پنجاب کی یہ سوغات سڑک کنارے ملتی ہے۔ اس فروٹ کو ( پھوٹ ) بولتے ہین۔
یہ بے ذائقہ فروٹ ہے اس کو آپ چینی ڈال کر میٹھا کر لین یا مصالے ڈال کر سپائسی کر کے کھا لین۔
یہ ہاضمہ کے لئے بیسٹ ہے۔
آج ان دونوں کو ملنا تھا بابا رمضان اور اسحاق ارائین کو تو ان دونون نے سڑک کنارے جہان ملنے کو بولا وہان پھوٹ مل گئین۔
اور ہم نے عیاشی کی ان کو کھا کر۔
اب شدید والی بھوک لگ گئی ہے ان کو کھانے کی وجہ سے۔
رات کا کھانا آج کھانا ہی پڑے گا۔
جو ہمیشہ سکیپ کیا میں نے۔
۔۔۔۔۔
ان سے ایک ضرورت مند خاندان کے بارے پکی خبر لینا تھی۔ کسی نے ان کے بارے جھوٹ بولے تھے کے وہ ضرورت مند بنے ہوئے ہین۔
جب کے ان کے پاس سر چھپانے کو بھی جگہ نہین تھی۔
برادری سے بڑا دشمن کوئی نہین ان غربا کا۔
#SaqibAllyana #Punjab
ناشکری کرنے کا زندگی میں کوئی راستہ باقی بچا ہی نہیں۔ اس پوسٹ کے ساتھ لگی تصویر میں موجود تحریر کو پڑھیں اور سلام پیش کریں اس معزز خاتون کو۔
اب آپ نے ناشکری کی کوئی وجہ بیان کرنی ہے کمنٹ میں، اگر آپ کے پاس بچ جائے ایسی کوئی دلیل۔
یہ ایک صفحہ آدھی صدی کا سفر ہے۔ یہ تلخ تجربات کا انتہائی مختصر سا ضمیمہ ہے جس میں ہار سے جیت نکالنے کا کامیاب طریقہ بیان کیا گیا ہے۔
ایک تن تنہا زندگی کے مصائب، تکالیف، دردوں اور اپنوں سے لڑ کر فقط عزت سے جینے کے لیے ہمت نہ ہارنے والی خاتون۔
کئی بار زندگی کے سفر میں گر گئی۔
ٹوٹ گئی۔
پاؤں زخم زخم ہو گئے۔
روح تک پر چرکے لگ گئے۔
لیکن وہ ہمت نہیں ہاری۔
وہ اپنی غیرت، ضد اور ضروریاتِ زندگی کے لیے لڑ گئی ان تمام مشکلات سے جو دیکھ کر آج کے بہت سارے نوجوان زندگی سے ہار جاتے ہیں۔
جب یونیورسٹی سے لاکھوں روپے کے وسائل لگا کر ڈگریاں لینے والے نوجوان لڑکے لڑکیاں کیفے میں بیٹھ کر ڈسکشنز کرتے تھے کہ وہ کیا کریں، زندگی کیسے شروع کریں۔ ان کے پاس تو کچھ ہے ہی نہیں۔ پاپا ایک کروڑ دے دیں تو کام کرنے کا مزا آ جائے۔
پاپا مجھے کسی دوسرے ملک بھیج دیں۔
پاپا مجھے فلاں نئے ماڈل کی گاڑی دلا دیں تو مزا آ جائے۔
پاپا کی شہزادیاں بڑی گاڑی اور دولت مند شوہر کی خواہشات میں ڈوبی ہوئی تھیں۔
برینڈ کے جوتے، برینڈ کے پرس، برینڈ کے سوٹ۔
مہنگا موبائل، آئی فون کا نیا ماڈل آیا ہے، بابا سے بولتی ہوں، وہ لے دیں گے۔
یار میں کچھ نہیں کر سکا۔ میں ہار گیا ہوں۔
بندہ پوچھے کیا ہارے ہو تم؟ تو یہ نسل بولتی ہے پاپا نے میرے خواب توڑ دیے۔
مجھے ہائی فائی کیفے بنانا تھا۔ ہوٹل بزنس میں آنا تھا۔
فاسٹ فوڈ کی چین بنانی تھی۔
مجھے ورلڈ ٹور پر جانا تھا۔
ایسے سب خوابوں کے درمیان ایک لڑکی نے چند ہزار سے چھوٹا سا بزنس شروع کیا۔ کئی بار کیا، لیکن سب برباد ہو جانے پر بھی ہمت نہیں ہاری۔
مسکرا کر بولی، چلو پھر سفر کی نئی ابتدا کرتے ہیں۔
میں نئے جوان بچوں کی کہانیاں سنتا ہوں تو ہم 40 پلس والوں کی زندگیوں پر نظر ڈال کر مسکرا دیتا ہوں۔ ہمارے تو مسائل اور وسائل ہی الگ طرز کے ہیں۔
ہمیں تو گھروں میں فقط حکم ملا کرتا تھا، یہ کرنا ہے، وہ نہیں کرنا۔
تم نے یہ پڑھنا ہے، وہ نہیں پڑھنا۔
سکول جانا ہے تو یا والد کی گاڑی پر ڈرائیور چھوڑ آئے گا، یا تنہا جانا ہے تو سائیکل پر جا سکتے ہو۔
موٹر سائیکل کی اجازت ہی نہیں تھی، نہ لے کر دیتے تھے۔
گاڑی گھر والی تھی یا والد والی، دونوں کو 18 سال سے پہلے تو سلف مارنے تک کی اجازت نہیں تھی۔
انتہائی کیلکولیٹڈ پیسے ملا کرتے تھے۔ ان کا بھی اچانک حساب مانگ لیا جاتا تھا۔
سڑک پر کھڑے، کسی مال میں کھڑے، کالج کے دروازے پر کھڑے، کہیں بھی عزت اتار کر ہاتھ میں پکڑا دی جاتی تھی کہ تم ابھی اسی قابل ہو۔
تم جب کچھ بن کر دکھاؤ گے تو ہم بھی عزت کرنے کا سوچیں گے تمہاری۔
قرآن نہیں پڑھا، صبح لیٹ جاگے تو ناشتہ کے بنا سکول جانا پڑتا تھا سزا کے طور پر۔
اماں جان بہت ہی سخت طبیعت کی مالک تھیں۔
قرآن پڑھ رہے ہیں تو با آواز بلند پڑھنے کا حکم تھا۔
اور آج تک تجوید کی غلطیاں اسی لیے نہیں کرتے کہ سبق موقع پر ملا کرتا تھا۔
لہجہ، ایکسینٹ، تلفظ سب درست ہو گئے اس جوتے، اس ڈنڈے کی وجہ سے جو گائیڈڈ میزائل کی طرح ہماری سمت سفر کرتا تھا۔
اس بچی کا باپ نہیں رہا۔ زندگی نے ہر تماشا دکھایا، ہر سمت سے آزمائش کی، لیکن اس نے ہار نہیں مانی۔
مسکرا کر یا درد میں ڈوبی ہوئی چلتی رہی۔
کام چھوٹا سا ہے، لیکن کپڑے کا معیار آن لائن میں پہلی بار اتنا اچھا دیکھا میں نے۔ ورنہ تو دونمبر لوگ ہی جمع ہیں آن لائن میں۔ ہوں گے اچھے، لیکن ہمیں تو یا میرے دوستوں کو تو چور ہی متھے لگے۔
ابھی چند دن پہلے ریحان حمید بھائی کے ساتھ یہی ہوا۔ نی کیپ کی جگہ لکڑی کے ٹکڑے نکلے پیک سے۔
ایسے پرفتن دور میں نور کرافٹ والوں جیسے لوگوں کی ہمت بڑھانا ہماری ذمہ داری ہے۔
ان کی قدر کریں، عزت کریں۔ ایسی بہن بیٹی کو فالو کریں، ان سے خریداری کریں تاکہ آپ کے پیسے برباد نہ ہوں۔
ہمت والوں کی زندگی میں چائے کا ٹیبل رونے کی جگہ نہیں ہوتا۔
محنت کرنے کے بعد اپنی تھکاوٹ اتارنے واسطے، محنت کے قصے سنانے کو چائے کے ٹیبل پر بیٹھنا ہی اصل حقیقی زندگی ہے۔
کوئی نہیں دیکھتا آپ نے آغاز کرنا کتنا مشکل کیا۔ لوگ آپ کو سنتے بھی تب ہیں جب آپ کامیاب ہو جائیں۔
ناکام لوگوں کو صرف عقل مند سنا کرتے ہیں تاکہ وہ وہ غلطیاں نہ کریں جو ایک ناکام انسان نے کی ہیں۔
زندگی کے سب سے تلخ اور حقیقی مصائب بارے گفتگو فقط وہ شخص کر سکتا ہے جس نے کم سے کم تین بار گر کر دوبارہ اٹھنے کے بعد نئی زندگی کی ابتدا کی ہو۔
صبر، برداشت، ضبط ہی اصل کھیل ہیں۔ باقی سب دھندا ہے۔
جہاں آپ کھڑے ہیں، شکر ضرور ادا کیا کریں اس مقام کے بارے میں۔ رب کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا۔
ان کا یہ لنک ہے۔
ان کے معیار کا مین گواہ ہوں۔
جو کپڑے مجھے ڈیلور ہوئے ان کی جانب سے 3 مختلف شادیون مین استعمال ہوئے۔
جس جس نے ان کپڑون کو ہاتھ لگایا فورا بول اٹھا ماشاءاللہ بہترین کاٹن ہے۔
ٹیلرز تک بولین دونون کے کپڑے کی کوالٹی بہت عمدہ ہے۔
باقی آپ اس کے پیج پر جا کر دیکھ لین۔
میں یہ پبلسٹی نہین کر رہا یہ ایک بہن کی عزت کر رہا ہون جس نے آسانی ملتے ہی سب سے پہلے مشکل مین گھری ہوئی خواتین کی مدد کرنے کی ٹھان لی۔
انسان اپنی عزت خود کرواتا ہے ۔ یہ اس کی عادات طے کرتی ہین۔
رب ان کو سلامتی عزت اور آسانیوں سے نوازے۔
3
151
پتر جب بیٹی اور بیٹے کے درمیاں ایک کو بیچنے کا فیصلہ کرنا پڑے تو منت مراد سے مانگا اکلوتا بیٹا پھر بھی بیٹی سے کم اہم ہو جاتا ہے اسی کو بیچنا پڑتا ہے۔
دھی نو کون ویچے۔
بیٹی کو کون بیچے۔
یہ ضرورتیں ہمین کھا گئین
یہ 61 ہزار جو علیانہ پتر تم نے ادا کئے ہیں وہ صرف رب ہی ادا کرتا ہم سے تو ممکن نہ تھے۔
۔۔
یہ ہے زندگی کی حقیقت
۔۔
اے روٹی بندہ کھا جاندی ہے۔ یہ میری تحریر چند ایسے مسائل اور ان کے حل پر ہے جو شہر والے نہین سمجھ سکتے۔
ہان پڑھکر سمجھ سکتا ہے ہر ایک کے زندگی کتنی مشکل ہے۔
اس میں ناشکری والا تو معاملہ ہی غلط ہے۔
۔۔
اس بچے کو میں مدرسے سے باہر ملا۔
اس کے گھر جا کر۔ اس کا گھر مدرسے سے 15 کلومیٹر دور ہے ایک گاوں میں ہے دریا والئ سائیڈ پر جہاں سیلاب نے پچھلے سال تباہی مچا دی تھی۔
میرے تک اس کی بیوا ماں پہنچی، میں اس گاون مین کسی دوسرے خاندان کا گھر بنا کر دینے گیا تھا۔ جو نہایت حقدار اور مجبور تھے ۔ بزرگ میاں بیوی ہیں اور بے اولاد ہین۔
۔۔
میں نے ان ماں بیٹا اور 4 بیٹیوں کو کمرہ کچن اور واشروم بنا کر دیا۔
میں جس کو ایک بار سلام بھی کر لوں اس کا چہرہ مجھے نہیں بھولتا۔ اس کے بعد 20 سال بھی گزر جائیں جب وہ دوبارہ نظر آئے گا۔ مین اس کو پہنچان لوں گا۔ یہان بھی یہی معاملہ ہوا۔ یہ بچہ تو اس مدرسے مین رہتا تھا صرف ایک بار ملاقات ہوئی تھی۔
لیکن یہان جب قرآن اور دوسری ضروریات پوری کرنے پہنچے تو اس کو بچون مین دیکھ کر یاد ا گیا یہ کون ہے کہاں سے ہے۔
۔۔
اس بچے کو ماں نے ایک بھٹہ پر غربت کے ہاتھوں تنگ آکر دے دیا تھا۔ 50 ہزار کے بدلے لیکں یہ وہان کام نہین کرتا تھا بولتا تھا مجھے پڑھنا ہے۔
یہ تین بار بھٹے سے بھاگا تب ایک مقامی زمیندار نے اس کے 25 ہزار پھر ادا کر کے اس کو آزاد کروا دیا۔
باقی کا وعدہ کر لیا۔
۔۔
جب ہم گھر بنا رہے تھے تب پتا چلا تو باقی ہم نے ادا کر دئیے۔
ان پیسوں کے بدلے ماں اور ایک بہن وہان ڈیڑھ سال سے اینٹیں بنا رہی تھیں۔
لیکن قرض نہیں اتر رہا تھا ان کا۔ الٹا چند ہزار بڑھ گئے تھے۔
۔۔
اے روٹی بندہ کھا جاندی ہے۔ بلکل درست بات ہے۔
ماں سے جب پوچھا ایک ہی بیٹا سب بیٹیون سے چھوٹا۔ اور وہ بھی بھٹہ پر قرض لے کر زندگی بھر کے لئے دے دیا۔ ان کے ادھار کب اترتے ہین اماں جی۔
تو ماں نے آنسو بھری انکھون دوپٹے سے صاف کرتے ہوئے
بولا پتر کون بیچتا ہے۔
پر بیٹی اور بیٹے کے درمیاں فیصلہ آن پڑے تو پھر بیٹا ہی بیچ سکتی تھی۔
کیا مجبوری تھی ایسی
آپ کو تو اماں بولین۔
"پتر غربت سے بڑی بھی کوئی مجبوری ہوتی ہے بھلا"
بیٹی بیمار تھی ہسپتال لے کر گئے اپنڈیکس کا اپریشن کروانا تھا۔ فورا وقت نہین تھا۔
ایک اولاد مر جاتی اگر دوسرے کو نہ بیچتی۔
۔۔
رب ہم سب کو اس تکلیف سے محفوظ رکھے۔
اس بچے یہ غربت کیسے کیسے ہیروں کو کھا گئی۔
اس بچے نے ایک سال میں قرآن حفظ کر لینا ہے۔
یہ مجھے نظر ا رہا ہے۔
انتہائی ذہین بچہ ہے۔
اس جیسے ہزار لاکھوں بچے غریت کے ہاتھون تنگ میں نے بے مقصد مزدوری کرتے دیکھے ہیں۔ کسی دوکاندار نے خرید رکھے ہین۔ 30 ہزار سے ایک لاکھ تک میں۔
بدلے میں اس بچے کو صرف روٹی ملتی ہے۔ یا پھر 5 ہزار روپ گھر والوں کو۔
یہ پیسے 11 فیصد سے 14 فیصد تک کے سود پر لیتے ہیں ماں باپ۔ لیکن ایک غریب یہ کیسے ادا کرے کوئی صورت نہین ہوتی۔
مان باپ سے 12 سو والا اشٹام لکھوا لیا جاتا ہے۔
اس میں بچے کا ذکر نہین ہوتا بلکے جتنی رقم دی جاتی ہے اس سے گیارہ گنا لکھ کر ماں باپ سے دستخط انگوٹھے لگوا کر پابندی کروا لی جاتی ہے۔
پھر چل سو چل۔
اور حقیقت مین یہ رقم چند سال مین گیارہ گنا ہی ہو جاتی ہے۔ کبھی پانچ ہزار تو کبھی دس ہزار لیتے ہوئے۔
اپنی مجبوریوں کو کاندھا دیتے دیتے ایک پورا خاندان ختم ہو جاتا ہے۔
۔۔
شہر والون تمہارے پکے گھرون کی ہر اینٹ میرے گاوں کے بچے کھا گئی ہے۔
تمہارے سپینش سٹائل کے گھر تمہارے اٹالین سٹائل کے گھر کتنی ماوں کے اکلوتے بچے کھا گئے تم کو کیا پتا۔
تمہاری پرائیویسی کے لئے بنے جالی دار ڈیوائیڈرز کے پیچھے کتنی جوان بچیاں شادی سے پہلے دلہنیں بن گئیں۔
ان کے ایبورشنز کا خون تم لوگون کے ہاتھوں پر ہے۔
ان کی عزت کا پردہ تم لوگون کے ماتھے پر ٹنگا ہے۔
تم لوگ جو خود کو مہذب کہتے ہو۔
اس تہذیب نے سندھ سے گلگت تک ہر بھٹہ پر کتنے خاندان اجاڑ دئیے کون دے گا اس کا حساب۔
ہم کو دینا ہے اس سب کا حساب۔
وہان کوئی کسی کو نہین پوچھے گا۔
فقط حساب لینے والا رب پوچھے گا بتاو تم کہاں تھے جب تم کو مال دے کر میں نے ازمائش کی تھی۔
تم نے علیانہ گاڑی رکھی ہوئی تھی اپنا گھر تھا تمہارے پاس جائیداد تھی دنیا گھوم آئے تم جوانی میں۔ پھر ان آزمائشوں تک کیوں نہین پہنچے۔ ان سے دور دور رہتے رہے۔ ان کے اور اپنے درمیاں پکی اینٹون کی دیوار بنا لی۔ انسان تو مین نے برابر پیدا کئیے تھے۔
ان مین فرق تو معاشرے تحریر کرتے رہے۔
ان معصوم ہاتھوں پر لگنے والے زخموں کا حساب ہم سب نے دینا ہے ایک دن۔
۔۔
اس بچے سے پوچھا حافظ صاحب کیسے انسان ہیں۔
تو بولا فرشتہ صفت۔
ہمیں رات کو ا کر مسجد کے صحن مین صف ہر سوتے دیکھتے ہین کوئی بچہ کسی دوسرے بچے کے پاس نہ سو رہا ہو۔
دو فٹ کے فیصلے پر سونا ہے سب نے ایک دوسرے سے۔
روٹی ان سے کبھی مانگنی نہیں پڑی۔
وقت پر دو بجے تیار ہوتی ہے۔ سب ایک ساتھ کھاتے ہین حافظ صاحب کے گھر کبھی الگ سے کچھ نہین بنا ان کے لئے۔ ہمیں پوچھتے ہیں۔
ادب اپنی جگہ شاگردی اپنی جگہ خدا را بتا دینا میں جہان روٹی کے معاملے میں غلط ہوں۔
میرے پیٹ مین وہی سالن اور روڑی جائے جو تم کھاتے ہو۔
اگر کچھ الگ سے بڑھ کر جائے تو تم سوال ضرور کرنا۔
مجھے رب سے بہتر تمہارا سوال لگے گا۔
۔۔
آپ ایسے مدرسے میں گئے ہین کبھی؟
فرشتے تو کہین بھئ کبھی بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔
۔۔
افراد غلط یا درست ہوتے ہیں نظام تو الفاظ کا کھیل ہے ہیر پھیر ہے بس۔
کسی طاقتور کے قلم سے نکلی سیاہی ہے فقط جو انسانوں کی تقدیر لکھتی ہے۔
#SaqibAllyana #Punjab
نان فارمل سکول کے ٹیچر تصور نے یہ وڈیو بھیجی ہے کل کی اسمبلی کی ۔ اور لکھا ہے علیانہ بھائی آپ نے میرا اور اس علاقے کا ایک غیر حقیقی خواب پورا کر دیا ہے ۔
آپ تعمیر کر گئے آپ مجھ پر ایسی ذمہ داری ہے جس سے میں بھاگ نہیں سکتا۔
مجھے ان بچوں کو تعلیم تربیت اور نظم سب سکھانا ہیں ۔
آج کے دور کے بچے
اور تصور عباس کے شاگرد ہوں تو ایسے بچے اور بچیاں اپنی تربیت دیکھاتے ہیں۔
لائن اور جسمانی حرکت پر غور کریں ۔
بچے وہیں ہیں جہاں ٹیچر نے کھڑا کیا۔
بچیاں مکمل یونیفارم میں ہیں ۔ کبھی کبھی مجھے لگتا ہے تصور عباس پر رب کی عطا ہے خاص۔
۔۔۔۔۔۔
آپ کو حیرت ہو گی سن پڑھ کر کے تصور عباس کے یہ پسماندہ علاقے کے لیبر کلاس کے ماں باپ کے بچے کم سے کم 15 ایسے ہیں جن کے سامنے انگلش اخبار رکھیں تو وہ پڑھ سکتے ہیں ۔
یہ لوگ جن کو سیدھی اردو بولنا نہیں آتی تصور ان کو انگلش ایسے پڑھنے کے قابل کر چکا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
پھر علامہ اقبال یاد ا گئے اور مجھے میرا بچپن بھی یاد گیا۔ ۔ ۔
لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری
دور دنیا کا مرے دم سے اندھیرا ہو جائے
ہر جگہ میرے چمکنے سے اجالا ہو جائے
ہو مرے دم سے یونہی میرے وطن کی زینت
جس طرح پھول سے ہوتی ہے چمن کی زینت
زندگی ہو مری پروانے کی صورت یا رب
علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت یا رب
ہو مرا کام غریبوں کی حمایت کرنا
درد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا
مرے اللہ! برائی سے بچانا مجھ کو
نیک جو راہ ہو اس رہ پہ چلانا مجھ کو
#SaqibAllyana #Punjab
یہ ایک گھر ہے جہان گئے تو ہم بچیوں کی شادی کے بارے پوچھنے تھے جو اگلے دس دن مین ہونا ہین۔
بیوا خاتون ہیں۔ 6 بیٹیان ہیں سب گھر مین بیٹھی ہیں کمانے والا کوئی نہیں ہے۔
2 بیٹیوں کی شادی ہے۔
۔۔۔۔۔
وہان جا کر پتا چلا گھر مین واشروم نہیں ہے۔ جوان بچیاں کھیتون مین جاتی ہین رفع حاجت کے لئے۔
جیسے ہی پتا چلا۔ فورا ہی سب شام تک اشیا پوری کین۔ اور اگلے دن مکمل کروا دیا واشروم۔
۔۔۔۔۔
یہ ایسے کام ہین جن مین دیر کرنا ممکن نہین ہوتا۔
رب ہر ایک کی بہن بیٹی کی عزت سلامت رکھے یہ سب سے اہم اور ضروری کام ہے۔
۔۔۔۔۔
یاد رہے دروازہ 3 سے چار دن بعد لگتا ہے ان دیواروں میں۔
دوسروں ان علاقوں مین واشروم پر چھت نہین ڈالنے دیتے لوگ کے گرم علاقے ہین حبس اور گرم موسم اور بند جگہ پر بجلی کا کنکشن نہ ہونے کی وجہ سے سمیل اندر بند رہ جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔
دعاون مین یاد رکھا کرین۔
#SaqibAllyana #Punjab
یہ بچہ آج ایک محلے میں ایک کیس بارے تحقیق کرنے گئے تو مل گیا۔ ہم اس کو کافی دن سے ڈھونڈ رہے تھے ۔ ہمین پچھلے ماہ اسی علاقے میں سڑک پر نظر ایا تھا۔
اس کا واکر ویلڈنگ کر کے بنایا گیا تھا کافی وزنی ہے تو اس کے لئے معذوری کی حالت مین اس کو استعمال کرنا بھی ضروری تھا اور مشکل بھی نہایت تھا۔
جس سے پوچھتے کہتے وہ لڑکا ادھر آتا تو ہے لیکن نہ تو کچھ کسی سے لیتا ہے نہ مانگنے والا ہے کے ہم اس کے بارے جانتے ۔
۔ ۔۔۔۔
آج ایک مستری کے گھر جانا ہوا تو وہان پاس ہی یہ نظر ا گیا۔ اوپر سے رب کا کرم ہوا ۔ آج یہ واکر خریدے تھے جو ابھی کار مین رکھے تھے اٹھا کر کسی کو دئیے نہین تھے ۔
فورا اس کے۔ پاس پہنچ کر اس کو روکا اور نیا واکر دیا۔
لڑکا بہت خوش ہوا اور مجھے بولا۔
اس کی ہاتھ رکھنے والی جگہ پر ٹیوب کی ربڑ کٹوا کر لپٹ کر مجھے لگوا دیں ۔
میں نے مبشر کو بولا جاو سامنے موٹر سائیکل کے ٹائر کو پنچر لگانے والی دوکان ہے ۔ وہان سے پرانی نئی ٹیوب خرید کر اس بچے کے نئے واکر پر ہاتھون والی جگہ لپیٹ کر اس کو مکمل کروا دو جیسے یہ بول رہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔
دعاون مین یاد رکھا کرین
#SaqibAllyana #Punjab
دینے والے ہاتھون سے ملی امانت حقدار کے ہاتھوں میں پہنچا دی۔
۔
یہ معصوم بچے وہ ہیں جنہون نے سال مین دو چار بار 20 سے 50 روپے کے خریدے ہوئے۔ دو چار کھیلونے ہی دیکھنے ہوتے ہیں۔ یہ اس لیبر کلاس کے بچے ہیں جن کے ہان تعلیم۔ صدیون ایک جرم رہا۔
روٹی سے اگے یہ چل ہی نہین سکے موجود وقت کی روٹی سے اگلے وقت کی روٹی کے درمیاں سرجھکا کر محنت کرتے رہنے والے۔
۔
یہ لوگ دنیا میں انسان کے آنے کا مقصد فقط خود سے طاقتور کے لئے محنت کر کے بس دو وقت کی روٹی کما لینے کو سمجھتے رہے۔
اب تعلیم ان کو شعور دے گی۔
اب تعلیم ان کو مستقبل کے خواب بننے کی ہمت دے گی۔
ایک سکول صرف تعلیم ھاصل کرنے کی ہی جگہ نہین ہوا کرتا۔
اصل مقصد تو تربیت ہے جو سکول ہی دوسری ماں بن کر بچون مین بانٹ سکتا ہے۔
۔
سکول کو جب سے درست کیا ہے دیوارین بنی ہیں پردے کا انتظام ہوا ہے سامنے گزرتے رستے سے تب سے رب کعبہ کا کرم ہے۔
ہر ہفتے 3 سے 5 بچیاں اور بچے داخلہ لے رہے ہیں۔
سفر جاری ہے۔
منزل قریب ہے۔
اس کو بہترین ادارہ بنانا ہے۔
یہان بچوں کے حالات بدلنا ہیں یہ بچے اثاثہ ہیں اس قوم کا۔
۔
آپ جہان موجود ہین جتنی آپ کی ہمت ہے اتنا تو انفرادی کردار ادا کریں۔
اجتماعیت کا وقت بھی دوبارہ آ جائے گا اگر آپ اپنا کردار اس وقت ادا کریں گے معاشرے میں۔
آپ بیٹھ کر باتیں کریں اختلاف کریں کے یہ حکومت کا کام ہے یہ فلاں کا کام ہے۔
اس سے بہتر ہے جتنا آپ نبھا سکتے ہین نبھا دیں۔
باقی وہ وقت دور نہین جب حالات بہتر ہوں گے۔
لیکں کب یہ رب جانے اس کی لکھی تقدیر جانے۔
ہمارا کام دیا جلانا ہے۔
ہمارے پاس جتنے وسائل ہیں ہم۔
اربکان بن کر اگلی نسل کے اردگان تیار کرتے ہیں۔
اگر اربکان کی محنت نہ ہوتی تو آج ترکیہ کے بچے سب بدل نہین سکتے تھے۔
اربکان کی اصل محنت تھی تعلیمی اداروں سے لے کر سیاسی محافل تک نظریات کو بدل دینا۔
۔
ہر کوئی اپنے کام تک محدود تب ہی رہ سکتا ہے اگر اختلاف کرنے والا مضبوط ہو۔
آپ نے قوم کو بدلنا ہے تو ضروری ہے پہلے خود کو طاقتور کریں۔
اردگان چار دن میں نہین یہ انقلاب لایا۔
تاریخ کو پڑھا کریں۔
دو چار کتب یا سٹیٹس پڑھ کر خود کو معلم سمجھ کر غیر علمی الٹیان کرنے سے فائدہ کچھ ہو نہ ہو۔ یہ ضرور ہو گا آپ کو اپنا تھوکا چاٹنا پڑ جاتا ہے ہر کچھ عرصہ کے بعد۔
۔
یہان دو قسم کے افراد نے معاشرے کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
پہلی قسم جن کی پہلی نسل مین روٹی پوری ہوئی وہ اوقات سے نکل گئے۔
دوم جن کو ابھی سننا اور پڑھنا تھا دوسرون کو وہ جیجمینٹل ہو کر پردھان بن گئے۔ جن کو خود تعلیم کی ضرورت ہے جن کی اپنی کریڈیبیلٹی ہی رتی برابر نہیں ہے وہ معاشرے کو اور نظریات کو اپنی ناقص عقل کے پیمانوں پر تولنے لگے ہیں۔
۔
موقعہ پرست جگاڑیوں سے بچا کریں جو اپنی روٹی کے چکر میں قوم سے علمی شعور چھین کر اس کو اندھیروں میں رکھنا چاہتے ہیں۔
اگر آپ کا کردار انفرادی طور پر درست نہین تو اجتماعی طور پر بھی آپ بس موقع پرست گروہ ہی ثابت ہوں گے۔
اجتماع اگر درندوں کا ہو تو فیصلے بھی درندوں کے حقوق بارے ہوا کرتے ہیں۔
#SaqibAllyana #Punjab
چند لمحات ایسے یاروں کے ساتھ ۔ کہیں کسی چوک میں مل گئے وہین روک کر سلام دعا کی اور چل دئیے۔
ایک جگہ پکوڑے اور تندوری روٹی میسر ا گئی وہ کھا لی ساتھ میں لسی پئی اور اگے کو چل دئیے۔
ایک دوست کو جوگر پسند ا گئے اس کو دیکھا کر منت کی رحم کرو یا اپنے مجھے اتار کر دو۔ تب جان بخشی ہوئی۔
۔۔۔۔۔
آپ زندگی کو انجوائے تب کر سکتے ہین اگر کوئی نہ جانتا ہو آپ رہتے کیسے ہیں آپ کرتے کیا ہین۔ آپ کی خواہشات کیا ہین آپ کی ضروریات زندگی ہین کیا۔
آپ خاموش ہیں تو محفوظ ہیں۔
اپ کے گھر کے دروازے کے باہر کتے بیٹھے ہیں۔
آپ نے بے اواز دروازہ کھول کر چل دینا ہے ورنہ گلی کی نالی میں گندگی سے لت پر کوئی کتا اٹھ کر اپنا جسم جھاڑ کر چل دے گا یہ جانے سمجھے بنا کے آپ کے دامن کو وہ داغ دار کر گیا ہے۔
۔۔۔۔۔
آپ کا کام کریں پرسکون رہیں اور بے ثباتی کے مارے غیر اہم لوگ جن کی علمی حالت یہ ہو کے ان کو سامنے لکھا سمجھ نہ آئے پڑھنا اس پر ترس کھائیں ان پر غصہ کرنا بنتا نہیں آپ کا یا میرا۔
۔۔۔۔۔
رب کعبہ نے کون سے سب انسان برابر بنا رکھے ہیں۔
علم والا اور متعصب جاہل کب برابر ہو سکتے ہیں۔
تعصب میں ڈوبے لوگون سے ہمیشہ دور رہیں۔
۔۔۔۔۔
حدیث کا مفہوم ہے
نبی پاک کا فرماں ہے متعصب انسان ہم مین سے نہیں ہے۔
تو ہمارا کیا لینا دینا ایسے معذور انسان سے۔ جس کی خواہشات ہی اس کا معبود ہیں۔
#SaqibAllyana #Punjab
جب انسان کمر باندھ لے کے یہ کام میں نے کرنا ہے۔
کچھ بھی ہو جائے ضد اور موٹیویشن لیول آپ کا وہاں ہونا چائیے کے آپ کو کسی کا طنز طعنے آپ کے رستے سے ہٹانا تو دور فضول سوچنے کا بھی وقت نہ دیں خود کو۔
میں تنہا چلا تھا اب تو اتنے لوگ میرے ساتھ جڑ کر چل پڑے ہیں کے اب مشکل ہی نہیں آتی۔
۔
چنیوٹ اسلامیہ سکول جس کا فیصل اباد میں ہائی اینڈ سکولز میں نام ہے۔ ایسا ادارہ جس نے خود اور اس سکول کے ڈونرز نے خاموشی سے ایک صدی کا سفر کیا۔
بنیاد رکھی گئی اور اس بنیاد کو معاشرے کے لئے مثال بنا دیا گیا۔
۔
ہمارے بنائے اس سکول میں ان حالات اس قدر بدل چکے ہیں کے اب تو علاقے کے دو پرائیویٹ سکول اور ایک سرکاری سکول سے 15 بچے اس سکول میں داخلہ لینے ا چکے ہیں۔
بیٹھے کو کرسیون بینچ۔
اور پہننے کو کپڑے ملتے ہی لوگون کی سوچ بدلنے لگی ہے۔
۔۔۔۔۔
@ChiniotFsd ( ڈونر )
اسی سکول کی جانب سے سیلاب والے دنوں میں بچے فیصل اباد سے آئے۔ سیلاب زدگان میں 2025 میں جو تباہی ہوئی اس کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ان بچوں نے بہت کچھ سیکھا۔
مالی اور ہر طرح کی امداد کی انہون نے سیلاب زدگان کی۔
پھر اس کے بعد بھی چلتے رہے ساتھ میرے۔
۔
اب سکول کے معاملے میں بھی ساتھ کھڑے ہیں۔
پرنسپل @NailaIftikhar15 صاحبہ نے اس سکول کے بچوں کے لئے بنچ بھئجے مجھے بتایا۔
لیکں اصل خوشی بتائی ہی نہیں کے سب بچوں کے لئے سکول یونیفارم بھیج رہے ہین۔
۔
بنچ کلاس روم سے بھی زیادہ بھیجے تاکہ وہ تیسرے کمرے مین بھی پورے آ جائیں۔
۔
مسز نائلہ افتخار صاحبہ نے ہمارے تعمیر کئے سکول کے لئے کلئیر آفر کی ہے۔
کے ان کے سکول میں ان غریب بچون کے لئے سب فری ہو گا۔
جہاں جس سکول میں داخلہ ملنا مشکل ہے وہان اس غریب پسماندہ علاقے کے بچوں کے لئے داخلہ سے لے کر پڑھنے تک سب فری ہو گا۔
۔
ہمین تعلیمی میدان مین ایسی موٹیویشن چائیے ایسے لوگ چائیں۔ جو اگلی نسل کو آگے بڑھنے کا مکمل موقعہ دیں۔
جو مثال بنیں اگلی نسل کے لئے۔
ایک غریب بچہ جس کے گھر دو وقت کی روٹی نہین پک سکتی اس بچے کو اعلی تعلیم مفت ملنے لگے اس سے بہتر بھی کچھ ہو سکتا ہے بھلا۔
۔
میں نے دل مین سوچا تھا اس سکول کو پرائیوٹ سکولز کے لیول پر لے کر جانا ہے۔ جہان ہر سہولت موجود ہوتی ہے۔ انشاءاللہ وہان تک اس کو پہنچایا ہے ابھی سفر جاری ہے۔
۔
انفرادی کردار بدلنے سے معاشرہ مین کتنا مثبت اثر پڑتا ہے۔ وہ آپ دیکھ سکتے ہیں۔
فقط ایک خاتون نے کیا کچھ بدل دیا ہے اپنے ایک ارادے سے۔
لوگ اعتراض کرتے ہیں انفرادیت کیا کرتی ہے۔ آپ اگر انفرادی طور پر مضبوط کردار کے نہیں ہیں تو اپ کیا بدل سکتے ہیں کچھ بھی نہین۔
آپ ذاتی حیثیت میں کچھ نہیں بن پائے تو اجتماعی طور پر بھی آپ فقط ایک ہجوم تو بن سکتے ہیں۔
ایک مثالی کردار نہیں بن سکتے۔
اپنے گھر اپنے محلے کو اپنے شہر کو نہین بدل سکتے تو اپ نظام کیا بدلیں گے۔
ذاتی کردار اگر فقط اپنی روٹی پوری کرنا اور اختلاف لکھنا ہو تو۔
آپ اعتراض تو کر سکتے ہیں تعمیری کام نہیں کر سکتے۔
معاشرے دنوں میں نہین بدلا کرتے۔
معاشرے دنوں مین تعمیر نہین ہوا کرتے۔
ڈرائینگ روم اور گھروں مین بیٹھ کر بولنا بہت آسان ہے۔
عملی کام کر کے رخ بدلنا کتنا مشکل ہے بس وہی سمجھ سکتا ہے جو کر رہا ہو۔
آپ اپنا کردار دیکھائین گے تب ہی معاشرہ بدلے گا۔
۔
نبی پاک نے پہلی بار قریش مکہ کو جمع کیا اور ہر چیز سے پہلے نبوت کے اعلان سے پہلے پوچھا تھا۔ میری قوم تم جانتے ہو مین کون ہوں۔
قوم نے جواب دیا صادق اور امین
عربی جاننے والے جانتے ہیں کے عربی زبان کی فصاحت اور بلاغت میں صادق اور امین کے الفاظ کب بولے جاتے ہیں کسی انسان بارے۔
انفرادی کردار نے پوری دنیا میں ایک مثال پیش کی اپنی۔
اور آج وہ کردار اپنی عظمت اپنی ایمانداری اپنے مقام کی وجہ سے 3 ارب لوگون کے ایمان کا رب کے بعد سب سے اہم حصہ ہیں۔
عقل شعور تعلیم والون کے لئے نشانی ہے۔
اسی لئے قرآن کا حکم ہے علم والے اور جاہل کبھی برابر نہین ہو سکتے۔
۔
جب تک اپ اجتماعی حالات نہین بدل سکنے کی طاقت حاصل نہین کر لیتے اس۔ وقت تک انفرادی حالات بدلتے جائین۔
#SaqibAllyana #Punjab
بزرگ عالم دین مفتی جن کے 41 سال قرآن کے عشق میں گزر گئے۔
پانچ بیٹیون سمیت سڑک پر بیٹھا دیا گیا ان کو صرف دولت کی ہوس والے مذہبی چہروں والے چند افراد کی جانب سے۔
۔
اس وقت تو نہیں لیکن اب استاد محترم کے بارے قاسم نے بتایا ہے کے دماغ پر گہرا اثر چھوڑ گیا ہے یہ واقعہ جس کی وجہ سے بیٹھے بیٹھے بھولنے لگے ہیں باتین گم سم کو جاتے ہین رب ان کو صحت عطا فرمائے۔
۔
مجھے قاسم گلگتی کی کال آئی بھائی ثاقب ایک گھر بنا کر دینا ہے۔ آپ آئیں دیکھیں اس فیملی کے حالات پھر جیسے آپ کو مناسب لگے۔
میں نے پوچھا کہان بننا ہے کس کا گھر ہے ۔
۔
قاسم بولا بھائی جان
ایک عالم دین کا گھر ہے۔ 41 سال قرآن پڑھایا جو کچھ کمایا مسجد اور مدرسہ پر لگا دیا جو خود محترم استاد جی نے بنایا۔
کراچی میں مدرسہ بنایا تھا۔ اس مدرسہ پر اور مسجد پر قبضہ ہو گیا ہے۔ ان عالم دین کو وہان سے نکال دیا گیا۔ وجہ پوچھی تو پتا چلا ۔
مدرسہ مین روڈ پر آ گیا تھا۔ تو جگہ نہایت مہنگی ہو گئی تھی۔ اور وہان بہت سارے گروپس کی نظر تھی۔ ایک طاقتور گروپ میں راتوں رات وہان قبضہ کیا اور محترم استاد کو ان کی۔
پانچ بیٹیان اور ایک بیٹا جو کے بیٹا سب سے چھوٹا ہے چند سال کا ہے کو سڑک پر لا کھڑا کیا۔
عالم دین کی طبعیت اور سوچ آج کے دور والی نہیں ہے۔
وہ انسان عالم دین استاد قرآن کے عاشق ہیں دنیا داری سے کوئی تعلق نہ ہے۔
۔
میری نظر مین مولانا شامزئی جیسے ہیں ۔ اگر کسی کو یاد ہو تو مولانا شامزئی کی شہادت کے بعد ان کے بیٹے کے پاس فقط ایک سائیکل تھا اور چند دن کا آٹا۔
پھر مولانا کے بیٹے کو اس عالم دین کے بیٹے کو مسجد سے نکال دیا گیا جس عالم دین کے فتوی کے سامنے بڑے بڑے علما سوال نہین اٹھا سکتے تھے۔
آج پھر ویسے ہی ایک عالم کے ساتھ چند ماہ پہلے کراچی میں وہی عمل کیا گیا۔
ان کو بھی جوان بیٹیون سمیت سڑک پر کھڑا کر دیا گیا بلڈروز مافیا اور چند مشہور مذہبی شخصیت اس کام میں شامل ہین ۔
اب اس مدرسہ کے فرنٹ پر 15 دوکانین بنا کر اس جگہ کا کمرشل کر کے مدرسہ بیک پر کر دیا گیا ہے اور مسجد بھی ۔
۔
یہ کر رہے ہیں ہم اپنے معلم کے ساتھ اگر وہ شریف ہو ۔
محترم استاد نے خاموشی سے اپنا سامان لیا ریل وے اسٹیشن پہنچے اور راولپنڈی ان اترے۔
وہان سے اپنے آبائی شہر مری جا کر ٹینٹ لگا کر بیٹھ گئے ۔
رب کو اواز دی کے تیرے سوا میرا کوئی نہین جوان بیٹیون کا ساتھ ہے ۔
مجھے تجھ سے مدد چائیے ۔
۔
قاسم نے تجوید ان سے پڑھی ہے ۔ درستگی کے لئے انہی سے کال کرتا تھا۔
قاسم نے ان کو کال کی کسی معاملے کے لئے تو استاد جی نے بولا آ کر ملو بیٹھ کر سمجھاتا ہون
وہان جا کر جو کچھ قاسم نے دیکھا مجھ سے شئیر کر دیا۔
۔
میری ایک ہی شرط تھی تمام خرید خود تم کرو گے اور کام اپنی نگرانی مین کرا کر دو گے ۔
قاسم نے اپنا سارا کام چھوڑ وہان بیٹھ کر اس معلم کا گھر بنوایا ہے ۔
۔
آپ کو محترم استاد کے لہجے اور اواز سے سمجھ لگ جائے گی کے یہ بھی علما کی اس کلاس سے تعلق رکھتے ہیں جن کو کم سے کم ہماری قوم ڈیزیرو نہیں کرتی ۔( یہ ہماری قوم کے لائق نہیں ہیں )
۔
ہمارے ساتھ 70 دہائی سے ایک کھیل چل رہا ہے۔ کسی قوم سے اس کے اصل ہیرو چھین لین وہ قوم ختم ہو جائے گی ۔
۔
رنج اس بات کا ہے ۔ دولت اس قدر بھی اندھا کر سکتی ہے کے انسان کسی کی جوان 5 بیٹیون کو سڑک پر کھڑا کر دے ۔
اور بندا بھی ایسا کے دشمن نے بولا تم لوگ ابھی گھر مدرسہ مسجد خالی کر دو ۔ تو وہان موجود شاگردوں کو بولا یہ میرا ذاتی معاملہ ہے۔
آپ لوگ تعلیم حاصل کرنے آئے ہیں۔۔اور سامان باندھ کر وہان سے نکل آئے ۔
اپ کی نظر مین ایسا کوئی عالم دین موجود ہے اج کے دور میں تو مجھے ضرور بتائیے گا۔
۔
گھر تیار ہو گیا ہے ۔
قاسم کی محنت اور ایمانداری سب کے سامنے ہے ۔
اس کو آنلائن بزنس میں موجود اس کی ایمانداری بارے بھی سب جانتے ہیں ۔جو اس کا کسٹمیر ہے وہ اس کو کبھی برا نہین بولتا۔
۔
قاسم کو میں تقریبا 6 سال سے جانتا ہوں ۔
اس بچے کو رب نے رنگ لگائے ہین ایمانداری اور عزت دو صفات ہین اس کے اندر معاشرے کو دینے واسطے۔ ۔ ۔
۔
انشاءاللہ ان استاد محترم کی دو بڑی بیٹیون کی شادی بہت جلد ہم کروا رہے ہین ایک ہی دن ۔
سامان چند دن تک خرید کر ان کو پہنچا دون گا ۔
رخصتی تک سب انتطام پہلے کی طرح ہمارے ذمہ ہو گا انشاءاللہ۔
۔
ایک معزز عالم دین مفتی قرآن کا تجوید کا استاد اور معاشرے نے 41 سال قرآن پڑھانے کے بدلے اس کو کیا دیا۔
کبھی سوچین اگر۔ اس معلم کی جگہ آپ کھڑے ہون تو آپ کیا کرتے۔
اس اللہ کے بندے نے مسکرا کر سب جھاڑ کر اٹھ آنا مناسب سمجھا کے مسجد مدرسہ میں میری وجہ سے لڑائی نہ ہو۔
۔
پہلی اینٹ سے تیسری منزل تک سب خود بنانے والا معلم بے گھر کر دیا گیا۔
اور اس کام مین دولت کی ہوس مین مبتلا چند علما بھی شامل تھے جن پر اس بزرگ عالم دین کے ہزاروں احسانات تھے۔
۔
معلم کی فقط ایک درخواست تھی مجھ سے بیٹا بھائی دوست علیانہ بس میرا چہرہ مت دیکھانا تمہاری 5 بہنون کی ابھی شادی کرنا ہے ۔ یہ معاشرہ ان کو جینے نہین دے گا کے یہ بھکاری کی بیٹیان ہیں۔
میں بول نہین سکا کچھ ان سے۔
جلد ہی ان سے ملاقات ہو گی انشاءاللہ۔
ان کی دو بیٹیون کی شادی طے کروا دی ہے۔
انشاءاللہ رب ہمین عزت والون کی عزت سلامت رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
۔
اس ایک گھر کی تعمیر کے لئے میں نے باقی تعمیراتی کام سب روکے۔ مستری کو جھنگ سے بھیجا تاکہ قاسم کو مشکل نہ ہو شروع کے چند دن گھر کی بنیاد ڈالتے ہوئے۔
باقی سب کام وہان کے تمام کام قاسم نے خود کئے ہیں تن تنہا۔
رب کعبہ اس بچے کو بہت بہت ترقی دے۔
#SaqibAllyana
فیصل آباد چکر لگا ایک کام سے تو وہان ٹیلر کے پاس ایک ایسا اللہ کا بندا مل گیا جو کم سے کم 28 سال بعد دوبارہ ملا۔
لیکچرار خلیل الرحمان سپرا۔ اچانک سے انہون نے پوچھا آپ ثاقب علیانہ ہو۔ بھائی مجھے پہنچانا نہیں۔
میں بولا خلیل یار تمہاری عینک نہ بدلی ہے نا سٹائل بدلا ہے۔
وہی دسویں جماعت والا خلیل ہے اج بھی سامنے کھڑا۔۔۔۔۔ بس موٹا ہو گیا ہے وہ سنگل پسلی بچہ۔
۔۔۔۔۔۔
خلیل بھائی اب GC فیصل آباد میں لیکچرار ہیں۔
اچھا وقت گزرا۔
ایک اچھے ملنسار انسان کے ساتھ۔
خلیل آج بھی ویسا ہی ہے۔ سادہ سا ملنگ طبعیت۔
۔۔۔۔۔۔
وہان جو باتیں ہوئیں ان مین یہ شاعری عاقب ستیانوی کی بھی کلام کی صورت بیان ہوئی۔ تب دل کیا اس پر شارٹ سا کلیپ بنے۔
نیک فطرت لوگ پیدا ہوتے ہین معاشرہ اور تربیت فقط ان کو پرفیکشن دیتے ہین نوک پلک سنوارتے ہین ۔۔۔
#SaqibAllyana #Punjab
یہ معاشرہ کیسا ہے ۔ کیسے کمزور انسانون پر جبر کرتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔
غربت اور معذوری نہایت تکلیف دے آزمائشیں ہین ۔
ان کی وجہ سے ہم نے بہت سارے افراد کو ایسے حالات میں دیکھا کے رب کعبہ کے حضور سجدہ ریز ہو گئے کے۔ رب ہمین معاف رکھنا ایسے گندے کرداروں سے دور رکھنا ۔
۔۔۔۔۔۔
میرا اور مروت بھائی کا شروع سے ایک خاموش معاہدہ ہے آپس میں جو مل کر کام کرنے کے بعد طے ہوا۔
ہم جس کی مدد کریں گے اس کے گھر غیر ضروری چکر نہیں لگے گا۔
ہم کسی گھر میں بلاضرورت اپنے کام کے پورا ہو جانے کے بعد اپنے نام کی تختی نہین لگائین گے ۔
عورت کا چہرہ نہیں دیکھائیں گے ۔ وہ بچی ہو یا عمر رسیدہ ۔
اگر کوئی کہے کے میرے بارے پوسٹ نہین لگے میرا گلی محلہ کسی کو کبھی پتا نہ چلے کے آپ لوگون نے ہماری مدد کی ہے۔ تو ہم ایسے خاندانون کے بارے نہ پوسٹ لگاتے ہیں۔
اور نہ ہی ایسے خاندانوں بارے کسی چوتھے بندے سے بات کرتے ہیں ۔ایسے بہت سارے گھرانے ہیں جن کی پرائیویسی کا اتنا خیال رکھا گیا ہے کے دوبارہ وہان ہم گئے نہیں ۔
لیکں ان کی ضروریات زندگی لگاتار ہر ماہ کی ایک سے پانچ تاریخ تک پوری کی جا رہی ہیں ۔
ایک مکمل ڈیٹا مینج کیا گیا ہے جس کے مطابق ایسے ہر گھر کو راشن یا علاج کی سہولت جب چائیے ہو ہم نے موبائل میں اور لیپ ٹاپ میں پوپاپ نوٹیفکیشن آتے ہی وہان پہنچ جاتے ہین یا واجد جا کر ان کی ضروریات زندگی پوری کر دیتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔
ہم نیم پلیٹ صرف وہان لگاتے ہیں نلکے پر ۔
وئیل چئیر پر ۔
یا اس گھرونے بارے پوسٹ کرتے ہیں جس کے بارے ہمین کسی مقامی طاقتور پر شک ہو کے اس نے ہمارا نام لے کر بعد میں اس خاندان کو دھوکے سے اپنی حویلی یا شہر والے گھر مین ان سے مفت کام کروانا ہے۔
ایسے چند کیس ہم نے جب پکڑے تو نہایت تکلیف ہوئی ہمیں کے یہ کیسے ظالم لوگ ہیں ۔
ان کا کام فقط اتنا تھا کے ہم نے ان سے اس خاندان کے بارے پوچھا کے یہ کس حد تک ضرورت مند ہے۔
یا ہمین بتایا ہی اس خاندان کے بارے اس علاقے کے جس معزز انسان نے تھا۔
وہی ان پر چودھری بن کر بیٹھ گیا ہے ۔
پھر بعد مین ہمین پتا چلا کے فلاں خاندان کا ایک فرد یا بچی یا بچہ تو فلاں بندے کے گھر کام کر رہا ہے۔
ہم نے اس پر تحقیق کی تو بہت سارے دلخراش واقعات سامنے آئے۔
کسی نے دھونس دھمکی سے اور کسی نے چلاکی سے ایسے مجبور اور کمزور خاندانون سے مفت کئی کئی ماہ کام لیا اور لے رہے تھے ۔
فقط یہ بول کر کے اگر تم لوگون نے ہمارا کام نہیں کیا تو ہم تمہارا راشن بند کروا دیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
ایسے بھی چند کیس سامنے آئے کسی نے جنسی زیادتی کی کوشش کی ۔ یا ڈیمانڈ کی جس پر ہمین فورا ایکشن لینا پڑا۔
اس خاندان کو وہان سے کسی اور جگہ بسا دیا
یا ان کو بتایا کے اس شخص کا اس پورے سسٹم میں کوئی عمل دخل نہیں ہے آپ نے اس کو گھر نہیں آنے دینا ۔
۔۔۔۔۔۔
یہ امدادی کام کتنا عجیب ہے اوپر سے کیسے نظر آتا ہے اور اندر جا کر کیا کیا ہوتا ہے ۔
رب کعبہ ہم سب کی حفاظت فرمائے ۔
اور ایسے مسائل سے بچائے ۔
اس کام میں سب سے پہلا کام کرنا یہ ضروری ہوتا ہے کے وہ ضرورت مند خاندان غریب ہے کیوں کسی بندے کی وجہ سے وہ اپنے وسائل جنریٹ ہی نہین کر پا رہے۔
یا وسائل کو جنریٹ کرنا ان کے لئے ممکن ہی نہین رہا۔
۔ ۔۔۔۔۔۔
غربت کی چند اقسام ہیں ۔
جن مین سب سے بدترین غربت وہ ہے کے جس میں کسی خاندان کو غربت کی لکیر سے نیچے رکھا جاتا ہے تاکہ وہ ہاتھ پھیلائے رکھے تاکہ وہان موجود طاقتور کا کام بلامعاوضہ ہوتا رہے ۔
۔۔۔۔۔۔
ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ جہاں طاقتور کو اندازہ ہو جائے کہ انکی ضرورت پوری ہونے کے بعد یہ ہمارے ہاتھ سے نکل جائیں گے یا کام نہیں کریں گے مفت ، وہ چاہتے انکا کام ہی نا ہو ہمیں ایسے گھرانون کے کردار اور وسائل برے غلط ڈیکٹیٹ کرنے کی بھی کوشش کی گئی تاکہ ہم ان سے بددل ہو جائیں ۔
نا خود بتایا جائے ان کی مشکلات بارے ، نا یہ بتا سکیں خود جو ضرورت مند ہوں۔
یا کسی طرح کام میں مشکلات لائ جائیں تاکہ ہم اس علاقے میں کسی دوسرے کی بھی مدد نہ کریں تاکہ کل کو وہ غریب بندا چھپ چھپا کر ہم تک پہنچ نہ جائے مدد لینے ۔
۔۔۔۔۔۔
اس غلاظت میں سب سے۔ بڑا حصہ برادری ۔ رشتے دار اور ایسے افراد کا سب سے زیادہ ہوتا ہے جو خود دوچار سال پہلے غربت کی لکیر سے اوپر نکل گئے اور اسی علاقے مین بڑا گھر بنا لیا انہوں نے ایسے مفت کے چوھدری یا ملک نہایت نیچ سوچ اور کردار کے مالک ملے ہمیں ۔
نودولتیے سے زیادہ کمینہ نیچ اور گرا ہوا میں نے کوئی دوسرا انسان نہین دیکھا۔
اس کا دل ہوتا ہے سب وسائل میرے دروازے پر سجدہ کرنے کے بعد کسی دوسرے کو ملیں ۔
خدا ایسے لوگون کو ھدایت دے ۔
چند کا شافی علاج کروانا پڑا تب جا کر اہل علاقہ کی جانب سے خوبصورت دعائیں ملیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
رب ہم سب کی حفاطت فرمائے دعاون مین یاد رکھا کرین ۔
#SaqibAllyana #Punjab
مسجد مدرسہ کمیونٹی سینٹر کے کام کیسے جاری ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔
قرآن حفظ والے ۔ ( بڑے اور چھوٹے سائز کے )
پانچ پارہ ( آخری پانچ سیپارے)
نماز
تسبیح
چائے والے کپ
مولوی صاحب کے کپڑے
خوشبو
سالن والی پلیٹیں
سب دے ایا ہون ۔
۔۔۔۔۔۔
ہر انسان اپنی جگہ آپ کے اندر خود بناتا ہے۔ ان حافظ صاحب نے بھی دل میں اپنی جگہ الگ ہی بنا لی ہے اپنے مزاج اپنی طبعیت کی وجہ سے ۔
دل خوش ہوتا ہے ان کی خدمت کر کے۔
۔۔۔۔۔۔
حفظ والے قرآن دینے تھے پھر۔ چکر لگا۔
ساتھ میں وہان دیکھا تھا بچوں کے پاس چائے والے کپ اور سالن والی پلیٹیں بہت کم ہین ۔
تو دونون چیزیں خرید کر لیتا گیا۔
حافظ صاحب۔ کے پھٹے ہوئے کپڑے تکلیف دیتے تھے مجھے۔
تین نئے سوٹ دے ایا ہون تاکہ معلم خوشنما نظر ائے ۔
۔۔۔۔۔۔
بچے آپس میں تسبیح کے لئے لڑ رہے تھے ۔ تسبیح بہت کم تھین۔
تو وہ 3 درجن دے آیا ہون اچھی کوالٹی کی ۔
۔۔۔۔۔۔
حافظ صاحب کو اپنی سب سے پسندیدہ چیز ۔
عود سیاہ میرے لئے گاڑی میں اور ہر جگہ لازم ملزوم چیز ہے ۔
وہ ہر وقت میرے ساتھ ہوتا ہے عود کی دوسری خوشبو بھی مجھے شروع سے بہت اٹریکٹ کرتی ہیں ۔
حافظ صاحب کو خوشبو دی تو بولے آپ یہ عطر لیں اپنی پاکٹ سے نکال کر دیا۔
مین تھوڑا جھجھکا تو بولے ۔
بھائی میری طبعیت کے مطابق سوچ لیں یہ مردوں کو لگانے والی خوشبو ہو گی یا اچھی ہو گی ۔
مین قہقہہ لگا کر ہنس پڑا۔
عطر کی کیا ہی خوشبو تھی۔ ورنہ میرا مولوی مفتی دوستوں سے ایک ہی بات پر بار بار اختلاف ہوتا ہے ۔
یار جنازے کو لگانے والی خوشبو تو مت لگائا کرو۔
🤣🤣🤣
۔۔۔۔۔۔
تعمیر کے لئے بہت کچھ کر دیا ہے وہان ۔ بہت کچھ ہونا باقی ہے ۔
بہت کچھ ہو رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
اس تعمیر مین لیٹ ہونے کی وجہ ایک اس سے بھی اہم کام ہے ۔ جو مکمل ہونے پر چند دن میں پوسٹ لگاتا ہوں ۔
میرے تمام دوست بہن بھائی اس پر نہایت خوش ہون گے دعائین دیں گے ۔
ان سب کاموں سے ہٹ کر ایک کام کیا ہے ۔
وہ کام میرے لئے اور آپ سب کے لئے بھی صدقہ جاریہ ہے
اور اس کا فورا کرنا نہایت ضروری تھا ۔
#SaqibAllyana #Punjab
جب درختوں کے نیچے سے اٹھ کر کمرے ملین۔ اور بیٹھے کو کرسی ملے بچون کو سکول میں تو کتنا فرق پڑتا ہے ۔
جہان کبھی 14 اگست منانے کا تصور نہین تھا وہان بھی سب بدل گیا رب کعبہ کی مدد سے ۔ ۔ ۔
۔۔۔۔۔۔
انسانی معاشرے میں دیوارون کی تعمیر تکلیف دہ ہوا کرتی ہے ۔
لیکں کچھ دیواریں ایسی بھی ہوتی ہین جن کی وجہ سے بچون کو سکون ملتا ہے عزت اور عزم ملتا ہے آگے بڑھنے کا۔ ۔ ۔
سکول کی دیوارون اور کمرے نے کتنا فرق ڈال دیا ہے اس گاون میں ۔
(یہ وڈیو 14 اگست 2026 کی ہے)
#SaqibAllyana #Punjab


