوب ترین رہنما عمران خان سے ملاقات تھی۔ جو لوگ ان کا عکس تک اس زندان سے باہر آتا برداشت نہیں کر سکتے، وہ اپنی گھٹیا اور کینہ پرور نفرت میں ملک کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ ذاتی عناد کا عفریت پاکستان کو کھا رہا ہے۔ غربت اور اشرافیہ کا قبضہ بڑھ رہا ہے۔ ساز باز کرنے والے چور امیر سے امیر تر ہو رہے ہیں، اور لٹیرا راج اور فسطائیت عروج پر ہیں۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ بچوں کو اٹھا کر اس لیے مارا پیٹا جائے کہ ان کے والدین سر جھکا دیں۔ املاک کی توڑ پھوڑ پولیس کا نیا معمول بن چکا ہے۔ منتخب پی ٹی آئی نمائندوں کو نقاب پوش “رجیم چینجرز” اغوا کر کے ان پر تشدد کر رہے ہیں، جبکہ عدلیہ بدکاروں کے آستانوں پر سجدہ ریز ہے۔
بلوچستان میں دہشت گردی کو شہ دینے والا پیغام یہ تھا کہ لاپتہ افراد کے لیے آئینی اور پرامن احتجاج کو بے رحمی سے کچل دیا گیا اور ان کی خواتین رہنماؤں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ یہی پیغام آزاد جموں و کشمیر کو دیا گیا، جو ہماری جان اور دل ہے، جہاں کے عظیم الشان پرامن احتجاج کو وحشیانہ طریقے سے دبایا گیا اور درجنوں لوگوں کو ظالموں نے شہید کیا۔ کیا اب پاکستان کو تباہ کرنے والی پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ان کے خداؤں کی طرف سے یہی پیغام خیبر پختونخوا کو دیا جا رہا ہے؟
میں یقین دلاتا ہوں کہ وہ کامیاب نہیں ہوں گے، کیونکہ عمران خان تشدد سے نفرت کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی اور پاکستان کے عوام ہر حال میں اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ یہ ہمارا گھر ہے، ہم اس کی حفاظت کریں گے۔ بندوق سے نہیں، بلکہ پاکستان کے تمام صوبوں اور اکائیوں کے مفلوک الحال، غریب، بھوکے اور پسے ہوئے لوگوں کو سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق ایک محبت بھرے آغوش میں لے کر۔
میرے پاس نوبل انعام کے لیے ایک نامزدگی ہے۔ امن کے لیے نہیں، بلکہ ایک ملک اور اس کے عوام کو تباہ کرنے کی تیز ترین کوشش کرنے والوں کے لیے۔
تم ہمیں برباد کرنے کے لیے سب کچھ کر ڈالو، مگر جو راکھ اور غلاظت تم بھاگتے ہوئے پیچھے چھوڑ جاؤ گے، اسی سے عمران خان تعمیرِ نو کر لے گا۔
یہ ہمارا وعدہ ہے۔
Mian Muhammad Shafique retweeted
Sohail Afridi, Junaid Akbar and other young PTI leaders have written their names in history for the courage & boldness with which they have faced the might of the state. Imran Khan must be immensely proud of their struggle.
Mian Muhammad Shafique retweeted
DISGRACEFUL
The imposition of emergency in KP is the final nail in the demolition of democracy. The one province whose 2/3rd mandate could not be stolen has been taken over by an unrepresentative, fraudulent set-up in Islamabad. Only the people of KP had the right to remove their government, not the unelected, gun-imposed usurpers in Islamabad.
All reports suggest that the only sticking point was a meeting with Mr Imran Khan, the people’s falsely incarcerated leader. Those who cannot bear even his image emerging from the dungeons they hold him in are dragging the country down in their petty spiteful malicious hatred. Personal animosity is consuming Pakistan. Poverty and elite capture are up. Those who collude spinelessly grow richer, and plotocracy, and fascism rise.
Never in Pakistan’s history have children been seized and beaten to force their parents into submission. Destruction of property is the police’s new routine. Elected PTI representatives continue to be tortured and kidnapped by masked regime changers, while the judiciary kneels at the altar of the wicked.
The message to encourage terrorism in Balochistan was that constitutional peaceful protests for missing persons were brutally supressed, their women leaders sentenced for life. The same message was given to Azad Jammu and Kashmir, our heart and soul, whose peaceful massive protests were viciously strangulated, with dozens of killings. Is KP now being given the same message by the destroyers of Pakistan, the PPP, PMLN and their Gods?
I assure you, they won’t succeed because Imran Khan abhors violence. PTI and the people of Pakistan will continue our peaceful struggle come what may.
This is our home. We will protect it. Not through the gun but through the compassionate democratic embrace of the miserable, poor, hungry, and downtrodden of all provinces and entities that constitute Pakistan.
I nominate these despicable usurpers for a Nobel Prize, not for peace, but for the fastest effort to demolish a country and its people.
You do everything to destroy us, but Imran Khan will build from the ashes and the filth that you leave behind as you escape.
WE PROMISE انشاللہ
Mian Muhammad Shafique retweeted
🚨 اطلاعات کے مطابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، خالد خورشید اور یوتھ ونگ کے صدر اسد طور کی گرفتاری کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
حکام فوری طور پر ان اطلاعات کی تصدیق یا تردید کریں اور اگر انہیں حراست میں لیا گیا ہے تو ان کی قانونی حیثیت، مقامِ حراست اور گرفتاری کی وجوہات واضح کی جائیں۔ آئین و قانون کی بالادستی اور بنیادی حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔
#KhyberPakhtunkhwa #RuleOfLaw #Pakistan
@BabarSaleemSwat
#SohailAfridi #KhyberPakhtunkhwa #TribalPride #RuleOfLaw #Constitution
#گورنر_راج_نامنظور
#مارچ_خان_کی_رہائی_تک
#گورنر_راج_نامنظور
#نکلو_پشاور_کی_طرف
#پخیر_پختونخوا
Mian Muhammad Shafique retweeted
سپیکر کے پی بابر سلیم سواتی۔ خالد خورشید اور یوتھ ونگ کے صدر اسد طور کو اغواہ کر لیا گیا۔
ابھی انکے ایک قریبی دوست نے فون کر کے بتایا جو سارے احوال سے واقف ہیں۔
Mian Muhammad Shafique retweeted
Additional Advocate General Khyber Pukhtunkhawa Shah Faisal Ilyas submits his resignation in protest against unconstitutional imposition of emergency in the province.
Mian Muhammad Shafique retweeted
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب۔
Mian Muhammad Shafique retweeted
صوبائی خودمختاری کوئی خیرات نہیں، آئینی حق ہے! خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ عوام کا مینڈیٹ کسی کی جاگیر نہیں کہ جب چاہا چھین لیا۔ آئین کی بالادستی، عوام کے حقِ حکمرانی اور صوبائی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا!
Mian Muhammad Shafique retweeted
I strongly condemn the reported arrest of Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Sohail Afridi. The detention of an elected chief minister constitutes a serious assault on the democratic mandate of the people of the province and undermines constitutional governance. Coming in the wake of the imposition of emergency and governor’s rule, this action further deepens political polarisation and erodes public confidence in democratic institutions. We demand his immediate release and an end to measures that target elected representatives. Political differences must be resolved through constitutional and democratic means.
Mian Muhammad Shafique retweeted
دہشت گردی کی سب سے خوفناک قسم ملکی آئین سے انحراف اور کھلواڑ ھے جو مقتدرہ کا پسندیدہ کام ھے گزشتہ 8 عشروں سے ۔
آج مقتدرہ نے طاقت کے فرعونی زعم میں وہی شاخ کاٹ دالی جس پہ وہ بیٹھی تھی ، اب انجام کو گننا شروع کر دے ۔
آج سپیکر ہاؤس خیبر پختونخوا اسمبلی پر بھی فوجی وردیوں اور سادہ کپڑوں میں ملبوس سینکڑوں لوگوں نے حملہ کیا اور سپیکر بابر سلیم سواتی، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور سٹاف کے ممبران سمیت کئی افراد کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا
اس دوران سپیکر ہاؤس پر فائرنگ بھی کی گئی، توڑ پھوڑ بھی کی گئی
صوبائی اسمبلی کا سپیکر ایک آئینی عہدہ ہے اور اسمبلی اور حکومتیں ختم ہونے پر بھی ان کا عہدہ قائم رہتا ہے لیکن عاصم لأ نے ملک کے آئین و قانون کو بوٹ کی نوک پر رکھا ہوا ہے اور پاکستان کے ہر اصول اور ہر قاعدے کے پرخچے اڑائے جا رہے ہیں.
#YahyaKhanPart2 #AsimLaw
Mian Muhammad Shafique retweeted
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی، گورنر راج کے ممکنہ نفاذ اور صوبے کی منتخب قیادت بشمول وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر، اور سپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی کی بلاجواز گرفتاریوں اور سیاسی انتقام کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
یہ غیر آئینی اقدامات نہ صرف جمہوری اصولوں اور آئینی پاسداری پر کاری ضرب ہیں بلکہ خیبرپختونخوا کے کروڑوں عوام کے دیے گئے واضح مینڈیٹ کی توہین ہیں۔ منتخب نمائندوں کو گرفتاریوں، دباؤ اور سیاسی انتقامی کارروائیوں کے ذریعے خاموش کرانے کی ناکام کوششیں ملک کو مزید سیاسی کشیدگی اور عدم استحکام کی طرف دھکیلیں گی۔
عوامی مینڈیٹ کو نظرانداز کرنا اور جمہوری اداروں کے سلب شدہ اختیارات پر ڈاکہ ڈالنا وفاق اور صوبوں کے درمیان دوریوں کو بڑھانے کا باعث بنے گا۔ آئینِ پاکستان ہر صوبے اور اس کے عوام کے جمہوری اختیار کا ضامن ہے، جس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
ہم وفاقی حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر تصادم اور انتقام کی سیاست ترک کرے، آئینی و قانونی حدود کا احترام کرے اور گرفتار تمام منتخب نمائندوں کو فوری اور بلاشرط آزاد کرے۔ مسائل کا حل گھیراؤ اور دباؤ میں نہیں بلکہ جمہوری و آئینی دائرہ کار کے احترام میں مضمر ہے۔
Mian Muhammad Shafique retweeted
آج پاکستان ایک ایسے اہم موڑ پر کھڑا ہے جہاں آئین اور قانون کی بالادستی ہماری سب سے بڑی منزل ہے۔ عمران خان کی غیر قانونی قید سے رہائی، ملک میں آئین کی حکمرانی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہی ہمارا بنیادی مقصد ہے۔
میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی تمام ڈویژنل و ضلعی تنظیموں، تمام ونگز اور پُرعزم کارکنان کو سختی سے ہدایت کرتا ہوں کہ وہ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے، پرامن مگر بھرپور انداز میں صوابی پہنچیں۔ ہمارا ہر قدم آئین اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے قائد کی رہائی اور جمہوری اقدار کی بحالی کے لیے ہوگا۔
یہ تحریک ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل اور قانون کی حکمرانی کی جنگ ہے۔ ہمیں متحد اور منظم ہو کر یہ ثابت کرنا ہے کہ ہم آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سب نکلیں اور اس تاریخ ساز جدوجہد کا پرامن اور آئینی حصہ بنیں
Mian Muhammad Shafique retweeted
۱۱ اکتوبر کو پورے پاکستان سے لوگ صوابی انٹرچینج پر آئینگے۔ پورے پاکستان سے پارلیمینٹیرینز اور تنظیمی عہدیدار ورکرز کو صوابی انٹرچینج تک پہنچائے۔ کل سے کسی بھی طریقے سے اُن کا پہنچنا شروع کریں۔ تمام پاکستانی بھی اُسی دن پہنچے۔
۱۳ اکتوبر کو خیبرپختونخواہ کا پشاور ریجن، ملاکنڈ ریجن اور کوہاٹ ڈویژن بشمول کرک صوابی انٹرچینج پر پہنچے گا۔ تمام پارلیمینٹیرینز اور تنظیم کو میں نے ہدایت دے دی ہے کہ وہ ورکرز کو صوابی انٹرچینج پر پہنچائے۔
ہزارہ ریجن، بنوں ڈویژن اور ڈی آئی خان ڈویژن ۱۴ اکتوبر کو وہاں آئینگے جہاں ہم صوابی انٹرچینج سے آگے کا لائحۂ عمل دیں گے۔
انشاءاللہ ۱۴ اکتوبر کو ہم صوابی سے آگے پیش قدمی کریں گے۔
Mian Muhammad Shafique retweeted
پاکستان تحریک انصاف کے پرامن لانگ مارچ کے پہلے 6 دن کے حوالے سے بیرسٹر گوہر علی خان کی ٹویٹ:
یہ ہیں لانگ مارچ کے چھ دن
لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلے، دن کو بھی اور رات کو بھی، لیکن ایک گملا تک نہیں ٹوٹا۔
ان شاء اللہ آئندہ بھی ایک گملا نہیں ٹوٹے گا۔
ہم نے ثابت کیا کہ ہم پُرامن ہیں۔ ہم انصاف مانگ رہے ہیں،اپنا آئینی و قانونی حق مانگ رہے ہیں۔
ہماری جدوجہد پُرامن ہے، ہمارا مطالبہ انصاف اور قانون کی بالادستی ہے۔
Mian Muhammad Shafique retweeted
یہ ہیں لانگ مارچ کے چھ دن
لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلے، دن کو بھی اور رات کو بھی، لیکن ایک گملا تک نہیں ٹوٹا۔
ان شاء اللہ آئندہ بھی ایک گملا نہیں ٹوٹے گا۔
ہم نے ثابت کیا کہ ہم پُرامن ہیں۔ ہم انصاف مانگ رہے ہیں،اپنا آئینی و قانونی حق مانگ رہے ہیں۔
ہماری جدوجہد پُرامن ہے، ہمارا مطالبہ انصاف اور قانون کی بالادستی ہے۔





























